مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
22. من قال: يشفع القرآن لصاحبه يوم القيامة
جو کہے: قرآن اپنے پڑھنے والے کی قیامت کے دن شفاعت کرے گا
ترقیم عوامۃ: 30671 ترقیم الشثری: -- 32043
٣٢٠٤٣ - حدثنا ابن فضيل عن الحسن بن (عبيد الله) (١) عن المسيب بن رافع عن ابي صالح قال: يشفع القرآن لصاحبه (٢) فيكسى حلة الكرامة فيقول: (٣) رب زده، فإنه.. (فإنه) (٤) ، قال: فيكسى تاج الكرامة، قال: فيقول: اي رب زده فإنه.. (فإنه) (٥) فيقول: رضاي.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (عبد اللَّه).
(٢) في [أ، ح، ط، هـ]: زيادة (يوم القيامة).
(٣) في [ط، هـ]: زيادة (أي).
(٤) في [هـ]: (فاته)، وسقط من: [أ، ب، ط].
(٥) في [هـ]: (فاته)، وسقط من: [أ، ب، ط].
حضرت مسیب بن رافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابو صالح نے ارشاد فرمایا: قرآن اپنے پڑھنے والے کے حق میں شفاعت کرے گا، پھر اس شخص کو عزت و شرافت کا لباس پہنا دیا جائے گا، پھر قرآن کہے گا: میرے رب! اور اضافہ فرما۔ پھر وہ اس پڑھنے والے کی بارہا خوبیاں بیان کرے گا، راوی فرماتے ہیں: پھر اس شخص کو عزت و شرافت کا تاج پہنایا دیا جائے گا۔ پھر وہ قرآن کہے گا: اے میرے رب! اور اضافہ فرما: بیشک وہ شخص تو ایسا اور ایسا تھا، پس اللہ فرمائیں گے: وہ میری رضا کا حقدار ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32043]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32043، ترقيم محمد عوامة 30671)
ترقیم عوامۃ: 30672 ترقیم الشثری: -- 32044
٣٢٠٤٤ - حدثنا غندر عن شعبة عن عمرو بن مرة عن مجاهد انه قال: القرآن يشفع لصاحبه يوم القيامة يقول: يا رب جعلتني في جوفه (فاسهرت) (١) ليله ومنعته ⦗٤٣٠⦘ عن كثير من شهواته، ولكل عامل من عمله عمالة فيقال له: ابسط يدك قال: فتملا من رضوان فلا (سخط) (٢) عليه بعده، ثم يقال له: اقرا وارقه قال: فيرفع له بكل آية درجة، ويزاد بكل آية حسنة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (سهرت).
(٢) في [هـ]: (يسخط).
حضرت عمرو بن مرہ فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے ارشاد فرمایا: قرآن قیامت کے دن اپنے پڑھنے والے کے لیے شفاعت کرے گا، کہے گا: اے میرے رب! تو نے مجھے اس کے سینہ میں رکھا پس میں نے اس کو رات میں جگایا، اور میں نے اسے بہت سی خواہشات سے روکے رکھا۔ اور ہر مزدور کے لیے اس کے کام کی مزدوری ہوتی ہے۔ پھر اس شخص سے کہا جائے گا! اپنا ہاتھ پھیلاؤ۔ راوی کہتے ہیں: پھر اس کے ہاتھ کو اللہ کی رضا اور خوشنودی سے بھر دیا جائے گا جس کے بعد اس پر کوئی ناراضگی نہیں ہوگی، پھر اس حافظ قرآن سے کہا جائے گا: پڑھتا جا اور چڑھتا جا۔ پھر ہر آیت کے بدلہ ایک درجہ بلند کردیا جائے گا، اور ایک نیکی کا ہر آیت کے ساتھ مزید اضافہ کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32044]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32044، ترقيم محمد عوامة 30672)
ترقیم عوامۃ: 30673 ترقیم الشثری: -- 32045
٣٢٠٤٥ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة قال: قال منصور: حدثت عن مجاهد قال: يجيء القرآن يوم القيامة بين يدي صاحبه حتى إذا انتهيا إلى ربهما قال القرآن: يا رب، إنه ليس من عامل إلا له من عمالته، نصيب، وإنك جعلتني في جوفه فكنت انهاه عن (شهواته) (١) قال: فيقال له: ابسط يمينك، قال: فتملا من رضوان الله، ثم يقال له: ابسط شمالك، فتملا من رضوان الله، فلا يسخط (الله) (٢) عليه بعد ذلك ابدا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك]: (شهوته).
(٢) سقط من: [أ، ط، هـ].
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے ارشاد فرمایا: قیامت کے دن قرآن اپنے پڑھنے والے کے سامنے آئے گا یہاں تک کہ دونوں اپنے رب کے پاس پہنچیں گے، قرآن کہے گا: اے پروردگار! بیشک ہر مزدور کے لیے اس کی مزدوری کے عوض اجرت ملتی ہے، اور یقینا تو نے مجھے اس کے سینہ میں رکھا پس میں نے اس کو خواہشات سے باز رکھا، راوی فرماتے ہیں: پس اس شخص کو کہا جائے گا: اپنا دایاں ہاتھ کشادہ کر پس اس کو اللہ کی رضا مندی سے بھر دیا جائے گا، پھر اس شخص کو کہا جائے گا، اپنا بایاں ہاتھ کشادہ کر پھر اس کو اللہ کی رضا مندی و خوشنودی سے بھر دیا جائے گا، پھر اس کے بعد اللہ اس پر کبھی ناراضگی کا اظہار نہیں فرمائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32045]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32045، ترقيم محمد عوامة 30673)
ترقیم عوامۃ: 30674 ترقیم الشثری: -- 32046
٣٢٠٤٦ - حدثنا جرير عن منصور عن مجاهد في قوله: ﴿والذي جاء بالصدق وصدق به﴾ [الزمر: ٣٣] ، قال: الذين يجيئون بالقرآن يوم القيامة فيقولون: هذا الذي اعطيتمونا (قد اتبعنا) (١) ما فيه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (قد اتبعوا)، وفي [هـ]: (فاتبعنا).
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے اللہ کے اس قول (اور وہ شخص جو لایا سچی بات اور اس کی تصدیق کی) کے بارے میں فرمایا: وہ لوگ جو قیامت کے دن قرآن لائیں گے، اور کہیں گے: یہ ہے وہ چیز جو آپ نے ہمیں عطا کی۔ تحقیق ہم نے اس میں بیان کردہ تعلیمات کی اتباع کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32046]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32046، ترقيم محمد عوامة 30674)
ترقیم عوامۃ: 30675 ترقیم الشثری: -- 32047
٣٢٠٤٧ - حدثنا عبيدة بن (حميد عن) (١) منصور عن ابي جعفر عن زاذان قال: يقال: إن القرآن شافع مشفع و (ماحل) (٢) مصدق.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) في [أ، ط]: (ماجل).
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ حضرت زاذان نے ارشاد فرمایا: کہا جاتا ہے: قرآن ایسا سفارشی ہے جس کی سفارش قبول کی جاتی ہے، اور ایسا جھگڑنے والا ہے جس کی بات کی تصدیق کی جاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32047]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32047، ترقيم محمد عوامة 30675)
ترقیم عوامۃ: 30676 ترقیم الشثری: -- 32048
٣٢٠٤٨ - حدثنا عفان قال: حدثنا همام قال: حدثنا عاصم بن بهدلة ⦗٤٣١⦘ عن الشعبي عن ابن مسعود قال: يجيء القرآن يوم القيامة فيشفع لصاحبه، فيكون (له) (١) (قائدا) (٢) إلى الجنة، ويشهد عليه (فيكون) (٣) سائقا له إلى النار (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك، ط]: (قائد)، وفي [جـ]: (قادة).
(٢) سقط من: [أ، ب، هـ].
(٣) في [ك]: (يكون).
(٤) منقطع؛ الشعبي لم يسمع عن ابن مسعود.
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود نے ارشاد فرمایا: قیامت کے دن قرآن آئے گا اور اپنے ساتھی کے حق میں شفاعت کرے گا پس وہ اس کا راہنما بن جائے گا جنت کی طرف یا پھر قرآن اس کے برخلاف گواہی دے گا پس وہ اس کو جہنم کی طرف ہانک کرلے جانے والا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32048]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32048، ترقيم محمد عوامة 30676)
ترقیم عوامۃ: 30677 ترقیم الشثری: -- 32049
٣٢٠٤٩ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن عمرو بن قيس عن زبيد قال: قال عبد الله: القرآن شافع مشفع وماحل مصدق، فمن جعله امامه قاده إلى الجنة، ومن جعله خلف ظهره قاده إلى النار (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ زبيد لم يسمع عن ابن مسعود.
حضرت زبید فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: قرآن ایسا سفارشی ہے جس کی سفارش قبول کی جاتی ہے اور ایسا جھگڑنے والا ہے جس کی بات کی تصدیق کی جاتی ہے۔ پس جو شخص اس کو اپنا راہنما بناتا ہے تو یہ اس کی جنت کی طرف قیادت کرتا ہے اور جو شخص اس کو پیٹھ پیچھے ڈال دیتا ہے یہ اس کی جہنم کی طرف قیادت کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32049]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32049، ترقيم محمد عوامة 30677)
23. من قال (يقال): لصاحب: القرآن اقرأ وارقه
حافظ سے کہا جائے گا: پڑھتا جو اور بہشت کے درجوں پر چڑھتا جا
ترقیم عوامۃ: 30678 ترقیم الشثری: -- 32050
٣٢٠٥٠ - حدثنا وكيع قال: حدثنا الاعمش عن ابي صالح عن ابي سعيد او عن ابي هريرة شك الاعمش قال: يقال لصاحب القرآن يوم القيامة: اقرا وارقه (فإن) (١) منزلك عند آخر آية تقراها (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (قال).
(٢) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٠٠٨٧)، وابن الضريس في فضائل القرآن (١١١)، وأخرجه الترمذي (٢٩١٥) عن أبي هريرة وحده، وأخرجه الحاكم ١/ ٥٥٢ عنه مرفوعًا وصحح الترمذي الموقوف، وأخرجه أحمد (١١٣٦٠)، وابن ماجه (٣٧٨٠)، وأبو يعلى (١٠٩٤) عن أبي سعيد مرفوعًا بإسناد ضعيف.
حضرت ابو صالح فرماتے ہیں کہ حضرت ابو سعید نے یا حضرت ابوہریرہ نے ارشاد فرمایا: قیامت کے دن حافظ قرآن کو کہا جائے گا: قرآن پڑھتا جا اور بہشت کے درجوں پر چڑھتا جا۔ پس بیشک تیرا درجہ وہی ہے جہاں آخری آیت پر پہنچے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32050]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32050، ترقيم محمد عوامة 30678)
ترقیم عوامۃ: 30679 ترقیم الشثری: -- 32051
٣٢٠٥١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عاصم عن زر عن عبد الله بن عمرو (بمثله) (١) ، وزاد فيه: ورتل كما كنت ترتل في الدنيا (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك]: (مثله).
(٢) ضعيف؛ رواية عاصم عن زر فيها ضعف، وهكذا ورد في جميع النسخ، وظاهره أنه موقوف، وقد أخرجه مرفوعًا أحمد (٦٧٩٩)، وأبو داود (١٤٦٤)، والترمذي (٢٩١٤)، والحاكم ١/ ٥٥٢، والبيهقي ٢/ ٥٣، والبغوي (١١٧٨)، وابن الضريس في فضائل القرآن (١١١)، والفريابي (٦١).
حضرت زرّ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: راوی نے ما قبل جیسا مضمون ذکر کیا، مگر اس جملہ کا اضافہ کیا: اور ٹھہر ٹھہر کر پڑھ جیسا کہ تو دنیا میں ٹھہر ٹھہر کر پڑھتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32051]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32051، ترقيم محمد عوامة 30679)
ترقیم عوامۃ: 30680 ترقیم الشثری: -- 32052
٣٢٠٥٢ - حدثنا ابو اسامة عن زائدة عن عاصم عن (زر) (١) عن عبد الله بن عمرو قال: يقال لصاحب القرآن حين يدخل الجنة: اقرا وارقه في (الدرجات) (٢) ، ورتل كما كنت ترتل في الدنيا، فإن منزلك (من) (٣) الدرجات عند آخر ما تقرا (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (ذر).
(٢) في [ب، ح، ط، هـ]: (الجنة).
(٣) في [أ، ط، هـ]: (في).
(٤) ضعيف؛ عاصم ضعيف في زر، وانظر: ما قبله.
حضرت زرّ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: حامل قرآن سے کہا جائے گا جب وہ جنت میں داخل ہوگا: قرآن پڑھتا جا اور جنت کے درجات میں چڑھتا جا۔ اور ٹھہر ٹھہر کر پڑھ جیسا کہ تو دنیا میں ٹھہر ٹھہر کر پڑھتا تھا۔ بیشک تیرادرجہ وہی ہے جہاں تو آخری آیت پر پہنچے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32052]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32052، ترقيم محمد عوامة 30680)