مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
6. باب
ترقیم عوامۃ: 31070 ترقیم الشثری: -- 32451
٣٢٤٥١ - حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن ابي إسحاق عن (١) ابي ليلى الكندي عن حجر بن عدي قال: حدثنا علي: ان (الطهور) (٢) شطر الإيمان (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: زيادة (ابن).
(٢) في [جـ] ورد: (الطهر).
(٣) صحيح.
حضرت حجر بن عدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: پاکی نصف ایمان ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32451]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32451، ترقيم محمد عوامة 31070)
ترقیم عوامۃ: 31071 ترقیم الشثری: -- 32452
٣٢٤٥٢ - حدثنا وكيع قال (حدثنا) (١) الاوزاعي عن حسان بن عطية قال: الوضوء شطر الإيمان.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك، و]: (نا).
امام اوزاعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسان بن عطیہ رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: وضو نصف ایمان ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32452]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32452، ترقيم محمد عوامة 31071)
ترقیم عوامۃ: 31072 ترقیم الشثری: -- 32453
٣٢٤٥٣ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن (١) ابي إسحاق عن (٢) ابي ليلى الكندي (٣) عن (غلام) (٤) [لحجر (بن عدي) (٥) ] (٦) ان حجرا راى ابنا له خرج من الغائط (٧) فقال: يا غلام ناولني الصحيفة من الكوة، سمعت عليا يقول: الطهور نصف الإيمان (٨) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (ابن).
(٢) في [و]: زيادة (ابن).
(٣) في [جـ]: زيادة (عن حجر بن عدي قال: حدثنا علي: أن الطهر شطر الإيمان).
(٤) سقط من: [جـ].
(٥) في [جـ، ك] سقط: (بن عدي).
(٦) في [أ، ب، ط]: سقط (الحجر بن عدي).
(٧) في [هـ]: زاد (ولم يتوضأ).
(٨) مجهول؛ لجهالة غلام حجر بن عدي.
حضرت ابو لیلی کندی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حجر رحمہ اللہ کے لڑکے نے فرمایا کہ حضرت حجر رحمہ اللہ نے اپنے ایک لڑکے کو بیت الخلاء سے نکلتے دیکھا تو فرمایا، اے لڑکے مجھے طاقچے سے صحیفہ دو: میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ پاکی نصف ایمان ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32453]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32453، ترقيم محمد عوامة 31072)
ترقیم عوامۃ: 31073 ترقیم الشثری: -- 32454
٣٢٤٥٤ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا زكريا قال: حدثنا الحواري ان عبد الله بن (عمر) (١) قال: إن عرى الدين و (قوامه) (٢) : الصلاة والزكاة، لا يفرق بينهما، وحج البيت وصوم رمضان، وإن من (إصلاح) (٣) الاعمال: الصدقة والجهاد، (٤) قم فانطلق (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك]: ورد (عمرو).
(٢) في [و]: (قوائمه).
(٣) في [و]: (أصلح).
(٤) في [أ، ط، هـ]: زيادة (ثم).
(٥) مجهول؛ لجهالة الحواري بن زياد بن عمرو العتكي.
حضرت حواری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: دین کی بنیاد اور روح نماز اور زکوٰۃ ہے ان دونوں کے درمیان فرق نہیں کیا جائے گا، اور بیت اللہ کا حج کرنا، اور رمضان کے روزے رکھنا ہے، اور یقینا اچھے اعمال میں سے صدقہ اور جہاد ہے، اٹھو اور چلے جاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32454]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32454، ترقيم محمد عوامة 31073)
ترقیم عوامۃ: 31074 ترقیم الشثری: -- 32455
٣٢٤٥٥ - حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن قال: قال رسول الله ﷺ:" (١) اكمل المؤمنين إيمانا احسنهم خلقا" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [و]: زيادة (إن).
(٢) مرسل؛ الحسن تابعي.
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مومنین میں سے کامل ترین ایمان والے وہ لوگ ہیں جو اخلاق کے اعتبار سے زیادہ اچھے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32455]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32455، ترقيم محمد عوامة 31074)
ترقیم عوامۃ: 31075 ترقیم الشثری: -- 32456
٣٢٤٥٦ - حدثنا ابن نمير قال حدثنا محمد بن ابي إسماعيل (عن معقل) (١) الخثعمي قال: اتى عليا رجل وهو في الرحبة فقال: يا امير المؤمنين، ما ترى في (امراة) (٢) لا تصلي؟ قال: من لم يصل فهو كافر (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: سقط (عن معقل).
(٢) في [و]: (المرأة).
(٣) مجهول؛ لجهالة معقل الخثعمي.
حضرت معقل خثعمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اس حال میں کہ وہ گھر کے صحن میں تھے۔ پھر وہ کہنے لگا: اے امیر المومنین! آپ رضی اللہ عنہ کی کیا رائے ہے اس عورت کے بارے میں جو نماز نہیں پڑھتی، آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جو شخص نماز نہیں پڑھتا وہ کافر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32456]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32456، ترقيم محمد عوامة 31075)
ترقیم عوامۃ: 31076 ترقیم الشثری: -- 32457
٣٢٤٥٧ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن ابي صالح عن عبد الله بن ضمرة عن كعب قال: من اقام الصلاة وآتى الزكاة [فقد توسط الإيمان.
حضرت عبد اللہ بن ضمرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت کعب رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: جو شخص نماز قائم کرتا ہے اور زکوٰۃ ادا کرتا ہے تحقیق اس کا ایمان درمیانے درجہ کا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32457]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32457، ترقيم محمد عوامة 31076)
ترقیم عوامۃ: 31077 ترقیم الشثری: -- 32458
٣٢٤٥٨ - حدثنا محمد بن عبيد عن الاعمش عن ابي صالح عن عبد الله ابن ضمرة عن كعب قال: من اقام الصلاة وآتى الزكاة] (١) وسمع واطاع فقد توسط ⦗٥٨⦘ الإيمان، و (من) (٢) احب لله وابغض لله واعطى لله ومنع لله فقد استكمل الإيمان.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط ما بين المعكوفين من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) سقط من: [أ، جـ، ح، ط، هـ].
حضرت عبد اللہ بن ضمرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت کعب رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: جو شخص نماز قائم کرتا اور زکوٰۃ ادا کرتا ہے۔ اور سنتا ہے اور اطاعت کرتا ہے، تحقیق اس کا ایمان درمیانے درجہ کا ہے، اور جو شخص اللہ کے لیے محبت رکھتا ہے، اور اللہ ہی کے لیے بغض رکھتا ہے، اور اللہ ہی کے لیے عطا کرتا ہے اور اللہ ہی کے لیے روکتا ہے تحقیق اس کا ایمان مکمل ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32458]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32458، ترقيم محمد عوامة 31077)
ترقیم عوامۃ: 31078 ترقیم الشثری: -- 32459
٣٢٤٥٩ - حدثنا إسماعيل بن عياش عن عبيد الله بن عبيد الكلاعي قال: اخذ (بيدي) (١) مكحول فقال: يا ابا وهب (٢) ليعظم شان الإيمان في نفسك، من ترك صلاة مكتوبة متعمدا فقد برئت منه ذمة الله، ومن برئت منه ذمة الله فقد كفر.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (بيد).
(٢) في [و]: زيادة (كيف تقول في رجل ترك صلاة مكتوبة متعمدا؟ فقلت: مؤمن عاصٍ فشد على يدي ثم قال: يا أبا وهب).
حضرت عبید اللہ بن عبید الکلاعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت مکحول رحمہ اللہ نے میرا ہاتھ پکڑ کر ارشاد فرمایا: اے ابو وھب رحمہ اللہ! اپنے نفس میں ایمان کی عظمت بڑھاؤ، جس شخص نے جان بوجھ کر فرض نماز چھوڑی تحقیق اللہ کا ذمہ اس سے بری ہے، اور جس سے اللہ کا ذمہ بری ہو تحقیق اس نے کفر کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32459]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32459، ترقيم محمد عوامة 31078)
ترقیم عوامۃ: 31079 ترقیم الشثری: -- 32460
٣٢٤٦٠ - حدثنا ابو خالد عن عمرو بن قيس عن ابي إسحاق قال: قال علي: الصبر من الإيمان بمنزلة الراس من الجسد، فإذا ذهب الصبر ذهب الإيمان (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ أبو إسحاق لم يسمع من علي.
حضرت ابو اسحاق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: صبر کا ایمان میں وہی درجہ ہے جو سر کا جسم میں ہے۔ پس جب صبر گیا تو ایمان بھی چلا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32460]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32460، ترقيم محمد عوامة 31079)