🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. باب
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31060 ترقیم الشثری: -- 32441
٣٢٤٤١ - حدثنا ابن نمير عن مالك بن مغول عن زبيد عن مجاهد قال: اوثق عرى الإيمان الحب في الله والبغض (فيه) (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك، و] ورد: (في اللَّه).
حضرت زبید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: ایمان کی مضبوط ترین بنیاد، کسی سے اللہ کی خوشنودی کے لیے محبت کرنا اور اللہ ہی کی خوشنودی میں کسی سے بغض رکھنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32441]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32441، ترقيم محمد عوامة 31060)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31061 ترقیم الشثری: -- 32442
٣٢٤٤٢ - حدثنا يزيد بن هارون (قال) (١) : اخبرنا داود عن زرارة بن اوفى ⦗٥٢⦘ عن تميم الداري قال: اول ما يحاسب به العبد (يوم القيامة) (٢) (صلاة) (٣) المكتوبة، فإن اتمها، وإلا قيل: إنظروا (هل) (٤) له من تطوع فاكملت الفريضة من تطوعه، فإن لم تكمل الفريضة (٥) ، ولم يكن له تطوع اخذ بطرفيه فقذف به في النار (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [و].
(٢) سقط من: [ط، هـ].
(٣) في [هـ]: (الصلاة).
(٤) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: سقط (هل).
(٥) في [ط]: زيادة (من تطوعه فإن لم تكتمل الفريضة).
(٦) صحيح؛ أخرجه البيهقي ٢/ ٣٨٧، وأخرجه مرفوعًا أحمد (١٦٩٥١)، وأبو داود (٨٦٦)، وابن ماجه (١٤٢٦)، والحاكم ١/ ٢٦٣، والدارمي (١٣٥٥).

حضرت زراہ بن اوفی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت تمیم الداری رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: قیامت میں آدمی کے اعمال میں سب سے پہلے فرض نماز کا حساب کیا جائے گا، اگر وہ پوری نکل آئی تو ٹھیک ورنہ کہا جائے گا: دیکھو کیا اس کے پاس نفلوں کا بھی کوئی ذخیرہ ہے؟ اگر ہوا تو پھر اس کے نفلوں سے فرض کی تکمیل کردی جائے گی۔ اور اگر اس کے فرائض مکمل نہ ہوئے اور اس کے پاس نفلوں کا ذخیرہ بھی نہ ہوا۔ تو پھر اس کو دونوں اطراف سے پکڑا جائے گا۔ اور اس طرح سے اس کو جہنم میں پھینک دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32442]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32442، ترقيم محمد عوامة 31061)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31062 ترقیم الشثری: -- 32443
٣٢٤٤٣ - حدثنا (يزيد) (١) بن هارون (قال) (٢) : اخبرنا ابو معشر عن محمد (ابن) (٣) صالح الانصاري ان رسول الله ﷺ لقي عوف بن مالك فقال: كيف اصبحت يا عوف بن مالك؟ قال: اصبحت مؤمنا حقا، (فقال) (٤) رسول الله ﷺ:"إن لكل قول حقيقة، فما حقيقة ذلك؟" (فقال) (٥) : يا رسول الله (الم اظلف) (٦) نفسي عن الدنيا، (اسهرت) (٧) ليلي واظمات هواجري وكاني انظر إلى عرش ربي، وكاني انظر إلى اهل الجنة يتزاورون فيها، وكاني انظر إلى اهل النار يتضاغون فيها، فقال رسول الله ﷺ:"عرفت وآمنت فالزم" (٨) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح، ط، ك، هـ]: (يونس).
(٢) سقط من: [و].
(٣) سقط من: [و].
(٤) في [ط]: (قال).
(٥) في [و]: (قال).
(٦) أي: لم أمنعها وأكفها عما لا يجمل، وفي [و]: (أطلقت)، وفي [هـ]: (أطلب).
(٧) في [أ، ط، هـ]: (سهرت).
(٨) مرسل ضعيف؛ أبو معشر ضعيف، ومحمد بن صالح تابعي.

حضرت محمد بن صالح الانصاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے ملاقات کی تو فرمایا: اے عوف بن مالک! تو نے کس حال میں صبح کی؟ آپ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: میں نے سچا مومن ہونے کی حالت میں صبح کی۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک ہر قول کی ایک حقیقت ہوتی ہے۔ اس بات کی کیا حقیقت ہے؟ آپ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا میں نے اپنے نفس کو دنیا سے نہیں روکا؟ میں نے راتوں میں خود کو جگایا: اور شدید گرمی کی دوپہر میں خود کو پیاسا رکھا۔ گویا کہ میں اپنے رب کے عرش کی طرف دیکھ رہا ہوں، اور گویا کہ میں اہل جنت کی طرف دیکھ رہا ہوں کہ وہ آپس میں جنت میں ایک دوسرے سے ملاقات کر رہے ہیں، اور گویا کہ میں اہل جہنم کی طرف دیکھ رہا ہوں کہ وہ جہنم میں چیخ و پکار کر رہے ہیں۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تو نے پہچان لیا اور تو ایمان لایا پس اس کو لازم پکڑے رکھ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32443]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32443، ترقيم محمد عوامة 31062)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31063 ترقیم الشثری: -- 32444
٣٢٤٤٤ - (١) (حدثنا) (٢) هشيم (قال) (٣) : اخبرنا داود عن (زرارة) (٤) بن اوفى عن تميم الداري بمثل (حديث) (٥) يزيد إلا انه لم يذكر فيه: ويؤخذ بطرفيه فيقذف به في النار (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: زيادة (حدثنا أبو بكر قال).
(٢) في [ك، و]: (نا).
(٣) سقط من: [و].
(٤) في [جـ]: (رزازة).
(٥) سقط من: [أ، جـ، ط، هـ].
(٦) صحيح؛ أخرجه البيهقي ٢/ ٣٨٧، وأخرجه مرفوعًا أحمد (١٦٩٥١)، وأبو داود (٨٦٦)، وابن ماجه (١٤٢٦).

حضرت زراہ بن اوفی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت تمیم الداری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: پھر راوی نے ماقبل حدیث یزید کو ذکر کیا مگر یہ جملہ ذکر نہیں کیا، اور اس کو دونوں اطراف سے پکڑ کر جہنم میں پھینک دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32444]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32444، ترقيم محمد عوامة 31063)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31064 ترقیم الشثری: -- 32445
٣٢٤٤٥ - حدثنا ابن نمير قال حدثنا مالك بن مغول عن زبيد قال: قال رسول الله ﷺ:"كيف اصبحت يا حارث بن مالك؟" قال: اصبحت مؤمنا حقا، قال:"إن لكل قول حقيقة (١) "، قال: اصبحت عزفت نفسي عن الدنيا (واسهرت) (٢) ليلي واظمات نهاري، (وكاني) (٣) انظر إلى عرش ربي قد ابرز للحساب، (وكاني) (٤) انظر إلى اهل الجنة يتزاورون في الجنة، (وكاني) (٥) اسمع عواء اهل النار، قال: فقال له:"عبد نور الإيمان في قلبه، (إن) (٦) عرفت فالزم" (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (فما حقيقة ذلك).
(٢) في [و]: (فأسهرت).
(٣) في [و]: (ولكأنما).
(٤) في [و]: (ولكأني).
(٥) في [و]: (ولكأني).
(٦) في [جـ]: (إذ).
(٧) مرسل؛ زبيد تابعي، وورد من حديث حارث بن مالك أخرجه مسدد كما في المطالب العالية (٢٨٧٣)، وعبد بن حميد (٤٤٥)، والطبراني (٣٣٦٧)، والبيهقي في الشعب (١٠٥٩١) والزهد (٩٧٣)، وابن عساكر ٥٤/ ١٧٩، كما ورد من حديث أنس، أخرجه أبو نعيم في الحلية ١/ ٢٤٢، والعقيلي ٤/ ٤٥٥، والبزار (٣٢/ كشف)، والبيهقي في الشعب (١٠٥٩٠).

حضرت زبید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے حارث بن مالک رضی اللہ عنہ تم نے کس حال میں صبح کی؟ آپ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: میں نے سچا مومن ہونے کی حالت میں صبح کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یقینا ہر بات کی ایک حقیقت ہوتی ہے، تمہارے ایمان کی حقیقت کیا ہے؟ آپ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا! میں نے اس حال میں صبح کی کہ میرے نفس نے دنیا سے کنارہ کشی اختیار کی، پس میں نے راتوں میں خود کو جگایا۔ اور دن میں خود کو پیاسا رکھا۔ گویا کہ میں اپنے رب کے عرش کی طرف دیکھ رہا ہوں کہ وہ حساب لینے کے لیے ظاہر ہوگیا۔ اور گویا کہ میں اہل جنت کی طرف دیکھ رہا ہوں کہ وہ جنت میں ایک دوسرے سے ملاقات کر رہے ہیں اور گویا کہ میں اہل جہنم کی چیخ و پکار کی آواز سن رہا ہوں، راوی کہتے ہیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے ارشاد فرمایا: یہ ایسا بندہ ہے کہ ایمان نے اس کے دل میں نور کو بھر دیا ہے۔ اگر تو نے اس کو پہچان لیا تو پھر اس کو لازم پکڑو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32445]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32445، ترقيم محمد عوامة 31064)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31065 ترقیم الشثری: -- 32446
٣٢٤٤٦ - حدثنا ابو اسامة عن موسى بن مسلم قال: حدثنا ابن سابط قال: كان عبد الله بن رواحة ياخذ بيد النفر من اصحابه فيقول: تعالوا (نؤمن) (١) ساعة، تعالوا فلنذكر الله ونزدد إيمانا، تعالوا نذكره بطاعته لعله يذكرنا بمغفرته (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [و]: (فلنؤمن).
(٢) منقطع؛ ابن سابط لم يدرك عبد اللَّه بن رواحة، وبنحوه أخرجه أحمد (١٣٧٩٦)، والبيهقي في شعب الإيمان (٥٠).

حضرت ابن سابط رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہاپنے اصحاب میں سے چند لوگوں کا ہاتھ پکڑ کر فرماتے! آؤ ہم کچھ دیر کے لیے ایمان و یقین کی باتیں کریں۔ آؤ پس ہم اللہ کا ذکر کر کے ایمان میں اضافہ کریں۔ آؤ ہم اس کی اطاعت کا ذکر کریں تاکہ وہ بھی ہمارا ذکر کرے مغفرت کرتے ہوئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32446]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32446، ترقيم محمد عوامة 31065)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31066 ترقیم الشثری: -- 32447
٣٢٤٤٧ - حدثنا يزيد (بن هارون) (١) (قال) (٢) : اخبرنا العوام بن حوشب عن ابي صادق عن علي قال: إن (الإسلام) (٣) ثلاث اثافي: الإيمان والصلاة والجماعة، فلا تقبل صلاة إلا (بإيمان) (٤) ، ومن آمن صلى ومن صلى جامع، ومن فارق الجماعة قيد شبر فقد خلع ربقة الإسلام من عنقه (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة في: [و].
(٢) سقط من: [و].
(٣) في [و]: (للإيمان).
(٤) في [و]: (في الإيمان).
(٥) منقطع؛ أبو صادق لم يسمع من علي.

حضرت ابو صادق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: اسلام کے تین پائے ہیں: ایمان، نماز اور جماعت۔ پس نماز بغیر ایمان کے قبول نہیں ہوگی۔ اور جو ایمان لایا وہ نماز پڑھے گا، اور جو نماز پڑھے گا وہ جماعت کے ساتھ ہوگا۔ اور جو شخص جماعت سے ایک بالشت فاصلہ جتنا بھی جدا ہوگیا تو اس نے اسلام کا ہار اپنے گلے سے اتار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32447]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32447، ترقيم محمد عوامة 31066)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31067 ترقیم الشثری: -- 32448
٣٢٤٤٨ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا محمد بن مطرف عن حسان بن عطية عن ابي امامة قال: قال رسول الله ﷺ:"الحياء والعي شعبتان من الإيمان" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ حسان بن عطية لم يسمع من أبي إمامة، أخرجه أحمد (٢٢٣١٢)، والترمذي (٢٠٢٧)، والطحاوي في شرح المشكل (٢٩٨٣)، وابن أبي الدنيا في مكارم الأخلاق (٧٤)، والبغوي في الجعديات (٣٠٥٩)، والخرائطي في مكارم الأخلاق ص ٤٩، والبيهقي في شعب الإيمان (٧٧٠٦)، والبغوي (٣٣٩٤)، والحاكم ١/ ٨.
حضرت ابو امامہ باھلی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: حیا اور کم بولنا دونوں ایمان کے شعبے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32448]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32448، ترقيم محمد عوامة 31067)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31068 ترقیم الشثری: -- 32449
٣٢٤٤٩ - حدثنا ابن فضيل عن عطاء بن السائب عن محارب بن دثار عن ابن بريدة (١) قال: وردنا بالمدينة فاتينا عبد الله بن عمر فقلنا: يا ابا عبد الرحمن إنا نمعن في ⦗٥٥⦘ الارض فنلقى قوما يزعمون ان لا قدر، فقال: من المسلمين ممن يصلي إلى القبلة (قلنا: نعم ممن يصلي إلى القبلة) (٢) ، قال: فغضب حتى وددت اني لم اكن سالته، ثم قال: إذا لقيت اولئك فاخبرهم ان عبد الله بن عمر منهم بريء وانهم (منه) (٣) برآء، ثم قال: إن شئت حدثتك عن رسول الله ﷺ، فقال: اجل، فقال: كنا عند رسول الله ﷺ (فاتاه) (٤) رجل جيد الثياب طيب الريح حسن الوجه فقال: يا رسول الله ما الإسلام؟ قال رسول الله ﷺ:"تقيم الصلاة وتؤتي الزكاة وتصوم رمضان وتحج البيت وتغتسل من الجنابة"، قال: صدقت (٥) ، فما الإيمان؟ (قال) (٦) رسول الله ﷺ:"تؤمن بالله واليوم الآخر، والملائكة، والكتاب، والنبيين، وبالقدر كله خيره وشره وحلوه ومره"، قال: صدقت، ثم انصرف فقال رسول الله ﷺ:"علي بالرجل"، قال: فقمنا (باجمعنا) (٧) فلم نقدر عليه، فقال النبي ﷺ:"هذا جبريل اتاكم يعلمكم دينكم" (٨) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (عن ابن يعمر).
(٢) سقط ما بين القوسين من: [أ، جـ، ح، ط، هـ].
(٣) في [ط]: سقط (منه).
(٤) في [و]: (فأتى).
(٥) في [جـ]: زيادة (قال)، وفي [و]: (ثم قال رسول اللَّه).
(٦) في [و]: (فقال).
(٧) في [و]: (طلبناه).
(٨) ضعيف؛ عطاء اختلط، ورواية ابن فضيل عنه بعد الاختلاط، وأخرجه مسلم (٨)، وأحمد (٣٧٥).

حضرت محارب بن دثار رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن بریدہ رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: ہم مدینہ آئے تو حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ ہم نے عرض کیا: اے ابو عبد الرحمن! ہم اپنے شہروں سے بہت دور تھے۔ تو ہماری چند ایسے لوگوں سے ملاقات ہوئی جو کہتے ہیں کہ تقدیر کوئی چیز نہیں، آپ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: کیا وہ لوگ مسلمانوں میں سے ہیں؟ اور قبلہ رخ ہو کر نماز پڑھتے ہیں؟ ہم نے عرض کیا: جی ہاں! راوی کہتے ہیں: پس آپ رضی اللہ عنہ اتنے غضبناک ہوئے کہ میں نے چاہا کہ میں آپ رضی اللہ عنہ سے سوال نہ کرتا۔ پھر آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جب تم ان لوگوں سے ملو تو ان کو بتلا دو کہ یقینا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ان سے بری ہے، اور وہ لوگ مجھ سے بری ہیں، پھر فرمایا: اگر تم چاہو تو میں تمہارے سامنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث بیان کروں؟ میں نے عرض کیا! جی ہاں! پھر آپ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے تھے۔ پس ایک آدمی آیا صاف ستھرے کپڑوں والا، اچھی خوشبو والا اور خوبصورت چہرے والا، کہنے لگا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! اسلام کی حقیقت کیا ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ کہ تم نماز کی پابندی کرو، اور زکوٰۃ دو، اور رمضان کے روزے رکھو۔ اور بیت اللہ کا حج کرو اور جنابت سے پاکی کا غسل کرو۔ اس شخص نے کہا! آپ نے سچ فرمایا: ایمان کی حقیقت کیا ہے؟ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ کہ تو ایمان لائے اللہ پر، اور آخرت کے دن پر، اور فرشتوں پر، اور کتاب پر، اور نبیوں پر اور تقدیر کے اچھے، بُرے ہونے پر اور اس کی مٹھاس اور کھٹاس پر۔ اس شخص نے کہا: آپ نے سچ فرمایا: پھر وہ شخص واپس چلا گیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس آدمی کو میرے پاس لاؤ، آپ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ہم سب کھڑے ہوگئے۔ پس ہمیں اس پر قدرت نہ ہوئی، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ جبرائیل تھے جو تمہیں تمہارے دین کے معاملات سکھانے آئے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32449]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32449، ترقيم محمد عوامة 31068)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31069 ترقیم الشثری: -- 32450
٣٢٤٥٠ - حدثنا عفان قال: حدثنا ابان العطار قال: حدثنا يحيى بن ابي كثير (عن) (١) زيد عن ابي (سلام) (٢) عن ابي مالك الاشعري ان رسول الله ﷺ كان ⦗٥٦⦘ يقول:" (الطهر شطر) (٣) الإيمان" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [و].
(٢) في [جـ]: (سالم).
(٣) في [و]: (الطهور شطر).
(٤) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٢٣)، وأحمد (٢٢٩٠٢).

حضرت ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پاکی نصف ایمان ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32450]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32450، ترقيم محمد عوامة 31069)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں