مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
32. في الرجل يوصي بالشيء في سبيل الله من يعطاه
اس آدمی کا بیان جو کوئی چیز اللہ کے راستے میں دینے کی وصیت کرے اس چیز کو کسے دیا جائے گا؟
ترقیم عوامۃ: 31481 ترقیم الشثری: -- 32878
٣٢٨٧٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ابي إسحاق عن ابي حبيبة عن ابي الدرداء في (الرجل) (١) اوصى بشيء في سبيل الله قال: في المجاهدين (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، م]: (رجل).
(٢) مجهول؛ لجهالة أبي حبيبة، أخرجه النسائي (٦٤٤١)، والترمذي ٤/ ٤٣٥، وأحمد (٢١٧٦٧)، والحاكم ٢/ ٢٣١، والبيهقي ٤/ ١٩٠، وعبد بن حميد (٢٠٢)، والمزي ٣٣/ ٢٢٧.
ابو حبیبہ سے روایت ہے کہ حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جس نے کسی چیز کو اللہ کے راستے میں دینے کی وصیت کی، کہ وہ مجاہدین کو دی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32878]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32878، ترقيم محمد عوامة 31481)
ترقیم عوامۃ: 31482 ترقیم الشثری: -- 32879
٣٢٨٧٩ - حدثنا ابن علية عن ابن عون عن انس بن سيرين ان امراة اوصت بثلاثين درهما في سبيل الله، فلما كان زمن (الفرقة) (١) قلت لابن عمر: امراة اوصت بثلاثين درهما في سبيل الله، [ (فنعطيها) (٢) في الحج، فقال: اما إنه من سبيل الله (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (الترفة).
(٢) في [جـ]: (فنعطها).
(٣) صحيح.
انس بن سیرین فرماتے ہیں کہ ایک عورت نے اللہ کے راستے میں تیس درہم دینے کی وصیت کی، میں نے جدائی کے زمانے میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے عرض کیا کہ ایک عورت نے اللہ کے راستے میں تیس درہم دینے کی وصیت کی ہے کیا ہم وہ درہم حج میں لگا دیں؟ آپ نے فرمایا: حج بھی اللہ کے راستوں میں سے ایک راستہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32879]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32879، ترقيم محمد عوامة 31482)
ترقیم عوامۃ: 31483 ترقیم الشثری: -- 32880
٣٢٨٨٠ - حدثنا (عبيد) (١) الله بن موسى عن موسى بن عبيدة عن واقد بن محمد ابن زيد ان رجلا مات وترك مالا واوصى به في سبيل الله] (٢) فذكر ذلك الوصي لعمر ابن الخطاب فقال: اعطه عمال الله، (قال) (٣) : وما عمال الله؟ قال: حجاج بيت الله (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، م]: (عبد).
(٢) سقط ما بين المعكوفين من: [أ، ب].
(٣) في [جـ، م]: (فقال).
(٤) ضعيف منقطع؛ موسى بن عبيدة ضعيف، وواقد لم يدرك عمر.
واقد بن محمد بن زید سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے مرتے وقت کچھ مال چھوڑا اور اس کو اللہ کے راستے میں دینے کی وصیت کر گیا، اس کی وصیت کے ذمہ دار نے یہ بات حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے سامنے ذکر کی تو آپ نے فرمایا وہ مال اللہ تعالیٰ کے کام کرنے والوں کو دے دو، اس نے پوچھا اللہ تعالیٰ کے کام کرنے والے کون ہیں؟ آپ نے فرمایا: بیت اللہ کے حاجی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32880]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32880، ترقيم محمد عوامة 31483)
ترقیم عوامۃ: 31484 ترقیم الشثری: -- 32881
٣٢٨٨١ - حدثنا ابن مهدي عن ايمن بن نابل قال: سال رجل مجاهدا عن رجل قال: كل شيء لي في سبيل الله، قال مجاهد: ليس سبيل الله واحدا، كل خير عمله فهو في سبيل الله.
ایمن بن نابل فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت مجاہد سے اس آدمی کے بارے میں پوچھا جس نے کہا تھا کہ میری ہر چیز اللہ کے راستے میں دے دی جائے، آپ نے فرمایا اللہ تعالیٰ کا کوئی ایک راستہ نہیں، بلکہ ہر نیک عمل کرنے والا، اللہ تعالیٰ کے راستے میں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32881]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32881، ترقيم محمد عوامة 31484)
ترقیم عوامۃ: 31485 ترقیم الشثری: -- 32882
٣٢٨٨٢ - حدثنا وكيع عن شعبة عن انس بن سيرين ان رجلا اوصى بشيء في سبيل الله فقال ابن عمر: الحج (من) (١) سبيل الله (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (في).
(٢) صحيح.
انس بن سیرین فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے ایک چیز اللہ کے راستے میں دینے کی وصیت کی، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: حج بھی اللہ کا راستہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32882]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32882، ترقيم محمد عوامة 31485)
33. الرجل يوصي أن يتصدق عنه بماله كله فلا ينفد ذلك حتى يموت
اس آدمی کا بیان جس نے وصیت کی کہ ا س کی جانب سے اس کا سارا مال صدقہ کر دیا جائے، تو یہ وصیت موت سے پہلے نافذ نہیں ہو گی
ترقیم عوامۃ: 31486 ترقیم الشثری: -- 32883
٣٢٨٨٣ - حدثنا عيسى بن يونس عن الاوزاعي ان عمر بن عبد العزيز كتب في رجل تصدق بماله كله على غير وارث، ثم حبسه حتى مات: يرد ذلك إلى الثلث.
اوزاعی روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز نے اس آدمی کے بارے میں لکھا جس نے غیر وارث پر سارا مال صدقہ کردیا اور پھر اس مال کو اپنے پاس رکھا یہاں تک کہ مرگیا، کہ اس مال میں سے ایک تہائی اس غیر وارث شخص کو دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32883]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32883، ترقيم محمد عوامة 31486)
ترقیم عوامۃ: 31487 ترقیم الشثری: -- 32884
٣٢٨٨٤ - حدثنا عبيد الله عن عثمان بن الاسود عن مجاهد قال: من صنع في ماله شيئا لم (ينفذه) (١) حتى يحضره الموت فهو في سبيله.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، م]: (ينفذ).
عثمان بن أسود فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے فرمایا: جس نے اپنے مال میں کوئی ایسی وصیت کی جسے اس نے موت تک نافذ نہیں کیا تو وہ اس مصرف میں جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32884]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32884، ترقيم محمد عوامة 31487)
34. الرجل يوصي بالوصية ويقول: اشهدوا على ما فيها
اس آدمی کا بیان جو کوئی وصیت کرے اور کہے اس وصیت نامے کے اندر جو کچھ لکھا ہوا ہے تم لوگ اس کے گواہ ہو جائو!
ترقیم عوامۃ: 31488 ترقیم الشثری: -- 32885
٣٢٨٨٥ - حدثنا ابن علية عن يونس قال: جاء رجل إلى الحسن بوصية مختومة ليشهد عليها، فقال: ما تجد في هؤلاء الناس رجلين (تثقهما) (١) تشهدهما على كتابك هذا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (ثقتهما).
یونس فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت حسن کے پاس ایک وصیت نامہ لے کر آیا جو مہر بند تھا، تاکہ حضرت حسن رحمہ اللہ کو اس پر گواہ بنا لے، حضرت حسن نے فرمایا کیا تمہیں ان لوگوں میں کوئی دو با اعتماد نہیں ملتے جن کو تم اس تحریر پر گواہ بنا سکو؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32885]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32885، ترقيم محمد عوامة 31488)
ترقیم عوامۃ: 31489 ترقیم الشثری: -- 32886
٣٢٨٨٦ - حدثنا جرير عن مغيرة قال: اراه عن إبراهيم في الرجل يختم وصيته ويقول للقوم: اشهدوا على ما فيها، قال: لا (تجوز) (١) إلا إن يقراها عليهم، او تقرا عليه فيقر بما فيها.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (يجوز).
جریر نے مغیرہ سے روایت کیا، اور فرمایا کہ میرے خیال میں انہوں نے یہ بات حضرت ابراہیم سے نقل کی ہے، کہ انہوں نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جس نے اپنے وصیت نامے کو مہر بند کیا اور لوگوں سے کہتا ہے کہ اس میں جو کچھ لکھا ہوا ہے اس پر گواہ ہو جاؤ! کہ یہ جائز نہیں ہے یہاں تک کہ ان کو وہ وصیت پڑھ کر سنائے، یا اس آدمی کے سامنے وہ وصیت نامہ پڑھا جائے اور وہ اس تحریر کا اقرار کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32886]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32886، ترقيم محمد عوامة 31489)
ترقیم عوامۃ: 31490 ترقیم الشثری: -- 32887
٣٢٨٨٧ - حدثنا (زيد بن الحباب) (١) عن حماد بن زيد عن ايوب عن ابي قلابة في الرجل يقول: اشهدوا على ما في هذه الصحيفة، قال: لا، حتى يعلم ما فيها.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ص]: (أبو أسامة).
ایوب حضرت ابو قلابہ سے اس آدمی کے بارے میں روایت کرتے ہیں جس نے وصیت نامہ لکھا اور کہتا ہے: گواہ ہو جاؤ اس وصیت نامے کی تحریر پر، فرمایا کہ جائز نہیں جب تک وہ لوگوں کو اس میں لکھی ہوئی وصیت بتا نہ دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32887]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32887، ترقيم محمد عوامة 31490)