🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
46. من كان يوصي ويستحبها
ان حضرات کا بیان جو وصیت کیا کرتے تھے اور اس کو اچھا سمجھتے تھے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31584 ترقیم الشثری: -- 32988
٣٢٩٨٨ - (١) حدثنا وكيع عن مالك بن مغول عن طلحة قال: قلت لابن ابي اوفى: اوصى رسول الله ﷺ؟ قال: لا، قلت: فكيف امر الناس بالوصية؟ قال: اوصى بكتاب الله (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة في [م]: (حدثنا أبو بكر قال).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٧٤٠)، ومسلم (١٦٣٤).

حضرت طلحہ فرماتے ہیں کہ میں نے ابن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وصیت کی تھی؟ فرمایا کہ نہیں! میں نے پوچھا کہ پھر لوگوں کو وصیت کا حکم کیسے دیا گیا؟ فرمانے لگے: آپ نے کتاب اللہ پر عمل کرنے کی وصیت کی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32988]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32988، ترقيم محمد عوامة 31584)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31585 ترقیم الشثری: -- 32989
٣٢٩٨٩ - حدثنا ابو معاوية وابن نمير عن الاعمش عن سفيان عن مسروق عن عائشة قالت: ما ترك رسول الله ﷺ دينارا ولا درهما ولا اوصى بشيء (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ ولا يبعد رواية الأعمش له من أوجه وهو إمام، والحديث أخرجه مسلم (١٦٣٥)، وأحمد (٢٤١٧٦).
مسروق سے روایت ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کوئی دینار چھوڑا نہ درہم، اور نہ ہی کسی چیز کی وصیت فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32989]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32989، ترقيم محمد عوامة 31585)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31586 ترقیم الشثری: -- 32990
٣٢٩٩٠ - حدثنا عبيد الله قال: انا إسرائيل عن ابي إسحاق عن ارقم بن شرحبيل عن ابن عباس قال: مات رسول الله ﷺ ولم يوص (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع حكمًا؛ أبو إسحاق مدلس، أخرجه أحمد (٣١٨٩)، وأبو يعلى (٢٥٦٠)، والضياء في المختارة (٤٨٣)، والبيهقي ٣/ ٨١، والطبراني (١٢٦٣٤)، وابن عساكر ٨/ ١٨، والطحاوي ١/ ٤٠٥.
أرقم بن شرحبیل سے روایت ہے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس حال میں فوت ہوئے کہ آپ نے کوئی وصیت نہیں کی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32990]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32990، ترقيم محمد عوامة 31586)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31587 ترقیم الشثری: -- 32991
٣٢٩٩١ - حدثنا ابن علية عن ابن عون عن إبراهيم عن الاسود قال: ذكروا عند عائشة ان عليا كان وصيا، فقالت: متى اوصى إليه؟ فلقد كنت مستندته (إلى) (١) حجري (فانخنث) (٢) ، فمات فمتى اوصى إليه (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: (في).
(٢) في [أ، ب]: (فانحنيت).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٧٤١)، ومسلم (١٦٣٦).

أسود فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے سامنے یہ بات ذکر کی گئی کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وصی تھے، آپ نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو کب وصیت کی تھی؟ میں نے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنی گود میں ٹیک دے رکھی تھی کہ آپ کا جسم مبارک ڈھیلا پڑگیا اور آپ وفات پا گئے، تو پھر ان کو وصیت کب فرمائی؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32991]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32991، ترقيم محمد عوامة 31587)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
47. في الرجل يكون له المال القليل أيوصي فيه؟
اس آدمی کا بیان جس کے پاس تھوڑا سا نیا مال ہو، کیا وہ اس میں وصیت کر سکتا ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31588 ترقیم الشثری: -- 32992
٣٢٩٩٢ - حدثنا... (١) ابن جريج عن ليث عن طاوس عن ابن عباس (قال: إذا ترك الميت سبعمائة درهم فلا يوصي) (٢) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) كذا في النسخ، وابن جريج ليس من شيوخ المؤلف ولعلها: (حدثنا ابن المبارك عن ابن جريج).
(٢) في [أ، ب، جـ، م]: بياض، وفي [ل]: (قال: يسر في المال إلا آية وصية)، وانظر: سنن سعيد بن منصور ٢/ (٢٥٠)، وسنن البيهقي ٦/ ٢٧٠، والدر المنثور ١/ ٤٢٣.
(٣) ضعيف؛ لضعف ليث.

طاؤس سے روایت ہے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: جب مرنے والا سات سو درہم چھوڑ کر جا رہا ہو تو وصیت نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32992]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32992، ترقيم محمد عوامة 31588)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31589 ترقیم الشثری: -- 32993
٣٢٩٩٣ - حدثنا زيد بن حباب عن (همام) (١) عن قتادة ﴿إن ترك خيرا الوصية﴾ [البقرة: ١٨٠] ، قال: خير المال، كان يقال: الف درهم فصاعدا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (خيثم).
ھمام سے روایت ہے کہ حضرت قتادہ نے فرمان باری تعالیٰ {إنْ تَرَکَ خَیْرًا الْوَصِیَّۃُ } کی تشریح میں فرمایا: اس وقت لوگوں میں یہ بات معروف تھی کہ بہتر مال ایک ہزار درہم یا اس سے زیادہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32993]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32993، ترقيم محمد عوامة 31589)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31590 ترقیم الشثری: -- 32994
٣٢٩٩٤ - حدثنا ابو خالد عن هشام عن ابيه ان عليا دخل على رجل من بني هاشم يعوده فاراد ان يوصي فنهاه، وقال إن الله يقول: ﴿إن ترك خيرا﴾ وإنك لم تدع مالا فدعه لعيالك (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ أبو خالد صدوق.
عروہ سے روایت ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ بنو ہاشم کے ایک آدمی کے پاس اس کی تیمارداری کے لئے آئے، وہ وصیت کرنے لگا تو آپ نے اس کو منع فرمایا اور فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا ہے کہ ”اگر (مرنے والا) مال چھوڑے“ اور تم تو کوئی مال چھوڑ کر نہیں مر رہے، اس لئے جو ہے وہ اپنے بچوں کے لئے چھوڑ دو!۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32994]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32994، ترقيم محمد عوامة 31590)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31591 ترقیم الشثری: -- 32995
٣٢٩٩٥ - حدثنا ابو معاوية عن محمد بن شريك عن ابن ابي (مليكة) (١) عن عائشة قال: قال لها رجل: إني اريد ان اوصي، قالت: كم مالك؟ قال: ثلاثة آلاف، قالت: فكم عيالك؟ قال: اربعة، (قالت) (٢) : فإن الله يقول: ﴿إن ترك خيرا﴾ وإنه شيء يسير فدعه لعيالك فإنه افضل (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (لميكة).
(٢) في [جـ، م]: (فقالت).
(٣) صحيح.

ابن ابی ملیکہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے عرض کیا کہ میں وصیت کرنا چاہتا ہوں، انہوں نے پوچھا تیرے پا س کتنا مال ہے؟ عرض کیا: تین ہزار، آپ نے پوچھا تیرے اہل و عیال کتنے افراد ہیں؟ کہنے لگا، چار، آپ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے یہ شرط ذکر فرمائی ہے ”اگر مال چھوڑے“ اور تیرے پاس تو بہت معمولی سا مال ہے اس کو اپنے بچوں کے لئے چھوڑ دو، یہی افضل ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32995]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32995، ترقيم محمد عوامة 31591)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
48. في قوله: ﴿إن ترك خيرا الوصية﴾
اللہ تعالیٰ کا فرمان (إِن تَرَکَ خَیْرًا الْوَصِیَّۃُ)کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31592 ترقیم الشثری: -- 32996
٣٢٩٩٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن حبيب عن إبراهيم في قوله: ﴿وصية لازواجهم﴾ [البقرة: ٢٤٠] ، قال: هي منسوخة.
حبیب سے روایت ہے کہ حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان: { وَصِیَّۃً لأَزْوَاجِہِمْ } منسوخ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32996]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32996، ترقيم محمد عوامة 31592)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31593 ترقیم الشثری: -- 32997
٣٢٩٩٧ - حدثنا وكيع عن سفيان عن الجهضم عن عبد الله بن بدر عن ابن عمر: ﴿إن ترك خيرا الوصية﴾ قال: نسختها آية [الميرات (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ الجهضم ثقة.
عبد اللہ بن بدر سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ {إنْ تَرَکَ خَیْرًا الْوَصِیَّۃُ } کو میراث کی آیت نے منسوخ کردیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32997]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32997، ترقيم محمد عوامة 31593)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں