مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
51. الحامل توصي، والرجل يوصي في المزاحفة وركوب البحر
اس حاملہ عورت کا بیان جو وصیت کرے، اور اس آدمی کا بیان جو جنگ میںاور سمندر کے سفر میں جاتے ہوئے وصیت کرے
ترقیم عوامۃ: 31604 ترقیم الشثری: -- 33008
٣٣٠٠٨ - حدثنا وكيع ثنا سفيان عن جابر عن عامر (عن شريح) (١) قال: الحامل وصية.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ط، هـ].
عامر حضرت شریح سے بھی یہی ارشاد نقل کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33008]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33008، ترقيم محمد عوامة 31604)
ترقیم عوامۃ: 31605 ترقیم الشثری: -- 33009
٣٣٠٠٩ - حدثنا وكيع عن حماد بن زيد عن يحيى بن سعيد قال: اعطت امراتي عطاء وهي حامل (فقال القاسم بن محمد) (١) : هو من جميع المال.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: (فقالت للقاسم بن محمد فقال).
یحییٰ بن سعید فرماتے ہیں کہ میری اہلیہ نے حمل کے زمانے میں کوئی عطیہ دیا اور اس بات کو قاسم بن محمد سے ذکر کیا تو انہوں نے فرمایا کہ یہ عطیہ پورے مال سے لیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33009]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33009، ترقيم محمد عوامة 31605)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33010
٣٣٠١٠ - قال حماد: قال يحيى: ونحن نقول: هو من جميع المال ما لم يضربها الطلق.
حماد نقل کرتے ہیں کہ یحییٰ نے فرمایا کہ ہم کہتے ہیں کہ یہ عطیہ پورے مال میں سے ہوگا جب تک اس کو دردِ زہ شروع نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33010]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33010، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 31606 ترقیم الشثری: -- 33011
٣٣٠١١ - حدثنا وكيع (١) ثنا إسرائيل عن جابر عن عامر قال: الحامل وصية.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة في [م]: (قال).
جابر حضرت عامر سے نقل کرتے ہیں کہ حاملہ کا مال میں تصرف کرنا وصیت کے حکم میں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33011]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33011، ترقيم محمد عوامة 31606)
52. في الرجل يحبس ما يجوز له من ماله
اس آدمی کا بیان جو قید کر دیا جائے، اس کے لئے اس کے مال کی کتنی مقدار جائز ہے
ترقیم عوامۃ: 31607 ترقیم الشثری: -- 33012
٣٣٠١٢ - حدثنا هشيم عن (حميد) (١) قال: (حبس) (٢) إياس بن معاوية في الظنة فارسلني فقال: انطلق إلى الحسن (فاساله) (٣) : ما حالي فيما (احدث في) (٤) ⦗٢٢٥⦘ مالي على حالي هذه؟ قال: فاتيت الحسن فقلت له: إن اخاك إياسا يقرئك السلام ويقول: (مالي) (٥) فيما (احدث) (٦) في يومي هذا؟ فقال الحسن: حاله حال المريض، لا يجوز له إلا الثلث.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، م]: (محمد).
(٢) في [أ، ب، جـ]: (حبسني)، وانظر: سنن سعيد بن منصور ١/ (٣٨٤)، أخبار القضاة ١/ ٣٥٩، والمغني ٦/ ١١١، والمحلى ٨/ ٢٩٩.
(٣) في [م]: (فَسَله).
(٤) في [أ، ب، جـ، م، هـ]: (أخذت من).
(٥) في [م]: (لي مالي)، وفي [ط، هـ]: (حالي).
(٦) في [أ، ط]: (أخذت).
حمید فرماتے ہیں کہ ایاس بن معاویہ کو ایک تہمت کی بناء پر گرفتار کرلیا گیا، انہوں نے مجھ سے فرمایا کہ حسن کے پاس جا کر پوچھو کہ اس حالت میں میرے لئے اپنے مال میں تصرف کرنے کا کیا حکم ہے؟ کہتے ہیں کہ میں حسن کے پاس گیا اور میں نے جا کر ان سے عرض کیا کہ آپ کے بھائی ایاس آپ کو سلام کہتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ میرے لئے اپنے مال میں اس حال میں تصرف کرنا کیسا ہے؟ حسن نے فرمایا ان کا حکم مریض کے حکم کی طرح ہے، اس لئے ان کے لئے ایک تہائی سے زیادہ مال میں تصرف جائز نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33012]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33012، ترقيم محمد عوامة 31607)
53. في الرجل يريد السفر فيوصي ما يجوز له (من) ذلك
اس آدمی کا بیان جو سفر کے ارادے کے بعد وصیت کرے، اس کے لئے کتنے مال میں تصرف کرنا جائز ہے؟
ترقیم عوامۃ: 31608 ترقیم الشثری: -- 33013
٣٣٠١٣ - حدثنا يحيى بن سعيد عن شعبة عن مغيرة عن سماك عن الشعبي قال: (إذا) (١) وضع رجله في (الغرز) (٢) فما اوصى به فهو من الثلث.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (لو).
(٢) في [أ، ب]: (الفرس)، وفي [جـ، م]: (الغرس).
سماک روایت کرتے ہیں کہ حضرت شعبی نے فرمایا کہ جب کوئی آدمی اپنے پاؤں رکا ب میں ڈال دے تو اس وقت وہ جو وصیت کرے ایک تہائی مال سے پوری کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33013]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33013، ترقيم محمد عوامة 31608)
ترقیم عوامۃ: 31609 ترقیم الشثری: -- 33014
٣٣٠١٤ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن جابر عن الشعبي عن شريح قال: إذا وضع رجله في الغرز فما تكلم به من شيء فهو من ثلثه.
شعبی سے روایت ہے کہ حضرت شریح نے ارشاد فرمایا جب کوئی آدمی اپنے پاؤں رکاب میں ڈالے تو اس وقت وہ اپنے مال کے بارے میں جو بات کہے ایک تہائی مال میں سے پوری کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33014]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33014، ترقيم محمد عوامة 31609)
ترقیم عوامۃ: 31610 ترقیم الشثری: -- 33015
٣٣٠١٥ - حدثنا غندر عن شعبة عن مغيرة عن سماك عن الشعبي عن مسروق انه قال: إذا وضع الرجل رجله في الغرز -يقول: إذا سافر- فما اوصى به فهو من الثلث.
شعبی روایت کرتے ہیں کہ حضرت مسروق نے فرمایا:ـ کہ جب کوئی آدمی اپنے پاؤں رکا ب میں ڈال دے، یعنی جب سفر کرے، تو اس وقت وہ جو وصیت کرے ایک تہائی مال سے پوری کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33015]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33015، ترقيم محمد عوامة 31610)
54. في الأسير في أيدي العدو، (ما) يجوز له من ماله؟
اس آدمی کا بیان جو دشمن کے ہاتھ قید ہو، اس کے لئے کتنے مال میں تصرف جائز ہے
ترقیم عوامۃ: 31611 ترقیم الشثری: -- 33016
٣٣٠١٦ - حدثنا عبد الاعلى عن هشام عن الحسن في الاسير في ايدي العدو: إن اعطى عطية، او نحل نحلا، او اوصى بثلثه: فهو جائز.
ہشام سے روایت ہے کہ حسن نے فرمایا کہ وہ آدمی جس کو دشمن نے قید کر رکھا ہو اگر کسی کو کوئی عطیہ دے یا کوئی ہبہ کرے یا ایک تہائی مال کی وصیت کرے تو یہ اس کے لئے جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33016]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33016، ترقيم محمد عوامة 31611)
ترقیم عوامۃ: 31612 ترقیم الشثری: -- 33017
٣٣٠١٧ - حدثنا معن بن عيسى عن ابن ابي ذئب عن الزهري قال: لا يجوز للاسير في ماله إلا الثلث.
ابن ابی ذئب راوی ہیں کہ زہری نے فرمایا کہ قیدی کے لئے اپنے مال کے ایک تہائی سے زیادہ میں تصرف کرنا جائز نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33017]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33017، ترقيم محمد عوامة 31612)