🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
80. في المرتد عن الإسلام (من يرثه)
اسلام سے پھر جانے والے کا بیان، کہ کون اس کا وارث ہو گا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32038 ترقیم الشثری: -- 33520
٣٣٥٢٠ - حدثنا حفص عن (عمرو) (١) عن الحسن قال: جعل ميراث المرتد لورثته.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، س، ط، م، هـ]: (عمر)، وهو عمرو بن عبيد.
عمرو روایت کرتے ہیں کہ حسن نے فرمایا کہ مرتد کی میراث اس کے ورثاء کو دی گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33520]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33520، ترقيم محمد عوامة 32038)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32039 ترقیم الشثری: -- 33521
٣٣٥٢١ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن موسى بن ابي كثير قال: سالت سعيد بن المسيب عن ميراث المرتد، هل يوصل؟ قال: ما يوصل، قلت: يرثه بنوه؟ قال: نرثهم ولا يرثوننا.
موسیٰ بن ابی کثیر فرماتے ہیں کہ میں نے سعید بن مسیب سے مرتد کی میراث کے بارے میں پوچھا کہ کیا اس کو ملایا جائے گا؟ انہوں نے پوچھا کہ ملانے کا کیا مطلب ہے؟ میں نے کہا کہ کیا ان کے بیٹے اس کے وارث ہوں گے؟ انہوں نے فرمایا کہ ہم ان کے وارث ہوں گے اور وہ ہمارے وارث نہیں ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33521]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33521، ترقيم محمد عوامة 32039)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32040 ترقیم الشثری: -- 33522
٣٣٥٢٢ - حدثنا وكيع قال: ثنا مسعر عن ابي الصباح موسى بن ابي كثير قال: سمعت سعيد بن المسيب يقول: المرتدون نرثهم ولا يرثوننا.
موسیٰ بن ابی کثیر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب کو فرماتے ہوئے سنا کہ ہم مرتدین کے وارث ہوں گے اور وہ ہمارے وارث نہیں ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33522]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33522، ترقيم محمد عوامة 32040)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32041 ترقیم الشثری: -- 33523
٣٣٥٢٣ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن اشعث عن الشعبي والحكم قالا: يقسم ميراثه بين امراته (وبين) (١) ورثته من المسلمين.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
اشعث روایت کرتے ہیں کہ حضرت شعبی اور حکم نے فرمایا کہ مرتد کی میراث اس کی بیوی اور مسلمان ورثاء کے درمیان تقسیم کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33523]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33523، ترقيم محمد عوامة 32041)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32042 ترقیم الشثری: -- 33524
٣٣٥٢٤ - حدثنا وكيع قال: سمعت سفيان يقول: إذا (لحق) (١) بدار الحرب ثم رجع قبل ان يقسم ميراثه او يعتق الحاكم امهات اولاده ومدبرته فهو احق بهم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (ألحق).
حضرت وکیع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سفیان کو فرماتے ہوئے سنا کہ اگر مرتد دارالحرب چلا جائے پھر میراث تقسیم ہونے سے پہلے یا حاکم کے اس کی امّ ولد اور مدبّرہ کو آزاد کرنے سے پہلے لوٹ آئے تو وہی ان کا حق دار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33524]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33524، ترقيم محمد عوامة 32042)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32043 ترقیم الشثری: -- 33525
٣٣٥٢٥ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن عمرو عن الحسن قال: كان المسلمون يطيبون لاهل المرتد ميراثه -يعني إذا قتل.
عمرو روایت کرتے ہیں کہ حسن نے فرمایا، کہ مسلمان مرتد کے گھر والوں کے لئے اس کی میراث کو حلال قرار دیتے تھے، یعنی جب وہ قتل ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33525]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33525، ترقيم محمد عوامة 32043)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
81. في القاتل لا يرث شيئا
قاتل کا بیان، کہ و ہ کسی چیز کا وارث نہیں ہو گا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32044 ترقیم الشثری: -- 33526
٣٣٥٢٦ - حدثنا ابو خالد عن يحيى بن (سعيد) (١) عن عمرو بن شعيب ان (ابا) (٢) قتادة رجلا من بني مدلج قتل ابنه، فاخذ به عمر بن الخطاب مائة من الإبل ثلاثين حقة وثلاثين جذعة واربعين خلفة وقال لابي المقتول: سمعت رسول الله ﷺ يقول:"ليس لقاتل ميراث" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (سعد).
(٢) زيادة (أبا) من: [أ، ب، جـ، م]، وسقطت من: [هـ].
(٣) منقطع؛ عمر بن شعيب لم يدرك عمر، أخرجه أحمد (٣٤٧)، ومالك ٢/ ٨٦٧، والنسائي في الكبرى (٦٣٦٨)، وعبد الرزاق (١٧٧٨٣)، والبيهقي ٨/ ٣٨، وابن ماجه (٢٦٤٦)، والدارقطني ٤/ ٩٥.

عمرو بن شعیب فرماتے ہیں کہ ابو قتادہ جو بنو مدلج کا ایک شخص تھا، اس نے اپنے بیٹے کو قتل کردیا، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس سے اس کے بدلے سو اونٹ لئے، تیس تین سالہ اونٹ، تیس چار سالہ اونٹ، اور چالیس حاملہ اونٹنیاں، اور مقتول کے والد کو یہ فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سنا ہے، کہ قاتل کے لئے کوئی میراث نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33526]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33526، ترقيم محمد عوامة 32044)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32045 ترقیم الشثری: -- 33527
٣٣٥٢٧ - حدثنا حفص عن حجاج عن ابن ابي نجيح عن مجاهد قال: قال عمر: لا يرث القاتل (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ مجاهد لم يدرك عمر.
مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا، کہ قاتل وارث نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33527]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33527، ترقيم محمد عوامة 32045)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32046 ترقیم الشثری: -- 33528
٣٣٥٢٨ - حدثنا ابو بكر بن عياش عن مطرف عن الشعبي قال: قال عمر: لا يرث القاتل عمدا ولا خطا (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ الشعبي لا يروي عن عمر.
شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا، کہ نہ جان بوجھ کر قتل کرنے والا وارث ہوگا، نہ غلطی سے قتل کرنے والا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33528]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33528، ترقيم محمد عوامة 32046)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32047 ترقیم الشثری: -- 33529
٣٣٥٢٩ - حدثنا عباد عن حجاج عن حبيب عن سعيد بن جبير عن ابن عباس ان رجلا قتل اخاه خطا، فسئل عن ذلك ابن عباس فلم يورثه، وقال: لا يرث قاتل شيئا (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس.
سعید بن جبیر روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنے بھائی کو غلطی سے قتل کردیا، چناچہ اس کے بارے میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا گیا: تو آپ نے اس کو وارث نہیں بنایا اور فرمایا: کوئی قاتل کسی چیز کا وارث نہیں ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33529]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33529، ترقيم محمد عوامة 32047)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں