🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
16. ما ذكر في فضل عمر بن الخطاب ﵁
ان روایات کا بیان جو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں نقل کی گئی ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32644 ترقیم الشثری: -- 34149
٣٤١٤٩ - حدثنا شريك عن عاصم عن المسيب قال: قال عبد الله: ما كنا نتعاجم اصحاب محمد ﷺ ان ملكا ينطق بلسان عمر (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ المسيب لا يروي عن عبد اللَّه.
حضرت مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ہم لوگ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب اس بات کو کنایۃً نہیں کرتے تھے کہ یقینا فرشتہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی زبان پر بات کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34149]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34149، ترقيم محمد عوامة 32644)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32645 ترقیم الشثری: -- 34150
٣٤١٥٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن واصل عن مجاهد قال: كنا نحدث او كنا نتحدث ان الشياطين كانت مصفدة في (زمان) (١) عمر، فلما اصيب (بثت) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (زمن).
(٢) في [ب]: (ثبت).

حضرت واصل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: ہم تو آپس میں یوں بات کرتے تھے کہ یقینا شیاطین حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانے میں ہتھکڑیوں میں جکڑ بند تھے۔ پس جب آپ رضی اللہ عنہ کی وفات ہوگئی تو وہ پھیل گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34150]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34150، ترقيم محمد عوامة 32645)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32646 ترقیم الشثری: -- 34151
٣٤١٥١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن واصل عن ابي وائل قال: قال عبد الله: ما رايت عمر إلا وكان بين عينيه ملكا يسدده (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت ابو وائل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے بارے میں رائے نہیں رکھتا تھا مگر یہ کہ گویا فرشتہ ان کی دو آنکھوں کے درمیان ہے اور ان کی راہنمائی کر کے سیدھے راستہ پر چلا رہاے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34151]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34151، ترقيم محمد عوامة 32646)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32647 ترقیم الشثری: -- 34152
٣٤١٥٢ - حدثنا شريك عن عبد الملك بن عمير عن زيد بن وهب قال: قال عبد الله: إن اهل البيت من العرب لم (تدخل) (١) عليهم مصيبة عمر لاهل بيت سوء (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (يدخل).
(٢) حسن؛ شريك صدوق.

حضرت زید بن وھب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: یقینا عرب میں سے وہ گھرانہ جن پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی وفات کی آفت داخل نہیں ہوئی یقینا وہ برا گھرانہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34152]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34152، ترقيم محمد عوامة 32647)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32648 ترقیم الشثری: -- 34153
٣٤١٥٣ - حدثنا ابو خالد الاحمر والثقفي عن حميد عن انس قال: قال ابو طلحة: يوم مات عمر ما اهل بيت حاضر ولا باد إلا وقد دخل عليهم نقص (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح لغيره.
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی وفات کے دن حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کوئی شہر ی یا دیہاتی گھرانہ ایسا نہیں ہے مگر یہ کہ ان کا نقصان ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34153]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34153، ترقيم محمد عوامة 32648)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32649 ترقیم الشثری: -- 34154
٣٤١٥٤ - حدثنا خالد بن (مخلد) (١) عن العمري عن جهم بن ابي الجهم عن (المسور) (٢) بن مخرمة عن ابي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"إن الله جعل الحق ⦗٢٦⦘ على لسان عمر وقلبه" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (مخالد).
(٢) في [ب]: (مسور).
(٣) مجهول؛ لجهالة جهم بن أبي الجهم، أخرجه أحمد (٩٢١٣)، وابن أبي عاصم في السنة (١٢٥٠)، والبزار (٢٥٠١ كشف)، وابن حبان (٦٨٨٩)، وعبد اللَّه بن أحمد والقطيعي في زياداتهما على الفضائل لأحمد (٣١٥، ٥٢٤).

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یقینا اللہ تعالیٰ نے حق کو عمر کی زبان اور دل میں رکھ دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34154]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34154، ترقيم محمد عوامة 32649)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32650 ترقیم الشثری: -- 34155
٣٤١٥٥ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة قال: قال (عبد الملك) (١) : حدثني قبيصة بن جابر قال: ما رايت رجلا اعلم بالله، ولا اقرا لكتاب الله، ولا افقه في دين الله من عمر.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (عبد اللَّه).
حضرت عبد الملک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت قبیصہ بن جابر رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: میں نے کوئی شخص نہیں دیکھا جو حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے زیادہ اللہ کو جاننے والا، اور کتاب اللہ کو سب سے زیادہ پڑھنے والا اور اللہ کے دین میں زیادہ سمجھ رکھنے والا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34155]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34155، ترقيم محمد عوامة 32650)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32651 ترقیم الشثری: -- 34156
٣٤١٥٦ - [حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عبد الملك عن زيد بن وهب (قال) (١) : قال عبد الله: ما اظن اهل بيت من المسلمين لم يدخل عليهم حزن عمر، يوم اصيب عمر إلا اهل بيت سوء، إن عمر كان اعلمنا بالله، واقرانا لكتاب الله، وافقهنا في دين الله] (٢) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقطت من: [أ، ب، جـ، م].
(٢) في [جـ]: تكرر الخبر، وسقط (إن) قبل (عمر).
(٣) صحيح.

حضرت زید بن وھب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: میرا گمان نہیں ہے کہ مسلمانوں کا کوئی گھرانہ ایسا ہو جہاں حضرت عمر کی وفات کے دن حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا غم داخل نہ ہوا ہو، مگر یہ کہ کوئی برا گھرانہ ہوگا۔ یقینا حضرت عمر رضی اللہ عنہ ہم میں سب سے زیادہ اللہ تعالیٰ کی معرفت رکھنے والے، اور اللہ کی کتاب کو ہم سب میں زیادہ پڑھنے والے، اور اللہ کے دین کے بارے میں ہم سب سے زیادہ سمجھ رکھنے والے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34156]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34156، ترقيم محمد عوامة 32651)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32652 ترقیم الشثری: -- 34157
٣٤١٥٧ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عاصم بن (ابي) (١) النجود عن (زر) (٢) عن عبد الله قال: إذا ذكر الصالحون فحي هلا بعمر إن إسلامه كان نصرا، وإن إمارته كانت فتحا، وايم الله ما اعلم على الارض شيئا (٣) إلا وقد وجد فقد ⦗٢٧⦘ عمر حتى (العضاه) (٤) ، وايم الله إني لاحسب (ان) (٥) بين عينيه ملكا يسدده ويرشده، (وايم الله إني لاحسب الشيطان يفرق ان يحدث في الإسلام فيرد عليه عمر) (٦) ، وايم الله لو اعلم ان كلبا يحب عمر لاحببته (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٢) في [أ]: (زد)، وفي [ب]: (ذر).
(٣) زياد في [أ]: (حتى أعلم).
(٤) في [أ، ب، هـ]: (العضاة).
(٥) سقط من: [أ، ب، هـ].
(٦) سقط من: [أ، ب، جـ، ط، هـ].
(٧) ضعيف؛ عاصم ضعيف في زر.

حضرت زر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جب نیکو کاروں کا ذکر کیا جائے تو فوراً حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا ذکر کرو۔ یقینا ان کا اسلام مسلمانوں کی مدد تھی اور ان کی خلافت مسلمانوں کی فتح تھی۔ اللہ کی قسم! میں نہیں جانتا زمین پر کسی چیز کو مگر یہ کہ ہر چیز نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی کمی محسوس کی یہاں تک کہ کانٹے دار درختوں نے بھی۔ اللہ کی قسم! بلاشبہ میں گمان کرتا تھا کہ ان کی دونوں آنکھوں کے درمیان ایک فرشتہ ہے جو ان کو سیدھی راہ دکھاتا ہے اور ان کی راہنمائی کرتا ہے۔ اور اللہ کی قسم! بلاشبہ میں گمان کرتا تھا کہ شیطان خوف کھاتا تھا اس بات سے کہ وہ اسلام میں کوئی رخنہ ڈالے اس لیے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اس کو اس پر واپس لوٹا دیں گے۔ اللہ کی قسم! اگر مجھے معلوم ہوجائے کہ کوئی کتا بھی حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے محبت کرتا ہے تو میں اس سے بھی محبت کرنے لگوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34157]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34157، ترقيم محمد عوامة 32652)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32653 ترقیم الشثری: -- 34158
٣٤١٥٨ - حدثنا عبدة بن سليمان و (ابو) (١) اسامة عن مسعر عن عبد الملك بن ميسرة عن مصعب بن سعد عن معاذ بن جبل قال: إن عمر في الجنة، وإن رسول الله ﷺ (ما رئي في نومه ويقظته فهو حق، إن رسول الله ﷺ) (٢) قال:"بينما انا في الجنة (إذ) (٣) رايت فيها دارا، فقلت: لمن هذه؟ فقيل: لعمر بن الخطاب" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ، ط، هـ].
(٣) سقط من: [هـ].
(٤) منقطع؛ مصعب بن سعد لا يروي عن معاذ، أخرجه أحمد (٢٢١٢٠)، وابن أبي عاصم في السنة (١٢٦٥)، وابن حبان (٦٨٨٤)، والشاشي (١٣٦٤)، والطبراني ٢٠/ (٣٠٩)، والقطيعي في زيادات الفضائل (٤٨٣)، وابن عدي ٧/ ٢٦٩٢.

حضرت مصعب بن سعد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یقینا عمر رضی اللہ عنہ جنت میں ہیں، اور حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو کچھ نیند اور بیداری میں دیکھا وہ سب حق ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں جنت میں تھا کہ میں نے اس میں ایک گھر دیکھا پس میں نے پوچھا: یہ کس کے لیے ہے؟ تو کہا گیا: عمر بن خطاب کے لیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34158]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34158، ترقيم محمد عوامة 32653)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں