🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
16. ما ذكر في فضل عمر بن الخطاب ﵁
ان روایات کا بیان جو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں نقل کی گئی ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32654 ترقیم الشثری: -- 34159
٣٤١٥٩ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن حميد عن انس عن النبي ﷺ قال:"دخلت الجنة فإذا انا بقصر من ذهب، فقلت: لمن (هذا؟) (١) قالوا: لشاب من قريش، فظننت اني انا هو، فقلت: لمن هو؟ قالوا: لعمر" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في] م]: (هذه).
(٢) حسن؛ أبو خالد صدوق، أخرجه أحمد (١٢٠٤٦)، والترمذي (٣٦٨٨)، والنسائي في الكبرى (٧١٢٧)، وابن أبي عاصم في السنة (١٢٦٦)، وأبو يعلى (٣٨٦٠)، وابن حبان (٦٨٨٧)، والطحاوي في شرح المشكل (١٩٥٧)، وأبو نعيم في الحلية ٩/ ٢٥٧، والضياء في المختارة (٢٠٦٩).

حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ یقینا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں جنت میں داخل ہوا تو میں نے ایک خوبصورت سونے سے بنا ہوا محل دیکھا تو میں نے پوچھا: یہ کس کا گھر ہے؟ فرشتوں نے کہا: قریش کے ایک نوجوان کا۔ پس میں نے گمان کیا کہ یقینا وہ میں ہی ہوں گا، تو میں نے پوچھا: وہ کون سا نوجوان ہے؟ انہوں نے کہا: عمر بن خطاب۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34159]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34159، ترقيم محمد عوامة 32654)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32655 ترقیم الشثری: -- 34160
٣٤١٦٠ - حدثنا علي بن مسهر عن محمد بن عمرو عن ابي سلمة عن ابي هريرة عن النبي ﷺ قال:"دخلت الجنة (فإذا) (١) فيها قصر من ذهب فاعجبني حسنه، فسالت لمن هذا؟ فقيل لي: لعمر، فما منعني ان ادخله إلا لما اعلم من غيرتك يا ابا حفص"، فبكى عمر وقال: يا رسول الله (عليك) (٢) اغار (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (وإذا).
(٢) في [أ، ب]: (أعليك).
(٣) حسن؛ محمد بن عمر صدوق، وأخرجه البخاري (٣٢٤٢)، ومسلم (٢٣٩٥).

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں جنت میں داخل ہوا تو اس میں میں نے ایک سونے کا محل دیکھا جس کی خوبصورتی مجھے بہت اچھی لگی۔ پس میں نے پوچھا: یہ کس کے لیے ہے؟ تو مجھے بتایا گیا: عمر بن خطاب کے لیے۔ پس مجھے کسی بات نے بھی نہیں روکا اس میں داخل ہونے سے مگر یہ کہ مجھے اے ابو حفص تیری غیرت کا خیال آیا۔ تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ رونے لگے اور فرمایا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر غیرت کھاؤں گا؟! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34160]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34160، ترقيم محمد عوامة 32655)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32656 ترقیم الشثری: -- 34161
٣٤١٦١ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو سمع جابرا يقول: قال رسول الله ﷺ:"دخلت الجنة فرايت فيها دارا او قصرا، فسمعت صوتا فقلت: لمن هذا؟ قيل لعمر، فاردت ان ادخلها فذكرت غيرتك، فبكى عمر وقال: يا رسول الله اعليك اغار" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٢٢٦)، ومسلم (٢٣٩٤).
حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں جنت میں داخل ہوا تو میں نے اس میں ایک گھر یا محل دیکھا پس میں نے آواز سنی تو میں نے پوچھا: یہ کس کا ہے؟ جواب دیا گیا: عمر بن خطاب کا۔ پھر میں نے اس میں داخل ہونا چاہا تو مجھے تمہاری غیر ت یاد آگئی۔ اس پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ رونے لگے اور فرمایا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر غیرت کھاؤں گا؟!۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34161]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34161، ترقيم محمد عوامة 32656)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32657 ترقیم الشثری: -- 34162
٣٤١٦٢ - حدثنا زيد بن حباب قال: حدثني حسين بن واقد قال: حدثني عبد الله بن (بريدة) (١) عن ابيه ان رسول الله ﷺ قال:"مررت بقصر من ذهب مشرف (مربع) (٢) ، فقلت: لمن هذا القصر؟ فقيل: لرجل من العرب، فقلت: انا عربي، لمن هذا القصر؟ قالوا: لرجل من امة محمد ﷺ، قلت: انا محمد، لمن هذا القصر؟ قالوا: لعمر بن الخطاب" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (يزيد).
(٢) في [ط، هـ]: (مرتفع).
(٣) حسن؛ حسين بن واقد صدوق، أخرجه أحمد (٢٣٠٤٦)، والترمذي (٣٦٨٩)، وابن حبان (٧٥٨٦)، والحاكم ٣/ ٢٨٥، وابن أبي عاصم في السنة (١٢٧٠)، والخطيب ١١/ ٣٧٠، وابن عساكر ١٠/ ٤٥٥، والبزار (٢٤٩٨/ كشف)، والآجري في الشريعة (٩٣٨).

حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میرا گزر سونے کے ایک مربع محل پر سے ہوا جس میں بالاخانہ تھے۔ تو میں نے پوچھا: یہ محل کس کا ہے؟ جواب دیا گیا: اہل عرب میں سے ایک آدمی کا۔ اس پر میں نے کہا: میں بھی عربی ہوں۔ یہ محل کس کا ہے؟ انہوں نے کہا: محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کے ایک فرد کا۔ میں نے کہا: میں ہی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہوں۔ یہ محل کس کا ہے؟ انہوں نے کہا: عمر بن خطاب کا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34162]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34162، ترقيم محمد عوامة 32657)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32658 ترقیم الشثری: -- 34163
٣٤١٦٣ - حدثنا زيد بن حباب عن حسين بن واقد قال: حدثني عبد الله بن بريدة عن ابيه ان رسول الله ﷺ قال:"إني لاحسب الشيطان يفرق منك يا عمر" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ حسين بن واقد صدوق، أخرجه أحمد (٢٢٩٨٩)، والترمذي (٣٦٩٠)، وابن حبان (٦٨٩٢)، وابن أبي عاصم في السنة (١٢٥١)، والبيهقي ١/ ٧٧٠.
حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میرا خیال ہے کہ اے عمر! شیطان تجھ سے ڈرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34163]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34163، ترقيم محمد عوامة 32658)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32659 ترقیم الشثری: -- 34164
٣٤١٦٤ - حدثنا خلف بن خليفة عن ابي هاشم عن سعيد بن جبير: ﴿وصالح المؤمنين﴾، قال: عمر.
حضرت ابو ہاشم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ نے قرآن کی اس آیت { وَصَالِحُ الْمُؤْمِنِینَ } کے بارے میں فرمایا:: کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ مراد ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34164]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34164، ترقيم محمد عوامة 32659)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32660 ترقیم الشثری: -- 34165
٣٤١٦٥ - حدثنا ابو معاوية عن خلف بن حوشب عن ابي السفر قال: (رؤي) (١) على علي برد كان يكثر لبسه، قال: فقيل له: إنك لتكثر لبس هذا البرد، فقال: إنه كسانيه خليلي (وصفيي) (٢) وصديقي (وخاصي) (٣) عمر، إن عمر ناصح الله فنصحه الله -ثم بكى (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (رأى).
(٢) في [ب]: (وصفيتي).
(٣) في [أ، ب]: (خاصتي).
(٤) منقطع؛ أبو السفر لم يدرك عليًا.

حضرت ابو السفر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کو اکثر ایک چادر پہنے دیکھا گیا تو ان سے پوچھا گیا؟ بلاشبہ آپ رضی اللہ عنہاکثر یہ چادر پہنتے ہیں؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ میرے بہت قریبی، مخلص اور خاص دوست عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے مجھے پہنائی تھی۔ یقیناعمر رضی اللہ عنہ نے اللہ کے ساتھ اخلاص کا معاملہ کیا تو اللہ نے بھی ان کے ساتھ خیر خواہی کا معاملہ فرمایا۔ پھر آپ رضی اللہ عنہ رونے لگے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34165]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34165، ترقيم محمد عوامة 32660)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32661 ترقیم الشثری: -- 34166
٣٤١٦٦ - حدثنا ابن مبارك عن عبد الله بن زيد بن اسلم عن ابيه عن ابن عمر قال: ما زال عمر جادا جوادا من حين (قبض) (١) حتى انتهى (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: بياض.
(٢) ضعيف؛ لضعف عبد اللَّه بن زيد.

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ مسلسل کوشش کرتے اور سخاوت فرماتے تھے جب سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی تھی یہاں تک کہ آپ رضی اللہ عنہ کا بھی انتقال ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34166]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34166، ترقيم محمد عوامة 32661)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32662 ترقیم الشثری: -- 34167
٣٤١٦٧ - حدثنا إسحاق بن منصور قال: حدثنا إبراهيم بن سعد عن صالح بن كيسان عن ابن شهاب عن (عبد الحميد بن) (١) عبد الرحمن بن صالح بن زيد عن محمد ابن سعد عن ابيه قال: قال رسول الله ﷺ:"والذي نفسي بيده ما سلكت فجا ⦗٣٠⦘ إلا سلك الشيطان فجا سواه" يقوله لعمر (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقطت في النسخ، عدا: [هـ].
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٦٨٣)، ومسلم (٦٠٨٥).

حضرت سعد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے تو (عمر) نہیں کسی راستہ پر چلتا مگر یہ کہ شیطان اس راستہ سے ہٹ کر کسی اور راستہ پر چلا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34167]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34167، ترقيم محمد عوامة 32662)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32663 ترقیم الشثری: -- 34168
٣٤١٦٨ - حدثنا ابو اسامة قال: حدثني كهمس قال: حدثني عبد الله بن شقيق قال: حدثني الاقرع -شك كهمس: لا ادري الاقرع المؤذن هو او غيره- قال: ارسل عمر إلى الاسقف قال: فهو يساله وانا قائم عليهما اظلهما من الشمس فقال: هل تجدني في كتابكم؟ فقال: صفتكم واعمالكم، قال: (فما) (١) تجدني؟ قال: اجدك قرنا من حديد، قال: فنقط عمر وجهه وقال: قرن حديد؟ قال: (امين) (٢) شديد، فكانه فرح بذلك، قال: فما تجد بعدي؟ قال: خليفة صدق يؤثر (اقربيه) (٣) قال: (فقال) (٤) عمر: يرحم الله ابن عفان، قال: فما تجد بعده؟ قال: صدع حديد، قال: وفي يد عمر شيء يقلبه (٥) فنبذه (فقال) (٦) : يا (دفراه) (٧) -مرتين او (ثلاثا) (٨) قال: فلا تقل ذلك يا امير المؤمنين فإنه خليفة مسلم او رجل صالح، ولكنه يستخلف والسيف مسلول و (الدم) (٩) مهراق، قال: ثم التفت إلي ثم قال: الصلاة (١٠) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (كيف).
(٢) في [هـ]: (أمير).
(٣) في [أ، ب]: (أقربته).
(٤) في [أ، ب، جـ، م]: (يقول).
(٥) في [أ، ب، جـ، م] زيادة: (قال).
(٦) في [م]: (وقال).
(٧) في [أ، ب]: (افراه)، وفي [هـ]: (ذفراه)، والدفر: النتن.
(٨) في [هـ]: (ثلاثة).
(٩) في [هـ]: (الدام).
(١٠) صحيح؛ الأقرع ثقة، أخرجه أبو داود (٤٦٥٦)، وابن أبي عاصم في الآحاد (١٠٧)، وابن عساكر ٣٩/ ١٨٩، وابن شبة في تاريخ المدينة (١٨٨٨)، واللالكائي (٢٦٥٨)، ونعيم ابن حماد في الفتن (٣٠٠).

حضرت عبد اللہ بن شقیق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت اقرع رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: حضرت کھمس رحمہ اللہ کو شک تھا فرمایا: میں نہیں جانتا کہ اقرع سے مراد مؤذن ہیں یا کوئی اور۔ بہرحال حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے قاصد بھیج کر بڑے پادری کو بلا کر پوچھا اس حال میں کہ میں ان دونوں کے پاس کھڑا ہو کر ان دونوں پر سورج کی دھوپ سے سایہ کررہا تھا، کیا تم اپنی کتاب میں میرا ذکر پاتے ہو؟ تو اس پادری نے کہا: تمہارے اوصاف اور تمہارے اعمال کا ذکر ہے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: میرے بارے میں تمہیں کیا کچھ پتہ ہے؟ اس نے کہا: آپ رضی اللہ عنہ کے بارے میں لوہے کے سینگ کا ذکر پاتا ہوں۔ راوی کہتے ہیں۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے چہرے میں غصہ کے آثار نمودار ہوئے اور فرمایا: لوہے کا سینگ؟ اس نے کہا: مراد ہے کہ امانت دار اور سخت ہو، تو آپ رضی اللہ عنہ کو اس سے بہت خوشی ہوئی۔ فرمایا: میرے بعد کا کیسے ذکر ہے؟ اس نے کہا: سچا خلیفہ ہوگا جو اپنے قریبی رشتہ داروں کو ترجیح دے گا۔ راوی کہتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ ابن عفان پر رحم کرے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ان کے بعد کا کیسے ذکر ہے؟ اس نے کہا: بہت شدید شگاف ہوگا۔ راوی کہتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں کوئی چیز تھی جسے آپ رضی اللہ عنہالٹ پلٹ رہے تھے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے اس کو پھینک دیا اور دو یا تین مرتبہ فرمایا: افسوس ذلیل شخص پر! اس نے کہا: اے امیر المؤمنین! آپ ایسے مت کہیے۔ یقینا وہ مسلمان خلیفہ ہوں گے یا نیک آدمی ہوں گے۔ لیکن انہیں خلیفہ بنایا جائے گا اس حال میں کہ تلوار لٹکی ہوئی ہوگی اور خون بہایا جا چکا ہوگا۔ راوی کہتے ہیں پھر آپ رضی اللہ عنہ نے میری طرف متوجہ ہو کر فرمایا: نماز کا وقت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34168]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34168، ترقيم محمد عوامة 32663)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں