🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
17. ما ذكر في فضل عثمان ابن عفان ﵁
ان روایات کا بیان جو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ بن عفان کی فضیلت میں ذکر کی گئی ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32693 ترقیم الشثری: -- 34199
٣٤١٩٩ - حدثنا محمد بن بشر العبدي عن مسعر عن عبد الملك بن عمير عن موسى بن طلحة قال: قالت عائشة: كان عثمان احصنهم فرجا واوصلهم (للرحم) (١) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (رحمًا).
(٢) صحيح.

حضرت موسیٰ بن طلحہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ارشاد فرمایا: حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سب سے زیادہ شرمگاہ کی حفاظت کرنے والے اور سب سے زیادہ صلہ رحمی فرمانے والے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34199]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34199، ترقيم محمد عوامة 32693)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32694 ترقیم الشثری: -- 34200
٣٤٢٠٠ - حدثنا عبدة عن سعيد عن قتادة ان عثمان حمل في جيش العسرة على الف بعير إلا سبعين كلها خيلا (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ قتادة تابعي.
حضرت سعید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت قتادہ رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: کہ بلاشبہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے غزوہ تبوک میں مجاہدین کو ستر کم ایک ہزار اونٹوں پر سوار کیا۔ اور ہزار کے عدد کو ستر گھوڑوں سے مکمل کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34200]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34200، ترقيم محمد عوامة 32694)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32695 ترقیم الشثری: -- 34201
٣٤٢٠١ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن عبد الله بن سنان قال: قال عبد الله حين استخلف عثمان: ما الونا عن (اعلاها ذا) (١) فوق (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (أعلى هذا)، والمراد: أننا لم نقصر في اختيار عثمان حيث وليناه خيارنا فهو بمثابة أعلى السهم.
(٢) صحيح.

حضرت عبد اللہ بن سنان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو جب خلیفہ بنادیا گیا تو حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ہم نے اپنے میں سے سب سے بلند مرتبہ کو منتخب کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34201]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34201، ترقيم محمد عوامة 32695)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32696 ترقیم الشثری: -- 34202
٣٤٢٠٢ - [حدثنا محمد بن بشر العبدي قال: ثنا إسماعيل بن ابي خالد عن حكيم بن جابر قال: سمعت عبد الله يقول حين بويع عثمان: ما الونا عن اعلى هذا فوق] (١) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، ب].
(٢) صحيح.

حضرت حکیم بن جابر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے بیعت کرلی گئی تو حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو میں نے یوں فرماتے ہوئے سنا کہ ہم لوگوں نے اپنے میں سب سے بلند مرتبہ کو منتخب کرنے میں کچھ کمی نہیں کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34202]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34202، ترقيم محمد عوامة 32696)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32697 ترقیم الشثری: -- 34203
٣٤٢٠٣ - حدثنا عبد الله بن إدريس عن ليث عن زياد بن ابي المليح عن ابيه قال: قال ابن عباس: لو ان الناس اجمعوا على قتل عثمان لرجموا بالحجارة كما رجم قوم لوط (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ زياد قال عنه أبو حاتم: ليس بالقوي، وليث ضعيف.
حضرت ابو الملیح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: اگر سب لوگ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے قتل پر یکجا ہوجاتے تو ان پر ایسے ہی پتھر برسائے جاتے جیسا کہ قوم لوط پر برسائے گئے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34203]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34203، ترقيم محمد عوامة 32697)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32698 ترقیم الشثری: -- 34204
٣٤٢٠٤ - حدثنا ابن إدريس عن عبيد الله بن عمر عن نافع ان رجلا يقال له (جهجاه) (١) تناول عصي كانت في يد عثمان فكسرها بركبته، فرمي عن ذلك الموضع بآكلة (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: (جلفجاه).
(٢) منقطع، نافع لم يدرك ذلك.

حضرت عبید اللہ بن عمر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت نافع رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: بلاشبہ ایک آدمی جس کو جھجاہ کہا جاتا تھا۔ اس نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے ہاتھ سے لکڑی چھین کر اس کو اپنے گھٹنے کی مدد سے توڑ دیا تو اس کے اس جگہ میں عضو کو کھانے والی بیماری ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34204]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34204، ترقيم محمد عوامة 32698)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32699 ترقیم الشثری: -- 34205
٣٤٢٠٥ - حدثنا ابن مبارك عن ابن لهيعة عن زياد بن ابي حبيب قال: قال كعب: كاني انظر إلى هذا وفي يده شهابان من نار -يعني قاتل عثمان- فقتله.
حضرت زیاد بن ابی حبیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت کعب رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: گویا کہ میں دیکھ رہا ہوں اس کی طرف کہ اس کے ہاتھ میں آگ کے دو شعلے ہیں یعنی حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے قاتل کو جس نے ان کو قتل کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34205]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34205، ترقيم محمد عوامة 32699)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32700 ترقیم الشثری: -- 34206
٣٤٢٠٦ - حدثنا ابو اسامة قال: ثنا إسماعيل اخبرنا قيس قال: اخبرنا ابو سهلة مولى عثمان قال: قال رسول الله ﷺ في مرضه:"وددت ان عندي بعض اصحابي"، فقالت عائشة: ادعو لك ابا بكر؟ (قالت) (١) : فسكت، فعرفت انه لا يريده، فقلت: ادعو لك عمر؟ فسكت، فعرفت انه لا يريده، قلت: فادعو لك ⦗٤٣⦘ عليا؟ فسكت، فعرفت انه لا يريده، قلت: فادعو لك عثمان بن عفان؟ قال:"نعم"، فدعوته، فلما جاء اشار إلي النبي ﷺ ان تباعدي، فجاء فجلس إلى النبي ﷺ فجعل رسول الله ﷺ يقول له:"ولون عثمان يتغير" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (قلت).
(٢) مرسل؛ أبو سهلة تابعي، أخرجه أحمد (٤٠٧)، والترمذي (٣٧١١)، وابن ماجه (١١٣)، وابن حبان (٦٩١٨)، والخلال في السنة (٤١٩)، وأبو نعيم في الحلية ١/ ٥٨، وابن سعد ٣/ ٦٦، وأبو يعلى (٤٨٠٥)، والحاكم ٣/ ٩٩، والبيهقي في الدلائل ٦/ ٣٩١، والحميدي (٢٦٨)، وإسحاق (١٧٧٦)، وابن أبي عاصم في السنة (١١٧٦).

حضرت ابو سھلہ رحمہ اللہ جو کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام ہیں فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے مرض الوفات میں ارشاد فرمایا: میں چاہتا ہوں کہ میرے پاس میرا ایک ساتھی ہو۔ تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: کیا میں ابوبکر رضی اللہ عنہ کو بلا دوں؟ آپ فرماتی ہیں۔ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے۔ میں سمجھ گئی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کو بلانا نہیں چاہتے۔ تو میں نے عرض کیا: کہ میں عمر رضی اللہ عنہ کو بلا دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے۔ میں سمجھ گئی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کو بھی بلانا نہیں چاہتے۔ میں نے عرض کیا: کہ میں علی رضی اللہ عنہ کو بلا دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے۔ میں سمجھ گئی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کو بھی بلانا نہیں چاہتے۔ میں نے عرض کیا: میں عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو بلا دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! پس میں نے ان کو بلوا دیا۔ جب وہ حاضر ہوئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے دور ہونے کے لیے اشارہ کیا۔ پس وہ آئے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بیٹھ گئے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان سے کچھ فرماتے رہے اور حضرت عثمان کا رنگ تبدیل ہو رہا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34206]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34206، ترقيم محمد عوامة 32700)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 34207
٣٤٢٠٧ - قال قيس: فاخبرني ابو سهلة قال: لما كان يوم الدار قيل لعثمان: الا تقاتل؟ فقال: إن رسول الله ﷺ عهد إلي عهدا، وإني صابر عليه، قال: ابو سهلة فيرون انه ذلك المجلس (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ أبو سهلة صدوق.
حضرت قیس فرماتے ہیں کہ حضرت ابو سھلہ رحمہ اللہ نے مجھے بتلایا: کہ جب حضرت عثمان رضی اللہ عنہ گھر میں محصور تھے۔ تو ان کو کہا گیا: آپ رضی اللہ عنہ قتال کیوں نہیں کرتے؟! تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یقینا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ایک وعدہ لیا تھا اور میں اس پر صبر کرنے والا ہوں۔ حضرت ابو سھلہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں۔ لوگوں کا گمان تھا کہ وہ اسی مجلس میں وعدہ ہوا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34207]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34207، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32701 ترقیم الشثری: -- 34208
٣٤٢٠٨ - حدثنا ابن إدريس عن يحيى بن سعيد عن عبد الله بن عامر قال: سمعت عثمان يقول: إن اعظمكم عندي (غناء) (١) من كف سلاحه ويده (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (غناه).
(٢) صحيح.

حضرت عبد اللہ بن عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: تم میں سے میرے نزدیک مجھے سب سے زیادہ نفع پہنچانے والا وہ شخص ہوگا جو اپنے ہتھیار اور ہاتھ کو جنگ کرنے سے روک دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34208]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34208، ترقيم محمد عوامة 32701)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں