🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
17. ما ذكر في فضل عثمان ابن عفان ﵁
ان روایات کا بیان جو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ بن عفان کی فضیلت میں ذکر کی گئی ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32721 ترقیم الشثری: -- 34229
٣٤٢٢٩ - حدثنا وكيع عن مسعر عن عمران بن عمير عن كلثوم قال: سمعت ابن مسعود يقول: ما احب اني رميت عثمان بسهم -قال (مسعر) (١) : اراه اراد قتله- ولا ان لي مثل احد ذهبا (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ]، وانظر: تاريخ دمشق ٣٩/ ٣٥٥، والفتن لنعيم (٤٨٢)، والسنة للخلال ٢/ ٣٢٧.
(٢) مجهول؛ لجهالة عمران بن عمير.

حضرت کلثوم فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ یوں فرماتے تھے: کہ میں پسند نہیں کرتا کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو ایک تیر بھی ماروں۔ حضرت مسعر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میرا خیال ہے کہ ان کی مراد قتل کرنا تھا۔ اگرچہ اس کے بدلہ مجھے احد پہاڑ کے برابر بھی سونا ملے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34229]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34229، ترقيم محمد عوامة 32721)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32722 ترقیم الشثری: -- 34230
٣٤٢٣٠ - حدثنا محمد بن القاسم الاسدي عن الاوزاعي عن حسان بن عطية ان النبي ﷺ قال لعثمان:"غفر الله لك ما قدمت وما اخرت، وما اسررت وما اعلنت وما اخفيت وما ابديت، وما هو كائن إلى يوم القيامة" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل، ضعيف جدًا؛ حسان بن عطية تابعي، أخرجه ابن عدي ٦/ ٢٤٩، وابن عساكر ٣٩/ ٥٧.
حضرت حسان بن عطیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا تھا۔ اللہ تمہارے ان گناہوں کو بخش دے جو تم نے پہلے کیے اور جو تم بعد میں کرو گے اور جو تم نے پوشیدگی میں کیے اور جو تم نے اعلانیہ طور پر کیے۔ اور جو تم نے چھپائے اور جو تم نے ظاہر کیے اور جو کچھ قیامت کے دن تک کرو گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34230]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34230، ترقيم محمد عوامة 32722)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32723 ترقیم الشثری: -- 34231
٣٤٢٣١ - حدثنا (١) محمد بن بشر قال: ثنا مسعر قال: حدثني ابو عون عن محمد ابن حاطب قال: ذكر عثمان فقال الحسن بن علي: هذا امير المؤمنين ياتيكم الآن فيخبركم قال: فجاء علي فقال: كان عثمان من الذين: ﴿وآمنوا (وعملوا الصالحات) (٢) (٣) ثم اتقوا وآمنوا ثم اتقوا واحسنوا والله يحب المحسنين﴾ [المائدة: ٩٣] ، حتى اتم الآية (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة في [م]: (أبو عبد الرحمن قال: حدثنا أبو بكر عبد اللَّه بن محمد بن أبي شيبة قال: حدثنا).
(٢) سقطت من: [أ، ب، م].
(٣) في [س]: زيادة (اتقوا).
(٤) صحيح.

حضرت محمد بن حاطب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان رحمہ اللہ کا ذکر کیا گیا تو حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: یہ امیر المؤمنین ابھی تمہارے پاس آئیں گے تو وہ ہی تم لوگوں کو ان کے بارے میں بتائیں گے۔ راوی کہتے ہیں: پس حضرت علی رضی اللہ عنہ تشریف لائے۔ اور فرمایا: کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہان لوگوں میں سے تھے پھر یہ آیت مکمل تلاوت فرمائی۔ ترجمہ: وہ لوگ ایمان پر قائم رہے اور اچھے کام کیے پھر حرام چیزوں سے بچے اور احکام الٰہی کو مانا پھر تقویٰ اختیار کیا اور اچھے کام کیے۔ اور اللہ دوست رکھتا ہے اچھے کام کرنے والوں کو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34231]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34231، ترقيم محمد عوامة 32723)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32724 ترقیم الشثری: -- 34232
٣٤٢٣٢ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا محمد بن عمرو عن ابي سلمة قال: قال نافع بن عبد الحارث: دخل رسول الله ﷺ حائطا من حيطان المدينة، وقال لي:"امسك علي الباب"، فجاء حتى جلس على القف، ودلى رجليه في البئر، ⦗٥٣⦘ فضرب الباب فقلت من هذا؟ قال: ابو بكر، قلت: يا رسول الله، هذا ابو بكر، فقال: ائذن له وبشره بالجنة، قال: فاذنت له وبشرته بالجنة، فجاء فجلس مع رسول الله ﷺ على القف ودلى رجليه في البئر، ثم ضرب الباب فقلت: من هذا؟ (فقال) (١) : عمر، قلت: يا رسول الله، هذا عمر، فقال:"ائذن له وبشره بالجنة" قال: فاذنت له وبشرته بالجنة، فجاء فجلس مع رسول الله ﷺ على القف ودلى رجليه في البئر، [ثم ضرب الباب، فقلت: من هذا؟ قال: عثمان، قلت: يا رسول الله هذا عثمان قال:"ائذن له وبشره بالجنة (مع) (٢) بلاء"، قال: فاذنت له وبشرته بالجنة، فدخل فجلس مع رسول الله ﷺ على القف ودلى رجليه في البئر] (٣) (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ]: (قال).
(٢) في [أ، ب، هـ]: (معها).
(٣) سقط من: [أ].
(٤) منقطع؛ أبو سلمة لم يدرك نافعًا، والخبر فيه شذوذ ونكارة، حيث رواه الجماعة كابن أبي الزناد، وصالح بن كيسان، ويونس بن يزيد من حديث أبي الزناد عن أبي سلمة عن عبد الرحمن بن نافع بن عبد الحارث عن أبي موسى، وانظر: علل الدارقطني ٧/ ٢٣٣، وتفسير القرطبي ١٢/ ٢١٧، وحديث الباب أخرجه أحمد (١٥٣٧٤)، وابن أبي عاصم في الآحاد (٢٣٣٧)، وأبو داود (٥١٨٨)، والنسائي في الكبرى (٨١٣٢)، والمزي ١٧/ ٤٥٥، والخطيب في الجامع ١/ ١٦١.

حضرت نافع بن عبد الحارث رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ کے باغات میں سے ایک باغ میں داخل ہوئے اور مجھے فرمایا: کہ مجھ پر دروازہ بند کردو۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے یہاں تک کہ کنویں کے گرد بنی ہوئی منڈیر پر بیٹھ گئے اور اپنی دونوں ٹانگیں کنویں میں لٹکا لیں۔ پس دروازہ بجایا گیا تو میں نے پوچھا: کون شخص ہے؟ اس نے کہا: ابوبکر ہوں۔ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان کو اجازت دے دو اور ان کو جنت کی خوشخبری بھی سنا دو۔ راوی کہتے ہیں میں نے ان کو آنے کی اجازت دی اور جنت کی خوش خبری بھی سنا دی۔ پس وہ آئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کنویں کے منڈیر پر بیٹھ گئے اور آپ رضی اللہ عنہ نے بھی اپنی دونوں ٹانگیں کنویں میں لٹکا لیں۔ پھر دروازہ بجا۔ میں نے پوچھا: کون شخص ہے؟ اس نے کہا: عمر رضی اللہ عنہ ہوں۔ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ عمر رضی اللہ عنہ ہیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان کو بھی اجازت دے دو اور جنت کی خوشخبری بھی سنا دو۔ راوی کہتے ہیں میں نے ان کو آنے کی اجازت دی اور جنت کی خوش خبری بھی سنا دی۔ پس وہ تشریف لائے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کنویں کے منڈیر پر بیٹھ گئے اور آپ رضی اللہ عنہ نے بھی اپنی دونوں ٹانگیں کنویں میں لٹکا لیں۔ پھر دروازہ بجا۔ میں نے پوچھا: کون شخص؟ وہ کہنے لگا! عثمان رضی اللہ عنہ ہوں۔ میں نے عرض کیا۔ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ عثمان رضی اللہ عنہ ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان کو بھی اجازت دے دو۔ اور جنت کی خوشخبری بھی سنا دو۔ آزمائش کے ساتھ۔ راوی کہتے ہیں میں نے ان کو بھی اجازت دی اور جنت کی خوشخبری بھی سنا دی۔ پس وہ داخل ہوئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کنویں کے منڈیر پر بیٹھ گئے اور اپنی دونوں ٹانگیں کنویں میں لٹکا لیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34232]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34232، ترقيم محمد عوامة 32724)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32725 ترقیم الشثری: -- 34233
٣٤٢٣٣ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا سفيان بن حسين عن الحسن قال: لما عرض عمر ابنته على عثمان قال رسول الله ﷺ:"الا ادل عثمان على من هو خير منها وادلها على من هو خير لها من عثمان"، قال: فتزوجها رسول الله ﷺ وزوج عثمان (ابنته) (١) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: بياض.
(٢) مرسل؛ الحسن تابعي.

حضرت سفیان بن حسین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: کہ جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اپنی بیٹی کا رشتہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ پر پیش کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا میں راہنمائی نہ کروں اس شخص پر جو عثمان سے زیادہ بہتر ہے۔ اور میں اس کی راہنمائی نہ کروں عثمان کے لئے اس عورت پر جو اس عورت سے بہتر ہو۔ راوی کہتے ہیں۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی بیٹی سے خود نکاح کرلیا۔ اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا نکاح اپنی بیٹی سے کروا دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34233]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34233، ترقيم محمد عوامة 32725)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32726 ترقیم الشثری: -- 34234
٣٤٢٣٤ - حدثنا ابو معاوية عن عاصم عن ابن سيرين انه ذكر عنده عثمان فقال (رجل) (١) : إنهم يسبونه، فقال: ويحهم يسبون رجلا دخل على النجاشي في نفر من اصحاب (محمد) (٢) ﷺ (٣) فكلهم (اعطى) (٤) الفتنة غيره، قالوا: وما الفتنة التي اعطوها؟ قال: كان لا يدخل عليه (احد) (٥) إلا اوما براسه فابى عثمان، فقال: ما منعك ان تسجد كما سجد اصحابك؟ فقال: ما كنت لاسجد لاحد دون الله ﷿ (٦) (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: بياض، وسقط من: [أ، جـ].
(٢) في [ط، هـ]: (رسول اللَّه).
(٣) سقط من: [م].
(٤) في [هـ]: (أعطاه).
(٥) سقط من: [أ].
(٦) سقط من: [م].
(٧) مرسل؛ ابن سيرين تابعي.

حضرت عاصم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ کے پاس حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا گیا تو ایک آدمی کہنے لگا۔ یقینا لوگ تو ان کو گالیاں دیتے ہیں! اس پر آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: ہلاکت ہے ان لوگوں کے لیے جو ایسے شخص کو گالیاں دیتے ہیں جو نجاشی بادشاہ پر داخل ہوا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کے ایسے گروہ میں سے کہ سب ان کے علاوہ فتنہ میں پڑگئے تھے! لوگوں نے پوچھا: کہ وہ لوگ کس فتنہ میں پڑے تھے؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: جو شخص بھی اس بادشاہ پر داخل ہوتا تو وہ سر جھکا کر اس کو سلام کرتا۔ پس حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے ایسا کرنے سے انکار کردیا، تو اس بادشاہ نے پوچھا: تمہیں کس چیز نے سجدہ کرنے سے روکا جیسا کہ تمہارے ساتھیوں نے سجدہ کیا؟ تو آپ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: میں اللہ عزو جل کے علاوہ کسی کو بھی سجدہ نہیں کرتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34234]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34234، ترقيم محمد عوامة 32726)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
18. فضائل علي بن أبي طالب ﵁
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32727 ترقیم الشثری: -- 34235
٣٤٢٣٥ - حدثنا ابو معاوية ووكيع عن الاعمش عن عدي بن ثابت عن زر بن حبيش عن علي بن ابي طالب قال: والذي فلق الحبة وبرا النسمة إنه (لعهد) (١) النبي الامي إلي: انه لا يحبني إلا مؤمن، ولا يبغضني إلا منافق (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (لعهد إلى).
(٢) صحيح؛ أخرجه مسلم (٧٨)، وأحمد (٦٤٢).

حضرت زر بن حبیش رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: قسم ہے اس ذات کی جس نے دانہ کو پھاڑ کر پیدا کیا اور انسان کو وجود بخشا یقینا نبی امی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے عہد کیا تھا کہ صرف مومن ہی مجھ سے محبت کرے گا۔ اور منافق ہی مجھ سے بغض رکھے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34235]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34235، ترقيم محمد عوامة 32727)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32728 ترقیم الشثری: -- 34236
٣٤٢٣٦ - حدثنا ابو معاوية ووكيع عن الاعمش عن (سعد) (١) بن عبيدة عن ابن بريدة عن ابيه قال: قال رسول الله ﷺ:"من كنت وليه فعلي وليه" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (سعيد).
(٢) صحيح؛ أخرجه أحمد (٢٢٩٦١)، والنسائي في الكبرى (٨١٤٤)، وابن حبان (٦٩٣٠)، والحاكم ٢/ ١٣٠، وابن أبي عاصم في السنة (١٣٥٤)، والبزار (٢٥٣٥/ كشف)، واللالكائي (٢٦٣٧)، وأبو نعيم في الحلية ٤/ ٢٣، والطبراني في الأوسط (٣٤٨)، والطحاوي في شرح المشكل (٣٠٥١)، وابن زنجويه في الأموال (١٢٤٤).

حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں جس کا دوست ہوں علی رضی اللہ عنہ بھی اس کا دوست ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34236]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34236، ترقيم محمد عوامة 32728)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32729 ترقیم الشثری: -- 34237
٣٤٢٣٧ - حدثنا جرير بن عبد الحميد عن مغيرة عن (ام) (١) موسى عن ام سلمة قالت: والذي احلف به إن كان علي لاقرب الناس عهدا برسول الله ﷺ، قالت: عدنا رسول الله ﷺ يوم قبض في بيت عائشة، فجعل رسول الله ﷺ (غداة بعد غداة) (٢) يقول:"جاء علي؟" مرارا، قالت: واظنه كان بعثه في حاجة، قالت: فجاء بعد فظننا ان له إليه حاجة، فخرجنا من البيت فقعدنا بالباب، فكنت من ادناهم من الباب، قالت: (فاكب) (٣) عليه علي فجعل يساره ويناجيه، ثم قبص من يومه ذلك، فكان اقرب الناس به عهدا (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، س، م]: (أبي).
(٢) في [م]: بياض.
(٣) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٤) مجهول؛ لجهالة أم موسى، أخرجه أحمد وابنه (٢٦٥٦٥)، وأبو يعلى (٦٩٣٤)، والحاكم ٣/ ١٣٨، والطبراني ٢٣/ (٨٨٧)، كلهم من طريق المؤلف، كما أخرجه النسائي في الكبرى (٧١٠٨).

حضرت ام موسیٰ فرماتی ہیں کہ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے ارشاد فرمایا: میں قسم اٹھاتی ہوں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ لوگوں میں سب سے زیادہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب تھے عہد کے اعتبار سے۔ آپ فرماتی ہیں۔ ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عیادت کر رہے تھے جس دن حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صبح میں ہر تھوڑی دیر بعد بار بار فرماتے کہ علی رضی اللہ عنہ آگیا؟ آپ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں۔ مجھے یہ گمان تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو کسی کام بھیجا ہے۔ پس وہ تھوڑی دیر میں آگئے تو ہم نے محسوس کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان سے کوئی کام ہے اس لیے ہم گھر سے نکل کر دروازے کے پاس بیٹھ گئے۔ پس ان سب میں دروازے کے سب سے زیادہ قریب میں تھی۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھک گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سرگوشی کرتے رہے۔ پھر اسی دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوگیا۔ تو آپ رضی اللہ عنہ ہی سب سے زیادہ عہد کے اعتبار سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34237]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34237، ترقيم محمد عوامة 32729)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32730 ترقیم الشثری: -- 34238
٣٤٢٣٨ - حدثنا جرير عن عطاء بن (السائب) (١) عن سعد بن عبيدة قال: سال رجل ابن عمر فقال: اخبرني عن علي؟ قال: إذا اردت ان تسال عن علي فانظر إلى ⦗٥٦⦘ منزله من منزل رسول الله ﷺ هذا منزله، وهذا منزل رسول الله ﷺ، قال: فإني ابغضه، قال: فابغضك الله (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: (الشائب).
(٢) ضعيف؛ عطاء اختلط.

حضرت سعد بن عبیدہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا: کہ آپ رضی اللہ عنہ مجھے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے متعلق بتلائیے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جب تو حضرت علی رضی اللہ عنہ کے متعلق کچھ پوچھنا چاہے تو پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر کے قریب ہی ان کا گھر دیکھ لیا کر۔ یہ ان کا گھر ہے اور یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا گھر ہے۔ اس آدمی نے کہا: میں تو ان سے بغض رکھتا ہوں! آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: پس اللہ بھی تجھ سے بغض رکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34238]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34238، ترقيم محمد عوامة 32730)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں