مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
16. ما ذكر في فضل عمر بن الخطاب ﵁
ان روایات کا بیان جو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں نقل کی گئی ہیں
ترقیم عوامۃ: 32664 ترقیم الشثری: -- 34169
٣٤١٦٩ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة قال: اخبرنا الاشعث بن عبد الرحمن الجرمي عن ابيه عن سمرة بن جندب ان رجلا قال: يا رسول الله رايت (كان) (١) دلوا (دلي) (٢) من السماء فجاء ابو بكر فاخذ (بعراقيها) (٣) فشرب شربا وفيه (ضعف) (٤) ، ثم جاء عمر فاخذ (بعراقيها) (٥) فشرب حتى تظلع، ثم جاء عثمان فاخذ (بعراقيها) (٦) فشرب حتى تظلع (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ب].
(٢) في [م]: (دليت).
(٣) في [جـ]: (بعراقها).
(٤) في [جـ، هـ]: (ضعيف).
(٥) في [أ، ب]: (بعراقها).
(٦) في [جـ]: (بعراقها).
(٧) صحيح؛ الأشعث وأبوه ثقتان، والحديث أخرجه أحمد (٢٥٢٤٢)، وأبو داود (٤٦١٣)، والطبراني (٦٩٩٥)، وابن أبي عاصم في السنة (١١٤١)، والروياني (٨٦٣)، والحربي في غريب الحديث ٣/ ١٠٠٨، وابن عساكر ٤٤/ ٢٣٧، والمزي ١٨/ ٢٨.
حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ بلاشبہ ایک آدمی نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! رات کو میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک ڈول آسمان سے نیچے اترا۔ پس حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہائے! انہوں نے اس کو دونوں کناروں سے پکڑا اور پانی پیا اس حال میں کہ ان میں کمزوری تھی۔ پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہائے انہوں نے اس کو دونوں کناروں سے پکڑ کر پانی پیا یہاں تک کہ وہ سیراب ہوگئے۔ پھر حضرت عثمان رضی اللہ عنہ آئے انہوں نے بھی اس کے دونوں کناروں کو پکڑ کر پانی پیا یہاں تک کہ وہ سیراب ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34169]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34169، ترقيم محمد عوامة 32664)
ترقیم عوامۃ: 32665 ترقیم الشثری: -- 34170
٣٤١٧٠ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن ابي صالح عن مالك (الدار) (١) قال: وكان خازن عمر على الطعام قال: اصاب الناس قحط في زمن عمر فجاء رجل إلى قبر النبي ﷺ فقال: يا رسول الله، استسق لامتك فإنهم قد هلكوا، فاتى الرجل في المنام فقيل له: إئت عمر فاقرئه السلام، واخبره انكم مسقيون، وقل له: عليك الكيس! عليك الكيس فاتى عمر فاخبره فبكى عمر، ثم قال: يا رب لا (آلو) (٢) إلا ما عجزت عنه (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: بياض.
(٢) في [جـ]: (آلوا).
(٣) معلول، والصواب أنه مرسل، قال الخليلي في الإرشاد ١/ ٣١٦: (يقال إن أبا صالح سمع مالك الدار هذا الحديث والباقون أرسلوه)، ومالك الدار هو مالك بن عياض المدني مولى عمر، وثقه ابن حبان، وروى عنه جمع.
حضرت مالک الدار رحمہ اللہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے شعبہ طعام میں خزانچی تھے فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانے میں لوگ قحط سالی میں مبتلا ہوگئے پس ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قبر پر حاضر ہو کر یوں کہنے لگا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! اپنی امت کے لیے پانی طلب کیجئے وہ ہلاک ہوگئی ہے! تو اس آدمی کے پاس خواب میں کوئی آیا اور اس سے کہا گیا: عمر رضی اللہ عنہ کے پاس جا کر اسے سلام کہو اور اسے بتاؤ کہ تم لوگوں کو بارش دی جائے گی، اور اس سے کہو: تم پر دانشمندی لازم ہے۔ تم پر دانشمندی لازم ہے۔ پس وہ آدمی حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو اس خواب کی خبر دی، تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ رونے لگے پھر فرمایا: اے میرے پروردگار! میں کوئی کوتاہی نہیں کرتا مگر جس سے میں عاجز آجاؤں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34170]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34170، ترقيم محمد عوامة 32665)
ترقیم عوامۃ: 32666 ترقیم الشثری: -- 34171
٣٤١٧١ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن شقيق قال: قال عبد الله: لو وضع علم احياء العرب في كفة، ووضع علم عمر في كفة لرجح بهم علم عمر (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت شقیق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: اگر عرب کے زندہ لوگوں کا علم ترازو کے ایک پلڑے میں رکھ دیا جائے اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا علم دوسرے پلڑے میں رکھ دیا جائے تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا علم ان سب پر بھاری ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34171]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34171، ترقيم محمد عوامة 32666)
ترقیم عوامۃ: 32667 ترقیم الشثری: -- 34172
٣٤١٧٢ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن سالم قال: جاء اهل نجران إلى علي فقالوا: يا امير المؤمنين كلتابك بيدك، وشفاعتك بلسانك، اخرجنا عمر من ارضنا فارددنا إليها، فقال لهم علي: ويحكم إن عمر كان رشيد الامر، ولا اغير شيئا صنعه عمر (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت سالم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اہل نجران نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہو کر درخواست کی: اے امیرالمؤمنین! آپ رضی اللہ عنہ کا اپنا ہاتھ سے حکم لکھنا اور اپنی زبان سے شفاعت کرنا احسان ہوگا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ہمیں ہماری زمین سے نکال دیا تھا۔ آپ رضی اللہ عنہ ہمیں واپس وہاں بھیج دیں۔ تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ا سے فرمایا: تمہارے لیے ہلاکت ہو یقینا حضرت عمر رضی اللہ عنہ صحیح معاملہ پر قائم تھے۔ اور میں ہرگز اس چیز کو نہیں بدلوں گا جو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فیصلہ کیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34172]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34172، ترقيم محمد عوامة 32667)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 34173
٣٤١٧٣ - قال الاعمش: فكانوا يقولون: لو كان في نفسه على عمر (شيء) (١) لاغتنم هذا علي.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (شيئًا).
حضرت اعمش رحمہ اللہ نے فرمایا: پس وہ لوگ کہتے تھے۔ اگر حضرت علی رضی اللہ عنہ کے دل میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے بارے میں کچھ ناراضگی ہوتی تو وہ اس موقع سے ضرور فائدہ اٹھاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34173]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34173، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 32668 ترقیم الشثری: -- 34174
٣٤١٧٤ - حدثنا ابو معاوية عن حجاج عمق اخبره عن الشعبي قال: قال علي حين قدم الكوفة: ما قدمت (لاحل) (١) عقدة (شدها) (٢) عمر (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، م]: (لأجل).
(٢) في [أ، ب]: (سدها).
(٣) مجهول؛ لإبهام الراوي عن الشعبي.
امام شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ جب کوفہ آئے تو فرمایا: میں اس لیے نہیں آیا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے جو گرہ لگائی ہے۔ اس کو کھولوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34174]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34174، ترقيم محمد عوامة 32668)
ترقیم عوامۃ: 32669 ترقیم الشثری: -- 34175
٣٤١٧٥ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا مسعر عن عبد الملك بن عمير عن الصقر ابن عبد الله عن عروة بن الزبير عن عائشة: إن الجن بكت على عمر قبل ان يقتل بثلاث فقالت: ابعد قتيل بالمدينة اصبحت … له الارض تهتز العضاة باسوق جزى الله خيرا من امير وباركت … يد الله في ذاك الاديم الممزق ⦗٣٣⦘ فمن يسمع او يركب (جناحي نعامة) (١) … ليدرك ما (اسديت) (٢) (بالامس) (٣) (يسبق) (٤) قضيت امورا ثم غادرت بعدها … بوائق في اكمامها لم تفتق وما كنت اخشى ان تكون وفاته … (بكفي) (٥) (سبنتي) (٦) اخضر العين (مطرق) (٧) (٨)
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (جناحين عامة).
(٢) في [أ، ب، جـ]: (اشتدت)، وفي [هـ]: (قدمت).
(٣) في [جـ]: (الأمس).
(٤) في [أ، ب]: (يستقي).
(٥) سقط من: [أ، ب].
(٦) في [أ، ب، جـ]: (شتيتًا).
(٧) في [أ، ب]: (مفتقي).
(٨) مجهول؛ لجهالة الصقر بن عبد اللَّه، وأخرجه ابن أبي عاصم في الآحاد (٨٧)، وابن شبه (١٤٧٩)، وابن الأثير في أسد الغابة ٤/ ١٨٥، واللالكائي (٢٥٤٥)، والخلال في السنة (٣٩٤).
حضرت عروہ بن زبیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ارشاد فرمایا: بلاشبہ جن بھی حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے شہید ہونے سے تین دن قبل رو پڑے اور یہ اشعار کہے:: مدینہ منورہ میں شہید ہونے والے کی جدائی پر زمین اپنے عضاء نامی درخت کے ساتھ کانپ رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ امیر المومنین حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو جزائے خیر عطا فرمائے اور ان کے جسم میں برکت عطا فرمائے۔ اگر کوئی سواری پر سوار ہو کر آپ کے کارناموں کو دہرانا چاہے تو ایسا نہیں کرسکتا۔ آپ نے بہت سے معاملات کے فیصلے کیے پھر اپنے بعد ایسی آفتیں چھوڑ گئے جو ابھی اپنے غلافوں میں ہیں اور کھلی نہیں۔ مجھے اس بات کا ڈر نہ تھا کہ ان کی وفات سبز آنکھوں والے، سر جھکائے ہوئے درندے (ابولؤلؤ) کے ہاتھوں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34175]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34175، ترقيم محمد عوامة 32669)
ترقیم عوامۃ: 32670 ترقیم الشثری: -- 34176
٣٤١٧٦ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن زيد بن وهب قال: جاء رجلان إلى عبد الله فقال احدهما: يا ابا عبد الرحمن كيف تقرا هذه الآية؟ فقال له عبد الله: من اقراك؟ قال: ابو حكيم المزني، وقال للآخر: من اقراك؟ قال: اقراني عمر، قال: اقرا كما اقراك عمر، ثم بكى حتى سقطت دموعه في الحصا، ثم قال: إن عمر كان حصنا حصينا على الإسلام، يدخل فيه ولا يخرج منه، فلما مات عمر انثلم الحصن، فهو يخرج منه ولا يدخل فيه (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت زید بن وھب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ دو آدمی حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے پھر ان دونوں میں سے ایک کہنے لگا: آپ اس آیت کو کیسے پڑھتے ہیں؟ تو حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے اس سے پوچھا: تمہیں یہ آیت کس نے پڑھائی؟ اس نے کہا: حضرت ابو حکیم المزنی نے۔ اور آپ رضی اللہ عنہ نے دوسرے سے پوچھا: تمہیں یہ آیت کس نے پڑھائی؟ اس نے کہا: مجھے حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے پڑھائی۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم پڑھو جیسا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے تمہیں پڑھایا، پھر رونے لگے یہاں تک کہ آپ رضی اللہ عنہ کے آنسو کنکریوں پر گرنے لگے۔ پھر فرمایا: بلاشبہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اسلام کے مضبوط و مستحکم قلعہ تھے جس میں اسلام داخل ہوا اور ان سے نکلا نہیں۔ پس جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوگیا تو اس قلعہ میں شگاف پڑگیا پس وہ اس سے نکل گیا اور اس میں داخل نہیں ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34176]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34176، ترقيم محمد عوامة 32670)
ترقیم عوامۃ: 32671 ترقیم الشثری: -- 34177
٣٤١٧٧ - حدثنا ابو معاوية عن عاصم عن ابي عثمان انه (كانت) (١) في يده قناة يمشي عليها، وكان يكثر ان يقول: والله لو اشاء ان تنطق قناتي هذه لنطقت، لو كان عمر بن الخطاب ميزانا ما كان فيه ميط شعرة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (كان).
حضرت عاصم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو عثمان رحمہ اللہ کے ہاتھ میں ایک لکڑی ہوتی تھی۔ جس کی مدد سے وہ چلتے تھے اور اکثر یوں فرماتے تھے: اللہ کی قسم! اگر میں چاہوں کہ میری یہ لاٹھی بولے تو یہ ضرور بولے۔ آپ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اگر حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ترازو ہوتے تو پھر بال برابر بھی ناانصافی نہ ہوتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34177]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34177، ترقيم محمد عوامة 32671)
ترقیم عوامۃ: 32672 ترقیم الشثری: -- 34178
٣٤١٧٨ - حدثنا معتمر بن سليمان عن ابيه قال: سمعت الحسن يقول: خطب عمر والمغيرة بن شعبة امراة، فانكحوا المغيرة وتركوا عمر (او) (١) قال: ردوا عمر، قال: فقال نبي الله ﷺ:"لقد تركوا او ردوا خير هذه الامة" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، هـ]: (و).
(٢) مرسل؛ الحسن تابعي.
حضرت سلیمان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن رحمہ اللہ کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ اور حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے ایک عورت کی طرف پیغام نکاح بھیجا تو اس کے اہل خانہ نے حضرت مغیرہ رضی اللہ عنہ سے اس عورت کا نکاح کردیا اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو چھو ڑ دیا یا راوی نے یوں کہا: کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پیغام کو رد کردیا۔ تو اس پر اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: البتہ تحقیق انہوں نے اس امت کے بہترین شخص کو چھوڑا یا فرمایا: رد کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34178]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34178، ترقيم محمد عوامة 32672)