🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
17. ما ذكر في فضل عثمان ابن عفان ﵁
ان روایات کا بیان جو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ بن عفان کی فضیلت میں ذکر کی گئی ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32712 ترقیم الشثری: -- 34219
٣٤٢١٩ - حدثنا محمد بن الحسن الاسدي قال: ثنا إبراهيم بن طهمان عن موسى بن عقبة عن جده ابي (حبيبة) (١) قال: دخلت الدار على عثمان وهو محصور، فسمعت ابا هريرة يقول: (سمعت رسول الله ﷺ يقول) (٢) :"إنكم ستلقون بعدي فتنة واختلافا"، قال: فقال له قائل: فما (تامرنا؟) (٣) فقال:"عليكم (بالامين) (٤) واصحابه"، وضرب على منكب عثمان (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (حسنة).
(٢) سقطت من: [م].
(٣) في [جـ، م]: (تأمرني).
(٤) في [جـ]: (بأمير)، وفي [هـ]: (بالأمير).
(٥) حسن؛ أبو حبيبة وثقه العجلي، وذكره ابن حبان في الثقات وروى عنه جمع، وأخرجه أحمد (٨٥٤١)، والحاكم ٣/ ٩٩.

حضرت ابو حبیبہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے گھر میں داخل ہوا جب بلوائیوں نے ان کے گھر کا گھیراؤ کیا ہوا تھا۔ پس میں نے وہاں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عنقریب میرے بعد تم فتنہ اور اختلاف پاؤ گے۔ راوی کہتے ہیں: کہ ایک پوچھنے والے نے پوچھا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں کسی بات کا حکم دیتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم پر امین اور اس کے ساتھیوں کی اطاعت لازم ہے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے کندھے پر ہاتھ مارا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34219]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34219، ترقيم محمد عوامة 32712)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32713 ترقیم الشثری: -- 34220
٣٤٢٢٠ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن ابي صالح قال: كان إذا ذكر قتل عثمان بكى (بكاء) (١) فكاني اسمعه يقول: هاه هاه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقطت من: [ب، م].
حضرت اعمش رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو صالح رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: کہ جب حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے قتل کا ذکر کیا جاتا تو وہ رونے لگتے۔ گویا کہ میں اب بھی ان کے سسکنے کی آواز سن رہا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34220]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34220، ترقيم محمد عوامة 32713)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32714 ترقیم الشثری: -- 34221
٣٤٢٢١ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن خيثمة عن مسروق عن عائشة قال: قالت حين قتل عثمان: تركتموه كالثوب النقي من الدنس ثم قربتموه فذبحتموه كما يذبح الكبش، (إنما) (١) كان هذا قبل هذا، قال: فقال لها مسروق: (هذا عملك) (٢) انت كتبت إلى اناس تامرينهم بالخروج، قال: فقالت عائشة: لا والذي آمن به المؤمنون وكفر به الكافرون، ما كتبت إليهم (بسوداء) (٣) في بيضاء حتى جلست مجلسي هذا (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) كذا في النسخ، وفي أخبار المدينة (٢١٥٥): (ألا)، وفي طبقات ابن سعد ٣/ ٨٢: (هلا)، وفي الاعتقاد للالكائي (٢٥٧٩): (فهلا).
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ، هـ].
(٣) في [أ، ب، جـ]: (سوداء).
(٤) صحيح.

حضرت مسروق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو قتل کردیا گیا تو اس وقت حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ارشاد فرمایا: تم لوگوں نے اس کو چھو ڑ دیا ہے اس کپڑے کی طرح جو میل کچیل سے صاف ہو۔ پھر تم نے ان کو قریب کر کے ذبح کردیا جیسا کہ کسی مینڈھے کو ذبح کیا جاتا ہے۔ یہ بات اس سے پہلے کیوں نہیں ہوئی؟ تو حضرت مسروق رحمہ اللہ نے ان سے عرض کیا: یہ تو آپ رضی اللہ عنہ کے عمل کی وجہ سے ہوا کہ آپ رضی اللہ عنہ ہی نے لوگوں کو خط لکھ کر ان کو خروج کا حکم دیا! راوی کہتے ہیں: کہ اس پر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: نہیں! قسم ہے اس ذات کی جس پر تمام مومن ایمان لائے اور کافروں نے جس کے ساتھ کفر کیا۔ میں نے کسی سفیدی پر سیاہی سے نہیں لکھا یہاں تک کہ میں اپنی اس جگہ پر بیٹھ گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34221]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34221، ترقيم محمد عوامة 32714)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 34222
٣٤٢٢٢ - قال الاعمش: فكانوا يرون انه كتب على لسانها.
امام اعمش رحمہ اللہ فرماتے ہیں: پس ان لوگوں کی رائے یہی تھی کہ یہ سب ان کے نام سے لکھ دیا گیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34222]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34222، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32715 ترقیم الشثری: -- 34223
٣٤٢٢٣ - حدثنا شبابة قال: ثنا شعبة عن جعفر بن إياس عن يوسف بن ماهك (١) عن محمد بن حاطب قال: سمعت عليا يخطب يقول: ﴿إن الذين سبقت لهم منا الحسنى اولئك عنها مبعدون﴾ [الانبياء: ١٠١] ، قال: عثمان منهم (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) عند الطبري في التفسير ١٧/ ٩٦: (عن يوسف بن سعد وليس بابن ماهك)، وكلاهما ثقة، وانظر: تاريخ ابن عساكر ٣٩/ ٤٦٠، وأمالي المحاملي (١٩٥)، وشرح مشكل الآثار ٣/ ٢١، وفضائل الصحابة لأحمد (٧٧١)، وقد رواه ابن أبي عاصم في السنة (١٢١٦) عن المؤلف وقال: (ابن ماهك).
(٢) صحيح.

حضرت محمد بن حاطب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو یہ خطبہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ آپ رضی اللہ عنہ نے یہ آیت پڑھی (بیشک وہ لوگ کہ (فیصلہ) ہوچکا ہے پہلے ہی جن کے لیے ہماری طرف سے اچھے انجام کا یہ اس سے دور رکھے جائیں گے) آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: حضرت عثمان رضی اللہ عنہان ہی لوگوں میں سے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34223]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34223، ترقيم محمد عوامة 32715)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32716 ترقیم الشثری: -- 34224
٣٤٢٢٤ - حدثنا ابو اسامة قال: ثنا هشام عن محمد بن سيرين عن عقبة بن اوس السدوسي عن عبد الله ابن (عمر) (١) قال: يكون (في) (٢) هذه الامة اثنا عشر خليفة: ابو بكر اصبتم اسمه، وعمر بن الخطاب قرن من حديد اصبتم اسمه، وعثمان بن عفان ذو النورين (اوتي) (٣) كفلين من رحمته قتل مظلوما، اصبتم اسمه (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) كذا في النسخ، وورد (ابن عمرو) عند ابن عساكر ٣٩/ ٤٧٦ و ٦٥/ ٤٠٨، وعند الذهبي في تاريخ الإسلام ٣/ ٤٧٩.
(٢) في [م]: (على).
(٣) في [أ، ب، جـ، م]: (أي).
(٤) صحيح.

حضرت عقبہ بن اوس السَّدوسی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: کہ اس امت میں بارہ (12) خلیفہ ہوں گے۔ ابوبکر رضی اللہ عنہ، تم لوگوں کو ان کے نام کی تصدیق ہوچکی۔ اور عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ جو لوہے کے سینگ ہیں۔ تم لوگوں کو ان کے نام کی تصدیق بھی حاصل ہوچکی اور عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ ذوالنورین جنہیں رحمت کے دو حصے عطا کیے گئے۔ اور ظلماً قتل کیا گیا۔ تم لوگوں کو ان کے نام کی بھی تصدیق حاصل ہوچکی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34224]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34224، ترقيم محمد عوامة 32716)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32717 ترقیم الشثری: -- 34225
٣٤٢٢٥ - حدثنا حسين بن علي عن مجمع قال: دخل عبد الرحمن بن ابي ليلى على الحجاج فقال لجلسائه: إذا اردتم ان تنظروا إلى رجل يسب امير المؤمنين عثمان فهذا عندكم -يعني عبد الرحمن (١) ، فقال عبد الرحمن: معاذ الله ايها الامير ان اكون اسب عثمان، إنه ليحجزني عن ذلك آية في كتاب الله قال الله: ﴿للفقراء المهاجرين الذين اخرجوا من ديارهم واموالهم يبتغون فضلا من الله ورضوانا وينصرون الله ورسوله اولئك هم الصادقون﴾ [الحشر: ٨] ، فكان عثمان منهم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب] زيادة: (ابن أبي ليلى).
حضرت مجمع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ حجاج بن یوسف کے پاس تشریف لے گئے تو وہ اپنے ہم نشینوں سے کہنے لگا: اگر تم ایسے شخص کو دیکھنا چاہو جو امیر المؤمنین حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو سب و شتم کرتا ہو تو یہ شخص یعنی عبد الرحمن تمہارے پاس ہیں ان کو دیکھ لو۔ اس پر حضرت عبد الرحمن رحمہ اللہ نے فرمایا: اے امیر! اللہ کی پناہ، اس بات سے کہ میں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو سب و شتم کروں۔ یقینا کتاب اللہ میں پائی جانے والی اس آیت مبارکہ نے مجھے اس کام سے روک دیا اور محفوظ رکھا۔ اللہ نے ارشاد فرمایا: (ترجمہ: نیز وہ مال) ان مفلس مہاجروں کے لیے ہے جو نکال باہر کیے گئے ہیں اپنے گھروں سے اور اپنی جائدادوں سے۔ جو تلاش کرتے ہیں فضل اللہ کا اور اس کی خوشنودی، اور مدد کرتے ہیں اللہ اور اس کے رسول کی، یہی سچے لوگ ہیں) حضرت عثمان ان لوگوں میں سے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34225]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34225، ترقيم محمد عوامة 32717)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32718 ترقیم الشثری: -- 34226
٣٤٢٢٦ - حدثنا زيد بن الحباب قال: حدثني ابن لهيعة قال: حدثني يزيد بن عمرو المعافري قال: سمعت (ابا ثور) (١) الفهمي يقول: قدم عبد الرحمن بن عديس (البلوي) (٢) وكان ممن بايع تحت الشجرة فصعد المنبر فحمد الله واثنى عليه ثم ⦗٥١⦘ ذكر عثمان فقال ابو ثور: فدخلت على عثمان وهو محصور فقلت: إن فلانا ذكر كذا وكذا، فقال عثمان: ومن اين وقد اختبات عند الله عشرا: إني لرابع في الإسلام، وقد زوجني رسول الله ﷺ ابنته ثم ابنته، وقد بايعت رسول الله ﷺ بيدي هذه اليمنى فما مسست بها ذكري، ولا تغنيت ولا تمنيت، ولا شربت خمرا في جاهلية ولا إسلام، وقد قال رسول الله ﷺ:"من يشتري هذه (الزنقة) (٣) ويزيدها في المسجد: له بيت في الجنة"، فاشتريتها وزدتها في المسجد (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م] (الأثور)، وفي [أ، ب، هـ]: (الأنور).
(٢) في [أ، ب]: (العلوي).
(٣) في [أ، هـ]: (الربعة)، والمراد الجدار المائل.
(٤) ضعيف؛ لضعف ابن لهيعة، أخرجه ابن أبي عاصم في السنة (١٣٠٨) والآحاد المثاني (١٢٧٦)، والبزار (٤٤٨)، وابن عساكر ٣٩/ ٢٧، وابن شبه (٢٠١١)، ويعقوب في المعرفة ٢/ ٤٨٨.

حضرت یزید بن عمرو المعافری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو ثور الفھمی رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: کہ عبد الرحمن بن عدیس جو کہ ان لوگوں میں ہیں جنہوں نے درخت کے نیچے بیعت کی تھی وہ آیا اور منبر پر چڑھا: حمدو ثنا کے بعد اس نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا۔ تو حضرت ابو ثور رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں محاصرے کے دوران حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر ہوا اور میں نے عرض کیا کہ فلاں شخص آپ رضی اللہ عنہ کے بارے میں ایسے اور ایسے کہہ رہا ہے۔ پس حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ایسی بات کیسے ہوسکتی ہے؟ حالانکہ میں نے اللہ کے پاس دس خصوصیات ذخیرہ کی ہوئی ہیں۔ وہ یہ کہ میں اسلام لانے والا چوتھا شخص ہوں۔ اور تحقیق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سے اپنی ایک بیٹی کا نکاح کیا، پھر دوسری بیٹی کا نکاح کیا اور تحقیق میں نے اپنے اس دائیں ہاتھ سے رسول اللہ سے بیعت کی تو پھر کبھی بھی میں نے اس سے اپنی شرمگاہ کو نہیں چھوا۔ اور نہ ہی میں نے کبھی گانا گایا۔ اور نہ ہی میں نے کبھی تمنا و آرزو کی۔ اور میں نے نہ تو زمانہ جاہلیت میں اور نہ ہی زمانہ اسلام میں کبھی شراب پی۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا کہ کون شخص اس راستہ کے حصہ کو خرید کر اس سے مسجد کی توسیع کرے گا تو اس کے لیے اس کے بدلہ جنت میں گھر ہوگا؟ پس میں نے اس جگہ کو خرید کر مسجد کی توسیع کی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34226]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34226، ترقيم محمد عوامة 32718)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32719 ترقیم الشثری: -- 34227
٣٤٢٢٧ - حدثنا محمد بن بشر قال: ثنا مسعر قال: (حدثني) (١) عبد الرحمن بن (ابلجان) (٢) قال: ذكر عند ابن عمر عثمان وعمر فقال ابن عمر: ارايت لو كان لك بعيران احدهما قوي والآخر ضعيف اكنت (تقتل) (٣) الضعيف (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (حدثنا).
(٢) في [أ، ب، جـ، ط، م، هـ]: (ملحان)، وانظر: المقتنى ١/ ٢٨٢، فتح الباب في الكنى ١/ ٤٠٩، تاريخ ابن عساكر ٤٤/ ٢٧٢.
(٣) في [أ، ب]: (تقبل).
(٤) مجهول؛ لجهالة عبد الرحمن بن أبلجان.

حضرت مسعر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن ابلجان رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے سامنے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا گیا تو آپ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: تیری کیا رائے ہے کہ اگر تیرے پاس دو اونٹ ہوں جن میں سے ایک قوی ہو اور دوسرا ا کمزور ہو تو کیا تم کمزور اونٹ کو قتل کردو گے؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34227]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34227، ترقيم محمد عوامة 32719)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32720 ترقیم الشثری: -- 34228
٣٤٢٢٨ - حدثنا وكيع عن مسعر عن ابي سلمان قال: سالت ابن عمر عن عثمان فقال: مسعر إما قال: (تحسبه) (١) ، او قال: نحسبه من خيارنا (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: (نحسبه).
(٢) مجهول؛ لجهالة أبي سليمان.

حضرت مسعر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو سلیمان رحمہ اللہ نے فرمایا: کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے حضرت عثمان رحمہ اللہ کے متعلق سوال کیا۔ راوی فرماتے ہیں آپ رضی اللہ عنہ نے یوں فرمایا: کہ تم ان کو ہم میں سے بہترین لوگوں میں سے سمجھو یا یوں فرمایا: ہم لوگ ان کو اپنے بہترین لوگوں میں سے سمجھتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34228]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34228، ترقيم محمد عوامة 32720)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں