🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
17. ما ذكر في فضل عثمان ابن عفان ﵁
ان روایات کا بیان جو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ بن عفان کی فضیلت میں ذکر کی گئی ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32702 ترقیم الشثری: -- 34209
٣٤٢٠٩ - حدثنا عفان قال: ثنا وهيب و (حماد) (١) قالا: ثنا (عبد الله) (٢) بن عثمان عن إبراهيم عن عكرمة عن ابن عباس في قوله: ﴿هل يستوي هو ومن يامر بالعدل وهو على صراط مستقيم﴾ [النحل: ٧٦] قال: هو عثمان بن عفان (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: سقط (حماد).
(٢) في [أ، ب، جـ، هـ]: (عبيد اللَّه).
(٣) صحيح.

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما قرآن مجید کی آیت { ہَلْ یَسْتَوِی ہُوَ وَمَنْ یَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَہُوَ عَلَی صِرَاطٍ مُسْتَقِیمٍ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34209]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34209، ترقيم محمد عوامة 32702)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32703 ترقیم الشثری: -- 34210
٣٤٢١٠ - حدثنا عفان قال: ثنا سعيد بن زيد قال: ثنا عاصم بن بهدلة قال: ثنا ابو وائل عن عائشة (قالت) (١) : كان عثمان يكتب وصية ابي بكر قالت: فاغمي عليه فعجل وكتب عمر بن الخطاب، فلما افاق قال (له) (٢) ابو بكر: من كتبت؟ قال: عمر بن الخطاب، قال: كتبت الذي اردت (ان) (٣) آمرك به، ولو كتبت نفسك كنت لها اهلا (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (قال).
(٢) في [أ، ب، هـ]: (إنه).
(٣) في [أ، ب، هـ]: (الذي).
(٤) ضعيف؛ لضعف عاصم في أبي وائل.

حضرت ابو وائل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ارشاد فرمایا: کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی وصیت لکھ رہے تھے کہ آپ رضی اللہ عنہ پر بےہوشی طاری ہوگئی۔ تو حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے جلدی سے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا نام لکھ دیا۔ پس جب آپ رضی اللہ عنہ کو افاقہ ہوا تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ان سے پوچھا: تم نے کس کا نام لکھا؟ انہوں نے فرمایا: عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تو نے وہی بات لکھی کہ میں نے یہی چاہا تھا کہ اس کے لکھنے کا تمہیں حکم دوں۔ اور اگر تم اپنا نام بھی لکھ دیتے تو تم بھی اس منصب کے اہل تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34210]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34210، ترقيم محمد عوامة 32703)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32704 ترقیم الشثری: -- 34211
٣٤٢١١ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن كليب بن وائل عن حبيب بن ابي مليكة قال: سال رجل ابن عمر عن عثمان فقال: شهد بدرا؟ فقال: لا، فقال: هل شهد بيعة الرضوان؟ فقال: لا، قال: فهل تولى يوم التقى الجمعان؟ قال: نعم، قال: ثم ذهب الرجل، فقيل لابن عمر: إن هذا يزعم انك (عبت) (١) عثمان، قال: ردوه (علي) (٢) ، (قال) (٣) : (فردوه) (٤) عليه، فقال (له) (٥) : هل عقلت ما قلت لك؟ قال: نعم، قال: سالتني هل شهد عثمان بدرا فقلت لك: لا، فقال: إن رسول الله ﷺ قال:"اللهم إن عثمان في حاجتك وحاجة رسولك (٦) "، فضرب له (بسهمه) (٧) وسالتني هل شهد بيعة الرضوان، قال: ⦗٤٥⦘ فقلت لك: لا، وإن رسول الله ﷺ بعثه إلى الاحزاب ليوادعونا (ويسالمونا) (٨) فابوا وإن رسول الله ﷺ بايع له وقال:"اللهم إن عثمان في حاجتك وحاجة رسولك ﷺ (٩) "، ثم مسح بإحدى يديه على الاخرى فبايع له، وسالتني هل كان عثمان تولى يوم التقى الجمعان قال: فقلت: نعم، وإن الله قال: ﴿إن الذين تولوا منكم يوم التقى الجمعان إنما استزلهم الشيطان ببعض ما كسبوا ولقد عفا الله عنهم﴾ [آل عمران: ١٥٥] ، فاذهب فاجهد علي جهدك (١٠) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (عتبت).
(٢) زيادة في [م]: (عليّ).
(٣) سقط من: [هـ].
(٤) في [م]: (فرد)، وفي [أ، ب، جـ]: (فردّه).
(٥) سقط من: [أ، ب].
(٦) في [جـ] زيادة: ﷺ
(٧) في [م]: (بسهم).
(٨) في [أ، ب]: (يسالونا).
(٩) سقط من: [م].
(١٠) صحيح؛ أخرجه أبو داود (٢٧٢٠)، والحاكم ٣/ ٩٨، والطحاوي ٣/ ٢٤٤، والطبراني ١/ (١٢٥)، وأبو يعلى (٥٥٩٩)، والمزي ٥/ ٤٠٢، والبيهقي في الدلائل ٣/ ٣١١، وابن أبي عاصم في الآحاد (١٤٤)، وأصله عند البخاري (٣٦٩٨).

حضرت حبیب بن ابی ملیکہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے متعلق پوچھا: کہ کیا وہ غزوہ بدر میں حاضر ہوئے تھے؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نہیں۔ پھر اس نے پوچھا: کیا وہ بیعت الرضوان میں حاضر ہوئے تھے؟ تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نہیں! اس نے پوچھا: کہ کیا وہ اس دن پیٹھ پھیر کر بھاگ گئے تھے جس دن دو لشکر آمنے سامنے ہوئے تھے (غزوہ احد)؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جی ہاں! راوی کہتے ہیں: پھر وہ آدمی چلا گیا تو حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا گیا: بلاشبہ یہ آدمی سمجھا کہ آپ رضی اللہ عنہ نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا عیب بیان کیا ہے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس کو میرے پاس واپس بلاؤ۔ پس اس شخص کو واپس لے آئے۔ پھر آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جو میں نے تمہیں کہا ہے کیا تم اسے سمجھے بھی ہو؟ اس نے کہا: جی ہاں! آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم نے مجھ سے سوال کیا کہ کیا حضرت عثمان رضی اللہ عنہ غزوہ بدر میں شریک ہوئے تھے؟ تو میں نے تمہیں جواب دیا کہ نہیں ہوئے۔ اس لیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے اللہ! بلاشبہ عثمان تیری اور تیرے رسول کی حاجت میں ہے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مال غنیمت میں ان کا حصہ بھی مقرر فرمایا: اور تم نے مجھ سے سوال کیا کہ کیا حضرت عثمان رضی اللہ عنہ بیعت الرضوان میں حاضر تھے؟ تو میں نے تمہیں جواب دیا کہ نہیں تھے۔ اس لیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو مشرکوں کی طرف بھیجا کہ وہ لوگ ہم سے مصالحت کرلیں مگر ان لوگوں نے انکار کردیا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے بیعت لی۔ اور فرمایا: اے اللہ! بلاشبہ عثمان تیری اور تیرے رسول کی حاجت میں ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ایک ہاتھ کو دوسرے ہاتھ میں دے کر ان کی طرف سے بھی بیعت کی اور تم نے مجھ سے سوا ل کیا کہ کیا حضرت عثمان اس دن پیٹھ پھیر کر بھاگ گئے تھے جس دن دو لشکروں کا آمنا سامنا ہوا؟ تو میں نے تمہیں جواب دیا: جی ہاں! اور یقینا اللہ رب العزت نے ارشاد فرمایا: (ترجمہ: بیشک وہ لوگ جو پیٹھ پھیر گئے تم میں سے جس دن باہم ٹکرائیں دو فوجیں۔ اس کا سبب صرف یہ تھا کہ قدم ڈگمگا دیے تھے ان کے شیطان نے بوجہ بعض ان حرکتوں کے جو وہ کر بیٹھے تھے۔ بہرحال معاف کردیا اللہ نے انہیں) پس تم جاؤ اور جو میرے خلاف کرنا ہے کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34211]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34211، ترقيم محمد عوامة 32704)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32705 ترقیم الشثری: -- 34212
٣٤٢١٢ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن ابي حصين عن (سعد) (١) بن عبيدة قال: سال رجل ابن عمر عن عثمان فذكر احسن اعماله ثم قال: لعل ذلك يسوؤك؟ فقال: اجل، (فقال) (٢) : ارغم الله بانفك (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: (سعيد).
(٢) في [أ، ب، م]: (قال).
(٣) صحيح.

حضرت سعد بن عبیدہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے متعلق پوچھا: تو آپ رضی اللہ عنہ نے ان کے اچھے اعمال کا ذکر فرمایا: پھر ارشاد فرمایا: شاید کہ یہ بات تمہیں بری لگتی ہو؟ اس شخص نے کہا: جی ہاں! آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ تیری ناک خاک آلود کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34212]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34212، ترقيم محمد عوامة 32705)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32706 ترقیم الشثری: -- 34213
٣٤٢١٣ - حدثنا (عبد الله) (١) بن إدريس عن محمد بن (٢) ايوب عن هلال بن ابي حميد قال: قال عبد الله (بن عكيم) (٣) : لا اعين على قتل خليفة بعد (٤) ⦗٤٦⦘ عثمان ابدا، قال: فقيل له: (واعنت) (٥) على دمه؟ قال: إني اعد ذكر مساوئه عونا على دمه (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: (عبيد اللَّه).
(٢) في [هـ]: زيادة (أبي).
(٣) سقط من: [أ، ب].
(٤) زيادة في [أ، ب]: (قتل).
(٥) في [هـ]: (أعنت).
(٦) صحيح؛ أخرجه البخاري في التاريخ الكبير ١/ ٣١، ويعقوب في المعرفة ١/ ٨٨، والدولابي ١/ ٢٦٨، وابن سعد ٣/ ٨٠.

حضرت ھلال بن ابی حمید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عکیم رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: میں حضرت عثمان کے شہید ہوجانے کے بعد کبھی بھی خلیفہ کے قتل پر مدد نہیں کروں گا۔ راوی فرماتے ہیں کہ ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ نے ان کے قتل پر مدد کی تھی؟ انہوں نے کہا: میں ان کی برائیوں کے ذکر کو ان کے خون پر مدد شمار کرتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34213]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34213، ترقيم محمد عوامة 32706)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32707 ترقیم الشثری: -- 34214
٣٤٢١٤ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن يحيى قال: سمعت عبد الله بن عامر يقول: لما (تشعب) (١) الناس في الطعن على عثمان قام ابي فصلى من الليل، (ثم نام) (٢) قال: (فقيل) (٣) له: قم (فاسال) (٤) الله (ان) (٥) يعيذك من الفتنة التي اعاذ منها عباده الصالحين، قال: فقام (٦) فمرض، قال: فما (رئي) (٧) خارجا حتى مات (٨) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (شغب)، وفي [هـ]: (نشب).
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ، هـ].
(٣) في [أ، ب]: (فقل).
(٤) في [أ، ب، جـ]: (فسل).
(٥) في [أ، ب]: سقطت.
(٦) في [هـ]: زيادة (فصلى).
(٧) في [أ، ب]: (رأى).
(٨) حسن؛ أبو خالد الأحمر صدوق، أخرجه الحاكم ٣/ ٤٠٣ (٥٥٣٤)، والبخاري في الأوسط ١/ ٦٤، وأبو نعيم في الحلية ١/ ١٧٨، وابن سعد ٣/ ٣٨٧، وابن عساكر ٢٥/ ٣٢٨، وابن شبه (١٩٤٥)، ونعيم في الفتن (٤٤١)، والبيهقي في الدلائل ٦/ ٤٠٤، وابن أبي الدنيا في المنامات (٢١٠).

حضرت یحییٰ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عامر رحمہ اللہ کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ جب حضرت عثمان رضی اللہ عنہ پر طعن وتشنیع کے بارے میں لوگوں میں آراء مختلف ہونے لگیں تو میرے والد کھڑے ہوئے اور رات کی نماز پڑھی پھر وہ سو گئے۔ راوی کہتے ہیں: کہ پس ان کو کہا گیا: کھڑے ہو کر اللہ سے سوال کرو کہ وہ تمہیں بھی اس فتنہ سے محفوظ رکھے جیسے اس نے اپنے نیک بندوں کو اس سے محفوظ رکھا۔ راوی فرماتے ہیں کہ انہوں نے قیام کیا پھر وہ بیمار ہوگئے۔ پھر ان کو باہر نہیں دیکھا گیا یہاں تک کہ ان کی وفات ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34214]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34214، ترقيم محمد عوامة 32707)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32708 ترقیم الشثری: -- 34215
٣٤٢١٥ - حدثنا زيد بن حباب قال: حدثني معاوية بن صالح قال: حدثني ربيعة بن يزيد الدمشقي قال: ثنا عبد الله بن قيس انه سمع النعمان بن بشير ارسله معاوية بن ابي سفيان بكتاب إلى عائشة فدفعه إليها فقالت لي: انا احدثك بحديث سمعته من رسول الله ﷺ، قلت: بلى، قالت: إني عنده ذات يوم انا وحفصة ⦗٤٧⦘ فقال:"لو كان عندنا (رجل) (١) يحدثنا"، فقلت: (يا رسول) (٢) الله ابعث (إلى) (٣) ابي بكر فيجيء فيحدثنا، قال: فسكت، فقالت حفصة: (يا رسول) (٤) الله ابعث (إلى) (٥) عمر فيحدثنا، فسكت، قالت: فدعا رجلا فاسر إليه دوننا فذهب، ثم جاء عثمان فاقبل عليه بوجهه فسمعته يقول:"يا عثمان، إن الله لعله ان يقمصك قميصا، فإن ارادوك على خلعه فلا تخلعه" -ثلاثا، قلت: يا ام المؤمنين اين كنت عن هذا الحديث؟ قالت: انسيته كاني لم اسمعه قط (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (رجلًا).
(٢) في [جـ]: (برسول).
(٣) في [م]: (إليّ).
(٤) في [جـ]: (برسول).
(٥) في [م]: (إليّ).
(٦) معلول، أخرجه ابن حبان (٦٩١٥)، والطيالسي (١٥٤٤)، وابن سعد ١/ ٤٦٨، والخلال في السنة (٤١٨)، وابن أبي عاصم في السنة (١١٧٢)، وقد خالف الجماعة معاوية بن صالح فقالوا: عبد اللَّه بن عامر بدل قيس، أخرجه أحمد (٢٤٥٦٦)، والترمذي (٣٧٠٥)، وابن شبه في تاريخ المدينة ٣/ ١٠٦٩، والطبراني في الشاميين (١٩٣٤)، وأخرجه بنحوه الحاكم ٣/ ٩٩، وابن ماجه (١١٢).

حضرت عبد اللہ بن قیس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کہ حضرت معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ نے ان کو ایک خط دے کر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس بھیجا تو انہوں نے وہ خط ان کو دے دیا تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: کیا میں تمہیں وہ حدیث بیان نہ کروں جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی تھی؟ میں نے کہا: کیوں نہیں! ضرور سنائیں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ایک دن میں اور حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمانے لگے۔ کاش کہ ہمارے پاس کوئی آدمی ہوتا تو وہ ہم سے بات کرتا۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو پیغام نہ بھیج دوں کہ وہ آئیں اور ہم سے بات چیت کریں؟ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے۔ پھر حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی طرف پیغام نہ بھیج دوں کہ وہ ہم سے بات چیت کریں۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے۔ آپ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو بلا کر ہم سے ہٹ کر اس سے سرگوشی کی پھر وہ چلا گیا پھر حضرت عثمان رضی اللہ عنہ حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا چہرہ ان کی طرف متوجہ کیا۔ پھر میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: اے عثمان: شاید اللہ تعالیٰ تمہیں ایک قمیص پہنائیں گے پس اگر کچھ لوگ اس کو تم سے اتروانا چاہیں تو تم ہرگز اس کو مت اتارنا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ تین بار ارشاد فرمایا۔ راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی۔ اے ام المؤمنین! آپ رضی اللہ عنہ نے پہلے یہ حدیث کیوں بیان نہیں کی؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مجھے یہ بھلا دی گئی تھی گویا کہ میں نے اس کو کبھی سنا ہی نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34215]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34215، ترقيم محمد عوامة 32708)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32709 ترقیم الشثری: -- 34216
٣٤٢١٦ - حدثنا عبيد الله بن موسى قال: اخبرني موسى بن عبيدة عن إياس بن سلمة عن ابيه ان رسول الله ﷺ بايع لعثمان (إحدى) (١) يديه على الاخرى فقال الناس: هنيئا لابي عبد الله يطوف (بالبيت) (٢) آمنا، فقال رسول الله ﷺ:"لو مكث كذا وكذا سنة ما طاف حتى اطوف" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (بإحدى).
(٢) سقط من: [جـ، م].
(٣) ضعيف؛ لضعف موسى بن عبيدة، أخرجه ابن أبي حاتم في التفسير (١٨٥٩٦)، وانظر: تفسير ابن كثير ٤/ ١٩٢، وأخرجه ابن أبي عاصم في الآحاد (١٤٥)، والطبراني (١٤٤)، وابن عساكر ٣٩/ ٧٥، والروياني (١١٥٥)، وبنحوه ابن سعد ١/ ٤٦١.

حضرت ایاس بن سلمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت سلمہ رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: بلاشبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے لیے اپنا ایک ہاتھ دوسرے ہاتھ پر رکھ کر بیعت لی، تو لوگوں نے کہا: ابو عبد اللہ کے لیے تو خوش نصیبی ہے کہ وہ امن سے بیت اللہ کا طواف کر رہا ہے۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر وہ اتنے اور اتنے سال بھی ٹھہرتا تو طواف نہ کرتا یہاں تک کہ میں طواف کرلیتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34216]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34216، ترقيم محمد عوامة 32709)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32710 ترقیم الشثری: -- 34217
٣٤٢١٧ - حدثنا عفان قال: ثنا حماد بن زيد عن يحيى بن سعيد عن سالم قال: قال عبد الله بن عمر: لقد عبتم على عثمان اشياء لو ان عمر فعلها ما عبتموها (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه اللالكائي (٢٥٨٠).
حضرت سالم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: البتہ تحقیق تم لوگ حضرت عثمان پر چند چیزوں کا عیب لگاتے ہو۔ اگر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان کاموں کو کیا ہوتا تو تم کبھی بھی ان پر عیب نہ لگاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34217]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34217، ترقيم محمد عوامة 32710)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32711 ترقیم الشثری: -- 34218
٣٤٢١٨ - حدثنا عفان قال: ثنا وهيب قال: ثنا داود عن زياد بن عبد الله عن ام هلال ابنة وكيع عن امراة عثمان (قالت: اغفى عثمان) (١) ، فلما استيقظ قال: إن القوم يقتلونني، فقلت كلا يا امير المؤمنين، (فقال) (٢) : إني رايت رسول الله ﷺ وابا بكر وعمر، قال: فقالوا: افطر عندنا الليلة، او قالوا: (إنك) (٣) تفطر عندنا الليلة (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقطت من: [أ، ب].
(٢) في [م]: (قال).
(٣) سقط من: [هـ].
(٤) مجهول؛ لجهالة أم هلال، أخرجه عبد اللَّه بن أحمد في زوائد المسند (٥٣٦)، وابن سعد ٣/ ٧٤، وابن شبه في تاريخ المدينة (٢١٦٠)، وابن عساكر ٣٩/ ٣٨٧، وأبو نعيم في تاريخ أصبهان (٥٧٦).

حضرت ام ھلال بنت وکیع فرماتی ہیں کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی زوجہ نے ارشاد فرمایا: کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ اونگھ رہے تھے جب بیدار ہوئے تو فرمانے لگے: یقینا یہ لوگ مجھے قتل کر دیں گے۔ تو میں نے کہا: ہرگز نہیں اے امیر المؤمنین! تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو خواب میں دیکھا۔ راوی کہتے ہیں کہ انہوں نے یوں فرمایا: آج رات تم ہمارے ساتھ افطار کرو یا یوں فرمایا: تم آج رات ہمارے ساتھ افطار کرو گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34218]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34218، ترقيم محمد عوامة 32711)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں