مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
170. السباق على الأقدام
دوڑنے کا مقابلہ کرنا
ترقیم عوامۃ: 34277 ترقیم الشثری: -- 35840
٣٥٨٤٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن برد عن الزهري قال: كانوا يسبقون على اقدامهم.
حضرت زھری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم پیدل چلنے اور دوڑنے کا مقابلہ کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35840]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35840، ترقيم محمد عوامة 34277)
171. السبق بالدحو بالحجارة
پتھر بازی میں مقابلہ کرنا
ترقیم عوامۃ: 34278 ترقیم الشثری: -- 35841
٣٥٨٤١ - حدثنا وكيع قال: ثنا ابن ابي ذئب عن إسحاق بن يزيد الهذلي قال: قلت لسعيد بن المسيب: ما تقول في السبق بالدحو بالحجارة؟ قال: لا باس به.
حضرت اسحاق بن یزید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن المسیب رحمہ اللہ سے دریافت کیا کہ پتھر بازی کا مقابلہ کرنا کیسا ہے؟ آپ نے فرمایا اس میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35841]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35841، ترقيم محمد عوامة 34278)
172. من كره أن يقول: أسابقك على أن تسبقني
جو حضرات اس بات کو ناپسند کرتے ہیں کہ کوئی شخص یوں کہے: میں اس شرط پر مقابلہ کروں گا کہ آپ مجھے آگے بڑھائیں گے
ترقیم عوامۃ: 34279 ترقیم الشثری: -- 35842
٣٥٨٤٢ - حدثنا وكيع قال: ثنا نافع بن عمر عن رجل عن سالم بن عبد الله في الرجل يقول: اسابقك على ان (ترد) (١) علي: فكرهه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (تزد).
حضرت سالم بن عبد اللہ رحمہ اللہ اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ کوئی شخص کسی کو یوں کہے کہ: میں اس شرط پر مقابلہ کروں گا کہ آپ میری طرف لٹائیں گے۔ (انعام وغیرہ) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35842]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35842، ترقيم محمد عوامة 34279)
ترقیم عوامۃ: 34280 ترقیم الشثری: -- 35843
٣٥٨٤٣ - حدثنا حفص عن عمرو عن الحسن انه كره ان يقول: اسابقك على ان تسبقني.
حسن رحمہ اللہ اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ یوں کہا جائے کہ میں اس شرط پر مسابقہ کروں گا کہ آپ مجھ سے آ گے نکلیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35843]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35843، ترقيم محمد عوامة 34280)
ترقیم عوامۃ: 34281 ترقیم الشثری: -- 35844
٣٥٨٤٤ - حدثنا عبد السلام بن حرب عن الاعمش عن إبراهيم قال: كانوا يكرهون ان يقول احدهم لصاحبه: اسبقك على ان تسبقني، فإن سبقتك فهو لي، وإلا كان عليك، وهو القمار.
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وہ حضرات اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ کوئی شخص دوسرے سے یوں کہے کہ: میں اس شرط پر مسابقہ کروں گا کہ آپ مجھ سے آ گے نکلیں گے، پھر اگر میں آپ سے آگے نکل گیا تو وہ انعام میرے لیے ہوگا وگر نہ آپ پر ہوگا فرماتے ہیں یہ جوا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35844]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35844، ترقيم محمد عوامة 34281)
173. العبد يخرج قبل سيده من دار الحرب
جو غلام اپنے آقا سے قبل درالحرب سے نکل جاتا ہے
ترقیم عوامۃ: 34282 ترقیم الشثری: -- 35845
٣٥٨٤٥ - حدثنا ابو معاوية عن حجاج عن ابي سعيد (الاعسم) (١) ان رسول الله ﷺ قضى في العبد وسيده قضيتين: قضى في العبد إذا خرج من دار الحرب قبل سيده (فهو حر) (٢) ، فإن خرج سيده بعده لم (يرده) (٣) عليه وإن خرج السيد قبل العبد من دار الحرب ثم خرج العبد بعده (رده) (٤) على سيده (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (الأعشم).
(٢) زادها في [هـ]، أخذًا مما سبق في كتاب أقضية رسول اللَّه ﷺ ١٠/ ١٦٤ برقم [٣١٠١٥].
(٣) في [هـ]: (يرد).
(٤) في [هـ]: (رد).
(٥) مرسل مجهول؛ سعيد بن الأعصم الأسدي ليس صحابيًا بل هو مجهول، وأخرجه سعيد بن منصور (٢٨٠٦).
حضرت ابو سعید الاعسم رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غلام اور اس کے آقا کے متعلق دو فیصلے فرمائے تھے کہ اگر وہ اپنے آقا سے قبل دارالحرب سے نکل آئے تو وہ آزاد ہے اور پھر بعد میں اس کا مالک آجائے تو واپس نہیں لوٹایا جائے گا اور اگر مالک غلام سے پہلے دارالحرب سے آجائے پھر غلام اس کے بعد آئے تو وہ غلام آقا کو دے دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35845]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35845، ترقيم محمد عوامة 34282)
ترقیم عوامۃ: 34283 ترقیم الشثری: -- 35846
٣٥٨٤٦ - حدثنا يزيد بن هارون عن الحجاج عن الحكم عن مقسم عن ابن عباس ان النبي ﷺ كان يعتق من اتاه من (العبيد) (١) قبل مواليهم إذا اسلموا، وقد اعتق يوم الطائف رجلين (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (العبد).
(٢) منقطع حكمًا؛ فيه عنعنة الحجاج وهو مدلس، أخرجه أحمد (٢١١١)، وأبو يعلى (٢٥٦٤)، والبيهقي ٩/ ٢٢٩، والطبراني (١٢٠٧٩)، والدرامي (٢٥٠٨)، وسعيد بن منصور (٢٨٠٧)، والطحاوي ٣/ ٢٧٨.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس غلام کو آزاد فرما دیتے تھے جو مسلمان ہو کر اپنے مالک سے پہلے دارالحرب سے آجائے، آپ نے طائف والے دن دو غلاموں کو آزاد فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35846]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35846، ترقيم محمد عوامة 34283)
ترقیم عوامۃ: 34284 ترقیم الشثری: -- 35847
٣٥٨٤٧ - حدثنا وكيع قال: ثنا شريك عن سماك عن عكرمة قال: كان الرجل إذا جاء من العدو مسلما قبل ماله ثم جاء ماله بعده كان احق به، وإن جاء ماله قبله (كان) (١) (حرا) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [أ، ب]: (جرًا).
حضرت عکرمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص دشمن کے ملک سے مسلمان ہو کر اپنے مال (غلام) سے قبل مسلمانوں کے پاس آجائے پھر بعد میں اس کا مال آئے تو وہ اپنے مال کا زیادہ حقدار ہے اور اگر اس کا غلام پہلے آجائے تو وہ آزاد شمار ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35847]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35847، ترقيم محمد عوامة 34284)
174. الرجل يجد الشيء في العدو وليس له (ثم) ثمن
کوئی شخص دشمن کی سر زمین میں ایسی چیز پائے جس کی وہاں کوئی قیمت نہ ہو
ترقیم عوامۃ: 34285 ترقیم الشثری: -- 35848
٣٥٨٤٨ - حدثنا عيسى بن يونس عن الاوزاعي عن مكحول قال: كان المسلمون لا يرون باسا بما خرج به من ارض العدو (مما) (١) لا ثمن له هناك.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (ومما).
حضرت مکحول رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مسلمان اس میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے کہ ایسی چیز دشمن کی زمین سے اٹھا لائیں جس کی وہاں کوئی قیمت نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35848]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35848، ترقيم محمد عوامة 34285)
ترقیم عوامۃ: 34286 ترقیم الشثری: -- 35849
٣٥٨٤٩ - حدثنا إسماعيل بن عياش عن عبد الرحمن بن زياد بن انعم عن خالد ابن ابي عمران قال: سمعت القاسم وسالما يقولان: ما قطعتم من شجر ارض العدو فعملت وتدا او هراوة او مرزبة او لوحا او قدحا او بابا فلا باس به، وما (وجد له) (١) من ذلك معمولا فاده إلى المغنم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (وجدته).
حضرت قاسم اور حضرت سالم رحمہما اللہ فرماتے ہیں کہ دشمن کی زمین کے درخت کاٹ کر اگر اس سے آپ نے کھونٹی، لاٹھی، ہتھوڑا، تختی، پیالہ یا دروازہ بنا لیا تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے اور جو چیز ان میں سے پہلے سے بنی ہوئی ملے اس کو مال غنیمت میں دے دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35849]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35849، ترقيم محمد عوامة 34286)