مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
27. ما قالوا: في الخمس والخراج كيف يوضع
خمس اور خراج کیسے مقرر کیا جائے گا؟
ترقیم عوامۃ: 33388 ترقیم الشثری: -- 34911
٣٤٩١١ - حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم قال: سمعت عمرو بن ميمون قال: دخل عثمان بن حنيف على عمر فسمعته يقول: لان زدت على كل راس درهمين وعلى كل جريب الارض درهما وقفيزا من طعام لا يضرهم ذلك، ولا يجهدهم او كلمة نحوها، قال: نعم، قال: فكان على كل راس ثمانية واربعون، فجعلها خمسين (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت عمرو بن میمون فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان بن حنیف حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، حضرت عمر نے ان سے فرمایا کہ اگر تم ہر ایک پر دو درہم کا اضافہ کردو اور ہر جریب زمین پر ایک درہم اور ایک قفیز غلے کا اضافہ کردو تو انہیں کوئی نقصان نہیں ہوگا اور نہ انہیں مشقت ہوگی، یا اسی طرح کا کوئی لفظ فرمایا۔ حضرت عثمان بن حنیف نے اس کی تائید کی۔ پہلے ایک شخص کے ذمے اڑتالیس تھا اب پچاس کردیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34911]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34911، ترقيم محمد عوامة 33388)
ترقیم عوامۃ: 33389 ترقیم الشثری: -- 34912
٣٤٩١٢ - حدثنا الفضل بن دكين قال: ثنا محمد بن طلحة عن داود بن سليمان قال: كتب عمر بن عبد العزيز إلى عبد الحميد بن عبد الرحمن: آمرك ان (تطرز) (١) ارضهم -يعني اهل الكوفة، ولا تحمل خرابا على عامر ولا عامرا على خراب، وانظر (الخراب) (٢) فخذ منه ما اطاق واصلحه حتى يعمر، ولا تاخذ من العامر إلا وظيفة الخراج في رفق وتسكين لاهل الارض، وآمرك ان لا تاخذ في الخراج إلا وزن سبعة ليس لها (اس) (٣) ، ولا اجور الضرابين، ولا (٤) الفضة ولا هدية النيروز والمهرجان، ولا ثمن المصحف، ولا اجور الفتوح، ولا اجور البيوت ولا درهم النكاح، ولا (خراج) (٥) (على) (٦) من اسلم من اهل الارض.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (انظر)، وفي [س]: (انظروا)، وفي [جـ]: (تطرو).
(٢) في [أ، ب]: (الجراب).
(٣) في [أ، ب، هـ]: (اثنين).
(٤) في [س، ط]: (إذابة).
(٥) سقط من: [جـ].
(٦) سقط من: [أ، ب].
حضرت داؤد بن سلیمان فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے عبدالحمید بن عبدالرحمن کو خط لکھا کہ میں تمہیں حکم دیتا ہوں کہ اہل کوفہ کی زمین پر غور کر۔ کسی بنجر زمین پر آباد زمین کا حکم نہ لگاؤ اور کسی آباد زمین پر بنجر زمین کا حکم نہ لگاؤ۔ بنجر زمین کو دیکھو، اس سے اتنا لو جتنی اس میں طاقت ہو اور اس کی اصلاح کرو یہاں تک کہ وہ آباد ہوجائے۔ آباد زمین سے صرف مقررہ خراج لو تاکہ ان کے ساتھ نرمی ہو اور انہیں سہولت ملے۔ میں تمہیں حکم دیتا ہوں کہ خراج میں صرف سات کا وزن لو جس میں کوئی ملاوٹ نہ ہو، ضرابین کی اجرت نہ لو۔ چاندی پگھلی ہوئی نہ لو۔ نیروز اور مہرجان کا ہدیہ نہ لو۔ مصحف کی قیمت نہ لو۔ فتوح کی اجرت نہ لو، کمروں کا کرایہ نہ لو، نکاح کا درہم نہ لو اور جو مسلمان ہوجائے اس سے خراج نہ لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34912]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34912، ترقيم محمد عوامة 33389)
28. ما قالوا: في التسويم في الحرب وتعليم ليعرف
جنگ میں نشانی اور علامت لگانے کا بیان تاکہ وہ پہچانے جا سکیں
ترقیم عوامۃ: 33390 ترقیم الشثری: -- 34913
٣٤٩١٣ - حدثنا ابو اسامة عن شبل عن ابن ابي نجيح عن مجاهد قوله: ﴿مسومين﴾ [آل عمران: ١٢٥] ، معلمين (مجزوزة) (١) اذناب خيولهم عليها العهن والصوف.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (مجررة).
حضرت ابن ابی نجیح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد رحمہ اللہ نے اللہ رب العزت کے اس قول { مُسَوِّمِینَ } کے بارے میں فرمایا: کہ نشان لگے ہوئے تھے۔ یعنی ان کے گھوڑوں کی دمیں کٹی ہوئی تھیں اور ان پر اون تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34913]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34913، ترقيم محمد عوامة 33390)
ترقیم عوامۃ: 33391 ترقیم الشثری: -- 34914
٣٤٩١٤ - حدثنا محمد بن ابي عدي عن ابن عون عن عمير بن إسحاق قال: قيل لهم يوم بدر: تسوموا، فإن الملائكة قد تسومت، قالوا: فاول ما جعل الصوف ليومئذ (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ عمير بن إسحاق ليس صحابيًا.
حضرت ابن عون رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمیر بن اسحاق رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: غزوہ بدر کے دن صحابہ رضی اللہ عنہ م سے کہا گیا: تم کوئی نشانی اور علامت بنا لو۔ پس بیشک ملائکہ نے بھی نشانی لگائی ہوئی ہے۔ انہوں نے فرمایا: سب سے پہلے اسی دن اون کو نشانی بنایا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34914]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34914، ترقيم محمد عوامة 33391)
ترقیم عوامۃ: 33392 ترقیم الشثری: -- 34915
٣٤٩١٥ - حدثنا وكيع قال: ثنا إسرائيل عن ابي إسحاق عن حارثة بن مضرب العبدي عن علي قال: كان سيما اصحاب رسول الله ﷺ يوم بدر الصوف الابيض (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه النسائي (٨٦٤٠)، والبيهقي في الشعب (٦١٥٨).
حضرت حارثہ بن مضرب العبدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: غزوہ بدر کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کی نشانی سفید اون تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34915]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34915، ترقيم محمد عوامة 33392)
ترقیم عوامۃ: 33393 ترقیم الشثری: -- 34916
٣٤٩١٦ - حدثنا وكيع قال: ثنا هشام بن عروة عن رجل من ولد الزبير يقال له: يحيى بن عباد قال: كان على الزبير يوم بدر عمامة صفراء معتجرا بها، فنزلت الملائكة عليهم عمائم صفر (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ يحيى بن عباد تابعي، أخرجه ابن أبي حاتم في التفسير (٤١١٣)، والحاكم ٣/ ٤٠٧.
حضرت ہشام بن عروہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضر ت یحییٰ بن عباد رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: غزوہ بدر کے دن حضرت زبیر رضی اللہ عنہ کے سر پر زرد رنگ کا عمامہ تھا جس کے پلہ کو آپ رضی اللہ عنہ نے اپنے منہ سے لپیٹا ہوا تھا۔ پس ملائکہ اترے اس حال میں کہ ان کے سروں پر بھی زرد عمامے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34916]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34916، ترقيم محمد عوامة 33393)
ترقیم عوامۃ: 33394 ترقیم الشثری: -- 34917
٣٤٩١٧ - حدثنا عبدة عن هشام بن عروة عن عباد بن حمزة عن الزبير بنحو منه (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) رجاله ثقات؛ ولا يعرف لعباد بن حمزة رواية عن الزبير فهو منقطع، وورد من حديث عباد مرسلًا، أخرجه ابن جرير في التفسير ٤/ ٨٣، والحاكم ٧/ ٤٠٣، وسعيد بن منصور ق ١ (٢٥٣٠)، وابن عساكر ١٨/ ٣٥٤، وابن سعد ٢/ ٢٦، وأحمد في الفضائل (١٢٦٨).
حضرت زبیر رضی اللہ عنہ کے بارے میں مذکورہ ارشاد اس سند سے بھی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34917]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34917، ترقيم محمد عوامة 33394)
29. ما قالوا: في الرجل يسلم ثم يرتد ما يصنع به؟
اس آدمی کا بیان جو اسلام لے آئے پھر مرتد ہوجائے اس کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے گا
ترقیم عوامۃ: 33395 ترقیم الشثری: -- 34918
٣٤٩١٨ - حدثنا (هشيم) (١) عن عبد العزيز بن صهيب قال: ثنا انس بن مالك قال: قدم ناس من عرينة المدينة فاجتووها فقال لهم رسول الله ﷺ:"إن شئتم ان تخرجوا إلى إبل الصدقة فتشربوا من ابوالها والبانها"، ففعلوا واستصحوا، قال: فمالوا على (الرعاء) (٢) فقتلوهم، واستاقوا ذود رسول الله ﷺ، وكفروا بعد إسلامهم، فبعث في آثارهم فاتي بهم، فقطع ايديهم وارجلهم وسمل اعينهم وتركوا بالحرة حتى ماتوا (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (هشام)، ولم يتضح في: [جـ]، وسيأتي في ١٤/ ١٩٧ وفيه: (هشيم).
(٢) في [أ، هـ]: (الراعي).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (١٥٠١)، ومسلم (١٦٧١).
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ قبیلہ عرینہ کے کچھ لوگ مدینہ منورہ آئے تو ان کو مدینہ کی آب و ہوا موافق نہ آئی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: اگر تم چاہو تو صدقے کے اونٹوں کی طرف نکل جاؤ۔ اور ان کے دودھ اور پیشاب میں سے کچھ پیو پس انہوں نے ایسا کیا تو وہ صحت یاب ہوگئے۔ راوی کہتے ہیں: پھر وہ لو گ چرواہوں کی طرف مائل ہوئے اور انہوں نے ان کو قتل کردیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چند مویشی ہانک کرلے گئے اور اسلام لانے کے بعد انہوں نے کفر کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے پیچھے ایک جماعت کو بھیجا پس ان کو پکڑ کر لایا گیا اور ان کے ہاتھ اور پاؤں کاٹ دیے گئے اور ان کی آنکھوں کو داغا گیا اور انہیں حرہ کے مقام پر چھوڑ دیا گیا یہاں تک کہ یہ لوگ مرگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34918]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34918، ترقيم محمد عوامة 33395)
ترقیم عوامۃ: 33396 ترقیم الشثری: -- 34919
٣٤٩١٩ - حدثنا هشيم عن حميد عن انس عن النبي ﷺ مثل ذلك (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٦٨٥)، ومسلم (١٦٧١).
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مذکورہ ارشاد اس سند سے بھی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34919]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34919، ترقيم محمد عوامة 33396)
ترقیم عوامۃ: 33397 ترقیم الشثری: -- 34920
٣٤٩٢٠ - حدثنا ابن عيينة عن ايوب عن عكرمة عن ابن عباس عن رسول الله ﷺ قال:"من بدل دينه فاقتلوه" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٩٢٢)، وأحمد (٢٥٥١).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو اپنے دین کو تبدیل کرے تو تم اس کو قتل کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34920]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34920، ترقيم محمد عوامة 33397)