🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
103. في البراذين: ما لها؟ وكيف يقسم لها؟
ترکی النسل گھوڑے کیلئے کتنا حصہ مقرر ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33870 ترقیم الشثری: -- 35411
٣٥٤١١ - حدثنا عبد الله بن إدريس عن محمد بن إسحاق عن يزيد بن يزيد (ابن) (١) جابر عن مكحول قال: للهجين سهم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (عن).
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ ھجین گھوڑے کے لیے بھی غنیمت میں ایک حصہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35411]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35411، ترقيم محمد عوامة 33870)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33871 ترقیم الشثری: -- 35412
٣٥٤١٢ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان قال: الفرس والبرذون سواء.
حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ عربی اور غیر عربی (ترکی النسل) گھوڑے برابر ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35412]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35412، ترقيم محمد عوامة 33871)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33872 ترقیم الشثری: -- 35413
٣٥٤١٣ - حدثنا عيسى بن يونس عن الاوزاعي قال: لم يكن احد من علمائنا يسهم للبرذون.
حضرت اوزاعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہمارے علماء میں سے کوئی بھی ترکی النسل کو حصہ نہیں دیتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35413]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35413، ترقيم محمد عوامة 33872)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
104. في البغل: أي شيء (لها)
خچر کو کتنا حصہ ملے گا؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33873 ترقیم الشثری: -- 35414
٣٥٤١٤ - حدثنا جرير عن ليث عن مجاهد قال: جعل رسول الله ﷺ للبغل سهما و (للراجل) (١) سهما (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (للرجل).
(٢) مرسل ضعيف؛ مجاهد تابعي، وليث ضعيف.

حضرت مجاہد رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خچر کے لیے ایک حصہ اور پیادہ کے لیے ایک حصہ مقرر فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35414]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35414، ترقيم محمد عوامة 33873)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33874 ترقیم الشثری: -- 35415
٣٥٤١٥ - حدثنا حفص عن اشعث عن الحسن قال: البغال (راجل) (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (داحل)، وفي [هـ]: (الراجل).
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں خچر سوار پیادہ کے مثل ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35415]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35415، ترقيم محمد عوامة 33874)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33875 ترقیم الشثری: -- 35416
٣٥٤١٦ - حدثنا عبد الله بن إدريس عن محمد بن إسحاق عن يزيد بن (١) يزيد (ابن) (٢) جابر عن مكحول قال: كانوا (لا) (٣) يسهمون لبغل ولا لبرذون ولا لحمار.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (أبي).
(٢) في [أ، ب، هـ]: (عن).
(٣) سقط من: [ط، هـ].

حضرت مکحول رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ فقہاء کرام خچر اور ترکی النسل اور گدھے کیلئے حصہ مقرر نہ فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35416]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35416، ترقيم محمد عوامة 33875)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
105. في الرجل يشهد بالأفراس، لكم (يقسم) منها؟
کوئی شخص کئی گھوڑے لے کر جہاد میں حاضر ہو تو کتنے گھوڑوں کو حصہ دیا جائے گا؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33876 ترقیم الشثری: -- 35417
٣٥٤١٧ - حدثنا جرير بن عبد الحميد عن يحيى بن سعيد عن الحسن في الرجل يكون في الغزو فيكون معه الافراس: لا يقسم له عند المغنم إلا لفرسين.
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص کئی گھوڑوں کے ساتھ جہاد میں حاضر ہو تو تقسیم غنیمت کے وقت صرف دو گھوڑوں کو حصہ دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35417]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35417، ترقيم محمد عوامة 33876)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33877 ترقیم الشثری: -- 35418
٣٥٤١٨ - حدثنا عبد الله بن إدريس عن محمد بن إسحاق عن يزيد بن يزيد (ابن) (١) جابر عن مكحول قال: لا يسهم لاكثر من فرسين إذا كانا لرجل واحد، وما كان سوى ذلك فهو جنائب.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (عن).
حضرت مکحول رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک شخص کے پاس کئی گھوڑے ہوں تو دو گھوڑوں سے زیادہ کو حصہ نہیں دیا جائے گا، ان دو کے علاوہ جو ہیں وہ تو صرف تھکاوٹ کے بعد اس پر سوار ہونے کے لیے احتیاطا رکھے گئے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35418]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35418، ترقيم محمد عوامة 33877)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33878 ترقیم الشثری: -- 35419
٣٥٤١٩ - حدثنا وكيع قال: (ثنا) (١) سفيان وإسرائيل عن ابي إسحاق قال: شهدنا غزاة مع سعيد بن عثمان (ومعي) (٢) هانئ بن هانئ ومعي فرسان، (ومع هانئ فرسان) (٣) فاسهم لي وللفرسين خمسة اسهم، واسهم لهانئ ⦗٤٠٠⦘ (ولفرسيه) (٤) خمسة اسهم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (نا).
(٢) في [أ، ب]: (ومع).
(٣) سقط من: [ب].
(٤) في [ط، هـ]: (ولفرسه).

حضرت ابو اسحاق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت سعید بن عثمان کے ساتھ جہاد میں شریک ہوئے، ہمارے ساتھ ھانی بن ھانی تھے، میرے پاس دو گھوڑے اور حضرت ھانی کے پاس بھی دو گھوڑے تھے، میرے اور میرے گھوڑوں کے لیے پانچ حصے دیئے گئے، اور حضرت ھانی کو گھوڑے اور ان کے لیے پانچ حصے دیئے گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35419]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35419، ترقيم محمد عوامة 33878)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33879 ترقیم الشثری: -- 35420
٣٥٤٢٠ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن هشام عن الحسن قال: لا سهم لاكثر من فرسين، (فإن) (١) كان مع الرجل فرسان اسهم له خمسة اسهم: اربعة لفرسيه وسهم له.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (فإذا).
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ دو گھوڑوں سے زیادہ کے لیے حصہ نہیں ہے، اگر کسی کے پاس دو گھوڑے ہوں تو اس کو پانچ حصے دیئے جائیں گئے، چار حصے ا س کے گھوڑوں کے لیے اور ایک حصہ اس کے لیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35420]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35420، ترقيم محمد عوامة 33879)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں