🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
110. من قال: ليس له شي، إذا قدم بعد الوقعة
جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ: جو جنگ کے ختم ہونے کے بعد آئے اس کو غنیمت میں حصہ نہ ملے گا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33908 ترقیم الشثری: -- 35451
٣٥٤٥١ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن ابن ابي نجيح عن مجاهد قال: (المحروم) (١) الذي ليس له في الغنيمة شيء.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (المحروم).
حضرت مجاہد رحمہ اللہ سے بھی یہی مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35451]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35451، ترقيم محمد عوامة 33908)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
111. في السرية (تخرج) بغير إذن الإمام
جو سریہ امام کی اجازت کے بغیر نکلے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33909 ترقیم الشثری: -- 35452
٣٥٤٥٢ - حدثنا ابن علية عن ابن عون قال: كتبت إلى نافع اساله عن الرجل يكون في سرية تحمل بغير إذن اميره، فكتب انه لا يغيره إذن اميره.
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت نافع کو لکھ کر ان سے دریافت کیا کہ: کوئی شخص سریہ میں ہو اور امیر کی اجازت کے بغیر حملہ کر دے؟ آپ نے جواب تحریر فرمایا: اس کو امیر کی اجازت تبدیل نہیں کرتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35452]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35452، ترقيم محمد عوامة 33909)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33910 ترقیم الشثری: -- 35453
٣٥٤٥٣ - حدثنا يزيد بن هارون عن هشام بن حسان قال: إذا التقى الزحفان فليس للرجل ان يحمل بغير إذن إمامه.
حضرت ہشام بن حسان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب دو لشکر آمنے سامنے (پیش قدمی کریں) ہوجائیں تو کسی شخص کو اس بات کی اجازات نہیں ہے کہ وہ امیر کے اذن کے بغیر حملہ کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35453]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35453، ترقيم محمد عوامة 33910)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33911 ترقیم الشثری: -- 35454
٣٥٤٥٤ - حدثنا حفص بن غياث عن الاشعث عن الحسن قال: لا (يسرى) (١) (في) (٢) سرية إلا بإذن اميرها ولهم ما نفلهم من شيء.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، ط، هـ]: (تسرى).
(٢) سقط من: [هـ].

حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سریہ میں امیر کی اجازت کے بغیر نہ نکلا جائے، اور امیر ان کو جو بھی زائد حصہ دے وہ انہی کا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35454]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35454، ترقيم محمد عوامة 33911)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
112. في السرية (تخرج) بغير إذن الإمام (فتغنم)
جو سریہ امیر کی اجازت کے بغیر جائے اور اس کو غنیمت حاصل ہو جائے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33912 ترقیم الشثری: -- 35455
٣٥٤٥٥ - حدثنا جرير بن عبد الحميد عن منصور عن إبراهيم قال: (السرية) (١) ما اصابوا او غنموا، إن شاء الإمام نفلهم وإن شاء خمسة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (للسرية)، وقبلها بياض في: [جـ، س، ك]، وقبل في [ع]: (سرت)، وانظر: سنن سعيد بن منصور ق ١ ج ٢ ص ٣٠٠ (٢٦٨٥)، وتفسير القرطبي ٨/ ٣، والاستذكار ٥/ ٤٣.
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سریہ اگر جہاد کیلئے نکلے اور اس کے ہاتھ جو بھی (غنیمت) آئے، امام اگر چاہے تو ان کو زائد حصہ دے دے اور اگر چاہے تو پانچواں حصہ نکال لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35455]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35455، ترقيم محمد عوامة 33912)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33913 ترقیم الشثری: -- 35456
٣٥٤٥٦ - حدثنا ابو اسامة عن هشام عن الحسن قال: إذا خرجت سرية بإذن الإمام فغنموا اخذ الإمام الخصم وسائره لهم.
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سریہ اگر امام کی اجازت سے جہاد کیلئے نکلے اور ان کے ہاتھ غنیمت آئے تو امام اس میں سے پانچواں حصہ وصول کرے اور باقی سب ان کے لیے ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35456]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35456، ترقيم محمد عوامة 33913)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33914 ترقیم الشثری: -- 35457
٣٥٤٥٧ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن يحيى بن سعيد قال: ذكرت لسعيد بن المسيب قال: غزوت الدرب، فلما وجهنا قافلين بعثوا السرايا بعد ان وجهنا قافلين، فقيل: لكم ما غنمتم إلا الخمس، فقال سعيد بن المسيب: ما كان (الناس) (١) ينفلون إلا من الخمس.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (للناس).
حضرت یحییٰ بن سعید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن المسیب رحمہ اللہ سے دریافت کیا کہ: میں نے درب کے علاقے میں جہاد کیا۔ جب ہم وہاں سے واپسی کے لیے روانہ ہوگئے تو ہمارے روانہ ہونے کے بعد کچھ سرایا بھیجے گئے۔ ان سے کہا گیا کہ تمہیں خمس کے علاوہ مال غنیمت ملے گا۔ اس بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں۔ حضرت سعید بن مسیب نے فرمایا کہ لوگ خمس سے ہی نفل دیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35457]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35457، ترقيم محمد عوامة 33914)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33915 ترقیم الشثری: -- 35458
٣٥٤٥٨ - حدثنا عيسى بن يونس عن عمرو عن الحسن قال: قال رسول الله ﷺ:"ايما سرية اغارت بغير اذن (اميرها) (١) فهو غلول" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (إمامها).
(٢) مرسل؛ الحسن تابعي.

حضرت حسن رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو لشکر بھی امیر کی اجازت کے بغیر حملہ کرے تو وہ خیانت اور دھوکا دینے والے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35458]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35458، ترقيم محمد عوامة 33915)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33916 ترقیم الشثری: -- 35459
٣٥٤٥٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن منصور قال: سالت إبراهيم عن الإمام يبعث السرية فتغنم، قال: إن شاء نفلهم إياه كله وإن شاء خمسه.
حضرت منصور رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے ابراہیم رحمہ اللہ سے دریافت کیا کہ امام سریہ روانہ کرے اور اس کو غنیمت حاصل ہو؟ فرمایا اگر امام چاہے تو پھر سارا مال زائد حصے کے طور پر ان کو دے دے اور اگر چاہے خمس نکالے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35459]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35459، ترقيم محمد عوامة 33916)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33917 ترقیم الشثری: -- 35460
٣٥٤٦٠ - حدثنا ابن إدريس عن هشام عن الحسن قال: إذا (رحلوا) (١) بإذن الإمام اخذ الخمس، وكان لهم ما بقي، وإذا رحلوا بغير إذن الإمام (فهم) (٢) اسوة الجيش.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (دخلوا).
(٢) في [أ، ب، ط، هـ]: (فهو).

حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر لشکر امام کی اجازت کے ساتھ کوچ کرے تو ان کے غنیمت میں سے خمس نکالا جائے گا اور باقی ان کو ملے گا، اور اگر امام کی اجازت کے بغیر کوچ کریں تو وہ جیش کے مثل ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35460]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35460، ترقيم محمد عوامة 33917)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں