مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
11. من كرهه في الحرب
جنہوں نے جنگ میں بھی ریشم کو مکروہ قرار دیا
ترقیم عوامۃ: 33274 ترقیم الشثری: -- 34791
٣٤٧٩١ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن يونس بن عبيد عن الحسن انه كره لبس الحرير في الحرب.
حضرت یونس بن عبید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن رحمہ اللہ جنگ میں ریشم پہننے کو مکروہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34791]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34791، ترقيم محمد عوامة 33274)
ترقیم عوامۃ: 33275 ترقیم الشثری: -- 34792
٣٤٧٩٢ - حدثنا محمد بن مصعب عن الاوزاعي عن الوليد بن هشام قال: كتبت إلى ابن محيريز اساله عن لبس الحرير واليلامق في دار الحرب، قال: فكتب: ان كن اشد ما كنت كراهية لما يكره عند القتال حين تعرض نفسك للشهادة.
حضرت ولید بن ہشام رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن محیریز رحمہ اللہ کو خط لکھ کر پوچھا: کیا دارالحرب میں ریشم اور لمبے کوٹ پہن سکتے ہیں؟ آپ رحمہ اللہ نے اس خط کا جواب لکھا: جب تم نے خود کو شہادت کے لیے پیش کردیا تو تم اس چیز کو زیادہ ناپسند کرو جو قتال کے وقت بھی مکروہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34792]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34792، ترقيم محمد عوامة 33275)
ترقیم عوامۃ: 33276 ترقیم الشثری: -- 34793
٣٤٧٩٣ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن عبد الرحمن بن عمرو الاوزاعي عن الوليد بن هشام عن ابن محيريز انه كره لبسه في الحرب.
حضرت ولید بن ہشام رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن محیریز رحمہ اللہ جنگ میں بھی ریشم پہننے کو مکروہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34793]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34793، ترقيم محمد عوامة 33276)
ترقیم عوامۃ: 33277 ترقیم الشثری: -- 34794
٣٤٧٩٤ - حدثنا عبد الله بن إدريس عن حصين عن الشعبي عن سويد بن غفلة قال: شهدنا اليرموك قال: فاستقبلنا عمر وعلينا الديباج (والحرير) (١) ، فامر فرمينا بالحجارة (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، ط، هـ].
(٢) صحيح.
حضرت سوید بن غفلہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ جنگ یرموک میں حاضر ہوئے تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ہمارا استقبال کیا اس حال میں کہ ہم نے دیباج اور ریشم پہنا ہوا تھا۔ تو آپ رضی اللہ عنہ کے حکم سے ہمیں پتھر مارے گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34794]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34794، ترقيم محمد عوامة 33277)
12. ما قالوا: فيمن استعان بالسلاح من الغنيمة
اس شخص کے بارے میں جو غنیمت کے اسلحہ سے مدد لیں بعض لوگوں نے یوں کہا
ترقیم عوامۃ: 33278 ترقیم الشثری: -- 34795
٣٤٧٩٥ - حدثنا ابو داود الطيالسي عن (ابي) (١) الاشهب قال: قلت للحسن: يا ابا سعيد: الرجل يكون (عاريا) (٢) (يلبس) (٣) الثوب؟ او يكون اعزل يلبس من السلاح؟ قال: يفعل، فإذا حضر القسم فليحضره.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (ابن).
(٢) في [أ، ب، جـ]: (غازيًا).
(٣) في [أ، ط]: (بلبس).
حضرت ابو الاشھب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن رحمہ اللہ سے پوچھا: اے ابو سعید! جو آدمی کپڑوں سے ننگا ہو کیا وہ غنیمت کے کپڑے پہن سکتا ہے؟ یا وہ نہتا ہو تو اسلحہ لے سکتا ہے؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: وہ ایسا کرلے اور پھر جب مال غنیمت تقسیم ہونے لگے۔ تو وہ چیز حاضر کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34795]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34795، ترقيم محمد عوامة 33278)
ترقیم عوامۃ: 33279 ترقیم الشثری: -- 34796
٣٤٧٩٦ - حدثنا وكيع قال: سمعت سفيان يقول: إذا اصاب المسلمون السلاح والدواب فارادوا ان يستعينوا به واحتاجوا فلا باس به ولم يستاذنوا الإمام.
حضرت وکیع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سفیان رحمہ اللہ کو یوں فرماتے ہوئے سنا: جب مسلمان اسلحہ اور جانور پالیں غنیمت کے مال سے۔ اور وہ ان سے مدد حاصل کرنا چاہیں اور وہ اس کے محتاج بھی ہوں تو اس میں کوئی حرج نہیں اگرچہ انہوں نے امیر سے اجازت نہ لی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34796]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34796، ترقيم محمد عوامة 33279)
ترقیم عوامۃ: 33280 ترقیم الشثری: -- 34797
٣٤٧٩٧ - حدثنا وكيع قال: ثنا ابي وإسرائيل عن ابي إسحاق عن ابي عبيدة قال: قال عبد الله: انتهيت إلى ابي جهل يوم (يدر) (١) وقد ضربت رجله وهو صريع، وهو يذب الناس عنه بسيفه، فقلت: الحمد لله الذي اخزاك يا عدو الله، فقال: هل هو إلا رجل قتله قومه، فجعلت اتناوله بسيف لي غير طائل فاصيبت يده فندر سيفه فاخذته فضربته (به) (٢) حتى برد (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (بدر).
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) منقطع؛ أبو عبيدة لا يروي عن أبيه عبد اللَّه بن مسعود، أخرجه أحمد (٤٢٤٦)، وأبو داود (٣٧٢٢)، وأبو يعلى (٥٢٣١)، والشاشي (٦٣٢)، والطبراني (٨٤٦٨)، والبيهقي ٦/ ٦٢، والطيالسي (٣٢٨)، والبزار (١٧٧٥/ كشف).
حضرت ابو عبیدہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: میں غزوہ بدر کے دن ابو جہل ملعون کے پاس پہنچا اس حال میں کہ اس کی ٹانگ کٹی ہوئی تھی اور وہ نیم مردہ تھا۔ اور وہ خود کو لوگوں سے بچا رہا تھا اپنی تلوار کے ذریعے۔ پس میں نے کہا: سب تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے تجھے ذلیل و رسوا کیا اے اللہ کے دشمن۔ وہ کہنے لگا: کوئی آدمی نہیں ہے مگر یہ کہ اس کی قوم نے اس کو مار ڈالا۔ آپ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے اپنی چھوٹی سی تلوار کے ذریعہ اس پر وار کرنا شروع کیا تو اس کے ہاتھ پر ضرب لگی اور اس کی تلوار گرگئی۔ میں نے اس کی تلوار کو پکڑ لیا۔ اور اس سے اس کو مارا۔ یہاں تک کہ وہ ٹھنڈا ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34797]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34797، ترقيم محمد عوامة 33280)
13. ما قالوا: في الجبن والشجاعة
بعض لوگوں نے بزدلی اور شجاعت کے بارے میں یوں کہا
ترقیم عوامۃ: 33281 ترقیم الشثری: -- 34798
٣٤٧٩٨ - حدثنا وكيع قال: ثنا إسرائيل عن ابي إسحاق عن حارثة بن مضرب عن علي قال: لقد رايتنا يوم بدر ونحن نلوذ برسول الله ﷺ وهو اقربنا إلى العدو وكان من اشد الناس يومئذ باسا (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه أحمد (٦٥٤)، والنسائي (٨٦٣٩)، والحاكم ٢/ ١٤٣، وأبو يعلى (٣٠٢)، وابن أبي عاصم في الجهاد (٢٥١)، وابن عساكر ٤/ ١٤، والبغوي في التفسير ١/ ١٤٤، والحارث (٩٣٨/ بغية)، والبيهقي في الدلائل ٣/ ٢٥٨، وابن جرير في التاريخ ٢/ ٢٣.
حضرت حارثہ بن مضرب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کہ جنگ بدر کے دن میں نے اپنے آپ کو دیکھا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات سے حفاظت حاصل کر رہے ہیں۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہم لوگوں میں سب سے زیادہ دشمن کے قریب ہیں۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس دن سب سے زیادہ سخت جنگجو لوگوں میں سے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34798]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34798، ترقيم محمد عوامة 33281)
ترقیم عوامۃ: 33282 ترقیم الشثری: -- 34799
٣٤٧٩٩ - حدثنا ابو اسامة عن زكريا عن ابي إسحاق عن البراء قال: كنا إذا احمر الباس نتقي به، وإن الشجاع للذي يحاذي به (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٧٧٦).
حضرت ابو اسحاق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جب جنگ بہت زیادہ سخت ہوجاتی تو ہم لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات سے حفاظت حاصل کرتے تھے۔ اور یقینا بہادر تو وہ ہی شخص ہوتا ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے برابر کھڑا ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34799]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34799، ترقيم محمد عوامة 33282)
ترقیم عوامۃ: 33283 ترقیم الشثری: -- 34800
٣٤٨٠٠ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن ابي إسحاق عن حسان بن (فائد) (١) العبسي قال: قال عمر: الشجاعة والجبن (غرائز) (٢) في الرجال، فيقاتل الشجاع عمن يعرف ومن لا يعرف، ويفر الجبان عن ابيه وامه (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (قائد).
(٢) في [أ، ب]: (عن أثر).
(٣) مجهول؛ لجهالة حسان بن فائد، أخرجه سعيد ١/ (٢٥٣٤) و ٢/ (٦٤٩)، وابن عساكر ٤٤/ ٣٥٩، وابن عبد البر في الاستذكار ٥/ ١١٦.
حضرت حسان بن فائد العبسی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: بہادری اور بزدلی مردوں میں پائی جانے والی خصلتیں ہیں۔ بہادر شخص تو اس شخص کی طرف سے لڑتا ہے چاہے وہ اس کو جانتا ہو یا نہ جانتا ہو۔ اور بزدل تو اپنے ماں، باپ سے بھاگتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34800]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34800، ترقيم محمد عوامة 33283)