🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
8. من رخص في خصاء الدواب
جن لوگوں نے جانوروں کو خصی کرنے میں رخصت دی
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33254 ترقیم الشثری: -- 34771
٣٤٧٧١ - حدثنا وكيع قال: ثنا هشام ان اباه خصى بغلا له.
حضرت ہشام رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت عروہ رحمہ اللہ نے اپنے ایک خچر کو خصی کروایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34771]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34771، ترقيم محمد عوامة 33254)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33255 ترقیم الشثری: -- 34772
٣٤٧٧٢ - حدثنا وكيع قال: ثنا مالك بن مغول قال: سالت عطاء عن خصاء الخيل قال: ما خيف (عضاضه) (١) وسوء خلقه فلا باس (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (غضاضه).
(٢) في [هـ]: زيادة (به).

حضرت مالک بن مغول رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء رحمہ اللہ سے گھوڑے کو خصی کرنے کے متعلق پوچھا: آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: اگر اس کے کاٹنے اور بدخوئی کا خوف ہو تو کوئی حرج کی بات نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34772]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34772، ترقيم محمد عوامة 33255)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33256 ترقیم الشثری: -- 34773
٣٤٧٧٣ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن عبد الملك بن ابي بشير (المدائني) (١) عن الحسن قال: لا باس بخصاء الدواب.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (المدني).
حضرت عبد الملک بن ابی بشیر المدائنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حسن رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: جانوروں کو خصی کرنے میں کوئی حرج کی بات نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34773]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34773، ترقيم محمد عوامة 33256)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33257 ترقیم الشثری: -- 34774
٣٤٧٧٤ - حدثنا ابو بكر قال: ثنا بعض البصريين عن ايوب عن ابن سيرين قال: لا باس بخصاء الخيل، لو تركت الفحول لاكل بعضها بعضا.
حضرت ایوب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: گھوڑے کو خصی کرنے میں کوئی حرج نہیں اگر طاقتور نر کو چھوڑ دیا جائے تو ان میں سے بعض بعض کو کھا جائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34774]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34774، ترقيم محمد عوامة 33257)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
9. ما قالوا: في الأجراس للدواب
جن لوگوں نے جانوروں کے لیے گھنٹی بجانے کے بارے میں یوں کہا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33258 ترقیم الشثری: -- 34775
٣٤٧٧٥ - حدثنا محمد بن بشر ثنا (عبد الله) (١) بن عمر عن نافع عن سالم عن ابي الجراح عن ام حبيبة عن النبي ﷺ قال:"لا تصحب الملائكة رفقة فيها جرس" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) كذا في النسخ، وفي الطبراني ٢٣/ (٤٧٦): (عبيد اللَّه)، وهو الموافق لما في كتب التراجم والتخريج.
(٢) مجهول؛ لجهالة أبي الجراح، أخرجه أحمد (٢٦٧٧٧)، وأبو داود (٢٥٥٤)، والنسائي في الكبرى (٨٨١١)، وابن حبان (٤٧٠٠)، والدارمي (٢٦٧٥)، وأبو يعلى (٧١٣٦)، وعبد الرزاق (١٩٦٩٨)، والطبراني ٢٣/ (٤٧٤)، والبيهقي ٥/ ٢٤٥، والخرائطي في مساوئ الأخلاق (٨٥٤).

حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ملائکہ اس جماعت کی صحبت اختیار نہیں کرتے جن کے پاس گھنٹی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34775]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34775، ترقيم محمد عوامة 33258)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33259 ترقیم الشثری: -- 34776
٣٤٧٧٦ - حدثنا وكيع قال: ثنا شريك عن سهيل بن ابي صالح عن ابيه عن ابي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"لا تصحب الملائكة رفقة فيها جرس ولا كلب" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ شريك صدوق، أخرجه أحمد (٩٧٣٨)، ومسلم (٢١١٣).
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ملائکہ اس جماعت کی صحبت اختیار نہیں کرتے جس کے پاس گھنٹی ہو اور نہ کتا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34776]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34776، ترقيم محمد عوامة 33259)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33260 ترقیم الشثری: -- 34777
٣٤٧٧٧ - [حدثنا وكيع قال: ثنا (موسى) (١) بن عبيدة عن ثابت مولى ام سلمة عن ام سلمة قالت: الملائكة لا تصحب رفقة فيها جلجل] (٢) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ح، ط، هـ]: (عيسى).
(٢) تكرر هذا الخبر في: [أ، ب].
(٣) مجهول؛ لجهالة ثابت مولى أم سلمة، أخرجه أحمد (٢٦٧٧١)، والنسائي ٨/ ١٨٠، والطبراني ٢٣/ (٩٦١)، وأبو نعيم في أخبار أصبهان ٢/ ٢٣٥، وأبو يعلى (٦٩٤٥)، وتمام (٨٦٢/ الروض)، والخطيب في تاريخ بغداد ١٠/ ١١٠.

حضرت ثابت حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے آزاد کردہ غلام فرماتے ہیں کہ ام المؤمنین حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے ارشاد فرمایا: ملائکہ اس جماعت کی صحبت اختیار نہیں کرتے جس کے پاس گھنگرو ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34777]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34777، ترقيم محمد عوامة 33260)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33261 ترقیم الشثری: -- 34778
٣٤٧٧٨ - حدثنا وكيع قال: ثنا جعفر بن برقان عن يزيد بن الاصم قال: كانت عائشة تكره صوت الجرس (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت یزید بن الاصم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا گھنٹی کی آواز کو ناپسند کرتی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34778]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34778، ترقيم محمد عوامة 33261)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33262 ترقیم الشثری: -- 34779
٣٤٧٧٩ - حدثنا ابن عيينة عن ابن ابي نجيح عن مجاهد قال: اتيت عبد الرحمن ابن ابي ليلى بتبر (فقال: هل) (١) (عسيت) (٢) ان تجعلها اجراسا فإنها تكره.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [أ، ب]: (عسى).

حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ کے پاس سونے کا بغیر ڈھلا ہوا ڈلا لے کر آیا تو آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: شاید کہ تو اس کی گھنٹیاں بنائے گا بیشک یہ تو مکروہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34779]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34779، ترقيم محمد عوامة 33262)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33263 ترقیم الشثری: -- 34780
٣٤٧٨٠ - حدثنا يعلي بن عبيد قال: ثنا الاعمش عن عاصم بن ابي النجود عن ابن ابي ليلى قال: لكل جرس تبع من الجن.
حضرت عاصم بن ابی النجود رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: ہر گھنٹی کے ساتھ جنات میں سے ایک تابع ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34780]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34780، ترقيم محمد عوامة 33263)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں