🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. في أمر القادسية وجلولاء
جنگ قادسیہ اور جنگ جلولاء کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34472 ترقیم الشثری: -- 36043
٣٦٠٤٣ - حدثنا ابو المورع عن مجالد عن الشعبي قال: لما فتح سعد جلولاء اصاب المسلمون ثلاثين الف الف، قسم للفارس ثلاثة آلاف مثقال، وللراجل الف مثقال (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف مرسل؛ الشعبي تابعي ومجالد ضعيف.
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ جب حضرت سعد نے جلولاء کو فتح کیا تو مسلمانوں کو تین کروڑ مال غنیمت حاصل ہوا۔ آپ نے گھڑ سوار کو تین ہزار اور پیدل کو ایک ہزار مثقال عطا فرمائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36043]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36043، ترقيم محمد عوامة 34472)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34473 ترقیم الشثری: -- 36044
٣٦٠٤٤ - حدثنا وكيع قال: ثنا هشام بن سعد عن زيد بن اسلم عن ابيه قال: اتي (١) عمر بغنائم من غنائم جلولاء فيها ذهب وفضة، فجعل يقسمها بين الناس، فجاء ابن له يقال له عبد الرحمن فقال: يا امير المؤمنين اكسني خاتما، فقال: اذهب إلى امك تسقيك شربة من سويق، قال: فوالله ما اعطاه شيئا (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: زيادة (ابن).
(٢) ضعيف؛ لحال هشام بن سعد.

حضرت اسلم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر کے پاس جلولاء کا مال غنیمت لایا گیا اس میں سونا اور چاندی بھی موجود تھے۔ آپ وہ مال غنیمت لوگوں میں تقسیم کررہے تھے کہ ان کے ایک بیٹے جن کا نام عبد الرحمن تھا، وہ آئے اور عرض کیا اے امیر المومنین! مجھے ایک انگوٹھی دے دیجئے۔ حضرت عمر نے ان سے فرمایا کہ اپنی ماں کے پاس چلے جاؤ وہ تمہیں ستو کا شربت پلائے گی۔ آپ نے انہیں کچھ نہ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36044]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36044، ترقيم محمد عوامة 34473)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34474 ترقیم الشثری: -- 36045
٣٦٠٤٥ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا هشام بن سعد قال: ثنا زيد بن اسلم عن ابيه قال: سمعت عبد الله بن الارقم صاحب بيت مال المسلمين يقول لعمر بن الخطاب: يا امير المؤمنين عندنا حلية من حلية جلولاء وآنية ذهب وفضة (فر) (١) (فيها) (٢) رايك، فقال: إذا رايتني فارغا (فآذني) (٣) فجاء يوما فقال: إني اراك اليوم فارغا يا امير المؤمنين قال: ابسط لي نطعا في الجسر، فبسط له نطعا، ثم اتى بذلك المال فصب عليه فجاء فوقف عليه (ثم قال) (٤) : اللهم إنك ذكرت هذا المال فقلت: ﴿زين للناس حب الشهوات من النساء والبنين والقناطير المقنطرة من الذهب﴾ [آل عمران: ١٤] ، وقلت: ﴿لكيلا تاسوا على ما فاتكم ولا تفرحوا بما آتاكم﴾ [الحديد: ٢٣] ، اللهم إنا لا نستطيع إلا ان نفرح بما زينت لنا، اللهم (٥) انفقه في حق واعوذ بك من شره (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) فعل أمر من الرؤية، وفي أكثر النسخ: (فرأى).
(٢) في [أ، ب]: (فيه).
(٣) في [أ، ط، هـ]: (فأتني).
(٤) في [أ، ب]: (فقال).
(٥) في [هـ]: زيادة (فاجعلني).
(٦) ضعيف؛ لحال هشام بن سعد.

حضرت اسلم فرماتے ہیں کہ عبد اللہ بن ارقم مسلمانوں کے بیت المال کے امیر تھے۔ انہوں نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے عرض کیا کہ اے امیر المومنین! ہمارے پاس جلولاء کا زیور اور وہاں کے سونے و چاندی کے برتن ہیں۔ ان کے بارے میں اپنی رائے فرمادیجئے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ جب تم مجھے فارغ دیکھو تو اس بارے میں بتانا۔ ایک دن وہ حاضر ہوئے اور کہا کہ اے امیر المومنین! آج آپ فارغ ہیں۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ پل پر ایک چٹائی بچھاؤ۔ ایک چٹائی بچھائی گئی اور اس پر وہ سارا مال ڈالا گیا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اس کے پاس کھڑے ہوئے اور فرمایا کہ اے اللہ تو نے اس مال کا ذکر کیا ہے اور تو نے فرمایا ہے { زُیِّنَ لِلنَّاسِ حُبُّ الشَّہَوَاتِ مِنَ النِّسَائِ وَالْبَنِینَ وَالْقَنَاطِیرِ الْمُقَنْطَرَۃِ مِنَ الذَّہَبِ وَالْفِضَّۃِ } اور تو نے فرمایا ہے { لِکَیْلاَ تَأْسَوْا عَلَی مَا فَاتَکُمْ، وَلاَ تَفْرَحُوا بِمَا آتَاکُمَ } اے اللہ ہمارے بس میں یہ نہیں ہے کہ ہم اس چیز پر خوش نہ ہوں جو تو نے ہمارے لیے مزین فرمائی ہے۔ اے اللہ اسے حق کے راستے میں خرچ فرما اور میں اس کے شر سے تیری پناہ چاہتاہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36045]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36045، ترقيم محمد عوامة 34474)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34475 ترقیم الشثری: -- 36046
٣٦٠٤٦ - حدثنا عبيد الله بن موسى قال: اخبرنا إسرائيل عن (ابي) (١) إسحاق عن سمرة بن (جعونة) (٢) العامري قال: اصبت قباء منسوجا بالذهب (٣) من ديباج يوم جلولاء فاردت بيعه فالقيته على منكبي، فمررت بعبد الله بن عمر فقال: تبيع القباء؟ قلت: نعم، قال: بكم؟ قلت: بثلاثمائة درهم، قال: إن ثوبك لا يسوى ذلك، وإن شئت اخذت، قلت: قد شئت قال: فاخذه (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، س، ط، ع، هـ]، وانظر: التاريخ الكبير ٤/ ٢٥٦، والجرح والتعديل ٤/ ١٥٥، والإصابة ٣/ ٢٦٣.
(٢) في [أ، ب، جـ]: (معاوية).
(٣) في [أ، ب]: زيادة (والفضة).
(٤) مجهول؛ لجهالة سمرة بن جعونة.

حضرت سمرہ بن جعونہ عامری فرماتے ہیں کہ مجھے جلولاء کی لڑائی میں ریشم کی بنی ہوئی اور سونے کی کڑھائی شدہ ایک قباء ملی۔ میں نے اسے بیچنے کا ارادہ کیا اور اسے اپنے کندھے پر رکھا۔ میں حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس سے گزرا تو انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ کیا تم اس قباء کو بیچنا چاہتے ہو؟ میں نے ہاں میں جواب دیا تو انہوں نے پوچھا کہ کتنے میں بیچو گے۔ میں نے کہا کہ تین سو درہم میں۔ انہوں نے فرمایا کہ تمہارایہ کپڑا اتنے کا نہیں ہے۔ اگر تم چاہو تو میں لے لوں۔ میں نے کہا میں چاہتا ہوں پھر انہوں نے وہ قباء لے لی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36046]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36046، ترقيم محمد عوامة 34475)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34476 ترقیم الشثری: -- 36047
٣٦٠٤٧ - حدثنا محمد بن عبد الله الاسدي قال: ثنا حبان عن مجالد عن الشعبي قال: اتي عمر من جلولاء بستة، (آلاف) (١) الف، ففرض العطاء (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط، ع، هـ]: (ألف).
(٢) ضعيف منقطع؛ الشعبي لم يدرك عمر، ومجالد ضعيف.

حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت عمر کے پاس جلولاء سے ساٹھ لاکھ آئے۔ آپ نے اس میں سے سالانہ وظیفہ مقرر کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36047]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36047، ترقيم محمد عوامة 34476)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34477 ترقیم الشثری: -- 36048
٣٦٠٤٨ - حدثنا هشيم قال: اخبرنا يونس بن (عبيد) (١) الله قال: ثنا الحكم بن الاعرج قال: سالت ابن عمر عن المسح على الخفين، (فقال) (٢) : اختلفت انا وسعد في ذلك ونحن بجلولاء (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (عبد)، والذي في كتب التراجم: (يونس بن عبيد).
(٢) في [ط، هـ]: (قال).
(٣) صحيح.

حضرت حکم بن اعرج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے موزوں پر مسح کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ جلولاء میں میرے اور حضرت سعد کے درمیان اس بارے میں اختلاف ہوا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36048]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36048، ترقيم محمد عوامة 34477)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34478 ترقیم الشثری: -- 36049
٣٦٠٤٩ - حدثنا محمد بن فضيل عن وقاء بن إياس الاسدي عن ابي ظبيان قال: كنا مع سلمان في غزاة إما في جلولاء وإما في نهاوند، قال: فمر رجل وقد ⦗٣٩⦘ جنى فاكهة، فجعل يقسمها بين اصحابه، فمر سلمان فسبه، فرد على سلمان وهو لا يعرفه، قال: فقيل: هذا سلمان؟ قال: فرجع إلى سلمان يعتذر إليه قال: فقال له الرجل: ما يحل لنا من اهل الذمة يا ابا عبد الله؟ قال: ثلاث من عماك إلى هداك، ومن فقرك إلى غناك، وإذا صحبت الصاحب منهم تاكل من طعامه وياكل من طعامك، ويركب دابتك في ان لا تصرفه عن وجه (يريده) (١) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (تريده)، وفي نسخة [هـ]: بعد ذلك: (تم بحمد اللَّه تعالى الجزء الثاني عشر، ويليه إن شاء اللَّه الجزء الثالث عشر، وأوله باب (في توجيه النعمان بن مقرن إلى نهاوند).
(٢) حسن؛ وقاء صدوق.

حضرت ابو ظبیان فرماتے ہیں کہ ہم ایک غزوہ میں حضرت سلمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے۔ وہ جلولاء کا غزوہ تھا یا نہاوند کا۔ ایک آدمی نے وہاں کسی باغ سے کچھ پھل توڑے تھے، اور اپنے ساتھیوں میں تقسیم کررہا تھا۔ وہ حضرت سلمان رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرا تو حضرت سلمان نے اسے برا بھلا کہا۔ وہ حضرت سلمان کو جانتا نہ تھا لہٰذا اس نے جوابا انہیں برا بھلاکہا۔ اسے کسی نے بتایا کہ حضرت سلمان ہیں۔ پھر وہ حضرت سلمان کے پاس گیا اور ان سے معذرت کی۔ پھر اس نے سوال کیا کہ اے ابو عبد اللہ! ہمارے لئے اہل ذمہ کی املاک میں سے کتنا جائز ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ تین چیزیں: تمہارے نابینا پن سے تمہاری ہدایت تک، تمہارے فقر سے تمہارے غنا تک اور جب تم ان میں کسی کا ساتھ اختیار کرو تو ان کے کھانے میں سے کھاؤ اور وہ تمہارے کھانے میں سے کھائے۔ اور وہ تمہاری سواری پر سوار ہو اور تم اس کو اس جگہ سے نہ روکو جہاں وہ جانا چاہتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36049]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36049، ترقيم محمد عوامة 34478)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
5. في توجيه النعمان بن مقرن إلى نهاوند
سیدنا نعمان بن مقرن کی نہاوند کی جانب روانگی کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34479 ترقیم الشثری: -- 36050
٣٦٠٥٠ - حدثنا معاوية بن عمرو قال: حدثنا زائدة قال: ثنا عاصم بن كليب الجرمي قال: حدثني ابي انه ابطا على عمر خبر نهاوند وبن مقرن وانه كان يستنصر وان الناس كانوا يرون من استنصاره انه لم يكن له ذكر (إلا) (١) نهاوند وابن مقرن، قال: فقدم عليهم اعرابي، فقال: ما بلغكم عن نهاوند وابن مقرن؟ قالوا: وما ذاك؟ قال: لا شيء، قال: (فنمت) (٢) إلى عمر، قال: فارسل إليه فقال: ما ذكرك نهاوند وابن مقرن؟ فإن جئت بخبر فاخبرنا، قال: يا امير المؤمنين انا فلان بن فلان العلاني، خرجت باهلي ومالي مهاجرا إلى الله ورسوله حتى نزلنا موضع كذا وكذا، فلما ارتحلنا إذا رجل على جمل احمر لم ار مثله، فقلنا: من اين اقبلت؟ قال: من العراق، قلنا: فما خبر الناس؟ قال: التقوا فهزم الله العدو وقتل ابن مقرن ولا ⦗٤٠⦘ (والله لا) (٣) ادري (٤) (ما) (٥) نهاوند ولا ابن مقرن (قال) (٦) : اتدري اي يوم ذلك من الجمعة، قال: (لا) (٧) والله ما ادري، (قال) (٨) : لكني ادري، فعد (منازلك) (٩) ، قال: ارتحلنا يوم كذا وكذا فنزلنا موضع كذا وكذا فعد منازله، قال: ذاك يوم كذا وكذا من الجمعة، ولعلك ان تكون لقيت (بريدا) (١٠) من برد الجن، فإن لهم بردا، قال: فمضى ما شاء الله ثم جاء الخبر بانهم التقوا في ذلك اليوم (١١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، هـ].
(٢) أي: بلغت كلمته إلى عمر، وفي [هـ]: (فنمى)، وفي [س]: (فنميت).
(٣) سقط من: [أ، هـ].
(٤) في [هـ]: زيادة (واللَّه).
(٥) سقط من: [أ، ب].
(٦) سقط من: [ط، هـ].
(٧) سقط من: [أ، ب].
(٨) سقط من: [أ، ب].
(٩) في [أ، ب، جـ، ط، هـ]: (منازله).
(١٠) في [أ، ب]: (بردًا).
(١١) حسن؛ كليب والد عاصم صدوق.

حضرت عاصم بن کلیب جرمی فرماتے ہیں کہ مجھے میرے والد نے بتایا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس نہاوند اور حضرت نعمان بن مقرن کی خبر آنے میں دیر ہوگئی۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ سے مدد کی دعا کیا کرتے تھے، اور لوگ ان کی اس دعا سے سمجھتے تھے کہ انہیں نہاوند اور ابن مقرن کے سوا کسی چیز کی فکر نہیں۔ اتنے میں ایک دیہاتی آیا اور اس نے کہا کہ تمہیں نہاوند اور ابن مقرن کے بارے میں کیا خبر پہنچی ہے؟ لوگوں نے کہا کہ کیا خبر ہے؟ اس نے کہا کچھ نہیں۔ پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو اس بات کی اطلاع ہوئی تو آپ نے اس دیہاتی کو بلایا اور اس سے پوچھا کہ تم نے نہاوند اور ابن مقرن کا ذکر کیوں کیا تھا؟ اگر تمہارے پاس کوئی خبر ہے تو ہمیں بتادو۔ اس دیہاتی نے کہا کہ اے امیر المومنین! میں فلاں بن فلاں ہوں اور میں فلاں قبیلے سے ہوں۔ میں اپنے اہل و عیال اور مال کو لے کر اللہ اور اس کے رسول کی طرف ہجرت کی غرض سے نکلا ہوں۔ ہم نے فلاں فلاں جگہ قیام کیا ہے۔ جب ہم روانہ ہوئے تو ہم نے ایک آدمی کو ایسے سرخ اونٹ پر دیکھا جس جیسا اونٹ میں نے پہلے کبھی نہ دیکھا تھا۔ ہم نے اس سے کہا کہ تم کہاں سے آئے ہو؟ اس نے کہا کہ میں عراق سے آیا ہوں۔ ہم نے کہا کہ وہاں لوگوں کی کیا خبر ہے؟ اس نے کہا کہ وہاں جنگ ہوئی ہے، اللہ نے دشمن کو شکست دے دی اور ابن مقرن شہید ہوگئے۔ خدا کی قسم میں نہاوند اور ابن مقرن کو نہیں جانتا۔ حضرت عمر نے اس سے پوچھا کہ کیا تم بتاسکتے ہو کہ وہ ہفتے کا کون سا دن تھا؟ اس نے کہا کہ میں نہیں جانتا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ لیکن میں جانتا ہوں۔ تم نے کس کس جگہ قیام کیا ہے۔ مجھے اپنے قیام کی جگہیں بتاؤ۔ اس نے کہا کہ ہم فلاں دن نکلے تھے اور ہم نے فلاں فلاں جگہ قیام کیا تھا۔ اس طرح اس نے اپنے قیام کی جگہیں شمار کیں۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ وہ ہفتے کا فلاں دن تھا، اور شاید تم جنوں کے کسی قاصد سے ملے تھے، کیونکہ ان کے بھی قاصد ہوتے ہیں۔ پھر کچھ عرصہ گزرا تو نہاوند کی خبر آگئی اور وہ جنگ اسی دن ہوئی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36050]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36050، ترقيم محمد عوامة 34479)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34480 ترقیم الشثری: -- 36051
٣٦٠٥١ - حدثنا حسين عن زائدة عن عاصم بن كليب عن ابيه قال: ابطا على عمر خبر نهاوند وخبر النعمان فجعل يستنصر (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ كليب صدوق، أخرجه البيهقي ٩/ ٤٥، وأحمد في العلل ٢/ ٢٩٣.
حضرت کلیب فرماتے ہیں کہ حضرت عمر کے پاس نہاوند اور حضرت نعمان بن مقرن کی خبر آنے میں دیرہوگئی تو آپ اللہ تعالیٰ سے مدد کی دعا کرنے لگے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36051]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36051، ترقيم محمد عوامة 34480)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34481 ترقیم الشثری: -- 36052
٣٦٠٥٢ - حدثنا ابو اسامة قال: ثنا إسماعيل عن قيس بن ابي حازم عن مدرك ابن عوف الاحمسي قال: بينا انا عند عمر إذ اتاه رسول النعمان بن مقرن، فساله عمر عن الناس، قال: فذكروا عند عمر من اصيب يوم نهاوند، فقالوا: قتل فلان وفلان وآخرون لا نعرفهم، فقال عمر: لكن الله يعرفهم، قالوا: ورجل (شرى) (١) نفسه -يعنون عوف بن ابي حية ابا شبيل الاحمسي، (قال) (٢) مدرك ⦗٤١⦘ بن عوف: ذاك والله (خالي) (٣) يا امير المؤمنين يزعم الناس انه القى بيديه إلى التهلكة، فقال عمر: كلذب اولئك ولكنه من الذين اشتروا الآخرة بالدنيا (٤) . - قال إسماعيل: وكان اصيب وهو صائم فاحتمل وبه رمق فابى ان يشرب حتى مات (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: (اشترى).
(٢) في [أ، ب، جـ]: (فقال).
(٣) في [أ، ب، جـ]: (خال).
(٤) صحيح؛ أخرجه أحمد في العلل ٢/ ٢٦٣، ويعقوب في المعرفة ٢/ ١٣٥، والبيهقي ٩/ ٤٥.
(٥) منقطع؛ إسماعيل لم يدرك ذلك.

حضرت مدرک بن عوف احمسی کہتے ہیں کہ میں حضرت عمر کے پاس تھا کہ ان کے پاس حضرت نعمان بن مقرن کا قاصد آیا۔ حضرت عمر نے اس سے لوگوں کے بارے میں سوال کیا۔ اس نے نہاوند کی جنگ میں شہید ہونے والے مجاہدین کا تذکرہ کیا۔ اور بتایا کہ فلاں بن فلاں شہید ہوگئے اور کچھ اور لوگ بھی ہیں جنہیں ہم نہیں جانتے۔ حضرت عمر نے فرمایا لیکن اللہ انہیں جانتا ہے۔ لوگوں نے کہا کہ ایک آدمی نے اپنی جان بیچ دی، ان کی مراد عوف بن ابی حیہ ابو شبیل احمسی سے تھی۔ یہ سن کر مدرک بن عوف نے کہا کہ خدا کی قسم! اے امیر المومنین وہ میرے ماموں ہیں۔ لوگوں کا خیال ہے کہ انہوں نے خود اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈالا ہے۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ یہ لوگ جھوٹ بولتے ہیں۔ انہوں نے دنیا کے بدلے آخرت کو خرید لیا۔ اسماعیل فرماتے ہیں کہ جب وہ زخمی ہوئے تو روزہ کی حالت میں تھے۔ ان میں زندگی کی رمق باقی تھی۔ انہیں پانی پیش کیا گیا لیکن انہوں نے پینے سے انکار کردیا اور اسی حال میں انتقال کرگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36052]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36052، ترقيم محمد عوامة 34481)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں