مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
6. ما ذكر عن نبينا ﷺ في الزهد
زھد سے متعلق ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمودات
ترقیم عوامۃ: 35486 ترقیم الشثری: -- 37064
٣٧٠٦٤ - حدثنا محمد بن بشر (قال: حدثنا) (١) : محمد بن عمرو قال: حدثنا صفوان بن سليم عن محمود بن لبيد قال: لما نزلت هذه السورة على رسول الله ﷺ: ﴿الهاكم التكاثر (١) حتى زرتم المقابر﴾ حتى بلغ: ﴿لتسالن يومئذ عن النعيم﴾ (قالوا) (٢) : اي رسول الله (٣) عن اي نعيم نسال (إنما هما الاسودان: الماء والتمر (٤) ، ⦗٢٦٥⦘ وسيوفنا على رقابنا والعدو حاضر، فعن اي نعيم نسال؟) (٥) قال:"إن ذلك سيكون" (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [ب]: (قال).
(٣) في [س]: زيادة ﷺ.
(٤) في [س]: زيادة (قالوا).
(٥) سقط من: [جـ].
(٦) مضطرب؛ رواه محمد بن عمرو مرة كذا، ومرة عن يحيى بن عبد الرحمن عن ابن الزبير عن أبيه، ومرة عن أبي سلمة عن أبي هريرة، أخرجه أحمد (٢٣٦٤٠)، وابن جرير في التفسير ٣٠/ ٢٨٨، والواحدي في الوسيط ٤/ ٥٤٩، وهناد في الزهد (٧٦٨)، والبيهقي في الشعب (٤٥٩٨).
حضرت محمود بن لبید سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جب جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر یہ سورة { أَلْہَاکُمُ التَّکَاثُرُ حَتَّی زُرْتُمُ الْمَقَابِرَ۔ تا۔ ثم لَتُسْأَلُنَّ یَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِیمِ } نازل ہوئی تو لوگوں نے پوچھا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم سے کون سی نعمتوں کے بارے میں سوال ہوگا؟ یہ صرف دو ہی … نعمتیں … ہیں۔ پانی اور کھجور۔ جبکہ ہماری تلواریں ہماری گردنوں پر ہیں اور دشمن حاضر ہے۔ تو پھر کون سی نعمتوں کے بارے میں ہم سے سوال کیا جائے گا؟ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ حالات عنقریب آجائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37064]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37064، ترقيم محمد عوامة 35486)
ترقیم عوامۃ: 35487 ترقیم الشثری: -- 37065
٣٧٠٦٥ - حدثنا عبدة بن سليمان عن الإفريقي عن (مسلم) (١) القرشي عن سعيد بن المسيب قال: سمعته يقول: قال رسول الله ﷺ:"إذا احسن (٢) (العبد) (٣) فالزق الله به البلاء فإن الله يريد ان يصافيه" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) كذا في النسخ، وفي مصادر التخريج: (نهشل)، وانظر: التاريخ الكبير ٨/ ١١٥، والجرح والتعديل ٨/ ٤٩٥، والثقات ٧/ ٥٤٣.
(٢) في [أ، ب]: زيادة (اللَّه).
(٣) في [أ، ب]: (للعبد).
(٤) مرسل؛ سعيد بن المسيب تابعي، وأخرجه هناد في الزهد (٤٠١)، والبيهقي في الشعب (٩٧٩٠)، وأبو العرب في المحن (ص ٣٠٠).
حضرت مسلم قرشی، حضرت سعید بن مسیب کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ میں نے ان کو کہتے سنا کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب بندہ اچھا بن جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے ساتھ آزمائشوں کو لگا دیتے ہیں۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ چاہتے ہیں کہ وہ اس کو خوب صاف کردیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37065]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37065، ترقيم محمد عوامة 35487)
ترقیم عوامۃ: 35488 ترقیم الشثری: -- 37066
٣٧٠٦٦ - حدثنا عبدة عن الإفريقي عن (سعد) (١) بن مسعود قال: قال رسول الله ﷺ:" (الفقر) (٢) (ازين) (٣) للمؤمن من عذار حسن على خد الفرس" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، ع]: (سعيد).
(٢) في [س، ز]: (للفقر).
(٣) في [أ، ب، ط، هـ]: (زين).
(٤) مرسل؛ سعد بن سعود ليس صحابيًا، أخرجه هناد (٥٨٨)، ووكيع في الزهد (١٣١)، وابن المبارك (٥٦٨)، والبيهقي في الشعب (١٠٥٠٩)، والحربي في الغريب ١/ ٢٦٧.
حضرت سعد بن مسعود سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: البتہ فقر مومن کو اس سے بڑھ کر زینت دیتا ہے جتنا کہ گھوڑے کی رخسار پر خوبصورت لگام۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37066]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37066، ترقيم محمد عوامة 35488)
ترقیم عوامۃ: 35489 ترقیم الشثری: -- 37067
٣٧٠٦٧ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا هشام عن الحسن قال: كان النبي ⦗٢٦٦⦘ ﷺ تاخذه العبادة حتى يخرج على الناس كانه (الشن) (١) البالي (٢) ، وكان اصبح الناس، فقيل: (يا) (٣) رسول الله (٤) اليس قد غفر الله لك؟ قال:"افلا اكون عبدا شكورا" (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (السن).
(٢) أي: القربة القديمة.
(٣) سقط من: [ع].
(٤) في [س]: زيادة ﷺ.
(٥) مرسل، الحسن تابعي، أخرجه ابن سعد ٢/ ٢٠٩، والبيهقي في الشعب (١٤٩٨).
حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو (اللہ کی) عبادت اس طرح سے مصروف کرتی کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کے پاس تشریف لاتے تو گویا آپ صلی اللہ علیہ وسلم بہت پرانے مشکیزہ کی طرح ہوتے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم تمام لوگوں میں سب سے زیادہ خوبصورت تھے۔ چناچہ عرض کیا گیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا یہ بات نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو معاف کردیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو کیا میں شکر کرنے والا بندہ نہ بنوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37067]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37067، ترقيم محمد عوامة 35489)
ترقیم عوامۃ: 35490 ترقیم الشثری: -- 37068
٣٧٠٦٨ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن بن عجلان عن زيد بن اسلم قال: قال رسول الله ﷺ:"إنما يدخل الله الجنة من يرجوها، وإنما يجنب النار من يخشاها، وإنما يرحم الله من يرحم" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ زيد بن أسلم تابعي، وورد من طريق زيد عن ابن عمر مرفوعًا، أخرجه أبو نعيم في صفة الجنة (٣١)، والبيهقي في الشعب (٧٧٨)، وابن رجب في التخويف من النار (ص ١٥).
حضرت زید بن اسلم سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ جنت میں صرف اس کو داخل کریں گے جو جنت کی امید رکھتا ہو اور اللہ تعالیٰ جہنم سے صرف اس کو بچائیں گے جو اس سے خوف کھاتا ہو اور اللہ تعالیٰ صرف اسی پر رحم کریں گے جو رحم کرتا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37068]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37068، ترقيم محمد عوامة 35490)
ترقیم عوامۃ: 35491 ترقیم الشثری: -- 37069
٣٧٠٦٩ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا إسماعيل عن عامر قال: (و) (١) ربما قال (٢) : قال اصحابنا عن ابي ذر قال: (اوصاني) (٣) خليلي بسبع: حب المساكين، وان ادنو منهم، وان انظر إلى من اسفل مني، ولا انظر إلى من فوقي، وان اصل رحمي وإن جفاني، وان اكثر من لا حول ولا قوة إلا بالله، وان اتكلم بمر الحق لا تاخذني في الله لومة لائم، وان لا اسال الناس شيئا (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) أي: إسماعيل بن أبي خالد.
(٣) سقط من: [ز].
(٤) منقطع، أصحاب الشعبي لم يدركوا أبا ذر، أخرجه أحمد (٢١٤١٥)، والطبراني في الكبير (١٦٤٩)، والنسائي في عمل اليوم والليلة (٣٥٤)، وابن حبان (٤٤٩)، والبيهقي ١٠/ ٩١، والبزار (٣٩٦٦)، وأبو نعيم في الحلية ١/ ١٥٩، وهناد في الزهد (١٠١٣).
حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میرے دوست نے مجھے سات باتوں کی وصیت کی۔ مساکین سے محبت کرنے اور مجھے ان کے قریب ہونے کی وصیت کی۔ اور یہ بات کہ میں اپنے سے نیچے والے کو دیکھوں اور اپنے سے اوپر والے کو نہ دیکھوں اور یہ کہ میں رشتہ داروں سے صلہ رحمی کروں اگرچہ وہ میرے ساتھ جفا کریں اور یہ کہ میں لا حول ولا قوۃ الا باللہ کثرت سے پڑھوں اور یہ کہ میں کڑوا سچ بھی کہہ دوں اور یہ کہ اللہ کے معاملہ میں مجھے کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پروا نہ ہو اور یہ کہ میں لوگوں سے کسی چیز کا سوال نہ کروں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37069]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37069، ترقيم محمد عوامة 35491)
ترقیم عوامۃ: 35492 ترقیم الشثری: -- 37070
٣٧٠٧٠ - حدثنا إسماعيل بن إبراهيم عن (الجريري) (١) عن ابي نضرة قال: اكل رسول الله ﷺ وناس من اصحابه اكلة من خبز (شعير) (٢) لم ينخل بلحم، وشربوا من جدول، وقال: (هذه) (٣) اكلة من النعيم تسئلون عنها يوم القيامة (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س]: (الحريري).
(٢) في [أ، ب، ط، هـ]: (الشعير).
(٣) في [س]: (هذا).
(٤) مرسل؛ أبو نضرة المنذر بن مالك تابعي، وأخرجه ابن جرير ٣٠/ ٢٨٨.
حضرت ابونضرہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ میں سے کچھ لوگوں نے ان چھنے جو کی روٹی گوشت کے ساتھ کھائی اور نہر کا پانی پیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ کھانا بھی نعمتوں میں سے ہے۔ قیامت کے دن تم سے اس کے بارے میں بھی سوال ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37070]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37070، ترقيم محمد عوامة 35492)
ترقیم عوامۃ: 35493 ترقیم الشثری: -- 37071
٣٧٠٧١ - حدثنا وكيع عن علي بن علي بن رفاعة عن الحسن قال: كان رسول الله ﷺ في مسير له فنزل منزلا (جرزا) (١) (مجدبا) (٢) ، وامر اصحابه فنزلوا، قال: ثم امرهم ان يجمعوا، فجعل الرجل يجيء بالصغير إلى الصغير والكبير إلى الكبير والشيء (إلى الشيء) (٣) حتى جمعوا (سوادا) (٤) عظيما فقال رسول الله ﷺ:"هذه مثل اعمالكم يا بني آدم في الخير والشر" (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) أي: لا نبات فيها، وفي [أ، ب، ع]: (حرزًا)، وفي [س]: (جرزًا)، وفي [هـ]: (حزنًا).
(٢) في [ب]: (مجذبًا).
(٣) سقط من: [ط].
(٤) في [أ، ب]: (سودًا).
(٥) مرسل؛ الحسن تابعي.
حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ایک سفر میں تھے۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پڑاؤ ڈالا ایک ایسی جگہ پر جو قحط زدہ اور بےآب وگیاہ تھی۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ رضی اللہ عنہ م کو بھی اترنے کا حکم دیا۔ پس وہ بھی اتر گئے۔ راوی کہتے ہیں پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو چیزیں جمع کرنے کا حکم فرمایا۔ راوی کہتے ہیں پس آدمی نے چھوٹے کو چھوٹے کی طرف اور بڑے کو بڑے کی طرف اور ایک چیز کو دوسری چیز کی طرف لانا شروع کیا۔ یہاں تک کہ ایک بہت بڑا ڈھیر جمع ہوگیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے بنی آدم! یہ شر اور خیر میں تمہارے اعمال کی مثال ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37071]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37071، ترقيم محمد عوامة 35493)
ترقیم عوامۃ: 35494 ترقیم الشثری: -- 37072
٣٧٠٧٢ - حدثنا ابو خالد وعيسى بن يونس عن ابن عون عن نافع عن ابن عمر قال: ذكر النبي ﷺ ﴿يوم يقوم الناس (لرب العالمين) (١) ﴾ [المطففين: ٦] :"يحبسون حتى يبلغ الرشح آذانهم" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (للحساب).
(٢) صحيح لغيره؛ أخرجه البخاري (٦٥٣١)، ومسلم (٢٨٦٢).
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس دن کا ذکر فرمایا جب سب لوگ رب العالمین کے پاس کھڑے ہوں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ان کو روکے رکھا جائے گا یہاں تک کہ ان کے کانوں تک پسینہ پہنچ جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37072]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37072، ترقيم محمد عوامة 35494)
ترقیم عوامۃ: 35495 ترقیم الشثری: -- 37073
٣٧٠٧٣ - حدثنا وكيع عن عمر بن ذر (قال) (١) : قال ابي: قال رسول الله ﷺ:" [إن الله (عند) (٢) لسان كل قائل، فلينظر عبد ماذا يقول" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، س].
(٢) في [أ، ب، هـ]: (عنده).
(٣) مرسل؛ ذر بن عبد اللَّه المرهبي تابعي؛ وأخرجه ابن المبارك في الزهد (٣٦٧)، وأبو نعيم في الحلية ٨/ ٣٥٢، والقضاعي في مسند الشهاب (١١٨)، والخطيب في تاريخ بغداد ٩/ ٣٢٨، والبيهقي في الشعب (٥٠٣٣)، وابن أبي عاصم في الزهد (٣٢).
حضرت عمر بن ذر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میرے والد نے کہا جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ہر بولنے والے کی زبان کے پاس اللہ تعالیٰ ہے۔ پس بندہ کو دیکھنا چاہیے کہ وہ کیا کہتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37073]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37073، ترقيم محمد عوامة 35495)