🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. ما ذكر عن نبينا ﷺ في الزهد
زھد سے متعلق ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمودات
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35516 ترقیم الشثری: -- 37094
٣٧٠٩٤ - حدثنا ابن إدريس عن اشعث عن الحسن قال: جاء رسول الله ﷺ إلى بيت (ابنته) (١) فاطمة، فراى سترا (منشورا) (٢) فرجع، قال: فاتاه علي فقال: الم اخبر انك اتيت ابنتك فلم تدخل، قال: فقال:"افلم ارها سترت بيتها بنفقة في سبيل الله"، فقيل للحسن: وما كان ذلك الستر؟ قال: قرام اعرابي (ثمنه) (٣) اربعة (الدراهم) (٤) ، كانت تنشره في مؤخر البيت (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ع].
(٢) في [جـ]: (مستورًا).
(٣) في [أ، ب، جـ، ط، هـ]: (ثمن).
(٤) في [ع]: (دراهم).
(٥) مرسل؛ الحسن تابعي، أخرجه ابن المبارك في الزهد (٧٦٣).

حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، اپنی بیٹی حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے گھر کی طرف تشریف لائے تو آپ نے پھیلا ہوا ایک پردہ دیکھا۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم واپس ہوگئے۔ راوی کہتے ہیں پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوئے اور عرض کیا۔ مجھے یہ کیا خبر ملی ہے کہ آپ اپنی بیٹی کے ہاں تشریف لائے لیکن اندر نہیں آئے؟ راوی کہتے ہیں اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں نے ان کو نہیں دیکھا کہ انہوں نے راہ خدا کے خرچہ سے اپنے گھر پر پردہ لٹکایا ہوا تھا؟“ حضرت حسن سے پوچھا گیا یہ پردہ کون سا تھا؟ انہوں نے فرمایا: دیہاتی پردہ تھا جس کی قیمت چار دراہم کی تھی۔ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا اس کو گھر کے پچھلے حصہ میں پھیلا دیتی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37094]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37094، ترقيم محمد عوامة 35516)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35517 ترقیم الشثری: -- 37095
٣٧٠٩٥ - حدثنا عبد الله بن إدريس عن هشام عن الحسن قال: كان ثمن مروط (نساء) (١) النبي ﷺ ستة ونحو ذلك (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) مرسل؛ الحسن تابعي.

حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیویوں کے چادروں کی قیمت چھ (درہم) یا اس کے قریب تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37095]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37095، ترقيم محمد عوامة 35517)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35518 ترقیم الشثری: -- 37096
٣٧٠٩٦ - حدثنا وكيع عن اسامة (بن زيد عن ابن ابي لبيبة) (١) عن سعد قال: قال رسول الله ﷺ:"خير الرزق ما يكفي، وخير (الذكر) (٢) الخفي" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح]: (عن الزهري عن ابن أبي لبنية).
(٢) في [ع]: (الرزاق).
(٣) ضعيف؛ لحال ابن أبي لبيبة، أخرجه أحمد (١٤٧٧)، وأبو يعلى (٧٣١)، وابن حبان (٨٠٩)، وعبد بن حمدي (١٣٧)، ووكيع في الزهد (١١٨)، والشاشي (١٨٣)، والبيهقي في شعب الإيمان (٥٥٣)، والقضاعي في مسند الشهاب (١٢٢٠)، والحربي في غريب الحديث ٢/ ٨٥٤.

حضرت سعد سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بہترین رزق وہ ہے جو کفایت کرجائے اور بہترین ذکر، ذکر خفی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37096]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37096، ترقيم محمد عوامة 35518)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35519 ترقیم الشثری: -- 37097
٣٧٠٩٧ - حدثنا وكيع قال: حدثنا الاعمش عن عمارة بن قعقاع عن ابي (زرعة) (١) (٢) عمرو بن (جرير) (٣) عن ابي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"اللهم اجعل رزق آل محمد قوتا" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س]: (ذرعه).
(٢) في [أ، ب، جـ، س]: زيادة (بن)، وفي [ع]: (عن).
(٣) في [ع]: (حزم).
(٤) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٤٦٠)، ومسلم (١٠٥٥).

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے اللہ! تو آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے رزق کو قوت … بقدر ضرورت … بنا دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37097]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37097، ترقيم محمد عوامة 35519)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35520 ترقیم الشثری: -- 37098
٣٧٠٩٨ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن (شمر) (١) عن مغيرة بن (سعد) (٢) ابن الاخرم (عن ابيه) (٣) عن عبد الله قال: قال رسول الله ﷺ:"لا تتخذوا الضيعة فترغبوا في الدنيا"، قال عبد الله: (و) (٤) براذان، ما براذان ⦗٢٧٧⦘ (و) (٥) بالمدينة (ما بالمدينة) (٦) (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، س، ع]: (شهر).
(٢) في [س]: (سعيد).
(٣) سقط من: [ع].
(٤) سقط من: [هـ].
(٥) سقط من: [أ، ب].
(٦) في [أ]: (مالمدينة)، وفي [ب]: (من بالمدينة).
(٧) مجهول؛ لجهالة سعد والد المغيرة، والمغيرة صدوق، روى عنه جماعة وحسن له الترمذي، والحديث أخرجه أحمد (٣٥٧٩)، والترمذي (٢٣٢٨)، وابن حبان (٧١٠)، والحميدي (١٢٢)، والطيالسي (٣٧٩)، والشاشي (٨١٢)، والحاكم ٤/ ٣٢٢، وأبو يعلى (٥٢٠٠)، وابن أبي عاصم في الزهد (٢٠٢)، وابن المبارك في الزهد (٥٠٥)، والبغوي (٤٠٣٥)، وأبو نعيم في أخبار أصبهان ٢/ ١١٦، وأبو الشيخ في طبقات أصبهان ٢/ ١٣٥، والخطيب في التاريخ ١/ ١٨.

حضرت عبد اللہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”زمینیں نہ بناؤ، کہ تم دنیا میں رغبت کرنے لگو۔ حضرت عبداللہ کہتے ہیں راذان، کیا ہے راذان، اور مدینہ، کیا ہے مدینہ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37098]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37098، ترقيم محمد عوامة 35520)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35521 ترقیم الشثری: -- 37099
٣٧٠٩٩ - حدثنا عبد الله بن نمير قال: حدثنا زكريا بن ابي زائدة عن محمد بن عبد الرحمن بن (سعد) (١) بن زرارة ان ابن كعب بن مالك حدثه عن (ابيه عن) (٢) النبي ﷺ قال:"ما ذئبان جائعان ارسلا في غنم، بافسد لها من حرص المرء (على المال) (٣) والشرف لدينه" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح]: (أسعد).
(٢) سقط من: [ط، هـ].
(٣) سقط من: [أ، ب].
(٤) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٥٧٨٤)، والترمذي (٢٣٧٦)، وابن حبان (٣٢٢٨)، والطبراني في الكبير ١٩/ (١٨٩)، والدارمي ٢/ ٣٠٤، والبيهقي في الآداب (٩٧٤)، والبغوي (٤٠٥٤)، وابن المبارك في الزهد (١٨١).

حضرت کعب بن مالک کے بیٹے، اپنے والد کے واسطہ سے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دو بھوکے بھیڑیے جن کو بکریوں میں چھوڑ اگیا وہ بکریوں میں اس قدر فساد نہیں کرتے جس قدر آدمی کا مال وجاہ پر حریص ہونا اس کے دین کو خراب کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37099]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37099، ترقيم محمد عوامة 35521)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35522 ترقیم الشثری: -- 37100
٣٧١٠٠ - حدثنا سفيان بن عيينة عن محمد بن عجلان عن عياض بن عبد الله عن ابي سعيد الخدري قال: قال رسول الله ﷺ وهو على المنبر:"إن اخوف ما اخاف عليكم ما يخرج الله من نبات الارض او زهرة الدنيا"، فقام رجل فقال: يا رسول الله (١) هل ياتي الخير بالشر؟ (فسكت) (٢) حتى ظننا انه ينزل عليه وغشيه ⦗٢٧٨⦘ (بهر) (٣) وعرق، ثم قال:"اين السائل؟" ولم يرد إلا خيرا (٤) . فقال:" (إن) (٥) الخير لا ياتي إلا بالخير، ولكن الدنيا خضرة حلوة، كل ما ينبت الربيع (يقتل) (٦) (حبطا) (٧) او يلم، إلا آكلة الخضر، تاكل حتى إذا امتلات خاصرتاها استقبلت الشمس فثلطت (٨) ، ثم بالت، ثم افاضت (فاجترت) (٩) ، من اخذ مالا بحقه بورك فيه، ومن اخذ مالا بغير حقه كان كالذي ياكل و (لا) (١٠) يشبع" (١١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: زيادة ﷺ.
(٢) في [س]: (سكتنا).
(٣) في [جـ، ع]: (لهر)، وفي [ب]: (لهز)، والبهر: تتابع النفس.
(٤) في [هـ]: زيادة (فقال: ها أنا ولم أرد إلا خيرًا).
(٥) سقط من: [أ].
(٦) في [س]: (يقبل).
(٧) في [س]: (حيف)، وفي [أ، ب]: (حطًا)، والحبط: التخمة.
(٨) أي: خرج الغائط كثيرًا.
(٩) في [أ، ب]: (فأخبرت)، وفي [س]: (فاجتبرت).
(١٠) سقط من: [س].
(١١) حسن؛ ابن عجلان صدوق، أخرجه البخاري (٦٤٢٧)، ومسلم (١٠٥٢).

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا - جبکہ آپ منبر پر تھے - ”مجھے تم پر سب سے زیادہ جس چیز کا خوف ہے وہ یہ ہے جس کو اللہ تعالیٰ زمین کے نباتات میں یا زندگی کی رنگینی میں نکالیں گے۔ اس پر ایک آدمی کھڑا ہوا اور اس نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا خیر بھی شر لاتا ہے؟ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش ہوگئے۔ یہاں تک کہ ہمیں یہ گمان ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہو رہی ہے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر پسینہ اور کپکپی ظاہر ہوگئی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سوال کرنے والا کہاں ہے؟ اس نے خیر کا ہی ارادہ کیا تھا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یقینا خیر تو خیر ہی لاتی ہے لیکن یہ دنیا سرسبز اور میٹھی ہے۔ وہ پودے جو بہار میں اگتے ہیں وہ پیٹ کو خوب بھر لینے والے جانوروں کو یا تو مار ڈالتے ہیں یا مارنے کے قریب کردیتے ہیں، سوائے سبزہ کھانے والے جانور کے، جو کھاتا ہے یہاں تک کہ جب اس کی دونوں کوکھیں بھر جاتی ہیں تو دھوپ کی طرف رخ کر لیتا ہے، پھر گوبر کرتا ہے، پھر پیشاب کرتا ہے، پھر چل پڑتا ہے اور جگالی کرتا ہے۔ جو شخص مال کو اس کے حق کے ساتھ لیتا ہے تو اس کے لیے اس مال میں برکت دی جاتی ہے اور جو شخص مال کو اس کے حق کے بغیر لیتا ہے تو اس کی مثال اس شخص کی طرح ہے جو کھاتا ہے لیکن سیر نہیں ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37100]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37100، ترقيم محمد عوامة 35522)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35523 ترقیم الشثری: -- 37101
٣٧١٠١ - حدثنا سفيان ابن عيينة عن يحيى بن سعيد عن عمر بن كثير عن عبيد (سنوطا) (١) عن خولة عن النبي ﷺ قال:"إن الدنيا (خضرة حلوة) (٢) ، فمن اخذها بحقها بورك له فيها، ورب متخوض في مال الله ومال رسوله له النار يوم القيامة" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (بسنوطًا).
(٢) في [أ، ب]: (حلوة خضرة).
(٣) حسن؛ عبيد سنوطا صدوق، أخرجه أحمد (٢٧٠٥٥)، والترمذي (٢٣٧٤)، وابن حبان (٤٥١٢)، والبخاري في التاريخ ٥/ ٤٥٠، وعبد الرزاق (٦٩٦٢)، وعبد بن حميد (١٥٨٨)، والحميدي (٣٥٣)، وابن أبي عاصم في الآحاد (٣٢٦٠)، والطحاوي في شرح المشكل (٤٨٩٠)، والطبراني ٢٤/ (٥٨٢)، وأبو نعيم في الحلية ٧/ ٣١١، والبيهقي في الشعب (١٠٣٠٤)، والقضاعي في مسند الشهاب (١١٤٣)، وأصل الحديث عند البخاري في الصحيح برقم (٣١١٨).

حضرت خولہ، جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بیشک دنیا سرسبز اور میٹھی ہے۔ پس جو شخص اس کو اس کے حق کے ساتھ لیتا ہے تو اس کے لیے اس میں برکت دی جاتی ہے، اور اللہ اور اس کے رسول کے مال میں بہت سے ناحق گھسنے والوں کے لیے بروز قیامت جہنم کی آگ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37101]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37101، ترقيم محمد عوامة 35523)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35524 ترقیم الشثری: -- 37102
٣٧١٠٢ - حدثنا سفيان ابن عيينة عن الزهري عن عروة وسعيد عن حكيم بن (حزام) (١) قال: سالت النبي ﷺ فاعطاني ثم سالته فاعطاني ثم (سالته فاعطاني) (٢) ثم قال:"إن (هذا) (٣) المال (خضرة حلوة) (٤) ، فمن اخذه بطيب نفس بورك له فيه، ومن اخذه بإشراف نفس لم يبارك له فيه، وكان كالذي ياكل ولا يشبع، واليد العليا خير من اليد السفلى" (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (حرام).
(٢) سقط من: [ع].
(٣) سقط من: [جـ].
(٤) في [أ، ب]: تقديم وتأخير.
(٥) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٤٤١)، ومسلم (١٠٣٥).

حضرت حکیم بن حزام سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا۔ آپ نے مجھے عطا کیا۔ میں نے پھر آپ سے سوال کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے پھر عطا کیا۔ میں نے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے پھر عطا کیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یقینا یہ مال سرسبز اور میٹھا ہے۔ پس جو شخص اس کو طیب نفس کے ساتھ لیتا ہے اس کے لیے اس میں برکت دی جاتی ہے۔ اور جو شخص اس مال کو اشرافِ نفس کی وجہ سے لیتا ہے تو اس کے لیے اس میں برکت نہیں دی جاتی۔ اور اس شخص کی مثال اس آدمی کی طرح ہوتی ہے جو کھانا کھاتا ہے لیکن شکم سیر نہیں ہوتا۔ اور اوپر والا ہاتھ، نچلے ہاتھ سے بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37102]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37102، ترقيم محمد عوامة 35524)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35525 ترقیم الشثری: -- 37103
٣٧١٠٣ - حدثنا غندر عن شعبة عن (١) سعد بن إبراهيم عن (معبد) (٢) الجهني عن معاوية قال: سمعت رسول الله ﷺ يقول:"إن هذا المال (حلو خضر) (٣) ، ممن اخذه بحقه يبارك له فيه" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: زيادة (عن).
(٢) في [س]: (معيد).
(٣) في [س]: تقديم وتأخير.
(٤) حسن؛ معبد صدوق، أخرجه أحمد (١٦٩٠٣)، والطحاوي في شرح المشكل (١٦٨٧)، والقضاعي في مسند الشهاب (٩٥٣)، والطبراني ١٩/ (٨١٥)، والبيهقي في الشعب (٤٨٧٠)، وابن قانع ٣/ ٧٢.

حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہتے سنا: ”بیشک یہ مال میٹھا اور سرسبز ہے۔ پس جو شخص اس کو اس کے حق کے ساتھ لیتا ہے تو اس کے لیے اس میں برکت دی جاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37103]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37103، ترقيم محمد عوامة 35525)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں