مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
6. ما ذكر عن نبينا ﷺ في الزهد
زھد سے متعلق ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمودات
ترقیم عوامۃ: 35447 ترقیم الشثری: -- 37024
٣٧٠٢٤ - حدثنا عبد الله بن إدريس عن إسماعيل بن ابي خالد عن قيس قال: سمعت مستوردا (اخا بني) (١) (فهر) (٢) يقول: سمعت رسول الله ﷺ يقول:"والله ما الدنيا في الآخرة إلا كما يضع احدكم إصبعه في اليم ثم يرفعها فلينظر بم يرجع" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (أخي بني)، وفي [س]: (أخاني).
(٢) في [س]: (فهو).
(٣) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٨٥٨)، وأحمد (١٨٠٠٨).
حضرت مستورد جو کہ بنی فہر سے تعلق رکھتے ہیں کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ e کو فرماتے ہوئے سنا: اللہ تعالیٰ کی قسم آخرت (کے مقابلے) میں (دنیا کی مثال) ایسی ہے جیسے تم میں سے کوئی اپنی انگلی کو دریا میں ڈبو کر نکال لے، پھر دیکھے کہ (اس دریا کے پانی میں سے اس کی انگلی کے ساتھ لگ کر) کتنا نکلا ہے (بس جو حیثیت دریا کے پانی کے مقابلے میں انگلی پر لگے ہوئے پانی کی ہے وہی حیثیت آخرت کے مقابلے میں دنیا کی ہے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37024]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37024، ترقيم محمد عوامة 35447)
ترقیم عوامۃ: 35448 ترقیم الشثری: -- 37025
٣٧٠٢٥ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن قيس عن المستورد عن النبي ﷺ مثله، إلا انه لم يقل: (ثم) (١) يرفعها (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٢) صحيح؛ وانظر: ما قبله.
حضرت مستور د سے ایک اور روایت بھی اسی طرح کی منقول ہے لیکن اس میں ”نکال لے“ کے الفاظ نہیں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37025]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37025، ترقيم محمد عوامة 35448)
ترقیم عوامۃ: 35449 ترقیم الشثری: -- 37026
٣٧٠٢٦ - حدثنا عبدة بن سليمان عن هشام بن عروة عن ابيه عن عائشة (قالت) (١) : كان (اوساد) (٢) رسول الله ﷺ (٣) يتكئ عليه من ادم حشوه ليف (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [أ، ب، س]: (أساد)، وفي [ط، هـ]: (أساود).
(٣) في [هـ]: زيادة (الذي).
(٤) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٤٥٦)، ومسلم (٢٠٨٢).
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: جس تکیہ پر رسول اللہ e ٹیک لگایا کرتے تھے وہ چمڑے کا تھا جس میں کھجور کی چھال بھری ہوئی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37026]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37026، ترقيم محمد عوامة 35449)
ترقیم عوامۃ: 35450 ترقیم الشثری: -- 37027
٣٧٠٢٧ - حدثنا سفيان ابن عيينة عن عمرو (عن) (١) يحيى بن جعدة قال: عاد ناس من اصحاب رسول الله ﷺ خبابا فقالوا: ابشر ابا عبد الله، ترد على محمد ﵊ الحوض، فقال: كيف بهذا وهذه اسفل البيت واعلاه وقد قال لنا رسول الله ﷺ:"إنما يكفي احدكم من الدنيا كقدر زاد الراكب" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في النسخ والمسند (٤٧٥): (بن)، والتصويب من كتب التخريج والتراجم.
(٢) صحيح؛ أخرجه الحميدي (١٥١)، وأبو يعلى (٧٢١٤)، وأبو نعيم في الحلية ١/ ٣٦٠، والطبراني (٣٦٩٥)، والبيهقي في الشعب (١٠٤٠١).
حضرت یحییٰ بن جعدہ کہتے ہیں: رسول اللہ e کے چند صحابہ کرام حضرت خباب رضی اللہ عنہ کی عیادت کے لئے تشریف لے گئے تو ان سے کہا: اے ابو عبداللہ خوشخبری لیجئے کہ آپ (روز قیامت) حضور e کے پاس حوض کوثر پر تشریف لے جائیں گے۔ (یہ سن کر) حضرت خباب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ کیسے ہوسکتا ہے، جب کہ میرے گھر کی یہ شان و شوکت ہے، حالانکہ رسول اللہ e نے ہمیں (آگاہ کرتے ہوئے) فرمایا تھا: تمہارے لئے دنیا میں سے اتنا حصہ کافی ہے جتنا ایک مسافرکا توشہ ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37027]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37027، ترقيم محمد عوامة 35450)
ترقیم عوامۃ: 35451 ترقیم الشثری: -- 37028
٣٧٠٢٨ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن (شقيق) (١) قال: دخل معاوية على خاله ابي هاشم بن عتبة يعوده فبكى فقال له معاوية: ما يبكيك يا خالي، اوجع (يشئزك) (٢) (ام) (٣) حرص على الدنيا؟ فقال: كل لا، ولكن النبي ﷺ عهد إلينا (قال) (٤) :"يا ابا هاشم، إنها لعلها تدرككم (اموال) (٥) (تؤتاها) (٦) اقوام، ⦗٢٥٢⦘ فإنما يكفيك من جمع المال: خادم ومركب في سبيل الله"، فاراني قد جمعت (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (سفيان).
(٢) في [أ، ب، جـ]: (تشينك).
(٣) في [أ، ب، جـ، ع]: (أو).
(٤) في [أ، ب]: (فقال).
(٥) سقط من: [أ، ب].
(٦) في [ب]: (لوتها).
(٧) منقطع؛ شقيق يرويه بالواسطة كما سيأتي، أخرجه أحمد (١٥٦٦٤)، والترمذي (٢٣٢٧)، والنسائي في الكبرى (٩٨١٠)، والحاكم ٣/ ٦٣٨، والطبراني (٧٢٠٠)، وهناد في الزهد (٥٦٥)، وابن أبي عاصم في الآحاد (٥٥٩)، والدولابي ١/ ٦٠، وابن عبد البر في الاستيعاب ١٢/ ١٦٦، والمزي ٣٤/ ٣٦٠.
حضرت شقیق کہتے ہیں: حضرت معاویہ رضی اللہ عنہاپنے ماموں ابو ہاشم بن عتبہ کی عیادت کے لئے تشریف لے گئے تو ان کے ماموں رونے لگے۔ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے دریافت فرمایا: اے میرے ماموں آپ کیوں رو رہے ہیں، کیا (مرض کی) تکلیف نے آپ کو رنجیدہ کر رکھا ہے یا دنیا سے (طبعی) لگاؤ نے۔ انہوں نے جواب دیا: ایسی کوئی بات نہیں ہے، بلکہ (مجھے تو اس بات نے رنجیدہ کر رکھا ہے کہ) نبی اکرم e نے ہمیں وصیت کرتے ہوئے فرمایا تھا: اے ابو ہاشم! تمہیں بھی شاید وہ مال و دولت میسر آئے گا جو دیگر (فاتح) اقوام کو میسر آتا ہے، مگر تمہارے لئے تو صرف ایک خادم اور راہ خدا میں (جہاد کے لئے) ایک سواری ہی کافی ہوگی۔ لیکن میں دیکھتا ہوں کہ میں (اس سے کہیں زیادہ) مال جمع کرچکا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37028]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37028، ترقيم محمد عوامة 35451)
ترقیم عوامۃ: 35452 ترقیم الشثری: -- 37029
٣٧٠٢٩ - حدثنا حسين بن علي الجعفي عن زائدة عن منصور عن ابي وائل عن سمرة بن سهم قال: دخل معاوية على خاله فذكر مثل حديث ابي معاوية (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لجهالة سمرة بن سهم، أخرجه أحمد (٢٢٤٩٦)، وابن أبي عاصم في الآحاد (٥٦٠) والنسائي ٨/ ٢١٨، وابن ماجه (٤١٠٣)، وابن حبان (٦٦٨)، والطبراني (٧١٩٩)، والبيهقي في الشعب (١٠٣٩٢)، وانظر: ما قبله.
حضرت سمرہ بن سہم کہتے ہیں: حضرت معاویہ رضی اللہ عنہاپنے ماموں کے ہاں تشریف لے گئے، اس کے بعد راوی نے گزشتہ واقعہ نقل فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37029]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37029، ترقيم محمد عوامة 35452)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 37030
٣٧٠٣٠ - (وقال) (١) : زاد فيه سفيان الثوري بإسناده: يا ليته كان (بعرا) (٢) حولنا (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، س]: (قال).
(٢) في [جـ]: (هرًا)، وفي [أ]: (مرًا)، وفي [س]: (معبرًا).
(٣) أخرجه الدينوري في القناعة (٤٠) عن سفيان عن إسماعيل بن أبي خالد.
راوی کہتے ہیں کہ سفیان ثوری رحمہ اللہ نے اپنی سند سے اس روایت میں (حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے ماموں کا) یہ قول بھی نقل فرمایا ہے: اے کاش یہ ہمارے چاروں طرف مینگنیاں ہوتیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37030]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37030، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 35453 ترقیم الشثری: -- 37031
٣٧٠٣١ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن ابي سفيان عن اشياخه قال: دخل سعد بن ابي وقاص على سلمان يعوده فبكى، قال: فقال له سعد: ما يبكيك ابا عبد الله؟ توفي رسول الله ﷺ وهو عنك راض، وتلقاه وترد عليه الحوض، فقال سلمان: اما إني لا ابكي جزعا من الموت، ولا حرصا على الدنيا، ولكن رسول الله ﷺ عهد إلينا فقال:" (لتكن) (١) بلغة احدكم مثل زاد الراكب"، قال: وحولي هذه ⦗٢٥٣⦘ (الاساود) (٢) ، قال: وإنما حوله وسادة وجفنة ومطهرة، فقال سعد: يا ابا عبد الله اعهد إلينا عهدا ناخذ به من بعدك، فقال: يا سعد اذكر الله عند همك إذا هممت، وعند حكمك إذا حكمت، وعند يدك إذا قسمت (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (لكن)، وفي [س، ع]: (ليكن).
(٢) في [ط، هـ]: (الأساودة).
(٣) مجهول؛ أخرجه أحمد في الزهد (ص ١٥٢)، وابن سعد ٤/ ٩٠، والحاكم ٤/ ٣١٧، وأبو عبيدة ٤/ ١٣٣ و ٤/ ١٣٧، وهناد في الزهد (٥٦٦)، وأبو نعيم في الحلية ٥/ ١٩١، والبيهقي في الشعب (١٠٣٩٥)، كما أخرجه أحمد (٢٣٧١١)، وابن حبان (٧٠٦)، وابن ماجه (٤١٠٤)، ووكيع في الزهد (٦٧)، وعبد الرزاق (٢٠٦٣٢)، وابن سعد ٤/ ٦١، والمروزي في زيادات زهد ابن المبارك (٩٦٦)، والطبراني (٦٠٦٩)، وابن أبي عاصم في الزهد (١٦٩)، والدولابي ١/ ٧٨.
حضرت ابو سفیان اپنے مشایخ سے نقل کرتے ہوئے فرماتے ہیں: حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ حضرت سلمان رضی اللہ عنہ کی عیادت کے لئے تشریف لے گئے وہ رونے لگے۔ راوی کہتے ہیں: تو حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے ان سے دریافت فرمایا: آپ کو کس بات نے رلا دیا؟ حالانکہ رسول اللہ e نے اس حال میں رحلت فرمائی کہ وہ آپ سے راضی تھے، آپ (روز قیامت) ان سے ملاقات کا شرف بھی حاصل کریں گے اور حوض کوثر پر بھی ان کے پاس تشریف لے جائیں گے۔ حضرت سلمان رضی اللہ عنہ نے جواب میں فرمایا: میں موت سے وحشت یا دنیا سے لگاؤ کی وجہ سے نہیں رو رہا بلکہ (مجھے تو یہ بات غمگین کئے ہوئے ہے کہ رسول اللہ e نے ہمیں (یہ) وصیت فرمائی تھی: تمہارے گزر بسر کا انحصار صرف اتنی مقدار پر ہونا چاہئے جتنا ایک سوار (مسافر) کا توشہ ہوتا ہے۔ جب کہ میرے اردگرد یہ سیاہ چیزیں رکھی ہوئی ہیں (جو کہ مسافر کے توشہ سے زائد چیز ہے)۔ راوی کہتے ہیں: حالانکہ ان کے پاس صرف ایک تکیہ، ایک بڑا پیالہ اور ایک لوٹا رکھا تھا۔ پھر سعد رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے ابو عبداللہ! آپ بھی ہمیں کوئی وصیت فرمائیں جسے ہم آپ کے بعد اپنائے رکھیں؟ تو انہوں نے فرمایا: اے سعد! (تین موقعوں پر) اللہ تعالیٰ کو (خصوصیت سے) یاد رکھو، (اول) اس وقت جب تم کسی کام کا ارادہ کرو، (دوسرا) اس وقت جب تم کوئی فیصلہ کرنے لگو، اور (تیسر ١) اس وقت جب تم (شرکاء کے درمیان کوئی ایسی) تقسیم کرنے لگو (جس میں شرعا برابری لازم ہو)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37031]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37031، ترقيم محمد عوامة 35453)
ترقیم عوامۃ: 35454 ترقیم الشثری: -- 37032
٣٧٠٣٢ - حدثنا ابن نمير قال: حدثنا معاوية (النصري) (١) عن نهشل عن الضحاك بن مزاحم عن الاسود قال: قال عبد الله: لو ان اهل العلم صانوا علمهم ووضعوه عند اهله لسادوا به اهل زمانهم، ولكنهم بذلوه لاهل الدنيا لينالوا به من دنياهم، فهانوا على اهلها، سمعت نبيكم ﷺ (٢) يقول:"من جعل الهموم هما واحدا كفاه الله هم آخرته، ومن تشعبت به الهموم واحوال الدنيا لم يبال الله في اي اوديتها وقع" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (البصري).
(٢) سقط من: [ط، هـ].
(٣) ضعيف جدًا؛ نهشل متروك، أخرجه ابن ماجه (٢٥٧)، وعبد اللَّه بن أحمد في زوائد الزهد (١١٩)، وابن أبي عاصم في الزهد (٢٧٤)، وابن أبي حاتم في العلل (١٨٥٩)، وأبو نعيم في الحلية ٢/ ١٠٥، والآجري في الأخلاق (٥٩)، وابن عبد البر في جامع بيان العلم ١/ ١٨٧.
حضرت اسود کہتے ہیں: عبد اللہ نے فرمایا: اگر اہل علم اپنے علم کی حفاظت کریں، اور اس (علم) کو ان ہی لوگوں میں پھیلائیں جو اس کے اہل ہیں، تو وہ اس کے باعث اہل زمانہ پر حکومت کریں۔ لیکن انہوں نے وہ علم اہل دنیا میں لٹا ڈالا تاکہ اس کے ذریعہ ان سے ان کی دنیا (کا مال و دولت اور فوائد) حاصل کریں۔ تو وہ اہل دنیا میں رسوا ہو (کر رہ) گئے۔ میں نے تمہارے نبی e کو (یہ) فرماتے سنا ہے: جس نے اپنی تمام فکروں میں سے ایک (دین کی فکر) کو اختیار کرلیا، اللہ تعالیٰ اس کی آخرت کے معاملہ میں اس کے لئے کافی ہوجائیں گے۔ اور جس شخص کو (دنیاوی) فکروں اور دنیا کے حالات نے (الجھا کر) متفرق (خواہشات اور آرزوؤں میں مبتلا) کر ڈالاتو اللہ تعالیٰ کو اس بات کی کوئی پروا نہ ہوگی کہ وہ (مصائب و گمراہی کی) کس وادی میں جا پڑے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37032]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37032، ترقيم محمد عوامة 35454)
ترقیم عوامۃ: 35455 ترقیم الشثری: -- 37033
٣٧٠٣٣ - حدثنا ابن إدريس عن الاعمش عن عمرو بن مرة عن ابي جعفر قال: قال رسول الله ﷺ:"إن الإيمان إذا دخل القلب انفسح له القلب وانشرح وذكر هذه الآية: ﴿فمن يرد الله ان يهديه يشرح صدره للإسلام﴾ [الانعام: ١٢٥] ". ⦗٢٥٤⦘ (قالوا) (١) : يا رسول الله وهل لذلك من آية يعرف (بها؟) (٢) قال:"نعم الإنابة إلى دار الخلود، (والتجافي) (٣) عن دار الغرور، والاستعداد للموت قبل الموت" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (قال).
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) في [س]: (المتجافي).
(٤) مرسل؛ أبو جعفر المدائني عبد اللَّه بن مسور تابعي متروك، وأخرجه ابن أبي حاتم (٧٨٧٢)، وأبو الشيخ في طبقات أصبهان ١/ ٤٥٣، وأبو نعيم في تاريخ أصبهان ١/ ٣٦٠، وسعيد بن منصور ٢/ ١١، وورد عن عبد اللَّه بن مسور عن أبيه في تاريخ أصبهان ١/ ٤٦٤.
حضرت ابوجعفر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب ایمان دل میں داخل ہوتا ہے تو دل کھل جاتا ہے اور اس میں انشراح پیدا ہوجاتا ہے۔ پھر آپ نے یہ آیت تلاوت فرمائی { فَمَنْ یُرِدِ اللَّہُ أَنْ یَہْدِیَہُ یَشْرَحْ صَدْرَہُ لِلإِسْلاَمِ } لوگوں نے سوال کیا کہ اے اللہ کے رسول! اس کی کوئی علامت ہے جس کے ذریعے اسے پہچانا جائے؟ آپ نے فرمایا اس کی علامت آخرت کی طرف رجوع، دھوکے کے گھر سے بیزاری اور موت کے آنے سے پہلے موت کی تیاری ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37033]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37033، ترقيم محمد عوامة 35455)