مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
6. ما ذكر عن نبينا ﷺ في الزهد
زھد سے متعلق ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمودات
ترقیم عوامۃ: 35466 ترقیم الشثری: -- 37044
٣٧٠٤٤ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا (محمد بن عمرو قال: حدثنا ابو سلمة) (١) قال: قال معاذ بن جبل: اي رسول الله اوصني، قال:"اعبد الله كانك تراه، واعدد نفسك من الموتى، واذكر الله عند كل حجر وشجر، وإذا عملت السيئة فاعمل بجنبها حسنة، السر بالسر والعلانية بالعلانية" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (أبو معاوية)، وسقط ما بين القوسين، وفي [س]: سقط (محمد بن عمرو).
(٢) منقطع؛ أبو سلمة لم يدرك معاذ، أخرجه هناد (١٠٧٢)، وابن أبي الدنيا في الصمت (٢٢)، والطبراني ٢٠/ (٣٧٤).
حضرت ابوسلمہ بیان کرتے ہیں کہتے ہیں کہ حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے عرض کیا۔ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ مجھے کوئی وصیت فرما دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اللہ کی عبادت یوں کرو کہ گویا تم اسے دیکھ رہے ہو۔ اور تم اپنے نفس کو مردوں میں شمار کرو۔ اور اللہ کا ذکر ہر درخت اور پتھر کے پاس کرو، اور جب تم کوئی گناہ کر بیٹھو تو اس کے پیچھے ہی کوئی نیکی کرلو۔ پوشیدہ کے بدلہ پوشیدہ اور اعلانیہ کے بدلہ اعلانیہ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37044]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37044، ترقيم محمد عوامة 35466)
ترقیم عوامۃ: 35467 ترقیم الشثری: -- 37045
٣٧٠٤٥ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا محمد بن عمرو قال: حدثنا ابو سلمة قال: كان رسول الله ﷺ يقول:"اكثروا ذكر هاذم (١) اللذات" -يعني الموت (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) الرواية بالذال، أي: قاطع اللذات.
(٢) مرسل؛ أبو سلمة تابعي، وانظر: ما بعده.
حضرت ابوسلمہ بیان کرتے ہیں کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے: ”تم لذتوں کو توڑنے والی چیز … یعنی موت … کا کثرت سے ذکر کیا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37045]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37045، ترقيم محمد عوامة 35467)
ترقیم عوامۃ: 35468 ترقیم الشثری: -- 37046
٣٧٠٤٦ - [حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا محمد بن إبراهيم قال: حدثنا محمد ابن عمرو عن ابي سلمة عن ابي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"اكثروا ذكر هاذم اللذات" -يعني الموت] (١) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر في: [أ، ب، س، ع].
(٢) حسن؛ محمد بن عمرو صدوق، ومحمد بن إبراهيم والد المؤلف ثقة، وقد روى عنه بواسطة مما يدلك على ثقة المؤلف واحتياطه، والخبر أخرجه أحمد (٧٩٢٥)، والنسائي ٤/ ٤ (١٩٥٠)، والترمذي (٢٣٠٧)، وابن ماجه (٤٢٥٨)، وابن حبان (٢٩٩٢)، والحاكم ٤/ ٣٢١، ونعيم بن حماد في زوائد الزهد (١٤٦)، والطبراني في الأوسط (٨٥٦٠)، والخطيب ١/ ٣٨٤، والقضاعي في مسند الشهاب (٦٦٩)، والبيهقي في الشعب (١٠٥٥٩)، وابن النجار في تكملة تاريخ بغداد ١٦/ ٢٨٣، وابن الجوزي في العلل (١٤٧٩)، وابن عدي ٥/ ٢٢٢، والمزي ٢٤/ ٣٢٠، والقزويني في التدوين ٢/ ٢٨٢.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لذتوں کو توڑنے والی چیز … یعنی موت … کا کثرت سے ذکر کیا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37046]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37046، ترقيم محمد عوامة 35468)
ترقیم عوامۃ: 35469 ترقیم الشثری: -- 37047
٣٧٠٤٧ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا مسعر عن علقمة بن مرثد عن ابن (سابط) (١) قال: ذكر رجل عند النبي ح فاحسن عليه الثناء، فقال النبي ﷺ:"كيف ذكره للموت؟" فلم يذكر ذلك، (فقال) (٢) :"ما هو كما تذكرون" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (سامة).
(٢) سقط من: [ب].
(٣) مرسل؛ ابن سابط تابعي.
حضرت ابن سابط سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے ایک آدمی کا ذکر ہوا اور اس کی اچھی تعریف کی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”اس کا موت کو یاد کرنے کا رویہ کیسا ہے؟“ تو یہ بات ان کے حوالہ سے ذکر نہیں کی گئی۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ شخص ایسا نہیں ہے جیسا تم نے ذکر کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37047]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37047، ترقيم محمد عوامة 35469)
ترقیم عوامۃ: 35470 ترقیم الشثری: -- 37048
٣٧٠٤٨ - حدثنا إسحاق بن سليمان الرازي عن ابي جعفر الرازي عن الربيع قال: قال رسول الله ﷺ:"كفى بالموت مزهدا في الدنيا ومرغبا في الآخرة" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ الربيع بن أنس تابعي، وأخرجه البيهقي في الشعب (١٠٥٥٥).
حضرت ربیع سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: دنیا سے بےرغبتی دلانے اور آخرت کا شوق دلانے کے لیے موت ہی کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37048]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37048، ترقيم محمد عوامة 35470)
ترقیم عوامۃ: 35471 ترقیم الشثری: -- 37049
٣٧٠٤٩ - حدثنا حاتم بن وردان عن يونس عن الحسن عن النبي ﷺ قال:" (لو شاء الله لجعلكم اغنياء كلكم لا فقير فيكم، و) (١) لو شاء (الله) (٢) لجعلكم فقراء ⦗٢٦٠⦘ كلكم لا غني فيكم، ولكن ابتلى بعضكم ببعض" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) سقط من: [س، ع].
(٣) مرسل؛ الحسن تابعي.
حضرت حسن، جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر اللہ تعالیٰ چاہتا تو تم سب لوگوں کو غنی بنا دیتا کہ تم میں کوئی فقیر نہ ہوتا۔ اور اگر اللہ تعالیٰ چاہتا تو تم سب لوگوں کو فقیر بنا دیتا کہ تم میں کوئی غنی نہ ہوتا۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے تم میں سے بعض کو بعض کے ذریعہ آزمائش میں ڈال دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37049]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37049، ترقيم محمد عوامة 35471)
ترقیم عوامۃ: 35472 ترقیم الشثری: -- 37050
٣٧٠٥٠ - حدثنا إسحاق بن منصور قال: حدثنا ابو رجاء عن محمد بن مالك عن البراء قال: كنا مع النبي ﷺ في جنازة، فلما انتهى إلى القبر جثى النبي ﷺ على القبر، قال: فاستدرت فاستقبلته قال: فبكى حتى بل (الثرى) (١) ، ثم قال:"إخواني لمثل هذا فليعمل العاملون فاعدوا" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (الثرا).
(٢) ضعيف؛ لضعف محمد بن مالك، أخرجه أحمد (١٨٦٠١)، وابن ماجه (٤١٩٥)، والبخاري في التاريخ ١/ ٢٢٩، والطبراني في الأوسط (٢٦٠٩)، والبيهقي ٣/ ٣٦٩، والخطيب في التاريخ ١٤٠/ ١، والقزويني في التدوين ١/ ١٨٣.
حضرت براء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ ایک جنازہ میں تھے۔ پس جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم قبر کے پاس پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم قبر پر دو زانو بیٹھ گئے۔ … راوی کہتے ہیں … میں بھی مڑ گیا اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف رخ کرلیا۔ راوی کہتے ہیں پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم رونے لگے یہاں تک کہ زمین تر ہوگئی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے بھائیو! اس کے مثل عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہیے۔ پس تم تیاری کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37050]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37050، ترقيم محمد عوامة 35472)
ترقیم عوامۃ: 35473 ترقیم الشثری: -- 37051
٣٧٠٥١ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا إسماعيل بن ابي خالد عن عبد الملك ابن عمير قال: (اخبرت) (١) ان (ابن) (٢) مسعود قال: قال رسول الله ﷺ:"ايها الناس، إنه ليس من شيء يقربكم من الجنة ويبعدكم من النار إلا قد امرتكم به، وليس شيء يقربكم من النار ويبعدكم من الجنة إلا قد نهيتكم عنه، وإن الروح (الامين) (٣) نفث في روعي انه ليس من نفس تموت حتى (تستوفي) (٤) رزقها، فاتقوا الله واجملوا في الطلب، ولا يحملكم استبطاء الرزق على ان تطلبوه بمعاصي الله، فإنه لا ينال (ما عند الله) (٥) إلا بطاعته" (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، س، ع]: (خبرت).
(٢) في [س]: (لابن).
(٣) في [ح]: (القدس).
(٤) في [ب]: (يستوفي).
(٥) في [س، ط، هـ]: (عنده).
(٦) مجهول؛ لإبهام شيخ عبد الملك.
حضرت عبدالملک بن عمیر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ مجھے بتایا گیا کہ حضرت ابن مسعود نے فرمایا جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ”اے لوگو! کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو تمہیں جنت سے قریب کرے اور جہنم سے تمہیں دور کرے مگر یہ کہ میں نے تمہیں اس چیز کا حکم دے دیا ہے۔ اور کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو تمہیں جہنم سے قریب کرے اور جنت سے دور کرے مگر یہ کہ میں نے تمہیں اس چیز سے منع کردیا ہے۔ اور روح الامین نے میرے دل میں یہ بات ڈالی ہے کہ کوئی جان ایسی نہیں ہے جو اپنا رزق پورا کرنے سے پہلے موت کا شکار ہوجائے۔ پس تم اللہ سے ڈرو اور طلب رزق میں اچھا طریقہ اختیار کرو۔ اور رزق کا سست رو ہو کر آنا تمہیں اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ تم اس کو اللہ کی نافرمانیوں سے تلاش کرو۔ کیونکہ جو کچھ اللہ تعالیٰ کے پاس ہے اس کو اللہ کی اطاعت کے ذریعہ ہی حاصل کیا جاسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37051]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37051، ترقيم محمد عوامة 35473)
ترقیم عوامۃ: 35474 ترقیم الشثری: -- 37052
٣٧٠٥٢ - حدثنا ابو اسامة عن عوف (عن الحسن) (١) قال: كان رسول الله ﷺ إذا ذكر اصحاب الاخدود تعوذ بالله من جهد البلاء (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٢) مرسل؛ الحسن تابعي.
حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جب اصحاب الاخدود کا ذکر ہوتا تو جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سخت ابتلاء سے خدا کی پناہ مانگتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37052]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37052، ترقيم محمد عوامة 35474)
ترقیم عوامۃ: 35475 ترقیم الشثری: -- 37053
٣٧٠٥٣ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا إسماعيل بن ابي خالد قال: حدثني اخي نعمان عن مصعب بن سعد عن حفصة بنت عمر قال: قالت لابيها: يا امير المؤمنين ما عليك لو لبست الين من ثوبك هذا، واكلت اطيب من طعامك هذا، قد فتح الله عليك الارض، واوسع عليك الرزق، قال: ساخاصمك إلى نفسك اما تعلمين ما كان يلقى رسول الله ﷺ من شدة العيش، وجعل يذكرها شيئا مما كان يلقى رسول الله ﷺ حتى ابكاها، قال: قد قلت لك: إنه كان لي صاحبان سلكا طريقا فإني إن سلكت غير طريقهما سلك بي غير طريقهما، فإني والله لاشاركنهما في مثل عيشهما الشديد، لعلي ادرك معهما عيشهما الرخي، -يعني بصاحبيه النبي ﷺ وابا بكر رضي الله (١) عنه (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: زيادة (تعالى).
(٢) مجهول؛ النعمان بن أبي خالد مجهول، أخرجه عبد بن حميد (٢٥)، ويعقوب في المعرفة ٢/ ١١٢، والبيهقي في الشعب (١٠٦٠٧).
حضرت مصعب بن سعد، حضرت حفصہ بنت عمر کے بارے میں روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا نے اپنے والد سے کہا اے امیر المومنین! اگر آپ اپنے ان کپڑوں سے نرم کپڑے پہنیں اور اپنے اس کھانے سے اچھا کھانا کھائیں تو آپ کے لیے کوئی حرج نہیں ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے آپ پر زمین کی فتوحات کو کھول دیا ہے اور آپ پر رزق کو وسعت دے دی ہے؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں تمہارے ساتھ جھگڑے میں تمہیں ہی فیصل بناتا ہوں۔ کیا تم اس بات کو نہیں جانتی کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو زندگی کی کتنی سختی کا سامنا کرنا پڑا تھا؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا کو جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پیش آنے والے واقعات یاد دلانے شروع کیے۔ یہاں تک کہ آپ نے حضرت حفصہ کو رلا دیا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تحقیق میں نے تمہیں کہا تھا کہ میرے جو دو ساتھی تھے وہ ایک راستہ چل گئے ہیں پس اگر میں ان کے راستے کے علاوہ راستہ پر چلوں گا تو مجھے ان کے راستہ کے علاوہ راستہ پر لے جایا جائے گا۔ پس میں، خدا کی قسم، البتہ ضرور بالضرور ان کی سخت زندگی کی طرح ان کے ساتھ شریک ہوں گا۔ شاید کہ میں ان کے ساتھ ان کی آسودہ زندگی میں بھی پایا جاؤں۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی اپنے دو ساتھیوں سے مراد، جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37053]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37053، ترقيم محمد عوامة 35475)