مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
5. كلام لقمان ﵇
سیدنا لقمان علیہ السلام کا کلام
ترقیم عوامۃ: 35438 ترقیم الشثری: -- 37014
٣٧٠١٤ - حدثنا عفان قال: حدثنا حاتم بن وردان قال: حدثنا يونس عن الحسن قال: سال موسى جماعا (من) (١) العمل (٢) (فقيل) (٣) (له) (٤) : انظر ما تريد (٥) (يصاحبك) (٦) (به) (٧) الناس (تصاحب الناس به) (٨) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (عن).
(٢) أي: عملًا يجمع خصال الخير
(٣) في [أ، ب]: (فقال).
(٤) سقط من: [أ، ب].
(٥) في [هـ]: زيادة (أن).
(٦) في [أ، ب، جـ]: (أيصاحبك).
(٧) في [أ، ب]: (فيه).
(٨) سقط من: [س].
حضرت حسن کہتے ہیں: حضرت موسیٰ علیہ السلام نے ایسی بات کے بارے میں سوال کیا جو تمام اعمال کی جامع ہو (کہ اس کے مفہوم میں تمام بھلائیاں شامل ہوجائیں)۔ تو انہیں جواب ملا: غور کیجئے کہ آپ اپنے ساتھ لوگوں کا کیسا معاملہ پسند فرماتے ہیں، پھر لوگوں کے ساتھ بھی ویساہی معاملہ کیجئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37014]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37014، ترقيم محمد عوامة 35438)
ترقیم عوامۃ: 35439 ترقیم الشثری: -- 37015
٣٧٠١٥ - حدثنا معاوية بن هشام (قال) (١) : حدثنا سفيان (عن) (٢) اسلم المنقري عن حبيب بن ابي ثابت قال: كان حاجبا يعقوب قد وقعا على عينيه، فكان يرفعهما بخرقة، فقيل له ما بلغ بك هذا؟ (٣) قال: طول الزمان وكثرة الاحزان، ⦗٢٤٨⦘ فاوحى الله إليه يا يعقوب شكوتني؟ قال: (يا) (٤) رب خطيئة اخطاتها فاغفرها.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ع].
(٢) في [هـ]: (بن).
(٣) في [أ، ب]: زيادة (يا يعقوب).
(٤) سقط من: [س].
حضرت حبیب بن ابی ثابت کہتے ہیں: حضرت یعقوب علیہ السلام کے ابرو آپ کی آنکھوں پر جھک گئے تھے۔ آپ کپڑے کی ایک دھجی سے انہیں اٹھایا کرتے تھے۔ ایک مرتبہ ان سے عرض کیا گیا: آپ کی یہ حالت کیسے ہوئی؟ انہوں نے فرمایا: لمبی عمر اور غموں کی کثرت (کی وجہ سے)۔ اس پر اللہ تبارک وتعالیٰ نے ان کی طرف وحی فرمائی: اے یعقوب علیہ السلام آپ نے میری شکایت کی ہے۔ حضرت یعقوب علیہ السلام نے عرض کیا: اے میرے پروردگار! یہ ایک خطا ہے جو مجھ سے سرزد ہوگئی۔ بس آپ میری مغفرت فرما دیجئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37015]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37015، ترقيم محمد عوامة 35439)
ترقیم عوامۃ: 35440 ترقیم الشثری: -- 37016
٣٧٠١٦ - حدثنا سعيد بن شرحبيل عن ليث بن سعد عن عقيل عن ابن شهاب قال: جلست يوما إلى ابي إدريس الخولاني وهو يقص فقال: الا (اخبرك) (١) من كان اطيب الناس طعاما [فلما راى الناس قد (نظروا) (٢) إليه قال: إن يحيى بن زكريا كان اطيب الناس طعاما] (٣) ، إنماكان ياكل مع الوحش كراهة ان يخالط الناس في معايشهم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (أخبركم).
(٢) في [س]: (صاروا).
(٣) سقط من: [س].
حضرت ابن شھاب کہتے ہیں: ایک دن میں ابو ادریس خولانی کے پاس بیٹھا تھا اور وہ گفتگو کر رہے تھے۔ چناچہ فرمانے لگے: کیا میں تمہیں یہ نہ بتاؤں کہ لوگوں میں سے سب سے زیادہ عمدہ غذا استعمال کرنے والی ہستی کون سی تھی؟ اس پر انہوں نے لوگوں کو اپنی جانب متوجہ پایا تو فرمایا: یحییٰ بن زکریا i سب سے بہتر غذا استعمال فرماتے تھے، ان کا طرز عمل یہ تھا کہ وہ جانوروں کی معیت میں کھاپی لیا کرتے تھے، کیونکہ وہ یہ بات ناپسند فرماتے تھے لوگوں کی کمائیوں میں شریک ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37016]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37016، ترقيم محمد عوامة 35440)
ترقیم عوامۃ: 35441 ترقیم الشثری: -- 37017
٣٧٠١٧ - حدثنا عفان قال: حدثنا ابو عوانة قال: حدثنا حبيب بن ابي عمرة عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: (لقد) (١) قال موسى ﵇ (٢) : ﴿رب إني لما انزلت إلي من خير فقير﴾ [القصص: ٢٤] وهو اكرم خلقه عليه، ولقد كان افتقر إلى شق تمرة، ولقد اصابه الجوع حتى (لزق) (٣) بطنه (بظهره) (٤) (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ع].
(٢) سقط من: [س، ع، هـ].
(٣) في [أ، ب]: (ألصق)، وفي [جـ، غ]: (الزمن).
(٤) في [أ، ب]: (على ظهره).
(٥) صحيح؛ أخرجه الضياء في المختارة ١٠/ (١٥٠)، وابن عساكر ٦١/ ٣٥.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: تحقیق حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا: ”اے میرے رب بیشک میں اس اچھی چیز کا محتاج ہوں جو آپ میری طرف اتاریں“ حالانکہ آپ اللہ تعالیٰ کے نزدیک ان کی مخلوق میں سے سب سے زیادہ معزز تھے۔ اور یقینی بات ہے کہ آپ کے پاس کھجورکا ایک چھوٹا سا ٹکڑا بھی نہ تھا۔ اور بھوک کی وجہ سے آپ علیہ السلام کی یہ حالت ہوگئی تھی کہ آپ کا پیٹ کمر سے جا لگا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37017]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37017، ترقيم محمد عوامة 35441)
ترقیم عوامۃ: 35442 ترقیم الشثری: -- 37018
٣٧٠١٨ - حدثنا إسحاق بن منصور عن محمد بن مسلم عن عثمان بن عبد الله ابن اوس قال: كان نبي من الانبياء يدعو اللهم احفظني بما تحفظ به الصبي.
حضرت عثمان بن عبد اللہ بن اوس فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ کے ایک نبی یوں دعا فرمایا کرتے تھے: اے اللہ پاک آپ میری یوں حفاظت فرمائیے جیسے آپ بچے کی حفاظت فرماتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37018]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37018، ترقيم محمد عوامة 35442)
6. ما ذكر عن نبينا ﷺ في الزهد
زھد سے متعلق ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمودات
ترقیم عوامۃ: 35443 ترقیم الشثری: -- 37019
٣٧٠١٩ - (حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة قال) (١) : حدثنا معاوية بن هشام قال: حدثنا سفيان عن بعض (المدنيين) (٢) عن عطاء بن يسار قال: تعرضت الدنيا للنبي ﷺ فقال:"إني لست (اريدك) (٣) "، قالت: إن لم تردني (فسيريدني) (٤) غيرك (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٢) في [هـ]: (الدينين).
(٣) في [أ، ب]: (مريدك).
(٤) في [س]: (فيريدني).
(٥) مرسل مجهول؛ عطاء تابعي وبعض المدنيين مبهم.
حضرت عطاء بن یسار کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں دنیا (کی غیرضروری مادی نعمتیں) پیش ہوئیں تو آپ e نے فرمایا: یقینا مجھے تمہاری کوئی خواہش نہیں ہے۔ تو اس نے کہا: اگر آپ کو میری خواہش نہیں ہے تو عنقریب آپ کے سوا دیگر لوگ میری خوہش کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37019]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37019، ترقيم محمد عوامة 35443)
ترقیم عوامۃ: 35444 ترقیم الشثری: -- 37020
٣٧٠٢٠ - حدثنا وكيع عن المسعودي عن عمرو بن مرة عن إبراهيم عن علقمة عن عبد الله قال: قال رسول الله ﷺ:"إنما مثلي ومثل الدنيا كمثل (راكب) (١) قال في ظل شجرة في يوم (صائف) (٢) ثم راح وتركها" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (الراكب).
(٢) في [أ، ب، س، ع]: (صايف).
(٣) صحيح؛ سماع وكيع من المسعودي جيد، أخرجه أحمد (٤٢٠٨)، وابن ماجه (٤١٠٩)، وأبو يعلى (٤٩٩٨)، والترمذي (٢٣٧٧)، وأبو نعيم ٢/ ١٠٢، والحاكم ٤/ ٣١٠، والشاشي (٣٤١)، والطبراني (١٠٣٢٧)، والطيالسي (٢٧٧).
حضرت عبد اللہ کہتے ہیں: رسول اللہ e نے فرمایا: میری اور دنیا کی مثال ایسی ہے جیسے کوئی سوار سخت گرم دن میں کسی درخت کے نیچے رکے، پھر اسے چھوڑ کر (اپنی اصل منزل کی جانب) چل دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37020]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37020، ترقيم محمد عوامة 35444)
ترقیم عوامۃ: 35445 ترقیم الشثری: -- 37021
٣٧٠٢١ - حدثنا ابو معاوية عن ليث عن مجاهد عن ابن عمر قال: اخذ النبي ﷺ بيدي او ببعض جسدي فقال لي:"يا عبد الله بن عمر كن (في الدنيا) (١) غريبا او عابر سبيل، وعد نفسك في اهل القبور" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، س، ع].
(٢) ضعيف؛ لضعف ليث، أخرجه أحمد (٥٠٠٢)، والترمذي (٢٣٣٣)، وابن ماجه (٤١١٤)، وأصله عند البخاري (٦٤١٦).
حضرت مجاھد سے مروی ہے کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: حضور اکرم e نے میرا ہاتھ۔ یا مجھے۔ پکڑا اور مجھ سے فرمایا: اے عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کسی پردیسی یا راہ رو کی مانند زندگی گزار، اور خود کو اہل قبور میں شمار کر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37021]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37021، ترقيم محمد عوامة 35445)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 37022
٣٧٠٢٢ - قال (١) مجاهد: وقال لي عبد الله ابن عمر: إذا اصبحت فلا تحدث نفسك بالمساء، وإذا امسيت فلا تحدث نفسك بالصباح، وخذ من حياتك قبل موتك، ومن صحتك قبل سقمك، فإنك لا تدري ما اسمك غدا (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: زيادة (لي).
(٢) ضعيف؛ لضعف ليث.
حضرت مجاہد فرماتے ہیں: (یہ روایت بیان کرنے کے بعد) حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے مجھ سے فرمایا: جب صبح ہوجائے تو تم آئندہ شام کے بارے میں مت سوچو اور جب شام ہوجائے تو تم آئندہ صبح کے بارے میں مت سوچو۔ اور اپنی موت (کے آنے) سے پہلے اپنی زندگی سے فائدہ اٹھا لو، اور اپنی بیماری (کے آنے) سے پہلے اپنی صحت سے نفع اٹھا لو، کیونکہ یقینا تم نہیں جانتے کہ کل تمہارا کیا نام ہوگا (زندہ یا مردہ)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37022]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37022، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 35446 ترقیم الشثری: -- 37023
٣٧٠٢٣ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن ابي السفر عن عبد الله بن عمرو قال: مر علي رسول الله ﷺ ونحن نصلح خصا لنا فقال:"ما هذا؟" قلت: خص (١) لنا وها نصلحه، فقال رسول الله ﷺ:"ما ارى الامر إلا اعجل من ذلك" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) الخص: بيت يصنع من خشب.
(٢) صحيح؛ أخرجه أحمد (٦٥٠٢)، وأبو داود (٥٢٣٥)، والترمذي (٢٣٣٥)، وابن ماجه (٤١٦٠)، وابن حبان (٢٩٩٦)، والبغوي (٤٠٣٠)، والبخاري في الأدب (٤٥٦).
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ e کا ہمارے پاس سے گزر ہوا تو ہم اپنے جھونپڑے کو درست کر رہے تھے۔ آپ e نے دریافت فرمایا: یہ کیا ہے؟ میں نے عرض کیا: ہمارا جھونپڑا ہے جسے ہم ٹھیک کر رہے ہیں۔ تو آپ e نے فرمایا: امر (قیامت یا موت) تو اس (کے صحیح ہونے) سے بھی پہلے آجانے والا ہے (لہذا اس کی تیاری کے لئے اپنے اعمال کی اصلاح اور درستی کی بھی فکر کرنی چاہئے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37023]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37023، ترقيم محمد عوامة 35446)