🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. كلام موسى النبي ﵇
نبی سیدنا موسیٰ علیہ السلام کی باتیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35428 ترقیم الشثری: -- 37004
٣٧٠٠٤ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن عطاء (بن) (١) ابي مروان الاسلمي عن ابيه عن كعب قال: قال موسى: اي (رب) (٢) (اقريب) (٣) انت فاناجيك ام بعيد فاناديك؟ قال: يا موسى انا جليس من ذكرني، قال: يا رب، فإنا نكون من الحال على حال نعظمك او نجلك ان نذكرك عليها، قال: (وما هي؟) (٤) قال: الجنابة والغائط، قال: يا موسى اذكرني على كل حال.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٣) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٤) سقط من: [ع].

حضرت کعب کہتے ہیں: حضرت موسیٰ علیہ السلام نے (بارگاہِ الٰہی میں) عرض کیا: اے میرے رب! (مجھے بتا دیجئے،) کیا آپ (مجھ سے اتنا) قریب ہیں کہ (میں جب آپ کی جناب میں کچھ عرض کرنا چاہوں تو) آپ سے سرگوشی میں بات کروں، یا آپ (مجھ سے اتنا) دور ہیں کہ میں (عرضِ حاجات کے وقت) آپ کو (ذرا بلند آواز میں) پکار کے کلام کیا کروں؟ اللہ سبحانہ وتعالی نے فرمایا: اے موسیٰ! میں اپنے ہر یاد کرنے والے کے قریب (ہی) ہوتا ہوں۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے پھر عرض کیا: اے میرے پروردگار! ہم کبھی ایسی حالت میں بھی ہوتے ہیں جس میں ہم آپ کا ذکر کرنا آپ کے شایانِ شان نہیں سمجھتے۔ اللہ تبارک وتعالیٰ نے فرمایا: وہ کون سی حالت ہے (جس میں تم میرا ذکر کرنا میرے شایانِ شان نہیں سمجھتے)؟ انہوں نے (جواب میں) عرض کیا: ناپاکی (کی حالت میں) اور قضاء حاجت (کے وقت)۔ اللہ جل جلالہ نے فرمایا: اے موسیٰ ہر حال میں میرا ذکر کیا کرو (البتہ قضاء حاجت اور دیگر ایسے مواقع پر جہاں زبان سے ذکر کرنا مناسب نہ ہو دل ہی دل میں ذکر کرلیا جائے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37004]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37004، ترقيم محمد عوامة 35428)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35429 ترقیم الشثری: -- 37005
٣٧٠٠٥ - حدثنا معاوية بن هشام قال: حدثنا بن ابي ذئب عن سعيد المقبري (عن ابيه) (١) عن عبد الله بن سلام قال: قال موسى ﵇ (٢) لربه: (يا ⦗٢٤٤⦘ رب) (٣) ، ما الشكر الذي ينبغي لك؟ قال: لا يزال لسانك رطبا من ذكري، قال: يا رب، إني اكون على حال اجلك ان اذكرك: من الجنابة والغائط وإراقة الماء وعلى غير وضوء، قال: بلى، قال: كيف اقول؟ قال: (قل) (٤) سبحانك وبحمدك لا إله إلا انت فاجنبني الاذى سبحانك وبحمدك لا إله إلا انت (فقني) (٥) الاذى (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ع].
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) سقط من: [أ، ب].
(٤) سقط من: [أ، ب].
(٥) في [أ، ب]: (نقني).
(٦) صحيح؛ أخرجه البيهقي في الشعب ٤/ ١٠٣ (٤٤٢٨)، وابن المبارك في الزهد (٩٤٢)، وابن عساكر ٦١/ ١٤٨، وابن المنذر في الأوسط (٢٩٢)، وابن أبي الدنيا في الشكر (٣٩).

حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اللہ جل شانہ سے عرض کیا: اے میرے پروردگار! وہ کون سا شکر (ادا کرنے کا طریقہ) ہے جو (قدرے) آپ کے شایانِ شان ہے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا: (وہ طریقہ یہ ہے کہ) آپ کی زبان ہمیشہ میرے ذکر سے تر رہے۔ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے عرض کیا: اے میرے رب میں کبھی ایسی حالت میں ہوتا ہوں جس میں آپ کا ذکر کرنا آپ کے شایانِ شان نہیں سمجھتا، جیسے حالت جنابت، قضاء حاجت، پیشاب کرنے کا وقت اور بےوضو ہونے کی حالت میں (تو کیا ایسے حالتوں میں بھی میں آپ کا ذکر کیا کروں)۔ اللہ تبارک تعالیٰ نے فرمایا: کیوں نہیں 1 (ایسی حالت میں بھی دل ہی دل میں اللہ تعالیٰ کا ذکر کیا جاسکتا ہے)۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے عرض کیا: (ایسے مواقع میں دل ہی دل میں حمد وثنا کے کلمات میں سے) کیسے (کلمات) کہا کروں؟ اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے فرمایا: (یوں) کہو: پاک ہیں آپ (اے اللہ تعالیٰ) اور تعریف آپ (ہی) کے لئے ہے۔ آپ کے سوا کوئی معبودحقیقی نہیں ہے تو آپ ہی مجھے گندگی سے دور رکھئے۔ پاک ہیں آپ (اے اللہ تعالیٰ) اور تعریف آپ (ہی) کے لئے ہے۔ آپ کے سوا کوئی معبود حقیقی نہیں ہے تو آپ ہی مجھے گندگی سے بچائیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37005]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37005، ترقيم محمد عوامة 35429)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35430 ترقیم الشثری: -- 37006
٣٧٠٠٦ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا مسعر عن خلف بن حوشب قال: دخل (جبرائيل) (١) ﵇ (٢) -او قال: الملك- على يوسف ﵇ (٣) وهو في السجن، فقال: ايها الملك الطيب الريح، الطاهر الثياب، اخبرني عن يعقوب او ما فعل يعقوب؟ قال: ذهب بصره، قال: ما بلغ من حزنه؟ قال: حزن سبعين ثكلى، قال: ما اجره؟ قال: اجر مائة شهيد.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، س، ع]: (جبريل).
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) سقط من: [هـ].

حضرت خلف بن حوشب کہتے ہیں: جبرائیل -علیہ السلام یا وہ کہتے ہیں: کوئی فرشتہ۔ حضرت یوسف علیہ السلام کے پاس قید خانہ میں حاضر ہوئے تو حضرت یوسف علیہ السلام نے فرمایا: اے خوش مہک اور پاکیزہ لباس والے فرشتے! مجھے یعقوب علیہ السلام کے بارے میں بتلائیے۔ یا انہوں نے فرمایا: یعقوب علیہ السلام کا کیا حال ہے؟ فرشتے نے جواب دیا: ان کی بینائی چلی گئی تھی۔ حضرت یوسف علیہ السلام نے پھر دریافت فرمایا: انہیں کس قدر غم ہوا تھا؟ فرشتے نے جواب دیا: ستر ایسی ماؤں کے غم کے بقدر جن کے بچے گم ہوگئے ہوں۔ حضرت یوسف علیہ السلام نے پھر دریافت فرمایا: ان کے لئے (اس پر) کیا اجر ہے؟ فرشتے نے جواب دیا: (ان کے لئے اس پر) سو شہیدوں کے برابر اجر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37006]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37006، ترقيم محمد عوامة 35430)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35431 ترقیم الشثری: -- 37007
٣٧٠٠٧ - حدثنا ابو اسامة قال: اخبرني الاحوص بن حكيم عن زهير بن عبد الرحمن عن يزيد بن ميسرة وكان قد قرا الكتب قال: إن الله اوحى فيما اوحى إلى موسى ﵇ (١) : ان احب عبادي إلي الذين يمشون (٢) في الارض بالنصيحة، والذين يمشون على اقدامهم إلى (الجمعات) (٣) ⦗٢٤٥⦘ (والمستغفرين بالاسحار) (٤) ، اولئك الذين إذا اردت ان اصيب اهل الارض بعذاب ثم رايتهم كففت (٥) عذابي، وان ابغض عبادي إلي (الذي) (٦) يقتدي بسيئة المؤمن ولا يقتدي بحسنته.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [س]: زيادة (لي).
(٣) في [س]: (الحموات)، وفي [أ]: (الجماعات).
(٤) المراد تفسير الآية، وفي [هـ]: (والمستغرون).
(٥) في [هـ]: زيادة (عنهم).
(٦) سقط من: [أ، ب]، وفي [جـ، س]: (الذين).

حضرت یزید بن میسرہ (جنہوں نے آسمانی کتابیں پڑھ رکھی تھیں) فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام پر جو وحی فرمایا اس میں یہ بھی تھا: بیشک میرے بندوں میں سے وہ لوگ مجھے زیادہ پسندیدہ ہیں جو دنیا میں خیر خواہی کرنے والے ہیں، اور وہ لوگ جو جمعہ کی نمازوں کے لئے چل کر جاتے ہیں، اور سحر کے وقت میں مغفرت طلب کرنے والے۔ جب میرا ارادہ ہوتا ہے کہ میں اہل زمین کو عذاب دوں تو میں ان لوگوں کی وجہ سے ان پر سے عذاب کو ٹال دیتا ہوں۔ اور میرے بندوں میں سب سے زیادہ وہ لوگ مجھے ناپسند ہیں جو مومن کی برائی کی پیروی کرتے ہیں اور اس کی نیکی کی پیروی نہیں کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37007]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37007، ترقيم محمد عوامة 35431)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
5. كلام لقمان ﵇
سیدنا لقمان علیہ السلام کا کلام
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35432 ترقیم الشثری: -- 37008
٣٧٠٠٨ - (حدثنا ابو بكر قال) (١) : حدثنا يحيى بن عيسى عن الاعمش عن مجاهد قال: كان لقمان ﵇ (٢) عبدا اسود عظيم الشفتين (مشقق) (٣) القدمين.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) في [ع]: (متشقق)، وفي [س]: (تشقق).

حضرت مجاھد فرماتے ہیں: حضرت لقمان علیہ السلام سیاہ رنگت والے غلام تھے، ان کے ہونٹ موٹے تھے اور پاؤں میں پھٹن (رہا کرتی) تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37008]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37008، ترقيم محمد عوامة 35432)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35433 ترقیم الشثری: -- 37009
٣٧٠٠٩ - حدثنا وكيع عن محمد بن شريك عن ابن ابي مليكة عن عبيد بن عمير قال: (قال) (١) لقمان لابنه: يا بني لا (يعجبك) (٢) (رجل) (٣) رحب الذراعين بالدم، فإن له عند الله قاتلا لا يموت.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ع].
(٢) في [س]: (تعجبك).
(٣) سقط من: [هـ].

حضرت عبید بن عمیر کہتے ہیں: حضرت لقمان رحمہ اللہ نے اپنے بیٹے سے فرمایا: اے میرے بیٹے! کوئی خون بہانے میں بےباک آدمی تمہیں تعجب میں مبتلا نہ کرے، کیونکہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کے لئے ایک ایسا قاتل متعین ہے جو کبھی نہیں مرتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37009]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37009، ترقيم محمد عوامة 35433)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35434 ترقیم الشثری: -- 37010
٣٧٠١٠ - حدثنا ابو اسامة عن ابي الاشهب عن محمد بن واسع ان لقمان كان يقول لابنه: يا بني اتق الله، لا (تري) (١) الناس انك تخشى وقلبك فاجر.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (تر)، وفي [س]: (يرى).
حضرت محمد بن واسع فرماتے ہیں: حضرت لقمان رحمہ اللہ اپنے بیٹے سے فرمایا کرتے تھے: اے میرے بیٹے تو اللہ تعالیٰ سے ڈر (تاکہ) لوگ تجھے اس حالت میں نہ دیکھیں کہ تو (بظاہرتو اللہ تعالیٰ سے) ڈرتا ہو اور تیرا دل گناہوں سے بھرا ہوا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37010]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37010، ترقيم محمد عوامة 35434)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35435 ترقیم الشثری: -- 37011
٣٧٠١١ - حدثنا ابو اسامة عن ابي الاشهب قال: حدثني خالد بن (باب) (١) الربعي -قال جعفر (٢) وكان يقرا الكتب ان لقمان كان عبدا حبشيا نجارا، وان سيده قال (له) (٣) : اذبح لي شاة، (قال) (٤) : فذبح له شاة فقال: ائتني باطيبها مضغتين، (٥) فاتاه باللسان والقلب، قال: فقال: ما كان فيها شيء اطيب من هذين؟ قال: لا، فسكت عنه ما سكت، ثم قال: اذبح لي شاة، فذبح له شاة (قال) (٦) : الق اخبثها مضغتين، فالقى اللسان والقلب، فقال له: قلت لك ائتني باطيبها (مضغتين) (٧) فاتيتني باللسان والقلب، ثم قلت لك: الق اخبثها مضغتين، فالقيت اللسان والقلب، (فقال) (٨) : ليس شيء اطيب منهما إذا طابا، ولا (اخبث) (٩) منهما إذا خبثا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط، هـ]: (ثابت)، وانظر: التاريخ الكبير ٣/ ١٤١، والجرح والتعديل ٣/ ٣٢٢، والإكمال ١/ ١٦١، والثقات ٦/ ٢٥١، وأخرجه ابن جرير ٢/ ٦٧١، والثعلبي في التفسير ٧/ ٣١٦.
(٢) هو أبو الأشهب.
(٣) سقط من: [أ، ب، جـ، س].
(٤) سقط من: [أ، ب].
(٥) في [أ، ب، جـ]: زيادة (قال).
(٦) في [أ، ب، جـ]: (فقال).
(٧) سقط من: [هـ].
(٨) في [ط، هـ]: (قال).
(٩) في [جـ]: (خبثا).

خالد بن باب ربعی (جعفر کہتے ہیں: وہ کتابوں کا مطالعہ کرنے والے تھے) بیان کرتے ہیں: بیشک لقمان رحمہ اللہ حبشہ کے رہنے والے بڑھئی غلام تھے: (ایک مرتبہ) ان کے آقا نے ان سے کہا: میرے لئے بکری ذبح کرو۔ راوی کہتے ہیں: انہوں نے ان کے لئے بکری ذبح کردی۔ ان کے آقا نے کہا: اس کے دو بہترین اعضاء میرے لئے لے آؤ۔ تو وہ اس کے پاس دل اور زبان لے آئے۔ راوی کہتے ہیں: ان کے آقا نے کہا: کیا اس کے اندر اس سے بہتر کوئی چیز نہ تھی؟ حضرت لقمان رحمہ اللہ نے فرمایا: نہیں۔ تو ان کا آقا خاموش ہوگیا اور کچھ عرصہ ایسے ہی گزر گیا۔ پھر (ایک دن) ان کے آقا نے کہا: میرے لئے بکری ذبح کرو۔ تو انہوں نے بکری ذبح کردی۔ ان کے آقا نے کہا: اس کے دو بد ترین اعضاء نکال دو۔ تو انہوں نے اس کا دل اور زبان نکال دی۔ ان کے آقا نے کہا: میں نے تم سے کہا دو بہترین اعضاء لے آؤ تو تم دل اور زبان لے آئے پھر میں نے تم سے کہا کہ اس کے دو بدترین اعضاء نکال دو تو تم نے پھر دل اور زبان نکال دی (اس کی کیا وجہ ہے؟)۔ حضرت لقمان رحمہ اللہ نے فرمایا: جب دل اور زبان پاکیزہ ہوں تو ان سے بہتر کوئی چیز (جسم میں) نہیں ہے۔ اور جب دل اور زبان برے ہوں تو ان سے بدتر کوئی چیز (جسم) میں نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37011]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37011، ترقيم محمد عوامة 35435)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35436 ترقیم الشثری: -- 37012
٣٧٠١٢ - حدثنا شبابة (عن شعبة) (١) عن يسار قال: قيل للقمان: ما حكمتك؟ قال: لا اسال عما كفيت، ولا اتكلف ما لا يعنيني.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
حضرت یسار کہتے ہیں: حضرت لقمان رحمہ اللہ سے عرض کیا گیا: آپ کی حکمت (و دانائی کا حاصل) کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: میں اس چیز کا سوال نہیں کرتا جس کی مجھے حاجت نہ ہو۔ اور ایسا کام نہیں کرتا جس کا کوئی فائدہ نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37012]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37012، ترقيم محمد عوامة 35436)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35437 ترقیم الشثری: -- 37013
٣٧٠١٣ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا إسماعيل المكي ومبارك عن الحسن قال: قال لقمان لابنه: يا بني حملت الجندل والحديد فلم ار (شيئا) (١) اثقل من جار سوء، وذقت (المرار كله) (٢) فلم ار (شيئا) (٣) امر من (التجبر) (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ع].
(٢) في [جـ]: (المرأة)، وفي [أ، ب]: (المرارة كلها).
(٣) سقط من: [ع].
(٤) في [هـ]: (الفقر)، نقلًا من الدرر المنثور ٥/ ٥١٦ و ٥١٨، وكذلك شعب الإيمان (٤٨٩١).

حضرت حسن کہتے ہیں: حضرت لقمان رحمہ اللہ نے اپنے بیٹے سے فرمایا: اے میرے بیٹے! میں نے پتھر اور لوہا اٹھایا ہے، مگر برے پڑوسی سے زیادہ وزنی (یعنی تکلیف دہ) چیز کوئی نہیں دیکھی۔ اور میں نے ہر کڑوی چیز کا ذائقہ دیکھا ہے، مگر تکبر سے زیادہ کڑوی چیز کوئی نہیں دیکھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37013]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37013، ترقيم محمد عوامة 35437)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں