مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
3. كلام سليمان بن داود ﵉
سیدنا سلیمان بن داؤد علیہ السلام کی باتیں
ترقیم عوامۃ: 35418 ترقیم الشثری: -- 36994
٣٦٩٩٤ - حدثنا عفان بن مسلم قال: حدثنا مبارك عن الحسن ان داود النبي ﷺ قال: اللهم لا مرض يضنيني ولا صحة تنسيني، ولكن بين ذلك.
حضرت حسن کہتے ہیں: حضرت داؤد نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے: اے اللہ! نہ تو مجھے ایسا مرض لاحق کیجئے جو مجھے بالکل بےکار کر دے، اور نہ ہی ایسی صحت عطا کیجئے جو مجھے (حق سے) غافل کر دے، بلکہ اعتدال والی کیفیت عطافرمائیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 36994]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36994، ترقيم محمد عوامة 35418)
ترقیم عوامۃ: 35419 ترقیم الشثری: -- 36995
٣٦٩٩٥ - حدثنا عفان قال: حدثنا مبارك قال: سمعت الحسن يقول: إن ايوب ﵇ (١) كان (كلما) (٢) اصابته مصيبة قال: اللهم انت اخذت، وانت اعطيت مهما تبقى نفسي احمدك على حسن بلائك.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [جـ]: (وكلما).
حسن کہتے ہیں: بیشک ایوب علیہ السلام کو جب کوئی آزمائش پیش آتی تو آپ علیہ السلام فرماتے: اے اللہ! آپ ہی (اپنی نعمتیں روک لیتے ہیں یا واپس) لے لیتے ہیں، اور آپ ہی (نعمتیں) عطا فرماتے ہیں، آپ جب تک میری سانسوں کی ڈور باندھے رکھیں گے میں آپ کے عمدہ (اندازِ) امتحان پر آپ کا شکر گزار رہوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 36995]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36995، ترقيم محمد عوامة 35419)
ترقیم عوامۃ: 35420 ترقیم الشثری: -- 36996
٣٦٩٩٦ - حدثنا عفان قال: حدثنا جعفر بن سليمان الضبعي عن ثابت البناني قال: بلغنا ان داود النبي ﷺ (كان) (١) جزا الصلاة على بيوته: على نسائه وولده، فلم تكن (تاتي ساعة) (٢) من الليل والنهار إلا وإنسان من آل داود ﵇ (٣) قائم يصلي، فعمتهن هذه الآية: ﴿اعملوا آل داوود شكرا وقليل من عبادي الشكور﴾ [سبا: ١٣] .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (كا).
(٢) في [ع]: (تأتي ساعة)، وفي [أ، ب]: (تأت ساعة).
(٣) سقط من: [هـ].
حضرت ثابت بنانی کہتے ہیں: ہم تک یہ بات پہنچی ہے کہ نبی حضرت داؤد علیہ السلام نے نماز کو اپنے گھروں پر، یعنی اپنی بیویوں اور بچوں پر تقسیم کر رکھا تھا۔ دن کی کوئی گھڑی ہوتی یا رات کا کوئی پہر، ہر وقت آپ کے اہل خانہ میں سے کوئی نہ کوئی شخص نماز میں مشغول رہتا۔ چناچہ یہ آیت (آپ علیہ السلام کے) ان تمام (اہلِ و عیال) کے بارے میں عام ہے (جو اس کار خیر میں شریک رہتے تھے: اے آلِ داؤد (اپنے رب کا) شکر بجا لاؤ، اور میرے بندوں میں سے بہت کم لوگ (صحیح معنوں میں) شکر گزار ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 36996]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36996، ترقيم محمد عوامة 35420)
ترقیم عوامۃ: 35421 ترقیم الشثری: -- 36997
٣٦٩٩٧ - حدثنا عفان قال: حدثنا معاوية بن عبد الكريم عن الحسن ان داود النبي ﷺ (١) قال: إلهي، لو ان لكل شعرة مني لسانين يسبحانك الليل والنهار ما ⦗٢٤١⦘ (قضينا) (٢) نعمة من نعمك علي.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ع].
(٢) كذا في طبقات أصبهان (٤٣٢)، وورد في تاريخ ابن عساكر ١٧/ ٩٨: (قضيا)، وفي الزهد لأحمد ص ٦٩ والشكر لابن أبي الدنيا (٢٥) والدر المنثور ٦/ ٦٨١: (قضيت)، وفي شعب الإيمان (٤٥٧٩) وبغية الطلب ٧/ ٣٤٢٤: (قضتا).
حضرت حسن سے مروی ہے کہ نبی حضرت داؤد علیہ السلام نے فرمایا: میرے معبود برحق! اگر میرے ہر ہر بال کی دو دو زبانیں ہوتیں اور دن رات آپ کی تسبیح میں مشغول ہوتیں، تو بھی آپ کی کسی ادنیٰ سی نعمت کا (شکر بجا لانے کا) حق ادا نہ کر پاتیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 36997]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36997، ترقيم محمد عوامة 35421)
ترقیم عوامۃ: 35422 ترقیم الشثری: -- 36998
٣٦٩٩٨ - حدثنا عفان قال: حدثنا جعفر بن سليمان قال: (حدثنا) (١) الجعد ابو عثمان قال: بلغنا ان داود ﵇ (٢) قال: إلهي، ما جزاء من فاضت عيناه من خشيتك؟ قال: جزاؤه (٣) اؤمنه يوم الفزع الاكبر.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، س، ط].
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) في [هـ]: زيادة (أن).
حضرت ابو عثمان کہتے ہیں: ہم تک یہ بات پہنچی ہے کہ حضرت داؤد علیہ السلام نے فرمایا: میرے معبودِ برحق! اس شخص کے لئے کیا انعام ہے جس کی آنکھیں آپ کے ڈر سے آنسو بہا دیں؟ اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے فرمایا: اس کا انعام یہ ہے کہ میں اسے بہت بڑی گھبراہٹ (یعنی قیامت) کے دن امن میں رکھوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 36998]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36998، ترقيم محمد عوامة 35422)
4. كلام موسى النبي ﵇
نبی سیدنا موسیٰ علیہ السلام کی باتیں
ترقیم عوامۃ: 35423 ترقیم الشثری: -- 36999
٣٦٩٩٩ - (حدثنا ابو بكر) (١) قال: حدثنا عبد الله بن نمير قال: حدثنا مالك بن مغول عن الحسن (ابي) (٢) يونس عن هارون بن (رئاب) (٣) قال: حدثني ابن (عم) (٤) حنظلة كاتب النبي ﷺ: ان الله اوحى إلى موسى ﵇ (٥) :"ان قومك زينوا مساجدهم واخربوا قلوبهم، وتسمنوا كما تسمن الخنازير ليوم ذبحها، وإني نظرت (إليهم) (٦) فلعنتهم (ولا) (٧) استجيب دعاءهم ولا اعطيهم مسائلهم".
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) في [ب، هـ]: (رباب).
(٤) في [هـ]: (عمر عن)، وفي [أ]: (عمر)، وانظر: الزهد لأحمد (ص ١٠٩)، وكنز العمال ١٦/ ٧.
(٥) سقط من: [هـ].
(٦) في [س]: (عليهم).
(٧) في [جـ]: (فلا).
حضرت حنظلہ رضی اللہ عنہ جو کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے کاتب ہیں ان کے چچا زاد بھائی نے بیان فرمایا کہ اللہ تبارک وتعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی طرف وحی فرمائی: بیشک آپ کی قوم نے مساجد کو (تو) سجا سنوار رکھا ہے، مگر اپنے دلوں کا حال خراب کر رکھا ہے۔ اور (کثرتِ اکل کی وجہ) سے یوں پھول چکے ہیں جیسے خنزیروں کو ذبح کرنے کے لیے موٹا کیا جاتا ہے۔ میں ان (کی اس بری حالت) کو دیکھ کر ان پر لعنت کرتا ہوں، نہ تو میں ان کی دعا قبول کرتا ہوں اور نہ ان کی مطلوبہ چیز انہیں عطا کرتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 36999]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36999، ترقيم محمد عوامة 35423)
ترقیم عوامۃ: 35424 ترقیم الشثری: -- 37000
٣٧٠٠٠ - حدثنا سليمان بن حرب عن حماد بن سلمة عن عطاء بن السائب عن عبيد بن عمير ان داود (١) سجد حتى نبت ما حوله خضراء من دموعه، فاوحى الله إليه: يا داود ما تريد؟ (تريد) (٢) ان ازيدك في مالك (و) (٣) ولدك (وعمرك) (٤) ؟ قال: يا رب، (بهذا) (٥) (ترد علي) (٦) ، فغفر له.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: ﷺ.
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٣) سقط من: [هـ].
(٤) في [ع]: تكرر.
(٥) في [أ، ب، جـ، هـ]: (هذا).
(٦) سقط من: [س].
حضرت عبید بن عمیر سے مروی ہے کہ حضرت داؤد علیہ السلام نے (گریہ وزاری کے ساتھ) اتنا طویل سجدہ فرمایا کہ ان کے آنسوؤں (کی نمی سے) ان کے ارد گرد سبزہ اگ آیا۔ چناچہ اللہ تبارک وتعالیٰ نے ان کی طرف وحی فرمائی: اے داؤد (علیہ السلام) تم کیا چاہتے ہو؟ کیا تم چاہتے ہو کہ میں تمہارے ما ل و اولاد اور عمر میں اضافہ کر دوں۔ تو حضرت داؤد علیہ السلام نے (عجزو انکسار کے ساتھ شکوہ کرتے ہوئے) عرض کیا: اے میرے پروردگار! کیا (آپ کے نزدیک میں دنیا سے محبت کرنے والا اور دنیا کو چاہنے والا ہوں کہ میری طویل آہ وزاری کے نتیجہ میں) آپ نے مجھے یہ جواب دیا؟ بس اسی وقت اللہ تبارک وتعالیٰ نے ان کی مغفرت فرما دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37000]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37000، ترقيم محمد عوامة 35424)
ترقیم عوامۃ: 35425 ترقیم الشثری: -- 37001
٣٧٠٠١ - حدثنا ابو اسامة قال: حدثنا هشام بن عروة عن ابيه ان موسى ﵇ (١) قال: يا رب، اخبرني باكرم خلقك عليك، قال: الذي يسرع إلى هواي إسراع النسر إلى هواه، (و) (٢) الذي يكلف بعبادي الصالحين كما يكلف الصبي بالناس، والذي يغضب إذا انتهكت محارمي غضب النمر لنفسه، فإن النمر إذا غضب لم يبال اكثر الناس ام قلوا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ].
حضرت ہشام بن عروہ نے اپنے والد ماجد سے روایت کیا ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اللہ تبارک وتعالیٰ سے عرض کیا: اے میرے رب مجھے بتا دیجئے کہ آپ کی مخلوق میں سے کون آپ کے نزدیک سب سے زیادہ قابل عزت ہے؟ اللہ جل جلالہ نے فرمایا: (میرے نزدیک) وہ شخص (سب سے زیادہ قابل احترام ہے) جو میرے احکامات (کو پورا کرنے کے لئے، ذوق و شوق سے ان) کی طرف یوں پیش قدمی کرے جیسے گدھ اپنی خوراک کی طرف (بڑی رغبت اور ذوق و شوق سے) لپکتا ہے۔ اور وہ شخص (بھی میرے نزدیک سب سے زیادہ قابل عزت ہے) جو میرے نیک بندوں پر یوں فریفتہ ہو جیسے چھوٹا بچہ لوگوں کا دلدادہ ہوتا ہے۔ اور وہ شخص بھی (بھی میرے نزدیک سب سے زیادہ قابل عزت ہے) جو میرے احکامات کی خلاف ورزی کئے جانے پر یوں غضب ناک ہو جیسا چیتا اپنے دفاع کے لئے غضبناک ہوتا ہے۔ اور چیتا جب غضبناک ہوتا ہے تو اس بات کی پروا نہیں کرتا کہ مدمقابل زیادہ تعداد میں ہیں یا کم۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37001]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37001، ترقيم محمد عوامة 35425)
ترقیم عوامۃ: 35426 ترقیم الشثری: -- 37002
٣٧٠٠٢ - حدثنا معاوية بن هشام قال: حدثنا سفيان عن زيد بن اسلم عن عبد الله بن عبيد عن ابيه قال: قال موسى ﵇ (١) : اي رب، ذكرت إبراهيم وإسحاق ويعقوب، بم اعطيتهم ذاك؟ قال: إن إبراهيم لم يعدل (بي شيئا) (٢) إلا اختارني، وإن إسحاق جاد (لي) (٣) بنفسه وهو (بما) (٤) سواها اجود، ⦗٢٤٣⦘ وإن يعقوب لم (ابتله) (٥) ببلاء إلا ازداد بي حسن ظن.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ع، هـ].
(٢) في [ع]: (شيئًا بي).
(٣) سقط من: [هـ]، والصواب أن إسماعيل هو الذبيح.
(٤) في [أ، ب، جـ]: (لما).
(٥) في [جـ]: (ابتليه).
حضرت عبداللہ بن عبید کے والد ماجد کہتے ہیں: حضرت موسیٰ علیہ السلام نے (اللہ تبارک و تعالیٰ کی خدمت میں) عرض کیا: اے میرے رب! آپ نے حضرت ابراہیم، حضرت اسحاق اور حضرت یعقوب۔ کا ذکر (اپنے محبوب بندوں میں) فرمایا ہے، یہ (مقام و مرتبہ) آپ نے انہیں (ان کے) کس (عمل کی برکت کی) وجہ سے عطا فرمایا؟ اللہ تبارک وتعالیٰ نے (جواب میں) ارشاد فرمایا: بیشک ابراہیم (علیہ السلام) نے جب بھی (کسی معبودِ باطل یا ناجائز کام کو میرے یا میرے حکم کے مقابلے میں آتے دیکھا اور مجبورا انہوں نے اس سے) میرا موازنہ کیا تو (اس معبودِ باطل اور غیر شرعی کام کو چھوڑ کر میرے حکم کو اور) مجھے ہی اختیار کیا۔ اور اسحاق (علیہ السلام) نے میری رضا کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ 1 پیش کردیا تھا، اور جان کے علاوہ دیگر اشیاء (کو میری رضا کی خاطر صدقہ و خیرات کی مد میں خرچ کرنے کے سلسلے) میں تو ان کی فیاضی (اس سے بھی) بہت زیادہ تھی۔ اور یعقوب (علیہ السلام کے مجھ پر بھروسہ کا یہ عالم تھا کہ ان) کو میں نے جب بھی آزمایا، میرے ساتھ ان کا حسن ظن ہی بڑھا (بد گمانی پیدا نہیں ہوئی)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37002]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37002، ترقيم محمد عوامة 35426)
ترقیم عوامۃ: 35427 ترقیم الشثری: -- 37003
٣٧٠٠٣ - حدثنا جرير عن قابوس عن ابيه عن ابن عباس قال: قال موسى ﵇ (١) : اي رب اي عبادك احب إليك، قال: اكثرهم لي ذكرا، قال: (رب) (٢) اي عبادك اغنى، قال: الراضي بما اعطيته، قال: اي رب (اي) (٣) عبادك احكم؟ قال: الذي يحكم على نفسه (ما) (٤) يحكم على الناس (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ع، هـ].
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) سقط من: [ق، هـ].
(٤) في [هـ]: (بما).
(٥) ضعيف؛ قابوس فيه لين، أخرجه أحمد في الزهد ص ٨٧، وابن جرير في التفسير ١٥/ ٢٧٧، وأبو خيثمة في كتاب العلم (٨٦)، والبيهقي في شعب الإيمان (١٠٣٤٨)، وابن عساكر ٦١/ ١٤٢ والخطيب في الرحلة (٣٠).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: حضرت موسیٰ علیہ السلام نے (اللہ رب العزت کی بارگاہ میں عرض کیا): اے میرے پروردگا! آپ کے بندوں میں سے کون آپ کو سب سے زیادہ محبوب ہے؟ اللہ تبارک وتعالی نے فرمایا: سب سے زیادہ میرا ذکر کرنے والا۔ انہوں نے پھر عرض کیا: اے میرے پالنہار! آپ کے بندوں میں سے کون سب سے زیادہ امیر ہے؟ اللہ جل شانہ نے فرمایا: میری عطا (کردہ نعمتوں) پر راضی ہوجانے والا۔ آپ نے پھر عرض کیا: اے میرے رب! آپ کے بندوں میں سے کون سب سے زیادہ عمدہ فیصلہ کرنے والا ہے؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: جو اپنے خلاف بھی ویسا ہی فیصلہ کرے جیسا فیصلہ وہ لوگوں کے خلاف کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37003]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37003، ترقيم محمد عوامة 35427)