مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
36. وذكر أن أبا حنيفة قال: إذا تكلم فلا يسجدهما
گفتگو کے بعد سجدہ سہو کا بیان
ترقیم عوامۃ: 37321 ترقیم الشثری: -- 38921
٣٨٩٢١ - حدثنا حفص عن حجاج عن عبد الملك بن المغيرة الطائفي عن عبد الرحمن بن (البيلماني) (١) قال: خطب النبي ﷺ فقال:"انكحوا الايامي منكم"، فقام إليه رجل فقال: يا رسول الله ما العلائق بينهم؟ قال:"ما تراضى عليه اهلوهم" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (البليماني).
(٢) مرسل ضعيف؛ عبد الرحمن بن البيلماني ضعيف، وأخرجه سعيد بن منصور ١/ (٦١٩)، وأبو داود في المراسيل (٢١٥)، وابن جرير في التفسير ٢/ ٤٨٨، والبيهقي ٧/ ٢٣٩.
حضرت عبد الرحمن بن بیلمانی بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خطبہ ارشاد فرمایا اور فرمایا: { أَنْکِحُوا الأَیَامَی مِنْکُمْ } ایک آدمی کھڑا ہوا اس نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! ان کے درمیان بندھن (کا عوض) کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس شئی پر ان کے گھر والے راضی ہوجائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38921]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38921، ترقيم محمد عوامة 37321)
ترقیم عوامۃ: 37322 ترقیم الشثری: -- 38922
٣٨٩٢٢ - حدثنا ابو معاوية عن حجاج عن قتادة عن انس قالت: زوج عبد الرحمن بن عوف على وزن نواة من ذهب (قومت) (١) ثلاثة دراهم وثلثا (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (فقرمت).
(٢) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس، وأخرجه البيهقي ٧/ ٢٣٧، وأخرجه بنحوه البخاري (٥٠١٩)، ومسلم (١٤٢٧).
حضرت انس سے روایت ہے کہ عبد الرحمان بن عوف نے ایک گٹھلی کے وزن کے بقدر سونے کے عوض نکاح کیا تھا۔ جس کی قیمت تین درہم اور تہائی درہم تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38922]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38922، ترقيم محمد عوامة 37322)
ترقیم عوامۃ: 37323 ترقیم الشثری: -- 38923
٣٨٩٢٣ - حدثنا حفص عن عمرو عن الحسن قال: ما تراضى عليه الزوج والمراة فهو مهر.
حضرت حسن سے منقول ہے کہ جس مقدار پر میاں بیوی راضی ہوجائیں وہی مہر ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38923]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38923، ترقيم محمد عوامة 37323)
ترقیم عوامۃ: 37324 ترقیم الشثری: -- 38924
٣٨٩٢٤ - حدثنا معتمر عن ابن عون قال: سالت الحسن: ما ادنى ما يتزوج (عليه) (١) الرجل؟ قال: وزن نواة من ذهب.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: بياض.
حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ میں نے حسن سے کم سے کم مقدار (مہر) کا سوال کیا جس پر آدمی شادی کرسکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا: گٹھلی کے وزن کے بقدر سونا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38924]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38924، ترقيم محمد عوامة 37324)
ترقیم عوامۃ: 37325 ترقیم الشثری: -- 38925
٣٨٩٢٥ - حدثنا وكيع عن سفيان عن إسماعيل بن امية عن سعيد بن المسيب قال: لو رضيت بسوط كان مهرا.
حضرت سعید بن المسیب سے منقول ہے کہ اگر عورت ایک کوڑے (حق مہر) پر راضی ہوجائے تو یہی مہر ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38925]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38925، ترقيم محمد عوامة 37325)
ترقیم عوامۃ: 37326 ترقیم الشثری: -- 38926
٣٨٩٢٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عمير الخثعمي عن عبد الملك بن المغيرة الطائفي عن ابن (البيلماني) (١) قال: قال النبي ﷺ:"وآتوا النساء صدقاتهن نحلة"، قال: قالوا: يا (رسول) (٢) الله (فما) (٣) العلائق بينهم؟ قال:"ما تراضى عليه اهلوهم" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (البليماني).
(٢) في [جـ]: (برسول).
(٣) في [س]: (في).
(٤) مرسل ضعيف، ابن البيلماني تابعي ضعيف، أخرجه سعيد بن منصور ١/ (٦١٩)، وأبو داود في المراسيل (٢١٥)، وابن جرير في التفسير ٢/ ٤٨٨، والبيهقي ٧/ ٢٣٩.
حضرت ابن البیلمانی سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ { وَآتُوا النِّسَائَ صَدُقَاتِہِنَّ نِحْلَۃً } راوی کہتے ہیں: لوگوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! ان کے مابین بندھن (کا عوض) کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس شئی پر ان کے گھر والے راضی ہوجائیں۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: آدمی، عورت کے ساتھ دس درہم سے کم مقدار پر شادی نہیں کرسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38926]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38926، ترقيم محمد عوامة 37326)
37. وذكر أن أبا حنيفة قال: لا يتزوجها على أقل من عشرة دراهم
حق مہر کی کم از کم مقدار دس درہم ہے
ترقیم عوامۃ: 37327 ترقیم الشثری: -- 38927
٣٨٩٢٧ - حدثنا هشيم عن عبد العزيز بن (صهيب) (١) عن انس بن مالك ان النبي ﷺ اعتق صفية وتزوجها، قال: فقيل له: ما (اصدقها؟) (٢) قال:"اصدقها نفسها"، جعل عتقها صداقها (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (صهب).
(٢) في [أ، ب]: (صداقها).
(٣) صحيح؛ صرح هشيم بالتحديث عند ابن الجوزي في التحقيق (١٧٣٩)، وأخرجه البخاري (٥١٦٩)، ومسلم (١٣٦٥).
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت صفیہ کو آزاد کیا اور پھر ان سے شادی کرلی۔ راوی کہتے ہیں کہ آپ سے پوچھا گیا کہ آپ نے ان کو کیا مہر دیا تھا؟ انہوں نے جواب دیا کہ انہیں ان کی جان مہر میں دی تھی، یعنی ان کی آزادی کو حق مہر بنا لیا گیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38927]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38927، ترقيم محمد عوامة 37327)
ترقیم عوامۃ: 37328 ترقیم الشثری: -- 38928
٣٨٩٢٨ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جعفر بن محمد عن ابيه قال: قال علي: إن شاء اعتق (الرجل) (١) ام ولده وجعل عتقها مهرها (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (الرجال).
(٢) منقطع؛ أبو جعفر لم يدرك عليًا.
حضرت علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اگر آ دمی چاہے تو اپنی اُمّ ولد کو آزاد کر دے اور اس کی آزادی کو اس کا مہر شمار کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38928]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38928، ترقيم محمد عوامة 37328)
ترقیم عوامۃ: 37329 ترقیم الشثری: -- 38929
٣٨٩٢٩ - حدثنا ابو اسامة عن يحيى بن سعيد قال: قال سعيد بن المسيب: من اعتق وليدته او ام ولده وجعل ذلك لها صداقا، رايت ذلك (جائزا) (١) له.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (جائز).
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ جو آدمی اپنی لونڈی یا اُمّ ولد کو آزاد کر دے اور اسی آزادی کو اس کے لئے مہر بنا دے تو میں یہ کام اس کے لیے جائز سمجھتا ہوں۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: یہ نکاح (آزاد کردہ لونڈی کا) بھی مہر کے ساتھ جائز ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38929]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38929، ترقيم محمد عوامة 37329)
38. وذكر أن أبا حنيفة قال: لا يجوز إلا (بمهر)
کیا آزادی مہر بن سکتی ہے؟
ترقیم عوامۃ: 37330 ترقیم الشثری: -- 38930
٣٨٩٣٠ - حدثنا هشيم اخبرنا يعلى بن عطاء قال: حدثني (جابر) (١) بن الاسود عن ابيه قال: شهدت مع النبي ﷺ حجته، قال: فصليت معه صلاة الصبح في مسجد الخيف، فلما قضى صلاته وانحرف إذا هو برجلين في آخر القوم لم يصليا معه، فقال: علي بهما، فاتي بهما ترعد فرائصهما فقال:"ما منعكما ان تصليا معنا؟" قالا: (يا رسول) (٢) الله (كنا) (٣) قد صلينا في رحالنا، قال:"فلا تفعلا، إذا صليتما في رحالكما ثم اتيتما مسجد (جماعة) (٤) فصليا معهم فإنها لكما نافلة" (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، س]: (عامر)، وهو جابر بن يزيد بن الأسود.
(٢) في [ج)]: (برسول).
(٣) سقط من: [جـ].
(٤) سقط من: [ب].
(٥) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٤٧٤)، والترمذي (٢١٩)، والنسائي ٢/ ١١٢، وابن خزيمة (١٢٧٩)، وأبو داود (٦١٤)، وابن حبان (١٥٦٥)، وعبد الرزاق (٣٩٦٤)، والحاكم ١/ ٤١٤، والدارمي (١٣١٧)، والطيالسي (١٥٦٤)، والطحاوي ١/ ٣٦٣، وابن أبي عاصم في الآحاد (١٤٦٢)، والطبراني ١٢/ (٦١٤)، والدارقطني ١/ ٤١٣، والبيهقي ٢/ ٣٠١، وابن قانع ٣/ ٢٢٢.
حضرت جابر بن اسود اپنے والد سے روایت بیان کرتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ آپ کے حج میں شریک ہوا۔ فرماتے ہیں کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ صبح کی نماز مسجدِ خیف میں پڑھی۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی نماز پڑھ چکے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رُخ مبارک موڑا تو لوگوں کے اخیر میں دو آدمی بیٹھے تھے جنہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز نہیں پڑھی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: انہیں میرے پا س لاؤ۔ پس ان دونوں کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں لایا گیا ا س حال میں کہ ان پر کپکپی طاری تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ تم لوگوں کو ہمارے ساتھ نماز ادا کرنے سے کس چیز نے روکے رکھا؟ انہوں نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! ہم نے اپنے ٹھکانوں میں نماز پڑھ لی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: آئندہ ایسا مت کرو۔ جب تم اپنے ٹھکانوں میں نماز پڑھ لو پھر تم مسجد کی طرف آؤ۔ تو تم لوگوں کے ساتھ (جماعت میں) نماز پڑھو۔ کیونکہ یہ تمہارے لئے نفل ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38930]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38930، ترقيم محمد عوامة 37330)