🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
38. وذكر أن أبا حنيفة قال: لا يجوز إلا (بمهر)
کیا آزادی مہر بن سکتی ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37331 ترقیم الشثری: -- 38931
٣٨٩٣١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن زيد بن اسلم عن (بسر) (١) او بشر بن محجن (الدئلي) (٢) عن ابيه عن النبي ﷺ بنحوه (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (شبر)، وفي [هـ]: (يسر).
(٢) في [س]: (الديلي).
(٣) مجهول؛ بسر بن محجن مجهول على الصحيح، وأخرجه أحمد ٤/ ٣٣٨ (١٨٩٩٩)، والنسائي (٩٣٠)، وابن حبان (٢٤٠٥)، والحاكم ١/ ٢٤٤، ومالك (٢٩٦)، والشافعي في المسند (٢١٤)، وعبد الرزاق (٣٩٣٢)، وابن أبي عاصم في الآحاد (٩٥٨)، والطبراني ٢٠/ (٦٩٦)، والدارقطني ١/ ٤١٥، والبخاري في التاريخ ٤/ ٨، وابن قانع ٣/ ٦٨، وابن شاهين في ناسخ الحديث (٩٤)، والمزي ٢٧/ ٢٧٠.

حضرت بشر یا بُسر بن محجن اپنے والد سے ایسی ہی مذکورہ بالا روایت نقل کرتے ہیں۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: فجر کی نماز کا (امام کے ساتھ) اعادہ نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38931]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38931، ترقيم محمد عوامة 37331)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
39. وذكر أن أبا حنيفة قال: لا تعاد الفجر
فجر کی نماز میں امام کے پیچھے نفلوں کی نیَّت سے اقتدا کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37332 ترقیم الشثری: -- 38932
٣٨٩٣٢ - حدثنا عبدة عن ابن ابي عروبة عن سليمان الناجي عن ابي المتوكل عن ابي سعيد قال: جاء رجل وقد صلى النبي ﷺ قال: فقال (له) (١) (النبي) (٢) ﷺ:"ايكم يتجر على هذا؟" قال: فقام رجل من القوم فصلى معه (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) في [س]: (رسول اللَّه).
(٣) صحيح؛ عبدة سمع من سعيد قبل اختلاطه، أخرجه أبو داود (٥٧٤)، والترمذي (٢٢٠)، وأحمد ٣/ ٥ (١١٠١٩)، وابن خزيمة (١٦٣٢)، وابن الجارود (٣٣٠)، وابن حبان (٢٣٩٧)، والدارقطني ١/ ٢٧٦، وأبو يعلى (١٠٥٧)، وعبد بن حميد (٩٣٦)، والدارمي ١/ ٣١٨، والحاكم ١/ ٢٠٩، والضياء في المختارة (١٦٠٧)، والبيهقي ٣/ ٦٩، والطبراني في الصغير (٦٠٦)، والبغوي (٨٥٩)، وابن عبد البر في الاستذكار ١/ ٣٩٥.

حضرت ابو سعید سے روایت ہے کہ ایک آدمی (مسجد میں) حاضر ہوا درآنحالیکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز پڑھ چکے تھے: راوی کہتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کون اس (کی نماز) پر تجارت کرے گا؟ راوی کہتے ہیں: پس ایک آدمی کھڑا ہوا اور اس نے آنے والے شخص کے ہمراہ نماز پڑھی۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: اس صورت میں (دوبارہ) جماعت نہ کرواؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38932]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38932، ترقيم محمد عوامة 37332)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
40. وذكر أن أبا حنيفة قال: لا (تجمعوا فيه)
دوسری مرتبہ جماعت کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37333 ترقیم الشثری: -- 38933
٣٨٩٣٣ - [حدثنا عبد الرحيم (حدثنا) (١) ابن ابي عروبة عن قتادة عن الحسن عن النبي ﷺ قال:"من قتل عبده قتلناه، ومن جدع عبده جدعناه"] (٢) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (عن).
(٢) سقط الخبر في: [أ، ب].
(٣) مرسل؛ الحسن تابعي، أخرجه عبد الرزاق، وورد من حديث الحسن عن سمرة، أخرجه أحمد (٢٠١٠٤)، وأبو داود (٤٥١٥)، والترمذي (١٤١٤)، والنسائي (٦٩٣٨)، وابن ماجه (٢٦٦٣)، والحاكم ٤/ ٣٦٧، والدارمي (٢٣٥٨)، والطيالسي (٩٠٥) والطبراني (٦٨٠٨).

حضرت حسن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو کوئی اپنے غلام کو قتل کرے گا، ہم اس کو قتل کریں گے اور جو کوئی اپنے غلام کا ناک کاٹے گا ہم اس کا ناک کاٹیں گے۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: آزاد کو غلام کے بدلے قتل نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38933]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38933، ترقيم محمد عوامة 37333)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
41. (وذكر أن أبا حنيفة قال:) لا يقتل به
آزاد کو غلام کے بدلے میں قتل کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37334 ترقیم الشثری: -- 38934
٣٨٩٣٤ - حدثنا علي بن مسهر عن محمد بن عمرو عن ابي سلمة عن ابي هريرة عن النبي ﷺ قال:"من ادرك ركعة من (١) العصر قبل ان تغرب الشمس فقد ادرك الصلاة، من ادرك من صلاة الفجر ركعة قبل ان تطلع الشمس فقد ادرك الصلاة" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: زيادة (الصلاة).
(٢) حسن؛ محمد بن عمر صدوق، وأخرجه البخاري (٥٥٦)، ومسلم (٦٠٧).

حضرت ابوہریرہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص غروب آفتاب سے پہلے عصر کی ایک رکعت پالے تو تحقیق اس نے پوری نماز پالی۔ اور جو شخص طلوع آفتاب سے پہلے فجر کی ایک رکعت پالے تو تحقیق اس نے پوری نماز پالی۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: جب آدمی فجر کی ایک رکعت پڑھ چکے اور سورج طلوع ہوجائے تو اس آدمی کو یہ فجر کفایت نہیں کرے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38934]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38934، ترقيم محمد عوامة 37334)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
42. وذكر أن أبا حنيفة قال: إذا صلى ركعة من الفجر ثم طلعت الشمس لم يجزئه
دوران نماز طلوع آفتاب ہو جانے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37335 ترقیم الشثری: -- 38935
٣٨٩٣٥ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن حميد عن ابي هريرة قال: جاء رجل إلى النبي ﷺ فقال: هلكت، قال:"وما اهلكك؟" قال: وقعت على امراتي في رمضان، قال:"اعتق رقبة"، قال: لا اجد، قال:"صم شهرين"، قال: لا ⦗٢٤٦⦘ استطيع، قال:"اطعم ستين مسكينا"، قال: لا اجد، قال:"اجلس"، فجلس، فبينما هو كذلك إذ اتي بعرق فيه تمر، قال له النبي ﷺ:"اذهب فتصدق به"، قال: والذي بعثك بالحق ما بين لابتي المدينة اهل بيت افقر إليه منا، فضحك حتى بدت انيابه، ثم قال:"انطلق، فاطعمه عيالك" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٧٠٩)، ومسلم (١١١١).
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا۔ میں تو ہلاک ہوگیا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا: تمہیں کس چیز نے ہلاک کردیا ہے؟ اس آدمی نے کہا۔ میں نے ماہ رمضان میں (روزہ کی حالت میں) اپنی بیوی کے ساتھ ہمبستری کرلی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ایک غلام کو (بطور کفارہ) آ زاد کردو۔ اس آدمی نے عرض کیا: میرے پاس تو غلام نہیں ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم دو مہینے کے روزے رکھو۔ اس آدمی نے کیا۔ مجھے اس کی استطاعت نہیں ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلا دو۔ اس آدمی نے عرض کیا۔ مجھ سے یہ بھی نہیں ہوسکتا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیٹھ جاؤ۔ پس وہ آدمی بیٹھ گیا۔ وہ آدمی بیٹھا ہی ہوا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک تھال لایا گیا اس میں کھجوریں تھیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس بیٹھے ہوئے آدمی سے فرمایا۔ یہ لے جاؤ اور اس کو صدقہ کردو۔ اس آدمی نے عرض کیا۔ قسم اس ذات کی جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا: مدینہ کی دھرتی پر ہم سے زیادہ فقیر اور محتاج کوئی گھرانہ نہیں ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (یہ سن کر) ہنس دیے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اطراف والے دانت ظاہر ہوگئے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ جاؤ چلے جاؤ۔ اور یہ اپنے اہل خانہ کو کھلا دو۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: اپنے عیال کو یہ (صدقہ) کھلانا جائز نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38935]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38935، ترقيم محمد عوامة 37335)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
43. وذكر أن أبا حنيفة قال: لا يجوز أن يطعمه عياله
روزے کے کفارہ کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37336 ترقیم الشثری: -- 38936
٣٨٩٣٦ - حدثنا هشيم عن ابي بشر عن ابي عمير بن انس قال: حدثني عمومتي من الانصار من اصحاب النبي ﷺ، قال: اغمي علينا هلال شوال فاصبحنا صياما، فجاء ركب من آخر النهار فشهدوا عند النبي ﷺ انهم راوا الهلال بالامس، فامر النبي ﷺ ان يفطروا وان يخرجوا إلى عيدهم من الغد (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه أحمد (٢٠٥٨٤)، وأبو داود (١١٥٧)، والنسائي ٣/ ١٨٠، وابن ماجه (١٦٥٣)، والدارقطني ٢/ ١٧٠، وابن حزم في المحلى ٥/ ٩٢، والبيهقي ٤/ ٢٥٠، والمزي ٤٢/ ٣٤، كما أخرجه ابن حبان (٣٤٥٦)، والبزار (٩٧٢/ كشف).
حضرت ابو عمیر بن انس بیان کرتے ہیں کہ مجھے میرے انصاری چچاؤں نے جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ میں سے تھے۔ بیان کیا کہ ہم پر شوال کا چاند (بادل وغیرہ کی وجہ سے) چھپا رہ گیا اور ہم نے صبح کو روزہ رکھ لیا۔ آخر دن کو سواروں کی ایک جماعت آئی اور اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر گواہی دی کہ انہوں نے کل چاند دیکھا تھا۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو افطار کرنے کا حکم دیا اور دوسرے دن عید کے لئے نکلنے کا حکم دیا۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: دوسرے دن لوگ عید کو نہیں نکلیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38936]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38936، ترقيم محمد عوامة 37336)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
44. وذكر أن أبا حنيفة قال: لا يخرجون من (الغد)
دوسرے دن عید کی نماز پڑھنے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37337 ترقیم الشثری: -- 38937
٣٨٩٣٧ - حدثنا وكيع حدثنا حماد بن سلمة عن محمد بن زياد عن ابي هريرة قال: (قال) (١) النبي ﷺ:"من اشترى مصراة فهو فيها بالخيار، إن شاء ردها ورد معها صاعا من تمر" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س، هـ].
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢١٥٠)، ومسلم (١٥٢٤).

حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس آدمی نے مُصرّاۃ (وہ جانور جس کا مالک اس کادودھ دوہنا اس نیت سے بند کر دے کہ اس کے تھنوں میں دودھ بھرا ہوا دیکھ کر مشتری زیادہ ثمن دے گا) کو خریدا۔ اس کو اس بیع میں اختیار ہے اگر چاہے تو اس مُصّراۃ کو واپس کر دے اور اس کے ساتھ ایک صاع کھجوروں کا بھی واپس کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38937]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38937، ترقيم محمد عوامة 37337)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37338 ترقیم الشثری: -- 38938
٣٨٩٣٨ - حدثنا وكيع عن شعبة عن الحكم عن عبد الرحمن بن ابي ليلى عن رجل من اصحاب النبي ﷺ (قال) (١) :"من اشترى مصراة فهو فيها بخير النظرين، إن ردها رد معها (صاعا من طعام او صاعا من تمر) (٢) " (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [جـ]: تقديم وتأخير.
(٣) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٨٨١٩)، وأبو داود (٢٣٧٤)، والطحاوي ٤/ ١١، والبيهقي ٤/ ٢٦٣.

حضرت عبد الرحمان بن ابی لیلیٰ، ایک صحابی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو شخص مصراۃ کو خرید لے تو اس کو دو چیزوں کا اختیار ہے اگر اس کو واپس کرنا چاہتا ہے تو اس کے ساتھ ایک صاع کھجور کا یا ایک صاع طعام کا واپس کرے گا۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول اس کے برخلاف ذکر کیا گیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38938]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38938، ترقيم محمد عوامة 37338)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
45. وذكر أن أبا حنيفة قال: بخلافه
مُصَراۃ (دودھ روکے ہوئے جانور) کی بیع کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37339 ترقیم الشثری: -- 38939
٣٨٩٣٩ - حدثنا حفص بن غياث عن ابن جريج عن عطاء عن جابر قال: نهى (النبي) (١) ﷺ ان ينبذ التمر والزبيب جميعا، والبسر والتمر جميعا (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، س]: (رسول اللَّه).
(٢) صحيح؛ صرح ابن جريج بالسماع عند مسلم، وأخرجه البخاري (٥٦٠١)، ومسلم (١٩٨٦).

حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھجور اور کشمش کی اکٹھی نبیذ بنانے سے منع فرمایا۔ اور اسی طرح کچی اور پکی کھجور کی اکٹھی نبیذ سے منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38939]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38939، ترقيم محمد عوامة 37339)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37340 ترقیم الشثری: -- 38940
٣٨٩٤٠ - حدثنا ابن مسهر عن الشيباني عن حبيب عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: نهى رسول الله ﷺ ان يخلط التمر والزبيب جميعا، وان يخلط البسر والزبيب جميعا، وكتب بذلك إلى اهل (جرش) (١) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ، س].
(٢) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٩٩٠)، وأحمد (٣١١٠).

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھجور اور کشمش کو اکٹھا (نبیذ) کرنے سے اور کچی کھجور اور کشمش کو اکٹھا (نبیذ) کرنے سے منع فرمایا۔ اور یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اہل جُرش کے نام لکھی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38940]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38940، ترقيم محمد عوامة 37340)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں