مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
26. وذكر أن أبا حنيفة قال: لا يؤم الإمام وهو جالس
بیٹھے ہوئے آدمی کی امامت کروانے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 37291 ترقیم الشثری: -- 38891
٣٨٨٩١ - حدثنا عيسى بن يونس عن عمر بن سعيد بن ابي حسين قال: حدثنا ابن ابي مليكة قال: حدثنا عقبة بن الحارث قالت: زوجت ابنة (ابي) (١) إهاب (التميمي) (٢) فلما كانت صبيحة (ملكها) (٣) جاءت مولاة لاهل مكة فقالت: إني قد ارضعتكما، فركب عقبة (إلى النبي ﷺ بالمدينة فذكر له ذلك، وقال: سالت اهل الجارية فانكروا، فقال:"وكيف) (٤) وقد قيل"، ففارقها ونكحت غيره (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (ابن).
(٢) في [س]: (التيمي).
(٣) في [س]: (ملهكها).
(٤) سقط من: [ب].
(٥) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٠٥٢)، وأحمد (١٦١٤٩).
حضرت عقبہ بن حارث سے بیان کرتے ہیں کہ میں نے ابو اہاب تمیمی کی بیٹی سے شادی کی، پس جب اس کے نکاح کی صبح تھی تو اہل مکہ کی ایک آزاد کردہ لونڈی آئی تو اس نے کہا۔ میں نے تم دونوں کو دودھ پلایا تھا۔ اور پھر حضرت عقبہ سوار ہو کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں مدینہ میں حاضر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے اس کا تذکرہ کیا اور (یہ بھی) کہا کہ میں نے لڑکی والوں سے پوچھا ہے تو انہوں نے انکار کیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ جب کہہ دیا گیا ہے تو انکار کیسا؟ پس آپ نے ان سے جدائی کرلی اور انہوں نے کسی اور سے نکاح کرلیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38891]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38891، ترقيم محمد عوامة 37291)
ترقیم عوامۃ: 37292 ترقیم الشثری: -- 38892
٣٨٨٩٢ - حدثنا معتمر عن محمد بن عثيم عن محمد بن عبد الرحمن بن البيلماني عن ابيه عن ابن عمر قال: سئل النبي ﷺ ما يجوز في الرضاعة من الشهود؟ ⦗٢٣٤⦘ قال:"رجل او امراة" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف جدًا؛ محمد بن عبد الرحمن بن البيلماني متروك، وأخرجه أحمد (٤٩١١)، وعبد الرزاق (١٥٤٣٧).
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا گیا کہ رضاعت میں کتنے گواہوں کی گواہی جائز ہوتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ایک آدمی یا ایک عورت۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: زیادہ کی گواہی جائز ہے کم کی نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38892]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38892، ترقيم محمد عوامة 37292)
27. وذكر أن أبا حنيفة قال: لا يجوز إلا أكثر
رضاعت کے گواہوں کا بیان
ترقیم عوامۃ: 37293 ترقیم الشثری: -- 38893
٣٨٨٩٣ - حدثنا يزيد بن هارون عن محمد بن إسحاق عن داود بن حصين عن عكرمة عن ابن عباس ان النبي ﷺ رد ابنته زينب على ابي العاص بعد سنتين بنكاحها الاول (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ داود ضعيف في عكرمة، وصرح ابن إسحاق بالتحديث عند الترمذي، أخرجه أحمد (١٨٧٦)، وأبو داود (٢٢٤٠)، والترمذي (١١٤٣)، والحاكم ٣/ ٢٣٧، وابن ماجه (٢٠٠٩)، والبيهقي ٧/ ١٨٧، وعبد الرزاق (١٢٦٤٤)، والدارقطني ٣/ ٢٥٤، والطحاوي ٣/ ٢٥٦.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی بیٹی حضرت زینب کو ابو العاص کے پاس دو سال بعد پہلے نکاح کے ساتھ ہی واپس فرمایا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38893]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38893، ترقيم محمد عوامة 37293)
ترقیم عوامۃ: 37294 ترقیم الشثری: -- 38894
٣٨٨٩٤ - حدثنا ابو اسامة عن إسماعيل عن الشعبي ان النبي ﷺ ردها عليه بنكاحها الاول (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ الشعبي تابعي، وأخرجه عبد الرزاق (١٢٦٤٠)، وسعيد بن منصور (٢١٠٧)، والطحاوي ٣/ ٢٥٦.
حضرت شعبی سے منقول ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زینب کو ابو العاص پر پہلے نکاح کے ساتھ واپس بھیجا تھا۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: نکاح کی تجدید کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38894]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38894، ترقيم محمد عوامة 37294)
28. وذكر أن أبا حنيفة قال: يستأنف النكاح
بیوی کے اسلام لانے کے بعد شوہر کے اسلام لانے پر تجدید نکاح کا بیان
ترقیم عوامۃ: 37295 ترقیم الشثری: -- 38895
٣٨٨٩٥ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن عيسى بن طلحة عن عبد الله بن عمرو قال: اتى النبي ﷺ رجل فقال: حلقت قبل ان اذبح؟ قال:"فاذبح ولا (حرج) (١) "، قال: ذبحت قبل ان ارمي؟ قال:"ارم ولا حرج" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (جرم).
(٢) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٣٠٦)، وأحمد (٦٤٨٩)، وأصله عند البخاري (١٢٤).
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ایک آدمی حاضر ہوا اور اس نے کہا، میں نے ذبح کرنے سے پہلے حلق کرلیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ ذبح کرلو۔ کوئی بات نہیں۔ سائل نے کہا۔ میں نے رمی کرنے سے پہلے ذبح کرلیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ رمی کرلو۔ کوئی بات نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38895]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38895، ترقيم محمد عوامة 37295)
ترقیم عوامۃ: 37296 ترقیم الشثری: -- 38896
٣٨٨٩٦ - حدثنا عبد الاعلى عن خالد عن عكرمة عن ابن عباس ان سائلا سال النبي ﷺ: رميت بعد ما امسيت؟ فقال:"لا حرج"، قال: وقال: (حلقت قبل ان انحر، قال: لا حرج) (١) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: تكررت.
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (١٧٢٣)، وبنحوه مسلم (١٣٠٧)، وأحمد (١٨٥٨).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک سائل نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا۔ میں نے شام ہوجانے کے بعد رمی کی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کوئی بات نہیں۔ راوی کہتے ہیں کہ سائل نے کہا۔ میں نے نحر کرنے سے پہلے حلق کرلیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کوئی بات نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38896]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38896، ترقيم محمد عوامة 37296)
ترقیم عوامۃ: 37297 ترقیم الشثری: -- 38897
٣٨٨٩٧ - حدثنا يحيى بن آدم حدثنا سفيان عن عبد الرحمن بن عياش عن زيد ابن علي عن ابيه عن عبيد الله بن ابي رافع عن علي عن النبي ﷺ اتاه رجل فقال: إني افضت قبل ان احلق؟ فقال:" (احلق) (١) او قصر ولا حرج" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) ضعيف؛ لضعف عبد الرحمن بن عياش، أخرجه أحمد (١٣٤٨)، والترمذي (٨٨٥)، وأبو يعلى (٣١٢)، وابن خزيمة (٢٨٣٧)، والبيهقي ٥/ ١٢٢.
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک آدمی آیا اور اس نے عرض کیا: میں نے حلق سے پہلے طواف افاضہ کرلیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: حلق کرلو یا قصر کرلو، کوئی بات نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38897]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38897، ترقيم محمد عوامة 37297)
ترقیم عوامۃ: 37298 ترقیم الشثری: -- 38898
٣٨٨٩٨ - حدثنا اسباط بن محمد عن الشيباني عن زياد بن علاقة عن اسامة بن شريك ان النبي ﷺ ساله رجل فقال: حلقت قبل ان اذبح، قال:"لا حرج" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه أبو داود (٢٠١٥)، وابن ماجه (٣٤٣٦)، والطيالسي (١٢٣٢)، والطبراني (٤٦٣)، والحميدي (٨٢٤)، وابن خزيمة (٢٧٧٤)، والبيهقي ٥/ ١٤٦.
حضرت اسامہ بن شریک سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایک آدمی نے سوال کیا: میں نے ذبح کرنے سے پہلے حلق کرلیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38898]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38898، ترقيم محمد عوامة 37298)
ترقیم عوامۃ: 37299 ترقیم الشثری: -- 38899
٣٨٨٩٩ - حدثنا وكيع عن اسامة بن زيد عن عطاء عن جابر قال: قال رجل: يا رسول الله ﷺ (١) (حلقت) (٢) قبل ان (انحر) (٣) ، قال:"لا حرج" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٢) سقط من: [س].
(٣) في [أ، ب]: (أذبح).
(٤) حسن؛ أسامة بن زيد صدوق، أخرجه أبو داود (١٩٣٢)، وابن ماجه (٣٠٥٢)، وابن خزيمة (٢٧٨٧)، والدارمي (١٨٧٩)، وعبد بن حميد (١٠٠٤)، والطحاوي ٢/ ٢٣٦، والبيهقي ٥/ ١٤٣.
حضرت جابر کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! میں نے نحر کرنے سے پہلے حلق کرلیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کوئی بات نہیں۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: اس پر دم واجب ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38899]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38899، ترقيم محمد عوامة 37299)
29. وذكر أن أبا حنيفة قال: عليه دم
ارکانِ حج میں سے بعض کا بعض سے مؤخر ہو جانا دَم کو واجب کرتا ہے؟
ترقیم عوامۃ: 37300 ترقیم الشثری: -- 38900
٣٨٩٠٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن السدي عن يحيى بن عباد عن انس بن مالك ان ايتاما ورثوا خمرا، فسال ابو طلحة النبي ﷺ ان يجعله (خلا) (١) قال:"لا" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (خلد).
(٢) حسن؛ السدي صدوق، أخرجه مسلم (١٩٨٣)، وأحمد (١٢١٨٩).
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ کچھ یتیم بچوں کو وراثت میں شراب ملی تو حضرت ابو طلحہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس کو سرکہ بنانے کے بارے میں پوچھا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نہیں۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38900]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38900، ترقيم محمد عوامة 37300)