مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
26. هذا ما حفظ أبو بكر في أحد وما جاء فيها
یہ وہ احادیث ہیں جنہیں واقعہ اُحد اور اس کے حالات کے بارے میں ابو بکر (ابن شیبہ) نے محفوظ کیا ہے
ترقیم عوامۃ: 37924 ترقیم الشثری: -- 39533
٣٩٥٣٣ - حدثنا معتمر بن سليمان عن معمر عن الزهري عن رجل عن جابر ان النبي ﷺ امر بالقتلى يوم احد (فزملوا) (١) بدمائهم وان يقدم اكثرهم اخذا لقرآن وان يدفن إثنان في قبر، قال: فدفنت ابي وعمي في قبر (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (فزلوا).
(٢) مجهول؛ لإبهام الراوي عن جابر، وورد الحديث من طريق الزهري عن عبد الرحمن بن كعب ابن مالك عن جابر، أخرجه البخاري (١٣٤٣)، وأبو داود (٣١٣٨)، والترمذي (١٠٣٦)، والنسائي (٢٠٨٢)، وابن ماجه (١٥١٤)، وتقدم ٣/ ٣٢٥ برقم [١٢٠٠٩]، كما ورد من طريق الزهري عن ثعلبة بن عبد اللَّه بن صغير، وقيل: عبد اللَّه بن ثعلبة، أخرجه عبد الرزاق (٦٦٣٣)، وأحمد ٥/ ٤٣١ (٢٣٧٠٩)، وأبو يعلى (١٩٥١)، والبيهقي ٤/ ١١، والضياء ٩/ ١١٦ (١٠٥)، وورد من حديث أسامة عن الزهري عن أنس، أخرجه أحمد (١٢٣٠٠)، وأبو داود (٣١٣٦)، والترمذي (١٠١٦)، وتقدم ١٤/ ٣٩١ برقم [٣٩٥١٥]، ورقم [١٢٠١١]، ووهم أسامة فيه.
حضرت جابر سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے احد کے دن کے مقتولین کے بارے میں حکم فرمایا: تو ان کو ان کے خون سمیت کپڑوں میں لپیٹ دیا گیا اور یہ بھی فرمایا کہ ان میں سے زیادہ قرآن والے کو مقدم کیا جائے اور دو آدمیوں کو ایک قبر میں داخل کیا جائے۔ راوی کہتے ہیں۔ پس میں نے اپنے والد اور چچا کو ایک ہی قبر میں دفن کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39533]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39533، ترقيم محمد عوامة 37924)
ترقیم عوامۃ: 37925 ترقیم الشثری: -- 39534
٣٩٥٣٤ - حدثنا زيد (بن حباب) (١) عن موسى بن عبيدة قال: حدثني محمد بن ثابت ان رسول الله ﷺ قال يوم احد:"اقدم مصعب" فقال له عبد الرحمن: يا رسول الله الم يقتل مصعب قال:"بلى، ولكن ملك قام مكانه وتسمى باسمه" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) مرسل؛ محمد بن ثابت من تابعي التابعين، وموسى بن عبيدة ضعيف.
حضرت محمد بن ثابت سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے احد کے دن ارشاد فرمایا: اے مصعب! آگے بڑھو! حضرت عبد الرحمان نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا۔ یا رسو ل اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! کیا مصعب قتل نہیں ہوگئے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیوں نہیں؟ لیکن ان کی جگہ ایک فرشتہ کھڑا ہے اور وہ انہی کے نام سے مسمّٰی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39534]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39534، ترقيم محمد عوامة 37925)
ترقیم عوامۃ: 37926 ترقیم الشثری: -- 39535
٣٩٥٣٥ - حدثنا يزيد بن هارون عن حماد بن سلمة عن عطاء بن السائب عن الشعبي عن عبد الله قال: كن النساء يوم (احد) (١) يجهزن على الجرحى ويسقين (الماء) (٢) ويداوين الجرحى (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ع، ي]: (بدر).
(٢) في [س]: (الدواء).
(٣) منقطع؛ الشعبي لم يسمع من ابن مسعود، أخرجه أحمد (٤٤١٤)، وابن سعد ٣/ ١٦، وعبد الرزاق (٦٦٥٣).
حضرت عبد اللہ سے روایت ہے کہ احد کے دن (مسلمان) عورتیں، (کفار) زخمیوں کو مار رہی تھیں اور (مسلمانوں) کو پانی پلا رہی تھیں اور (مسلمان) زخمیوں کو دوائی دے رہی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39535]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39535، ترقيم محمد عوامة 37926)
ترقیم عوامۃ: 37927 ترقیم الشثری: -- 39536
٣٩٥٣٦ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة قال: (اخبرنا) (١) ثابت عن انس ان رسول الله ﷺ اخذ سيفا يوم (احد) (٢) فقال:"من ياخذ (مني هذا؟) (٣) " فبسطوا ايديهم، فجعل كل إنسان منهم يقول: (انا) (٤) انا، فقال: (من ياخذه بحقه؟) (٥) قال: فاحجم القوم، فقال سماك ابو دجانة: انا آخذه بحقه، قال: فاخذه، ففلق به هام المشركين (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (أنبأنا)، وفي [ي]: (حدثنا).
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) في [جـ]: (هذا مني).
(٤) سقط من: [أ، ب].
(٥) هكذا في: [ق، هـ]، وسقط من بقية النسخ، وقد أخرجه بها مسلم (٢٤٧٠)، والبيهقي في الدلائل ٣/ ٢٣٢.
(٦) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٤٧٠)، وأحمد (١٢٢٣٥).
حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے احد کے دن تلوار پکڑی اور فرمایا۔ اس کو مجھ سے کون لے گا؟ لوگوں نے ہاتھ آگے کئے۔ اور ہر آدمی کہنے لگا۔ میں، میں (لوں گا)۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ا تلوار کو اس کے حق (کی ادائیگی) کے بدلہ میں کون لے گا؟ راوی کہتے ہیں۔ پھر لوگ رک گئے۔ اور سماک ابو دجانہ نے کہا۔ میں اس تلوار کو اس کے حق (کی ادائیگی) کے بدلہ میں لیتا ہوں۔ راوی کہتے ہیں: پھر ابو دجانہ نے وہ تلوار پکڑ لی اور اس کے ذریعہ بہت سے مشرکین کی کھوپڑیاں پھاڑ ڈالیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39536]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39536، ترقيم محمد عوامة 37927)
ترقیم عوامۃ: 37928 ترقیم الشثری: -- 39537
٣٩٥٣٧ - حدثنا ابو معاوية عن هشام عن ابيه قال: كان رسول الله ﷺ إذا راى احدا قال:"هذا جبل يحبنا ونحبه" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ عروة تابعي، أخرجه عبد الرزاق (١٧١٦٩)، ومالك في الموطأ (١٥٨٥)، والجندي في فضائل المدينة (١٠)، وابن شبه في أخبار المدينة (٢٦٨)، وورد من حديث هشام عن أبيه عن جده الزبير، أخرجه أبو نعيم في تاريخ أصبهان (٨١١).
حضرت ہشام اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب احد کو دیکھتے تو ارشاد فرماتے۔ یہ وہ پہاڑ ہے جو ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39537]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39537، ترقيم محمد عوامة 37928)
ترقیم عوامۃ: 37929 ترقیم الشثری: -- 39538
٣٩٥٣٨ - حدثنا هاشم بن القاسم (١) قال: حدثنا شعبة عن الحكم قال: لم يصل عليهم ولم يغسلوا يعني قتلى احد (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، هـ]: زيادة (عن أبيه).
(٢) مرسل؛ الحكم ليس صحابيًا.
حضرت حکم سے روایت ہے کہ احد کے مقتولین پر نماز نہیں پڑھی گئی تھی اور نہ ہی ان کو غسل دیا گیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39538]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39538، ترقيم محمد عوامة 37929)
ترقیم عوامۃ: 37930 ترقیم الشثری: -- 39539
٣٩٥٣٩ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن زكريا عن عامر قال: اصيب يوم احد انف النبي ﷺ ورباعيته، وزعم ان طلحة وقى رسول الله ﷺ بيده ⦗٤٧٦⦘ فضرب فشلت (اصبعه) (١) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (أصابعه).
(٢) مرسل؛ الشعبي تابعي، أخرجه ابن سعد ٣/ ٢١٧، وابن عساكر ٢٥/ ٧٩.
حضرت عامر سے روایت ہے کہ احد کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ناک مبارک پر چوٹ آئی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے والا رباعی دانت مبارک زخمی ہوا۔ اور راوی کا خیال یہ ہے کہ حضرت طلحہ نے اپنے ہاتھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا بچاؤ کیا تھا۔ اور انہیں ضرب لگی اور ان کی انگلی شل ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39539]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39539، ترقيم محمد عوامة 37930)
ترقیم عوامۃ: 37931 ترقیم الشثری: -- 39540
٣٩٥٤٠ - حدثنا عبد الله بن (بكر) (١) (التيمي) (٢) عن حميد عن انس عن ابي طلحة قال: كنت فيمن انزل عليه النعاس يوم احد حتى (سقط) (٣) سيفي من يدي مرارا (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، ع]: (بكير).
(٢) كذا في النسخ، وصوابه السهمي، كما في طبقات ابن سعد ٣/ ٥٠٥، وكتب التراجم.
(٣) سقط من: [ع].
(٤) صحيح؛ أخرجه البخاري (٤٠٦٨)، والنسائي (١١١٩٩)، وأخرجه مسلم (١٠٨١١) من حديث أنس.
حضرت ابو طلحہ سے روایت ہے۔ میں ان لوگوں میں سے تھا جن پر احد کے دن اونگھ طاری ہوئی تھی۔ یہاں تک کہ کئی مرتبہ تلوار میرے ہاتھ سے گرگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39540]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39540، ترقيم محمد عوامة 37931)
ترقیم عوامۃ: 37932 ترقیم الشثری: -- 39541
٣٩٥٤١ - حدثنا (اسود) (١) بن عامر قال: (حدثنا) (٢) حماد بن سلمة قال: (حدثنا) (٣) علي بن زيد وثابت عن انس ان النبي ﷺ لما رهقه المشركون يوم احد قال:"من يودهم عنا (وهو) (٤) في الجنة؟" فقام رجل من الانصار فقاتل حتى قتل، ثم قام آخر يردهم حتى قتل (حتى قتل) (٥) سبعة فقال النبي ﷺ:"ما انصفنا اصحابنا" (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ق]: (الأسود).
(٢) في [ع]: (أخبرنا).
(٣) في [ع]: (أخبرنا).
(٤) في [هـ]: (فهو).
(٥) سقط من: [أ، ب، ط، هـ]، والمعنى: أن الأول قتل فتقدم آخر فقتل، حتى قتل سبعة من الأنصار.
(٦) صحيح لغيره؛ أخرجه مسلم (١٧٨٩)، وأحمد (١٤٠٥٦).
حضرت انس سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جب احد کے دن مشرکین نے ڈھانپ لیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو ان مشرکین کو ہم سے واپس کر دے گا وہ جنت میں جائے گا۔ پس انصار میں سے ایک صاحب کھڑے ہوئے اور لڑے یہاں تک کہ وہ صاحب قتل ہوگئے۔ پھر ایک اور صاحب کھڑے ہوئے اور مشرکین کو ہٹانے لگے یہاں تک کہ وہ بھی قتل ہوگئے۔ حتی کہ سات لوگ قتل ہوگئے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ اچھا نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39541]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39541، ترقيم محمد عوامة 37932)
ترقیم عوامۃ: 37933 ترقیم الشثری: -- 39542
٣٩٥٤٢ - حدثنا زيد بن الحباب قال: حدثنا موسى بن عبيدة قال: اخبرني عبد الله بن عبيدة عن ابي صالح مولى ام هانئ ان الحارث بن سويد بايع رسول الله ﷺ ⦗٤٧٧⦘ وآمن به، ثم لحق باهل مكة وشهد (احدا) (١) فقاتل المسلمين ثم (سقط) (٢) في يده فرجع إلى مكة، فكتب إلى اخيه (جلاس) (٣) بن سويد: يا اخي إني قد ندمت على ما كان مني فاتوب إلى الله، وارجع إلى الإسلام، فاذكر ذلك لرسول الله ﷺ فإن طمعت (لي) (٤) في توبة فاكتب (إلي) (٥) ، (فذكره) (٦) لرسول الله ﷺ فانزل الله: ﴿كيف يهدي الله قوما كفروا بعد إيمانهم﴾، قال: (فقال) (٧) قوم من اصحابه ممن كان عليه: (يتمتع) (٨) ثم (يراجع) (٩) إلى الإسلام فانزل الله: ﴿إن الذين كفروا بعد إيمانهم ثم ازدادوا كفرا لن تقبل توبتهم واولئك هم الضالون﴾ [آل عمران: ٨٦، ٩٠] (١٠) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س]: (بدرًا).
(٢) في [ع]: (أسقط).
(٣) في [أ، ب، س، ع]: (قلاس)، وفي [ي]: (خلاس).
(٤) سقط من: [أ، ب، س، ق].
(٥) في [أ، ب]: (لي).
(٦) في [ق]: (فذكر ذلك).
(٧) في [أ، ب]: (فقام).
(٨) في [أ، ب، ق]: (يتمنع)، وفي [ي]: (نتمنع).
(٩) في [س]: (تراجع).
(١٠) مرسل ضعيف؛ أبو صالح تابعي ضعيف، وموسى ضعيف أيضًا.
ام ہانی کے مولیٰ ابو صالح سے روایت ہے کہ حارث بن سوید نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ پر بیعت کی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان لایا۔ پھر وہ اہل مکہ کے ساتھ مل گیا اور (انہی کی طرف سے) اُحد میں شریک ہوا۔ اور مسلمانوں سے قتال کیا پھر اس کو شرمندگی ہوئی اور وہ مکہ لوٹ گیا اور اپنے بھائی جُلاس بن سوید کو خط لکھا۔ اے میرے بھائی! جو کچھ مجھ سے سرزد ہوا ہے میں اس پر نادم ہوں پس میں اللہ سے توبہ کرتا ہوں اور اسلام کی طرف رجوع کرتا ہوں۔ تم یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے ذکر کرو اور اگر تمہیں میری توبہ (کی قبولیت) کے بارے میں امید ہو تو مجھے خط لکھ دو۔ جلاس نے یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے ذکر کی تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی۔ { کَیْفَ یَہْدِی اللَّہُ قَوْمًا کَفَرُوا بَعْدَ إِیمَانِہِمْ } تو اس پر اس کے سابقہ ساتھیوں میں سے کچھ لوگ کہنے لگے (دنیا کا) فائدہ اٹھاتا ہے پھر اسلام کی طرف رجوع کرتا ہے۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی: {إِنَّ الَّذِینَ کَفَرُوا بَعْدَ إِیمَانِہِمْ، ثُمَّ ازْدَادُوا کُفْرًا، لَنْ تُقْبَلَ تَوْبَتُہُمْ وَأُولَئِکَ ہُمُ الضَّالُّونَ } [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39542]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39542، ترقيم محمد عوامة 37933)