🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. غزوة الخندق
غزوہ خندق
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37958 ترقیم الشثری: -- 39573
٣٩٥٧٣ - حدثنا (يزيد) (١) بن هارون قال: (اخبرنا) (٢) محمد بن عمرو عن ابيه عن جده عن عائشة قالت: قدمنا (في) (٣) حج او عمرة فتلقينا بذي الحليفة، وكان غلمان الانصار يتلقون اهاليهم، فلقوا اسيد بن حضير فنعوا له امراته (فتقنع) (٤) ، فجعل يبكي، فقلت: غفر الله لك، انت صاحب رسول الله ﷺ ولك من السابقة والقدم ما لك، وانت تبكي على امراة، قالت: فكشف راسه، (فقال) (٥) : صدقت لعمري ليحقن (ان) (٦) لا ابكي على (احد) (٧) بعد سعد بن معاذ، وقد ⦗٤٩٧⦘ قال له رسول الله ﷺ (ما) (٨) (قال) (٩) (١٠) ، (قلت) (١١) : وما قال له رسول الله ﷺ؟ قال:"لقد اهتز العرش (لوفاة) (١٢) سعد بن معاذ"، قالت: هو يسير بيني وبين رسول الله ﷺ (١٣) (١٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (زيد).
(٢) في [أ، ب، ي]: (أنبأنا).
(٣) في [ق، هـ]: (من).
(٤) في [ي]: (فنقنع).
(٥) في [أ، ب]: (قال).
(٦) في [ق]: (أنا)، وفي [ع]: (ألا).
(٧) في [ي]: (لحيد).
(٨) سقط من: [أ].
(٩) في [ب]: (قلت).
(١٠) في [جـ، ي]: زيادة (له)، وفي [ع]: زيادة (قال).
(١١) في [ع]: (قالت).
(١٢) في [أ]: (بموت).
(١٣) سقط من: [ع].
(١٤) حسن؛ محمد بن عمرو وأبوه صدوقان، أخرجه أحمد (٩٠٩٥)، وابن حبان (٧٠٣٠)، والحاكم ٣/ ٢٠٧، وابن سعد ٣/ ٤٣٤، وابن أبي عاصم في الآحاد (١٩٢٦)، وإسحاق (١٧٢٣)، والطبراني ١/ (٥٥٣)، والطحاوي في شرح المشكل (٤١٧٢)، وأبو نعيم في معرفة الصحابة (٨٧٨).

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ہم حج یا عمرہ کے سلسلہ میں آئے اور ذوالحلیفہ سے ہمارا استقبال کیا گیا۔ انصار کے بچے اپنے گھر والوں کا استقبال کیا کرتے تھے۔ لوگ حضرت اسید ابن حضیر سے ملے اور انہیں ان کی اہلیہ کی وفات کی خبر دی۔ انہوں نے سر پر کپڑا کرلیا اور رونا شروع کردیا۔ میں نے ان سے کہا: اللہ تعالیٰ تمہاری بخشش کریں۔ تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھی ہو اور تمہیں سبقت اور قدامت میں بھی ایک مقام حاصل ہے اور تم ایک عورت پر رو رہے ہو؟ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں۔ انہوں نے اپنا سر کھول دیا اور کہا: میری عمر کی قسم! آپ نے سچ کہا ہے۔ حضرت سعدبن معاذ کے بعد کسی پر بھی رونے کا حق باقی نہیں ہے۔ ا ن کے بارے میں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو فرما دیا تھا فرما دیا تھا۔ میں نے پوچھا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے بارے میں کیا کہا تھا۔ انہوں نے کہا۔ (یہ کہا تھا) بلاشبہ! سعد بن معاذ کی وفات پر عرش بھی جھوم گیا ہے۔ عائشہ رضی اللہ عنہا کیتر ہیں۔ اُسید، میرے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے درمیان چل رہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39573]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39573، ترقيم محمد عوامة 37958)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37959 ترقیم الشثری: -- 39574
٣٩٥٧٤ - حدثنا هوذة بن خليفة عن عوف عن ابي نضرة عن ابي سعيد عن النبي ﷺ قال:"اهتز العرش لموت سعد بن معاذ" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ هوذة بن خليفة صدوق، أخرجه أحمد (١١٨٤)، والنسائي في الكبرى (٨٢٢٥)، والحاكم ٣/ ٢٠٦، وابن سعد ٣/ ٤٣٤، وعبد بن حميد (٨٧١)، وأبو يعلى (١٢٦٠)، والطبراني (٥٣٣٤)، وأبو نعيم في تاريخ أصبهان ٢/ ٢٧٤، والبزار (٢٧٠١) / كشف).
حضرت ابو سعید، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک سعد بن معاذ کی موت پر عرش جھوم اٹھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39574]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39574، ترقيم محمد عوامة 37959)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37960 ترقیم الشثری: -- 39575
٣٩٥٧٥ - حدثنا عبيد الله بن موسى عن إسرائيل عن ابي إسحاق عن رجل حدثه (عن حذيفة) (١) قال: لما مات سعد بن معاذ (قال) (٢) رسول الله ﷺ:"اهتز العرش لروح سعد بن معاذ" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) في [ي]: (وقال).
(٣) مجهول؛ لإبهام راويه، أخرجه ابن سعد ٣/ ٤٣٥.

حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب حضرت سعد بن معاذ کی موت واقع ہوئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: حضرت سعد بن معاذ کی روح سے عرش جھوم اٹھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39575]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39575، ترقيم محمد عوامة 37960)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37961 ترقیم الشثری: -- 39576
٣٩٥٧٦ - حدثنا عبدة بن سليمان قال: (حدثنا) (١) هشام بن عروة عن ابيه عن عائشة قالت: (اصيب) (٢) اكحل (سعد) (٣) يوم الخندق، رماه رجل يقال له ابن العرقة (قالت) (٤) : فحوله رسول الله ﷺ إلى المسجد وضرب عليه خيمة ليعوده من قريب (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (أخبرنا).
(٢) في [ي]: (أصيبت).
(٣) في [أ، ب]: (سعدًا).
(٤) في [جـ]: (قالب).
(٥) صحيح؛ أخرجه البخاري (٤٦٣)، ومسلم (١٧٦٩).

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ خندق والے دن حضرت سعد کی بازو کی رگ زخمی ہوگئی تھی۔ آپ کو ایک ابن العرقہ نامی شخص نے تیر مارا تھا۔ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو مسجد کی طرف منتقل کردیا اور ان پر ایک خیمہ لگا دیا گیا تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کی قریب ہی سے عیادت کرسکیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39576]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39576، ترقيم محمد عوامة 37961)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37962 ترقیم الشثری: -- 39577
٣٩٥٧٧ - حدثنا عبدة بن سليمان عن هشام بن (عروة) (١) عن ابيه عن عائشة في قوله: ﴿إذ جاءوكم من فوقكم ومن اسفل منكم وإذ زاغت الابصار وبلغت القلوب الحناجر﴾ [الاحزاب: ١٠] ، قالت: كان (ذاك) (٢) يوم الخندق (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (غروه).
(٢) في [س، ي]: (ذلك).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٤١٠٣)، ومسلم (٣٨٧٧).

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ {إِذْ جَائُ وکُمْ مِنْ فَوْقِکُمْ وَمِنْ أَسْفَلَ مِنْکُمْ، وَإِذْ زَاغَتِ الأَبْصَارُ، وَبَلَغَتِ الْقُلُوبُ الْحَنَاجِرَ } یہ حالت خندق والے دن کی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39577]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39577، ترقيم محمد عوامة 37962)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37963 ترقیم الشثری: -- 39578
٣٩٥٧٨ - حدثنا ابو اسامة عن هشام بن عروة عن ابيه ان رسول الله ﷺ (صاف) (١) (المشركين) (٢) يوم الخندق قال: وكان (يوما) (٣) شديدا لم يلق المسلمون مثله قط، قال: ورسول الله ﷺ جالس وابو بكر معه جالس، وذلك زمان طلع النخل، قال: وكانوا يفرحون به (إذا راوه) (٤) فرحا شديدا لان عيشهم فيه، قال: فرفع ابو بكر ⦗٤٩٩⦘ راسه فبصر (بطلعة) (٥) وكانت اول طلعة رئيت (٦) ، فقال: هكذا، بيده طلعة يا رسول الله -من الفرح-، قال: فنظر (إليه رسول الله ﷺ) (٧) فتبسم (وقال) (٨) :"اللهم لا تنزع منا (صالح) (٩) ما اعطيتنا او صالحا (١٠) اعطيتنا" (١١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ي]: (ضاف).
(٢) في [جـ]: (المشركون).
(٣) في [ع]: (يوم).
(٤) سقط من: [ع].
(٥) في [ع]: (بطليعة).
(٦) في [ع]: زيادة (قال).
(٧) في [ع]: (رسول اللَّه ﷺ إليه).
(٨) في [أ، ب]: (فقال).
(٩) في [ع]: (طلح).
(١٠) في [أ، ب]: زيادة (ما).
(١١) مرسل؛ عروة تابعي.

حضرت ہشام بن عروہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ خندق کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مشرکین کے مقابل صف بندی فرمائی۔ راوی کہتے ہیں: یہ بہت سخت دن تھا۔ مسلمانوں نے اس جیسا دن کبھی نہیں دیکھا تھا۔ راوی کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف فرما تھے اور حضرت ابوبکر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تشریف فرما تھے اور یہ وقت کھجوروں کی پیداواری کا تھا۔ راوی کہتے ہیں۔ لوگ کھجور کے زمانہ کو دیکھ کر بہت خوش ہوتے تھے کیونکہ ان کی زندگی (کا مدار ہی) اس پر تھا۔ راوی کہتے ہیں: پھر ابوبکر نے سر اٹھایا تو انہیں کھجور کا شگوفہ دکھائی دیا۔ یہ پہلا دکھائی دینے والا شگوفہ تھا۔ راوی کہتے ہیں: انہوں نے خوشی کی وجہ سے اپنے ہاتھ سے اشارہ کر کے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! شگوفہ۔ راوی کہتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی طرف دیکھ کر تبسم فرمایا۔ اے اللہ! جو صالح چیز تو ہمیں عطا کرے وہ ہم سے واپس نہ چھیننا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39578]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39578، ترقيم محمد عوامة 37963)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37964 ترقیم الشثری: -- 39579
٣٩٥٧٩ - حدثنا ابو اسامة عن شعبة عن ابي إسحاق عن عمرو بن شرحبيل قال: لما اصيب سعد بن معاذ بالرمية يوم الخندق، وجعل دمه يسيل على (النبي) (١) الله ﷺ، [ (فجاء ابو بكر فجعل يقول) (٢) : وا انقطاع ظهراه، فقال (٣) النبي ﷺ] (٤) :" (مه) (٥) يا ابا بكر"، فجاء عمر فقال: إنا لله وإنا إليه راجعون (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (رسول).
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) في [أ، ب، جـ، س، ع]: زيادة (له).
(٤) سقط ما بين المعكوفين من: [ي].
(٥) سقط من: [أ، ب].
(٦) مرسل؛ عمرو بن شرحبيل تابعي.

حضرت عمرو بن شرحبیل سے روایت ہے کہ جب حضرت سعد بن معاذ کو خندق والے دن تیر لگ گیا اور ان کا خون نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر بہنے لگا تو حضرت ابوبکر حاضر ہوئے اور کہنے لگے۔ ہائے میری کمر ٹوٹ گئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ابوبکر! ٹھہر جاؤ۔ پھر حضرت عمر حاضر ہوئے اور کہا: انا للہ وانا الیہ راجعون۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39579]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39579، ترقيم محمد عوامة 37964)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37965 ترقیم الشثری: -- 39580
٣٩٥٨٠ - حدثنا يزيد بن هارون قال: (اخبرنا) (١) حماد بن سلمة عن هشام عن ابيه قال: كان في اصحاب رسول الله ﷺ رجل يقال له: مسعود، وكان نماما، ⦗٥٠٠⦘ فلما كان يوم الخندق بعث اهل قريظة إلى ابي سفيان ان ابعث إلينا رجالا (٢) يكونون في آطامنا حتى نقاتل محمدا (٣) مما يلي المدينة، وتقاتل انت مما يلي الخندق، (فشق) (٤) ذلك على النبي ﷺ ان يقاتل من وجهين، فقال لمسعود:"يا مسعود إنا نحن بعثنا إلى بني قريظة ان يرسلوا إلى ابي سفيان فيرسل إليهم (رجالا) (٥) فإذا اتوهم قتلوهم"، قال: فما عدا (ان سمع ذلك) (٦) من النبي ﷺ قال: فما تمالك حتى اتى ابا سفيان فاخبره، فقال: صدق -والله- محمد ما كذب قط، فلم يبعث (إليهم) (٧) احدا (٨) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (أنبأنا).
(٢) في [ي]: زيادة (لا).
(٣) في [جـ، ق، ي]: زيادة ﷺ.
(٤) في [ي]: (نسق).
(٥) سقط من: [أ، ب].
(٦) في [أ، ب]: (ذلك سمع).
(٧) في (ق): (إليه).
(٨) مرسل؛ عروة تابعي.

حضرت ہشام، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھیوں میں ایک صاحب تھے جنہیں ”مسعود“ کہا جاتا تھا۔ یہ بہت چغل خور تھے۔ پس جب خندق کا دن تھا تو بنو قریظہ نے ابو سفیان کی طرف پیغام بھیجا۔ تم ہماری طرف کچھ بندے بھیج دو جو ہمارے قلعوں میں (مورچہ زن) ہوں تاکہ ہم محمد کے ساتھ مدینہ کی (اندرونی) طرف سے قتال کریں اور تم لوگ خندق کی طرف سے قتال کرو۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دو جانب سے لڑنا مشکل محسوس ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسعود سے کہا۔ اے مسعود! ہم نے بنو قریظہ کی طرف یہ پیغام بھیجا ہے کہ وہ ابو سفیان کی طرف اپنے افراد بھیجیں جب ابو سفیان ان کی طرف اپنے آدمی بھیجے گا تو بنو قریظہ والے ان کو قتل کردیں گے۔ جب مسعودنے یہ بات سنی تو ان سے صبر نہ ہوا اور انہوں نے یہ بات جا کر ابوسفیان کو بتادی۔ ابوسفیان نے کہا کہ خدا کی قسم! محمد نے ہمیشہ سچ کہا کبھی جھوٹ نہیں بولا۔ چناچہ اس نے بنو قریظہ کی طرف کسی کو نہیں بھیجا۔ (حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ عمل جنگی تدبیر کا حصہ تھا)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39580]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39580، ترقيم محمد عوامة 37965)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37966 ترقیم الشثری: -- 39581
٣٩٥٨١ - حدثنا وكيع بن الجراح قال: (حدثنا) (١) عبد الواحد بن ايمن عن ابيه عن جابر بن عبد الله قال: مكث النبي ﷺ واصحابه يحفرون الخندق ثلاثا ما ذاقوا طعاما، فقالوا: يا رسول الله إن (ههنا) (٢) كدية من الجبل - (يعني قطعة من الجبل) (٣) ، فقال رسول الله ﷺ:"رشوا (عليها) (٤) الماء"، فرشوها ثم جاء النبي ﷺ فاخذ المعول او المسحاة ثم قال:"بسم الله"، ثم ضرب ثلاثا فصارت ⦗٥٠١⦘ ثلاثا فصارت (كثيبا) (٥) ، قال جابر: فحانت مني التفاتة، فرايت رسول الله ﷺ قد شد على بطنه حجرا (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (أخبرنا).
(٢) في [جـ]: (هبا).
(٣) سقط من: [ط، ق، هـ].
(٤) في [ق]: (عليه).
(٥) في [ي]: (كثب).
(٦) صحيح؛ أخرجه البخاري (٤١٠١)، وأحمد (٤٢١١).

حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ تین دن اس حالت میں خندق کھودتے رہے کہ انہوں نے کھانا چکھا بھی نہیں۔ پھر صحابہ نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! پہاڑ کا کوئی سخت حصہ آگیا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس پر پانی چھڑکو۔ پس صحابہ کرام نے اس قطعہ پر پانی کا چھڑکاؤ کیا پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے اور کدال یا پھاؤڑا ہاتھ میں لیا اور فرمایا: بسم اللہ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین ضربیں لگائیں تو وہ قطعہ ریت کا ڈھیر بن گیا۔ حضرت جابر کہتے ہیں: فَحَانَتْ مِنِّی الْتِفَاتَۃٌ تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے پیٹ مبارک پر پتھر باندھا ہوا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39581]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39581، ترقيم محمد عوامة 37966)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37967 ترقیم الشثری: -- 39582
٣٩٥٨٢ - حدثنا ابو الاحوص عن ابي إسحاق عن البراء قال: رايت رسول الله ﷺ يوم الخندق ينقل التراب حتى (وارى) (١) التراب شعر صدره، وهو يرتجز برجز عبد الله بن رواحة يقول: (لا هم) (٢) (لولا) (٣) انت ما اهتدينا … ولا تصدقنا ولا صلينا فانزلن سكينة علينا … وثبت الاقدام إن لاقينا إن (الاولى) (٤) قد بغوا علينا … وإن ارادوا فتنة ابينا (٥)

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (رارا).
(٢) في [ع]: (اللهم).
(٣) في [أ، ب]: (لولى).
(٤) في [أ، ب]: (الألمن).
(٥) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٠٣٤)، ومسلم (١٨٠٣).

حضرت براء سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خندق والے دن مٹی ڈھوتے ہوئے دیکھا۔ یہاں تک کہ مٹی نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سینہ مبارک کے بالوں کو چھپا دیا تھا۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عبد اللہ بن رواحہ کے رجز کو پڑھ رہے تھے اور فرما رہے تھے: ”اے اللہ! اگر تو نہ ہوتا تو ہم راہ راست پر نہ آتے، اور نہ ہم صدقہ دیتے اور نہ نماز پڑھتے۔“ ”پس تو ہم پر سکینہ کو نازل فرما، اور قدموں کو ثابت رکھ اگر ہماری ملاقات (دشمن سے) ہو۔“ ”بلا شبہ ان لوگوں نے ہم پر سرکشی کی ہے، اور اگر وہ فتنہ چاہیں گے تو اہم انکار کریں گے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39582]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39582، ترقيم محمد عوامة 37967)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں