مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
27. غزوة الخندق
غزوہ خندق
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 39563
٣٩٥٦٣ - قال: فحدثني سعد بن إبراهيم ان رسول الله ﷺ (قال) (١) يوم مات سعد:"لقد نزل سبعون الف ملك شهدوا جنازة سعد ما وطئوا الارض قبل يومئذ" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) مرسل؛ سعد تابعي، وأخرجه أحمد في الفضائل (١٤٩١)، وابن سعد ٣/ ٤٢٩.
راوی کہتے ہیں: مجھے سعد بن ابراہیم نے بیان کیا کہ جس دن حضرت سعد فوت ہوئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تحقیق ستر ہزار فرشتے اترے ہیں جو سعد کے جنازہ میں شریک ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس دن سے پہلے (کبھی) زمین کو نہیں روندا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39563]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39563، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 39564
٣٩٥٦٤ - [قال محمد: فسمعت إسماعيل بن محمد بن سعد ودخل علينا (الفسطاط) (١) ونحن ندفن (واقد) (٢) (بن عمرو) (٣) بن سعد بن معاذ فقال: الا احدثكم بما سمعت اشياخنا؟ (سمعت اشياخنا) (٤) يحدثون ان رسول الله ﷺ قال يوم مات سعد:"لقد نزل سبعون الف ملك شهدوا جنازة سعد ما وطئوا الارض قبل يومئذ"] (٥) (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (للفسطاط)، وفي [ب]: (فسطاط).
(٢) في [ع]: (وافد).
(٣) سقط من: [جـ].
(٤) في [أ، ب، س]: تكررت.
(٥) سقط من: [ب].
(٦) مجهول؛ لجهالة الأشياخ، وأخرجه أحمد في فضائل الصحابة (١٤٩٢).
محمد کہتے ہیں: میں نے اسماعیل بن محمد بن سعد کو سنا جبکہ وہ ہمارے پاس خیمہ میں داخل ہوئے اور ہم واقد بن عمرو بن سعد بن معاذ کو دفن کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا: کیا میں تمہیں وہ بات نہ بیان کروں جو میں نے اپنے شیوخ سے سنی ہے؟ میں نے اپنے شیوخ کو بیان کرتے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سعد کی وفات کے دن ارشاد فرمایا: تحقیق ستر ہزار فرشتے اترے ہیں جو سعد کے جنازہ میں شریک ہوئے ہیں، انہوں نے اس دن سے پہلے زمین کو نہیں روندا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39564]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39564، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 39565
٣٩٥٦٥ - قال محمد: فاخبرني ابي عن ابيه عن عائشة قالت: ما كان احد اشد فقدا على المسلمين بعد رسول الله ﷺ وصاحبيه او احدهما من سعد بن معاذ (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ محمد بن عمرو ووالده صدوقان، وأخرجه أحمد في الفضائل (١٤٩٣)، وابن سعد ٣/ ٤٣٣.
محمد کہتے ہیں مجھے میرے والد نے بواسطہ اپنے والد، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے بیان کیا کہ مسلمانوں کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے دو ساتھیوں (ابوبکر و عمر) یا ان میں سے ایک کے جانے کے بعد، حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ سے بڑھ کر کسی کی کمی کا شدت سے احساس نہیں ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39565]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39565، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 39566
٣٩٥٦٦ - قال محمد: وحدثني محمد بن المنكدر عن محمد بن شرحبيل ان رجلا اخذ قبضة من تراب قبر سعد يومئذ ففتحها بعد فإذا (هو) (١) مسك.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
محمد کہتے ہیں: مجھے محمد بن منکدر نے محمد بن شرحبیل کے حوالہ سے بیان کیا کہ ایک شخص نے حضرت سعد کی قبر سے اس دن ایک مٹھی مٹی لے لی اور پھر بعد میں اس کو کھولا تو وہ مشک تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39566]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39566، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 39567
٣٩٥٦٧ - قال محمد: وحدثني واقد بن (عمرو) (١) بن سعد قال: وكان واقد من احسن الناس واطولهم، قال: دخلت على انس بن مالك قال: فقال لي: من انت؟ قلت: انا واقد بن عمرو بن سعد بن معاذ، (قال) (٢) : يرحم الله سعدا، إنك ⦗٤٩٤⦘ بسعد لشبيه، ثم قال: يرحم الله سعدا كان من اجمل الناس واطولهم، قال: بعث رسول الله ﷺ (إلى) (٣) اكيدر دومة فبعث إليه بجبة ديباج منسوج فيها ذهب، فلبسها رسول الله ﷺ فقام على المنبر فجلس فلم يتكلم، (فجعل) (٤) (الناس) (٥) يلمسون (الجبة) (٦) ويتعجبون منها، فقال:"اتعجبون منها؟ قالوا: يا رسول الله ما راينا ثوبا احسن منه، قال:"فوالذي نفسي بيده لمناديل سعد بن معاذ في الجنة احسن مما ترون" (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (عمر).
(٢) في [ع]: (قالت).
(٣) هكذا في [ق، هـ]، وسقط في باقي النسخ.
(٤) في [ع]: (مجلس).
(٥) سقط من: [أ، ب].
(٦) سقط من: [ب]، وفي [س]: (الجنة).
(٧) حسن؛ محمد بن عمرو صدوق، أخرجه أحمد (١٢٢٢٣)، وابن حبان (٧٠٣٧)، والترمذي (١٧٢٣)، والنسائي ٨/ ١٩٩، والبيهقي ٣/ ٢٧٣، وابن سعد ٣/ ٤٢٣، وأحمد في الفضائل (١٤٩٥)، وطرفه عند مسلم (٢٤٦٩)، وانظر: البخاري (٢٦١٦).
محمد کہتے ہیں: اور مجھے واقد بن عمرو بن سعد نے بیان کیا۔ راوی کہتے ہیں: واقد خوبصورت اور دراز قد لوگوں میں سے تھے۔ واقد کہتے ہیں: میں حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ انہوں نے مجھ سے کہا: تم کون ہو؟ میں نے جواب دیا: میں واقد بن عمرو بن سعد بن معاذ ہوں۔ حضرت انس نے فرمایا: اللہ تعالیٰ سعد پر رحم کرے۔ تم تو بلاشبہ سعد کے مشابہ ہو۔ پھر فرمایا: اللہ تعالیٰ سعد پر رحم کرے۔ وہ لوگوں میں سب سے خوبصورت اور دراز قد تھے۔ حضرت انس نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اکیدر دومہ کی طرف (ایک وفد) بھیجا تو اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ایک ریشمی جبہ بھیجا جس میں سونا بنا ہوا تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس جبہ کو زیب تن فرمایا پھر منبر پر کھڑے ہوئے اور پھر بیٹھ گئے لیکن کوئی بات نہیں کی۔ لوگوں نے اس جبہ کو ہاتھ لگانا شروع کیا اور اس پر تعجب کرنے لگے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: کیا تم لوگ اس جبہ پر تعجب کرتے ہو؟ لوگوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم نے اس سے خوبصورت کپڑا نہیں دیکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! جنت میں سعد بن معاذ کے رومال اس سے بہتر ہیں جو تم دیکھ رہے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39567]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39567، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 37953 ترقیم الشثری: -- 39568
٣٩٥٦٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ابي إسحاق عن البراء قال: اهدي للنبي ﷺ ثوب حرير، فجعلوا يتعجبون (١) من لينه، فقال النبي ﷺ:"لمناديل سعد في الجنة الين مما ترون" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س، ع]: زيادة (سنة).
(٢) صحيح؛ صرح أبو إسحاق بالسماع عند الشيخين، أخرجه البخاري (٣٨٠٢)، ومسلم (٢٤٦٨).
حضرت براء سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ریشم کا کپڑا ہدیہ دیا گیا تو لوگوں نے اس کی ملائمی کو تعجب سے دیکھنا شروع کیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم جو کچھ دیکھ رہے ہو، سعد کے جنت کے رومال اس سے بھی زیادہ نرم ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39568]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39568، ترقيم محمد عوامة 37953)
ترقیم عوامۃ: 37954 ترقیم الشثری: -- 39569
٣٩٥٦٩ - حدثنا يحيى بن آدم قال: ثنا زهير عن ابي إسحاق قال: (١) سمعت المهلب بن ابي صفرة يقول -وذكر الحرورية (و) (٢) تبييتهم- فقال: (قال) (٣) اصحاب محمد: قال رسول الله ﷺ يوم حفر الخندق وهو يخاف ان يبيتهم ⦗٤٩٥⦘ ابو سفيان:"إن بيتم فإن دعواكم: حم لا ينصرون" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: زيادة (لما).
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) سقط من: [س].
(٤) حسن؛ شريك صدوق، أخرجه أحمد (١٦٦١٥)، والنسائي (٨٨٦١)، وأبو داود (٢٥٩٧)، والترمذي (١٦٨٢)، والحاكم ٢/ ١٠٧، وعبد الرزاق (٩٤٦٧)، وابن الجارود (١٠٦٣)، والبيهقي ٦/ ٣٦١، وابن سعد ٢/ ٧٣، وأبو عبيد في الغريب ٤/ ٩٥.
حضرت ابو اسحاق کہتے ہیں میں نے مہلب بن ابی صفرہ کو …جبکہ وہ حروریہ اور ان کے شب خون کا ذکر کر رہے تھے… کہتے سُنا۔ کہ اصحاب محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خندق والے دن فرمایا: اور (اس وقت) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خوف تھا کہ ابو سفیان شب خون مارے گا۔ اگر تم پر شب خون مارا جائے تو تم یہ کہنا۔ حم لاَ یُنْصَرُونَ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39569]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39569، ترقيم محمد عوامة 37954)
ترقیم عوامۃ: 37955 ترقیم الشثری: -- 39570
٣٩٥٧٠ - حدثنا محمد بن فضيل عن عطاء بن السائب عن مجاهد عن ابن عمر قال: لقد اهتز العرش لحب لقاء الله سعدا، قال: (إنما يعني السرير) (١) ، ورفع ابويه على العرش قالت: تفسخت اعواده، قال: دخل رسول الله ﷺ قبره (فاحتبس) (٢) فلما قالوا: يا رسول الله ما حبسك؟ قال:"ضم سعد في القبر ضمة (فدعوت) (٣) الله ان يكشف عنه" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، هـ].
(٢) في [أ، ب]: (احتسن).
(٣) في [أ، ب]: (دعوة).
(٤) ضعيف؛ رواية ابن فضيل عن عطاء بعد اختلاطه، أخرجه النسائي (٢١٨٢)، والحاكم ٣/ ٢٠٦، وابن أبي حاتم في التفسير (١٩٩٣)، والطبراني (١٣٥٥٥)، وابن سعد ٣/ ٤٣٣، والبزار كما في المطالب العالية (٤٠٢٧)، وابن حبان (٧٠٣٤).
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سعد سے اللہ تعالیٰ کی ملاقات کی محبت میں عرش جھوم گیا۔ یعنی تخت - فرمایا: { وَرَفَعَ أَبَوَیْہِ عَلَی الْعَرْشِ } راوی کہتے ہیں۔ تخت کی لکڑیاں جدا جدا ہوگئیں۔ راوی کہتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، حضرت سعد کی قبر میں داخل ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہاں ٹھہر گئے پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم باہر تشریف لائے تو لوگوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! کس بات کی وجہ سے آپ اندر ٹھہرے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: سعد کو قبر میں ایک بار بھینچا گیا تو میں نے اللہ سے اس کیفیت کے ختم ہونے کی دعا کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39570]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39570، ترقيم محمد عوامة 37955)
ترقیم عوامۃ: 37956 ترقیم الشثری: -- 39571
٣٩٥٧١ - حدثنا عبد الله بن إدريس عن الاعمش عن ابي سفيان عن جابر قال: قال رسول الله ﷺ:"لقد اهتز العرش لموت سعد بن معاذ" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ أبو سفيان صدوق، وأخرجه البخاري (٣٨٠٣)، ومسلم (٢٤٦٦).
حضرت جابر سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بلاشبہ، سعد بن معاذ کی موت پر عرش جھوم گیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39571]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39571، ترقيم محمد عوامة 37956)
ترقیم عوامۃ: 37957 ترقیم الشثری: -- 39572
٣٩٥٧٢ - حدثنا يزيد بن هارون قال: (اخبرنا) (١) إسماعيل بن ابي خالد عن (إسحاق) (٢) بن راشد عن امراة من الانصار يقال لها اسماء بنت (يزيد) (٣) بن سكن ⦗٤٩٦⦘ قالت: لما خرج بجنازة سعد بن معاذ (صاحت) (٤) امه فقال رسول الله ﷺ لام سعد:" (الا) (٥) (٦) (يرقا) (٧) دمعك ويذهب حزنك: ان ابنك اول من ضحك الله له واهتز له العرش" (٨) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (أخبرني)، وفي [ع]: (أنبأنا).
(٢) في [ع]: (إسماعيل).
(٣) في [هـ]: (زيد).
(٤) في [أ، ب]: (فصاحت).
(٥) في [ق، ع]: (لا).
(٦) في [أ، ب]: زيادة (تلكن).
(٧) في [أ، ب]: (برقى)، وفي [ي]: (يرقاه)، وفي [س]: (برقاد).
(٨) مجهول؛ لجهالة إسحاق بن راشد، أخرجه أحمد (٢٧٥٨١)، وابن سعد ٣/ ٤٣٤، وابن أبي عاصم في السنة (٥٥٩)، وابن خزيمة في التوحيد ص ٢٣٧، والطحاوي في شرح المشكل (٤١٧٠)، والطبراني ٢٤/ (٤٦٧)، والحاكم ٣/ ٢٠٦.
حضرت اسماء بنت یزید بن سکن سے روایت ہے کہ جب حضرت سعد کا جنازہ لے کر نکلا گیا تو آپ کی والدہ نے چیخ ماری۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت سعد کی والدہ سے فرمایا: کیا تمہارے آنسو بند نہیں ہوں گے اور تمہارا غم ختم نہیں ہوگا؟ حالانکہ تیرا بیٹا پہلا شخص ہے جس کو دیکھ کر اللہ تعالیٰ نے ضحک فرمایا: اور اس کی وجہ سے عرش جھوم گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39572]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39572، ترقيم محمد عوامة 37957)