🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
44. ما جاء في خلافة عمر بن الخطاب ﵁
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی خلافت کے بارے میں آنے والی احادیث
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38225 ترقیم الشثری: -- 39853
٣٩٨٥٣ - حدثنا جعفر بن عون عن محمد بت شريك عن ابن ابي مليكة قال: ما خص عمر احدا من اهل الشورى دون احد إلا انه خلا بعلي وعثمان، كل واحد منهما على حدة، فقال: يا فلان! (اتق) (١) الله فإن ابتلاك الله بهذا الامر فلا ترفع بني فلان على رقاب الناس، وقال: للآخر مثل ذلك (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ي]: (أين).
(٢) منقطع؛ ابن أبي مليكة لا يروي عن عمر، أخرجه ابن عساكر ٣٩/ ١٩١.

حضرت ابن ابی ملیکہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر نے اہل شوریٰ میں سے کسی کو خاص نہیں کیا لیکن آپ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عثمان سے علیحدگی (میں کوئی بات) کی۔ اور ان میں سے بھی ہر ایک کو دوسرے سے علیحدہ کیا۔ آپ نے فرمایا۔ اے فلاں! اللہ سے ڈر اور اگر تجھے اس معاملہ کے ذریعہ خدا تعالیٰ آزمائے تو تُو بنی فلاں کو دیگر لوگوں کی گردنوں پر بلند نہ کرنا۔ اور (اسی طرح) آپ دوسرے (علی رضی اللہ عنہ و عثمان میں) سے بھی ایسا کہا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39853]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39853، ترقيم محمد عوامة 38225)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38226 ترقیم الشثری: -- 39854
٣٩٨٥٤ - حدثنا وكيع عن إسماعيل بن ابي خالد عن حسن (بن) (١) محمد قال: قال عمر لعثمان: اتق الله! وإن وليت شيئا من امور الناس فلا (تحمل) (٢) (بني ابي معيط على رقاب الناس، وقال لعلي: اتق الله وإن وليت شيئا من امور الناس فلا تحمل بني هاشم) (٣) على رقاب الناس (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (عن).
(٢) في [س]: (تحتمل).
(٣) سقط من: [أ، ب].
(٤) منقطع؛ حسن بن محمد لم يدرك عمر.

حضرت حسن بن محمد سے روایت ہے کہ حضرت عمر نے حضرت عثمان سے کہا۔ اللہ سے ڈر اور اگر تجھے لوگوں کے معاملا ت میں سے کسی کی ولایت مل جائے تو تُو بنو ابی معیط کے لوگوں کو دیگر لوگوں کی گردنوں پر بلند نہ کرنا۔ اور حضرت عمر نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے کہا۔ اللہ سے ڈر۔ اور اگر تجھے لوگوں کے معاملات میں سے کسی کا اختیار مل جائے تو تُو بنو ہاشم کو دیگر لوگوں کی گردن پر بلند نہ کرنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39854]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39854، ترقيم محمد عوامة 38226)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38227 ترقیم الشثری: -- 39855
٣٩٨٥٥ - حدثنا ابن إدريس عن عبد العزيز بن عمر عن إبراهيم بن زرعة عالم من علماء اهل الشام قال: قلت له: من صلى على عمر؟ قال: صهيب (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ إبراهيم بن زرعة لا يعرف.
اہل شام کے علماء میں سے ایک عالم حضرت ابراہیم بن زرعہ سے عبد العزیز بن عمر نقل کرتے ہیں کہ میں نے ابن زرعہ سے پوچھا۔ حضرت عمر کا جنازہ کس نے پڑھا یا تھا؟ انہوں نے جواب دیا۔ صہیب نے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39855]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39855، ترقيم محمد عوامة 38227)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38228 ترقیم الشثری: -- 39856
٣٩٨٥٦ - حدثنا ابن نمير عن يحيى (بن سعيد) (١) عن القاسم ان عمر حيث طعن جاء الناس يثنون عليه ويدعون له، فقال عمر ﵀: (ابالإمارة) (٢) (تزكونني؟) (٣) لقد صحبت رسول الله ﷺ فقبض وهو عني راض، (وصحبت) (٤) ابا بكر فسمعت واطعت، فتوفي ابو بكر وانا سامع مطيع، وما اصبحت اخاف على نفسي إلا إمارتكم (٥) (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: بياض.
(٢) في [ب]: (أبا إمارة).
(٣) في [ع]: (تذكوني).
(٤) سقط من: [أ، ب].
(٥) في [ق، هـ]: زيادة (هذه).
(٦) منقطع؛ القاسم لم يدرك عمر، أخرجه ابن سعد ٣/ ٣٥٥.

حضرت قاسم سے روایت ہے۔ کہ جب حضرت عمر کو نیزہ لگا تو لوگ (آپ کے پاس) آ کر آپ کی تعریف کرنے لگے اور آپ کے لئے دعا کرنے لگے تو حضرت عمر نے ان سے کہا۔ کیا تم لوگ خلافت کی بنیاد پر مجھے پاکیزہ سمجھ رہے ہو؟ تحقیق میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صحبت اختاکر کی پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس حالت میں دنیا سے تشریف لے گئے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھ سے خوش تھے پھر میں نے حضرت ابوبکر کی صحبت اختیار کی اور میں نے آپ کا حکم سُنا اور مانا پھر آپ کی وفات بھی اس حالت میں ہوئی کہ میں آپ کی بات سننے اور ماننے والا تھا۔ اور مجھے تو اپنے آپ پر صرف تمہاری امارت ہی کا خوف ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39856]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39856، ترقيم محمد عوامة 38228)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38229 ترقیم الشثری: -- 39857
٣٩٨٥٧ - حدثنا محمد بن بشر، (حدثنا) (١) محمد بن عمرو، (حدثنا) (٢) ابو سلمة ويحيى بن عبد الرحمن بن حاطب واشياخ، قالوا: راى عمر بن الخطاب في المنام (فقال) (٣) : رايت ديكا احمر نقرني ثلاث نقرات بين (الثنة) (٤) والسرة، قالت اسماء بنت (عميس) (٥) ام عبد الله بن جعفر: قولوا له: فليوص، وكانت تعبر الرؤيا، فلا ادري ابلغه (ذلك) (٦) ام لا. فجاءه ابو لؤلؤة الكافر المجوسي (عبد) (٧) المغيرة بن شعبة، فقال: إن المغيرة قد جعل علي من الخراج (مالا) (٨) (٩) ، قال: كم جعل عليك؟ قال: كذا وكذا، قال: وما عملك؛ قال: (اجوب) (١٠) الارحاء، قال: وما ذاك (عليك) (١١) (بكثير) (١٢) ، ليس بارضنا احد يعملها غيرك، الا تصنع لي (رحى؟) (١٣) قال: بلى والله، لاجعلن لك (رحى) (١٤) (يسمع) (١٥) بها اهل الآفاق. ⦗١٦٨⦘ فخرج عمر إلى الحج فلما صدر اضطجع (بالمحصب) (١٦) ، وجعل رداءه تحت راسه، فنظر إلى القمر فاعجبه استواؤه وحسنه، فقال: بدا (ضعيفا) (١٧) ثم لم يزل الله يزيده وينميه حتى استوى، فكان احسن ما كان، ثم هو ينقص حتى يرجع كما كان، وكذلك الخلق كله، ثم رفع يديه فقال: اللهم رعيتي قد كثرت وانتشرت فاقبضني إليك غير عاجز ولا مضيع. فصدر إلى المدينة فذكر له ان امراة من المسلمين ماتت بالبيداء مطروحة على الارض يمر بها الناس لا يكفنها احد، ولا يواريها احد، حتى مر بها كليب بن البكير الليثي، فاقام عليها حتى كفنها وواراها فذكر ذلك لعمر، فقال: من مر عليها من المسلمين؟ فقالوا: لقد مر عليها عبد الله بن عمر فيمن مر عليها من (المسلمين) (١٨) فدعاه، وقال: ويحك مررت على امراة من المسلمين مطروحة على ظهر الطريق، فلم توارها ولم تكفنها؟ قال: (والله) (١٩) (ما شعرت) (٢٠) بها ولا ذكرها لي احد، فقال: لقد خشيت ان لا يكون فيك خير، فقال: من (واراها وكفنها؟ قالوا: كليب ابن بكير الليثي) (٢١) قال: والله (لحري) (٢٢) ان يصيب كليب خيرا. فخرج عمر (يوقظ الناس بدرته) (٢٣) لصلاة الصبح، فلقيه الكافر ابو لؤلؤة فطعنه (ثلاث طعنات بين الثنة والسرة، وطعن كليب بن بكير فاجهز عليه) (٢٤) ، ⦗١٦٩⦘ (وتصايح) (٢٥) الناس، فرمى رجل على راسه ببرنس ثم (اصطعنه) (٢٦) إليه. وحمل عمر إلى الدار فصلى عبد الرحمن بن عوف بالناس، وقيل لعمر: الصلاة، (فصلى) (٢٧) (وجرحه) (٢٨) (يثعب) (٢٩) ، (وقال) (٣٠) : لا حظ (في الإسلام) (٣١) لمن لا صلاة له، فصلى ودمه (يثعب) (٣٢) . ثم انصرف الناس عليه فقالوا: يا امير المؤمنين، إنه ليس بك باس، وإنا لنرجو ان (ينسي) (٣٣) الله في اثرك ويؤخرك إلى حين، او إلى خير، فدخل عليه ابن عباس وكان يعجب به، فقال: اخرج فانظر من صاحبي ثم خرج فجاء، فقال: ابشر يا امير المؤمنين! صاحبك ابو لؤلؤة المجوسي (عبد) (٣٤) المغيرة بن شعبة، فكبر حتى خرج صوته من الباب، ثم قال: الحمد لله الذي لم يجعله رجلا من المسلمين (يحاجني) (٣٥) (سجد سجدة) (٣٦) لله يوم القيامة. ثم اقبل على القوم فقال: (اكان) (٣٧) هذا عن ملا منكم؟ فقالوا: معاذ الله؛ ⦗١٧٠⦘ والله لوددنا انا فديناك بآبائنا، (وزدنا) (٣٨) في عمرك من اعمارنا، إنه ليس بك باس. قال: اي يرفا؛ (ويحك) (٣٩) ، اسقني، فجاءه بقدح فيه نبيذ حلو فشربه، فالصق رداءه ببطنه، قال: فلما وقع الشراب في بطنه خرج من الطعنات، قالوا: الحمد لله، هذا دم استكن في جوفك، فاخرجه الله من جوفك، قال: اي يرفا، (ويحك) (٤٠) (اسقني) (٤١) لبنا، فجاء بلبن فشربه فلما (٤٢) وقع في جوفه خرج (من) (٤٣) الطعنات. فلما (راوا) (٤٤) ذلك علموا انه هالك، قالوا: جزاك الله خيرا (قد) (٤٥) كنت تعمل فينا بكتاب الله وتتبع سنة (صاحبيك) (٤٦) ؛ لا تعدل عنها إلى غيرها، جزاك الله احسن الجزاء، قال: بالإمارة (تغبطونني) (٤٧) ، فوالله لوددت (اني) (٤٨) انجو منها كفافا لا علي ولا لي، قوموا فتشاوروا في امركم، امروا عليكم رجلا منكم، فمن خالفه فاضربوا راسه. ⦗١٧١⦘ قال: فقاموا وعبد الله بن عمر مسنده إلى صدره، فقال عبد الله: (اتؤمرون) (٤٩) وامير المؤمنين حي؟ فقال عمر: (لا) (٥٠) ، وليصل صهيب ثلاثا، وانتظروا طلحة، وتشاوروا في امركم، فامروا عليكم رجلا منكم، فإن خالفكم فاضربوا راسه. قال: اذهب إلى (عائشة) (٥١) فاقرا عليها مني السلام، وقل: إن عمر يقول: إن كان ذلك ولا يضر بك ولا يضيق عليك فإني احب ان ادفن مع صاحبي، وإن كان يضر بك ويضيق عليك، فلعمري لقد دفن في هذا البقيع من اصحاب رسول الله ﷺ وامهات المؤمنين من هو خير من عمر، فجاءها الرسول فقالت: إن ذلك لا يضر (بي) (٥٢) ولا يضيق علي، قال: فادفنوني معهما. قال عبد الله بن عمر: فجعل الموت يغشاه وانا امسكه إلى صدري، قال: ويحك ضع راسي بالارض، قال: فاخذته غشية فوجدت من ذلك، فافاق فقال: (ويحك) (٥٣) ضع راسي بالارض، فوضعت راسه بالارض فعفره بالتراب فقال: ويل عمر، وويل امه: إن لم يغفر الله له. قال محمد بن عمرو: واهل الشورى: علي وعثمان وطلحة والزبير وسعد وعبد الرحمن بن عوف (٥٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (أخبرنا).
(٢) في [ع]: (أخبرنا).
(٣) في [ع]: (قال).
(٤) في [أ، ب]: (الثنية).
(٥) في [ع]: (عميش).
(٦) في [س، ع]: (ذاك)، وسقط من: [هـ].
(٧) في [أ، ب]: (عند).
(٨) في [أ، ط، هـ]: (ما لا).
(٩) في [هـ]: زيادة (أطيق) أخذًا من كنز العمال ١٢/ ٣٠٧، وفي المحن ص ٦٨: (ما لا أطيق حمله).
(١٠) في [ع]: (أجرب)، أي: أقطع الحصى ليكون رمحًا لطحن الدقيق.
(١١) سقط من: [أ، ب].
(١٢) في [أ، ب، س]: (بكبير).
(١٣) في [ع]: (رحا).
(١٤) في [ع]: (رحا).
(١٥) في [ع]: (تسمع).
(١٦) في [س]: (الحصب).
(١٧) في [ب]: (ضعفًا).
(١٨) هكذا في: [ق، هـ]، وفي باقي النسخ: (الناس).
(١٩) سقط من: [هـ].
(٢٠) في [ي]: بياض.
(٢١) سقط من: [ي].
(٢٢) في [أ]: (مجرى)، وفي [ب]: (لجري).
(٢٣) في [ي]: بياض.
(٢٤) في [ى]: بياض.
(٢٥) في [جـ، س، ي]: (تصالح)، وفي [ب]: (ولصالح).
(٢٦) في [ف]: (اصلعنه)، وفي [ق، هـ]: (اضطبعه)، وفي المحسن: (اضغطه).
(٢٧) سقط من: [ع].
(٢٨) في [جـ]: (جرحه).
(٢٩) في [س]: (ينشعب).
(٣٠) في [ع]: (قال).
(٣١) سقط من: [ع].
(٣٢) في [ع]: (ينبعث).
(٣٣) في [س]: (ينبي).
(٣٤) في [س، ع]: (غلام).
(٣٥) في [ع]: (فجاء حتى).
(٣٦) في [ق، هـ]: (بسجدة سجدها).
(٣٧) في [جـ، ي]: (لقد كان).
(٣٨) في [ع]: (وزودناك).
(٣٩) سقط من: [ع].
(٤٠) سقط من: [ع].
(٤١) سقط من: [أ، ب، جـ، ي].
(٤٢) في [ي]: زيادة (خرج).
(٤٣) في [هـ]: (منه).
(٤٤) في [هـ]: (رأوه).
(٤٥) في [جـ]: (لقد).
(٤٦) في [أ، ب، ط]: (صاحبك).
(٤٧) في [ع]: (تغبطوني).
(٤٨) في [جـ]: (أن).
(٤٩) في [أ، جـ، س، ع]: (أبومرون) وفي [ي]: (أيومرون)، وفي [ب]: (أبومروان).
(٥٠) سقط من: [أ، ب]، والمعنى: أن عمر لم يعد أميرًا.
(٥١) في [ي]: بياض.
(٥٢) سقط من: [هـ].
(٥٣) سقط من: [هـ].
(٥٤) منقطع؛ أبو سلمة ويحيى بن عبد الرحمن بن حاطب لا يرويان عن عمر، أخرجه أبو العرب ابن تميم في كتاب المحن ص ٦٧.

حضرت ابو سلمہ، حضرت یحییٰ بن عبدالرحمن بن حاطب اور دوسرے بزرگ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے خواب دیکھا تو فرمایا: میں نے دیکھا کہ ایک سرخ مرغے نے میری ناف اور زیر ناف کے درمیان تین مرتبہ چونچ ماری ہے۔ عبد اللہ بن جعفر کی والدہ حضرت اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا تعبیر کی ماہر تھیں، انہوں نے فرمایا کہ ان سے کہو کہ وصیت کردیں۔ میں نہیں جانتا کہ یہ تعبیر ان تک پہنچی یا نہیں۔ پھر مغیرہ بن شعبہ کا غلام ابو لؤلؤ کافر مجوسی، حضرت عمر کے پاس آیا اور کہا کہ مغیرہ نے مجھ پر کچھ مال خراج مقرر کیا ہے۔ حضرت عمر نے پوچھا: تم پر کتنا مقرر کیا ہے؟ اس نے کہا: اتنا اتنا۔ حضرت عمر نے پوچھا کہ تم کیا کرتے ہو؟ اس نے کہا میں چکیاں بناتا ہوں۔ حضرت عمر نے کہا کہ پھر تو بہت زیادہ نہیں کیونکہ یہاں تمہارے علاوہ کوئی یہ کام نہیں کرتا، کیا تم مجھے ایک چکی بنا کردو گے؟ اس نے کہا کیوں نہیں، خدا کی قسم! میں آپ کو ایسی چکی بنا کر دوں گا کہ اس کی شہرت سارے عالم میں ہوگی۔ 2۔ پھر حضرت عمر حج کے لئے چل پڑے پس جب آپ واپس لوٹے تو آپ وادی محصب میں لیٹ گئے اور اپنی چادر کو اپنے سر کے نیچے رکھ لیا۔ آپ نے چاند کی طرف دیکھا تو آپ کو اس کی خوبصورتی اور برابری بہت پیاری لگی اس پر آپ نے فرمایا۔ یہ ابتداء میں کمزور ساظاہر ہوتا ہے پھر اللہ تعالیٰ اس میں اضافہ کرتے رہتے ہیں اور اس کو بڑھاتے رہتے ہیں یہاں تک کہ یہ برابر ہوجاتا ہے۔ اور پھر یہ کمال حسن تک پہنچ جاتا ہے۔ پھر یہ کم ہونا شروع ہوتا ہے یہاں تک دوبارہ ویسا ہی (پہلے جیسا) ہوجاتا ہے۔ ساری مخلوق کی حالت ایسی ہی ہے۔ پھر آپ نے اپنے ہاتھ اٹھائے اور عرض کیا۔ اے اللہ! میری رعایا بہت زیادہ ہوگئی ہے۔ اور بہت پھیل گئی ہے پس تو مجھے اپنی طرف واپس بلا لے عاجز اور ضائع کیے بغیر۔ 3۔ پھر حضرت عمر مدینہ واپس آئے تو ان کے سامنے ذکر کیا گیا کہ مسلمانوں کی ایک عورت مقام بیداء میں مرگئی تھی، وہ زمین پر پڑی ہوئی تھی اور لوگ اس کے پاس سے گزرتے جا رہے تھے۔ کسی نے بھی اس کو کفن نہ دیا اور نہ ہی اس کو دفنایا یہاں تک کہ حضرت کلیب بن بکیر لیثی اس عورت کے پاس سے گزرے تو وہ اس کے پاس ٹھہرے رہے یہاں تک کہ انہوں نے اس کو کفنایا اور دفنایا۔ یہ بات حضرت عمر کے سامنے ذکر کی گئی تو آپ نے پوچھا۔ مسلمانوں میں سے کون لوگ اس کے پا س سے گزرے تھے؟ لوگوں نے جواب دیا۔ اس کے پاس سے گزرنے والے لوگوں میں حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بھی تھے۔ چناچہ آپ نے ابن عمر رضی اللہ عنہما کو بلایا اور فرمایا۔ تو ہلاک ہوجائے۔ تو ایک مسلمان عورت پر سے جو راستہ میں زمین پر گری پڑی تھی گزرا اور تو نے اس کو کفنایا، دفنایا کیوں نہیں؟ انہوں نے جواب دیا۔ خدا کی قسم! مجھے تو اس کا پتہ ہی نہیں چلا اور نہ ہی مجھ سے کسی نے اس کے بارے میں ذکر کیا۔ حضرت عمر نے فرمایا۔ مجھے ڈر ہے کہ کہیں تو خیر سے خالی نہ ہو۔ پھر حضرت عمر نے پوچھا۔ اس عورت کو کس نے کفنایا اور دفنایا؟ لوگوں نے جواب دیا کہ کلیب بن بکیر لیثی نے۔ آپ نے فرمایا: خدا کی قسم! کلیب اس بات کا حق دار ہے کہ اس کو خیر پہنچے۔ 4۔ پھر حضرت عمر لوگوں کو اپنے درے سے صبح کی نماز کے لئے بیدار کرنے کے لئے نکلے تھے کہ آپ کو ابو لؤلؤ کافر ملا اور اس نے آپ کی ناف اور زیر ناف کے درمیان تین وار کئے۔ اور حضرت کلیب بن بکیر کو مارا اور ان کا کام تمام کردیا۔ لوگوں نے آوازیں بلند کیں تو ایک آدمی نے اس پر بڑی چادر پھینک دی پھر اس کو اپنی طرف دبوچ لیا۔ اور حضرت عمر کو اٹھا کر گھر لے جایا گیا۔ اور حضرت عبد الرحمان بن عوف نے لوگوں کو نماز پڑھائی۔ اور حضرت عمر سے کہا گیا۔ نماز! تو آپ نے اس حالت میں نماز پڑھی کہ آپ کے زخموں سے خون بہہ رہا تھا۔ اور آپ نے ارشاد فرمایا۔ جس آدمی کی نماز نہیں، اس کا اسلام میں کوئی حصہ نہیں۔ پس آپ نے اس حالت میں نماز ادا فرمائی کہ آپ کا خون ٹپک رہا تھا۔ پھر لوگ حضرت عمر کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کہنے لگے۔ اے امیر المؤمنین! آپ کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ اور یقینا ہمیں امید ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی عمر دراز کرے گا اور آپ کو مزید ایک وقت تک یا ایک خیر (کے کام) تک مہلت دے گا۔ 5۔ پھر حضرت عمر کی خدمت میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما حاضر ہوئے، حضرت عمر کو ابن عباس رضی اللہ عنہما سے محبت تھی، حضرت عمر نے فرمایا۔ تم دیکھو کہ مجھے قتل کرنے والا کون ہے؟ چناچہ ابن عباس رضی اللہ عنہما باہر چلے گئے پھر واپس آئے تو فرمایا۔ اے امیر المؤمنین! آپ کو خوشخبری ہو کہ آپ کا قاتل حضرت مغیرہ بن شعبہ کا غلام ابو لؤلؤ مجوسی ہے۔ اس پر حضرت عمر نے اللہ اکبر کہا۔ یہاں تک (بلند آواز میں کہا کہ) آپ کی آواز دروازے سے باہر نکل گئی پھر حضرت عمر نے فرمایا۔ تمام تعریفیں اس خدا کے لئے ہیں جس نے قاتل کو مسلمان آدمی نہیں بنایا کہ بروز قیامت وہ میرے ساتھ کسی ایسے سجدہ کی وجہ سے مخاصمت کرتا جو اس سے صرف خدا کے لئے کیا ہوتا۔ پھر حضرت عمر لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا۔ کیا یہ کام تم میں سے کسی جماعت کے مشورے سے ہوا ہے؟ لوگوں نے کہا۔ اللہ کی پناہ! خدا کی قسم! ہم تو اس بات کو پسند کرتے ہیں کہ ہم آپ پر اپنے آباء کو فداء کردیں اور آپ کی عمر میں اپنی عمروں سے اضافہ کردیں۔ آپ کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ حضرت عمر نے فرمایا۔ اے یرفأ! تجھ پر افسوس، مجھے پلاؤ۔ چناچہ وہ ایک پیالہ لائے جس میں میٹھا نبیذ تھا، آپ نے اسے پی لیا اور اپنی چادر اپنے پیٹ سے چپکا لی۔ راوی کہتے ہیں: جب مشروب آپ کے پیٹ میں پہنچا تو زخموں سے باہر نکل آیا۔ لوگوں نے کہا۔ الحمد للہ! یہ خون ہے جو آپ کے پیٹ میں جما ہوا تھا، اللہ نے اسے آپ کے پیٹ سے نکال دیا۔ آپ نے فرمایا۔ اے یرفأ! تجھ پر افسوس، مجھے دودھ پلاؤ۔ چناچہ وہ دودھ لائے، آپ نے اسے پیا، پس جب وہ آپ کے پیٹ میں پہنچا تو زخموں سے باہر نکل آیا۔ جب لوگوں نے یہ دیکھا تو جان گئے کہ آپ کا آخری وقت ہے۔ انہوں نے کہا۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے، آپ ہمارے درمیان کتاب اللہ پر عمل کرتے تھے اور اپنے دونوں ساتھیوں کی سنت کی پیروی کرتے تھے، اس سے ہٹ کر کسی اور طرف نہیں جاتے تھے۔ اللہ آپ کو بہترین جزا دے۔ آپ نے فرمایا۔ کیا تم امارت کی وجہ سے مجھ پر رشک کرتے ہو؟ خدا کی قسم! میری تو یہ خواہش ہے کہ میں اس سے برابر برابر چھوٹ جاؤں، نہ میرے خلاف کچھ ہو اور نہ میرے حق میں۔ اٹھو اور اپنے معاملہ میں مشورہ کرو۔ اپنے میں سے ایک آدمی کو اپنا امیر بنا لو، پھر جو اس کی مخالفت کرے اس کا سر مار دو۔ راوی کہتے ہیں: لوگ اٹھ کھڑے ہوئے اور حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے آپ کو اپنے سینے سے سہارا دیا ہوا تھا۔ حضرت عبد اللہ نے کہا۔ کیا تم امیر مقرر کر رہے ہو جبکہ امیر المؤمنین زندہ ہیں؟ حضرت عمر نے فرمایا۔ نہیں، صہیب تین دن نماز پڑھائیں، اور طلحہ کا انتظار کرو، اور اپنے معاملہ میں مشورہ کرو، پھر اپنے میں سے ایک آدمی کو اپنا امیر بنا لو، پھر اگر کوئی تمہاری مخالفت کرے تو اس کا سر مار دو۔ پھر آپ نے فرمایا۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس جاؤ، انہیں میری طرف سے سلام کہو اور کہو کہ عمر کہتے ہیں: اگر یہ ممکن ہو اور آپ کو اس سے نقصان اور تنگی نہ ہو تو میں چاہتا ہوں کہ اپنے دونوں ساتھیوں کے ساتھ دفن کیا جاؤں۔ اور اگر آپ کو اس سے نقصان اور تنگی ہو تو میری جان کی قسم! اس بقیع میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایسے صحابہ اور امہات المؤمنین دفن ہیں جو عمر سے بہتر ہیں۔ قاصد ان کے پاس آیا تو انہوں نے فرمایا۔ اس سے مجھے نہ نقصان ہے اور نہ تنگی۔ آپ نے فرمایا۔ پھر مجھے ان دونوں کے ساتھ دفن کرنا۔ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: پھر موت آپ پر طاری ہونے لگی اور میں نے آپ کو اپنے سینے سے تھاما ہوا تھا۔ آپ نے فرمایا۔ تجھ پر افسوس، میرا سر زمین پر رکھ دے۔ پھر آپ پر غشی طاری ہوگئی تو مجھے اس سے رنج ہوا۔ پھر آپ کو افاقہ ہوا تو فرمایا۔ تجھ پر افسوس، میرا سر زمین پر رکھ دے۔ چناچہ میں نے آپ کا سر زمین پر رکھ دیا، آپ نے اسے مٹی میں ملا لیا اور فرمایا۔ عمر کے لئے ہلاکت ہے اور اس کی ماں کے لئے ہلاکت ہے اگر اللہ نے اس کی مغفرت نہ فرمائی۔ محمد بن عمرو کہتے ہیں: اہل شوریٰ یہ تھے: علی، عثمان، طلحہ، زبیر، سعد اور عبد الرحمان بن عوف۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39857]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39857، ترقيم محمد عوامة 38229)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
45. (ما جاء في) خلافة عثمان وقتله ﵁
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی خلافت اور آپ کے قتل کے بارے میں احادیث
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38230 ترقیم الشثری: -- 39858
٣٩٨٥٨ - حدثنا ابن إدريس عن شعبة عن ابي إسحاق عن حارثة بن مضرب قال: حججت في إمارة عمر فلم يكونوا (يشكون) (١) (ان) (٢) الخلافة من بعده لعثمان (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ي]: (يشكوا).
(٢) في [أ، ب]: (لأن).
(٣) منقطع حكمًا؛ أبو إسحاق لم يصرح بالسماع، وأخرجه أبو نعيم في الإمامة (١٠٨)، واللالكائي (٢٥٥٤)، وابن عساكر ٣٩/ ١٨٧.

حضرت حارثہ بن مضرب سے روایت ہے کہ میں نے حضرت عمر کے عہد امارت میں حج کیا تھا تو لوگوں کو اس بات میں شک نہیں تھا کہ حضرت عمر کے بعد خلافت حضرت عثمان کے پاس ہوگی۔ (یعنی یقین تھا)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39858]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39858، ترقيم محمد عوامة 38230)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38231 ترقیم الشثری: -- 39859
٣٩٨٥٩ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن عبد الله بن سنان قال: قال (عبد الله) (١) حين استخلف عثمان: ما الونا عن (اعلانا) (٢) ذا فوق (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (عبيد اللَّه).
(٢) في [أ، ب، جـ، س، ع]: (أعلاها)، وفي [ق]: (أعلاء).
(٣) صحيح؛ أخرجه الحاكم ٣/ ٩٧، وأحمد في فضائل الصحابة (٧٣١)، ويعقوب في المعرفة ٣/ ٨٢ (٤٥٣٥)، وابن أبي عاصم في الآحاد (١٤٦)، والطبراني (١٤٠)، وابن عساكر ٣٩/ ٢١١، والخلال (٥٤٤)، والعسكري في جمهرة الأمثال ١/ ١٧٦.

حضرت عبد اللہ بن سنان سے روایت ہے کہ جب حضرت عثمان کو خلیفہ مقرر کیا گیا تو عبد اللہ نے کہا۔ مَا أَلَوْنَا عَنْ أَعْلَانَا ذَا فُوْقٍ (یعنی ہم نے اپنے میں سے بلند ترین، سالم سوفار والے تیر جیسے بہترین شخص کے انتخاب میں کوئی کوتاہی نہیں کی)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39859]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39859، ترقيم محمد عوامة 38231)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38232 ترقیم الشثری: -- 39860
٣٩٨٦٠ - حدثنا محمد بن بشر عن إسماعيل بن ابي خالد عن حكيم بن جابر قال: سمعت ابن مسعود يقول حين بويع عثمان: ما الونا عن (إعلانا) (١) (٢) (ذا) (٣) فوق (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، س، ع]: (أعلاها)، وفي [ق]: (أعلاء).
(٢) في [ع]: زيادة (وأعلاها).
(٣) سقط من: [ع].
(٤) صحيح؛ أخرجه الطبراني (١٤١)، والخلال في السنة (٥٥٧)، وابن جرير في مسند عمر من تهذيب الآثار (١٣٢٣)، وابن أبي عاصم في الآحاد (١٤٧)، وأبو نعيم في الإمامة (١١٣).

حضرت حکیم بن جابر سے روایت ہے کہ جب حضرت عثمان کی بیعت کی گئی تو ابن مسعود نے کہا۔ مَا أَلَوْنَا عَنْ أَعْلَانَا ذَا فُوْقٍ (یعنی ہم نے اپنے میں سے بلند ترین، سالم سوفار والے تیر جیسے بہترین شخص کے انتخاب میں کوئی کوتاہی نہیں کی)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39860]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39860، ترقيم محمد عوامة 38232)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38233 ترقیم الشثری: -- 39861
٣٩٨٦١ - حدثنا ابو اسامة عن كهمس عن عبد الله بن شقيق قال: حدثني هرم بن الحارث واسامة بن (خريم) (١) قال: (وكانا) (٢) (يغازيان) (٣) فحدثاني (جميعا) (٤) ولا يشعر كل واحد منهما ان صاحبه حدثنيه، عن مرة (البهزي) (٥) ، قال: بينما نحن مع رسول الله ﷺ ذات يوم في طربق من طرق المدينة فقال:"كيف تصنعون في فتنة تثور في اقطار الارض كانها صياصي بقر؟" قالوا: فنصنع ماذا يا نبي الله؟ قال:"عليكم بهذا واصحابه"، قال: فاسرعت حتى عطفت على الرجل، فقلت: هذا (يا) (٦) نبي الله؟ قال:"هذا؟، فإذا هو عثمان (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (حرث)، وفي [هـ]: (حريم).
(٢) في [ع]: (فكانا).
(٣) في [س]: (يناديان).
(٤) سقط من: [أ، ب].
(٥) في [ع]: (الهدي).
(٦) سقط من: [ب].
(٧) مجهول؛ لجهالة هرم وأسامة بن خريم، وأخرجه أحمد (٢٠٣٥٣)، وابن أبي عاصم في السنة (١٢٩٦)، والترمذي (٣٧٠٤)، والحاكم ٣/ ١٠٢، وابن قانع ٣/ ٥٧، والخلال في السنة (٤٢٥)، والطبراني ٢٠/ (٧٥٢)، وابن عساكر ٣٩/ ٢٧١.

حضرت مرہ بہزی سے روایت ہے کہ ہم ایک دن مدینہ کے راستوں میں سے ایک راستہ پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ ”تم اس فتنہ میں کیا کرو گے جو زمین کے اطراف میں یوں پھیل جائے گا جیسے گائے کے سینگ ہوتے ہیں۔“ صحابہ نے پوچھا۔ اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! پھر ہم کیا کریں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس کو اور اس کے ساتھیوں کو لازم پکڑنا۔“ راوی کہتے ہیں: پس میں (یہ سن کر) اس آدمی پر جلدی سے لپٹا اور میں نے عرض کیا۔ اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! یہ آدمی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”یہی“ اور یہ شخص حضرت عثمان تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39861]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39861، ترقيم محمد عوامة 38233)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38234 ترقیم الشثری: -- 39862
٣٩٨٦٢ - حدثنا إسماعيل بن علية عن ابن عون عن الحسن قال: انباني وثاب (وكان) (١) ممن ادركه عتق امير المؤمنين عمر، وكان (يكون) (٢) بعد بين يدي عثمان، قال: فرايت في حلقه (٣) طعنتين، كانهما كيتان طعنهما يوم الدار دار عثمان، قال: بعثني امير المؤمنين عثمان، قال: ادع لي الاشتر فجاء، قال ابن عون: اظنه قال: فطرحت لامير المؤمنين وسادة (٤) . ⦗١٧٤⦘ فقال: يا اشتر! ما يريد الناس مني؟ قال: ثلاثا ليس (٥) من إحداهن بد، يخيرونك بين ان تخلع لهم امرهم وتقول: هذا امركم، اختاروا له من شئتم، وبين ان تقص من نفسك، فإن ابيت (هاذين) (٦) فإن القوم (قاتلوك، قال: ما من إحداهن بد؟ قال: ما من إحداهن بد، قال: اما) (٧) ان اخلع لهم امرهم فما كنت اخلع سربالا (سربلنيه) (٨) الله ﷿ ابدا. قال ابن عون: وقال غير الحسن: لان اقدم فيضرب عنقي احب إلي من ان اخلع امر امة محمد (٩) بعضها عن بعض، قال ابن عون: (وهذا اشبه) (١٠) بكلامه. (ولان) (١١) اقص لهم من نفسي، فوالله لقد علمت، ان صاحبي بين يدي كانا يقصان من (انفسهما) (١٢) ، وما يقوم بدني بالقصاص، واما ان يقتلوني، فوالله لو قتلوني لا يتحابون بعدي ابدا، ولا يقاتلون بعدي عدوا جميعا ابدا، قال: فقام الاشتر وانطلق، فمكثنا فقلنا: لعل الناس. ثم جاء (رويجل) (١٣) كانه (ذئب) (١٤) (فاطلع) (١٥) من الباب، ثم رجع ⦗١٧٥⦘ (وقام) (١٦) محمد بن ابي بكر في ثلاثة عشر حتى انتهى إلى عثمان، فاخذ بلحيته فقال: بها حتى سمعت وقع اضراسه، وقال: ما اغنى عنك معاوية، ما اغنى عنك ابن عامر، ما (اغنت) (١٧) عنك كتبك، فقال: ارسل لي لحيتي ابن اخي، ارسل لي لحيتي ابن اخي، قال: فانا رايته (١٨) استعدى رجلا من القوم (يعينه) (١٩) ، فقام إليه بمشقص حتى وجا به في راسه (فاثبته) (٢٠) ، (قال) (٢١) : ثم (مه؟) (٢٢) (قال) (٢٣) : ثم دخلوا عليه حتى قتلوه (٢٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (فكان).
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) في [هـ]: زيادة (أثر).
(٤) في [هـ]: زيادة (وله وسادة).
(٥) في [هـ]: زيادة (لك).
(٦) في [ق، هـ]: (هاتين).
(٧) في [هـ]: تكرر.
(٨) في [أ، ب]: (ستبنيه).
(٩) في [جـ]: زيادة ﷺ.
(١٠) سقط من: [هـ].
(١١) في [ع]: (ولين)، وفي [هـ]: (ولا اْن).
(١٢) في [ع]: (أنفسهم).
(١٣) في [أ، ب]: (ويجل).
(١٤) في [أ، ب]: (قلد).
(١٥) في [أ، ب]: (واطلع).
(١٦) في [جـ، ع]: (وقال).
(١٧) في [ع]: (أغنى).
(١٨) في [أ، ب]: زيادة (واللَّه).
(١٩) في [س]: (بعينه).
(٢٠) في [ع]: (فأثبت).
(٢١) سقط من: [ع].
(٢٢) في [أ، ب، جـ، س، ع]: (مر).
(٢٣) سقط من: [أ، ب، جـ، س].
(٢٤) مجهول؛ لجهالة وثاب، أخرجه ابن سعد ٣/ ٧٢، وابن شبه (٢٣٥٩)، وخليفة بن خياط في التاريخ ص ١٧٤، والطبراني (١١٦)، وابن عساكر ٣٩/ ٤٠٤، وابن جرير في التاريخ ٢/ ٦٦٤.

حسن سے روایت ہے کہ مجھے وثَّاب نے بیان کیا۔ اور یہ وثاب ان لوگوں میں سے تھے جنہیں امیر المؤمنین حضرت عمر کی آزادی نصیب ہوئی اور بعد میں یہ حضرت عثمان کے سامنے (خدمت میں) رہتے تھے۔ راوی کہتے ہیں۔ میں نے اس کے حلق میں نیزے کے دو نشانات دیکھے جو داغ کے دو نشانوں کی طرح تھے۔ حضرت عثمان کے گھر میں محاصر ہ کے دن یہ نیزے انہیں مارے گئے تھے۔ یہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے امیر المؤمنین حضرت عثمان نے بھیجا اور فرمایا: اشتر کو میرے پاس لاؤ۔ ابن عون کہتے ہیں: میرا گمان یہ ہے کہ انہوں نے یہ بھی کہا تھا۔ کہ میں نے امیر المؤمنین کے لئے تکیہ رکھا۔ پس حضرت عثمان نے فرمایا۔ اے اشتر! (باغی) لوگ مجھ سے کیا چاہتے ہیں؟ اشتر نے کہا۔ تین باتیں ہیں جن میں سے کسی ایک کا کرنا ضروری ہے۔ وہ لوگ آپ کو اس بات کا اختیار دیتے ہیں کہ یا تو آپ ان کی حکمرانی ان کے حوالہ کردیں اور یہ کہہ دیں کہ یہ تمہاری حکمرانی ہے تم جس کو چاہو یہ حکمرانی سونپ دو۔ اور یا یہ ہے کہ آپ اپنے سے بدلہ لینے کا موقع دیں۔ پس اگر آپ ان دونوں باتوں سے انکار کرتے ہیں تو پھر لوگ آپ کو قتل کردیں گے۔ حضرت عثمان نے پوچھا۔ کیا ان میں سے کسی ایک کو اختیار کرنا ضروری ہے؟ اشتر نے کہا (جی) ان میں سے کسی ایک کو اختیار کرنا ضروری ہے۔ 2۔ حضرت عثمان نے فرمایا۔ جہاں تک یہ بات ہے کہ میں ان کی حکمرانی کی ذمہ داری چھوڑ دوں۔ تو (سنو) میں وہ کبھی کرتا نہیں اتاروں گا جو اللہ تعالیٰ نے مجھے پہنایا ہے۔ ابن عون کہتے ہیں۔ حسن کے علاوہ دوسرا راوی بیان کرتا ہے کہ: اگر مجھے یوں پیش کیا جائے کہ میری گردن اڑا دی جائے تو بھی مجھے یہ بات اس سے زیادہ محبوب ہے کہ میں امت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا معاملہ لوگوں کے درمیان چھوڑ دوں۔ ابن عون کہتے ہیں: یہ بات آپ کے کلام سے ملتی جلتی ہے۔ اور رہی یہ بات کہ میں لوگوں کو خود سے بدلہ لینے کا موقع دوں تو خدا کی قسم! میں جانتا ہوں کہ مجھ سے پہلے میرے دو ساتھی (لوگوں کو) اپنے آپ سے بدلہ لینے کا موقع دیتے تھے۔ لیکن میرا جسم قصاص کے لئے کھڑا نہیں ہوگا۔ اور یہ بات کہ لوگ مجھے قتل کریں گے تو خدا کی قسم (یاد رکھو) اگر وہ لوگ مجھے قتل کردیں تو پھر میرے بعد کبھی آپس میں محبت نہیں کرسکیں گے۔ اور نہ ہی میرے بعد دشمن کے خلاف کبھی سارے اکٹھے ہو کر جہاد کرسکیں گے۔ 3۔ راوی کہتے ہیں۔ پھر اشتر اٹھ کر چل پڑا۔ ہم وہیں ٹھہرے اور ہم کہنے لگے۔ ہوسکتا ہے کہ لوگ واپس پیچھے چلے جائیں۔ پھر ایک پست قامت آدمی آیا۔ یوں لگتا تھا کہ وہ بھیڑیا ہے۔ اور اس نے دروازے سے جھانکا اور واپس ہوگیا۔ پھر محمد بن ابی بکر تیرہ افراد کے ہمراہ کھڑا ہوا اور حضرت عثمان کے پاس پہنچا اور آپ کی داڑھی کو پکڑ کر ہلایا یہاں تک کہ میں نے آپ کی داڑھوں کے ٹکرانے کی آواز سنی اور وہ کہہ رہا تھا۔ تمہیں معاویہ نے کوئی فائدہ نہیں دیا! تمہیں ابن عامر نے کوئی فائدہ نہیں دیا! تمہیں تمہارے خطوط نے کوئی فائدہ نہیں دیا۔ حضرت عثمان نے کہا۔ اے بھتیجے! میری داڑھی تو چھوڑ دے۔ اے بھتیجے! میری داڑھی تو چھوڑ دے۔ 4۔ راوی کہتے ہیں: میں نے اس کو دیکھا کہ اس نے (اپنی) قوم میں سے ایک آدمی سے مدد مانگی تو اس کے پاس ایک آدمی چوڑے پھل والا نیزہ لے کر آیا اور اس کے ذریعہ سے حضرت عثمان کے سر پر زور لگا کر اس کو آپ کے سر میں اتار دیا۔ راوی (سے) پوچھا۔ پھر کیا ہوا؟ راوی نے جواب دیا۔ پھر یہ باغی حضر ت عثمان پر داخل ہوئے اورا نہیں قتل کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39862]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39862، ترقيم محمد عوامة 38234)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں