🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
44. ما جاء في خلافة عمر بن الخطاب ﵁
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی خلافت کے بارے میں آنے والی احادیث
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38215 ترقیم الشثری: -- 39843
٣٩٨٤٣ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن ابي إسحاق عن عمرو بن ميمون الاودي ان عمر بن الخطاب لما حضر قال: ادعوا لي عليا وطلحة والزبير (وعثمان) (١) وعبد الرحمن بن عوف وسعدا، قال: فلم يكلم (احدا منهم) (٢) إلا (عليا) (٣) وعثمان، فقال: يا علي! لعل هؤلاء القوم يعرفون (لك) (٤) قرابتك وما آتاك الله من العلم والفقه، (فاتق) (٥) (الله) (٦) ، وإن وليت هذا الامر فلا ترفعن بني فلان على رقاب الناس، وقال لعثمان: يا عثمان إن هؤلاء القوم لعلهم يعرفون لك صهرك من رسول الله ﷺ (وسنك) (٧) وشرفك، فإن انت وليت هذا (الامر) (٨) فاتق الله، (و) (٩) لا ترفع بني فلان على رقاب الناس، فقال: ادعوا لي صهيبا، فقال: صل بالناس (ثلاثا) (١٠) ، وليجتمع هؤلاء الرهط (فليخلوا) (١١) فإن اجمعوا على رجل فاضربوا راس (من) (١٢) خالفهم (١٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [ب]: (منهم أحدًا)، وفي [ع]: (أحد).
(٣) في [ع]: (علي).
(٤) سقط من: [هـ].
(٥) في [هـ]: (واتق).
(٦) في [ع]: (للَّه).
(٧) في [أ، ب]: (دينك).
(٨) في [ع]: (لأمر).
(٩) سقط من: [ب].
(١٠) في [ع]: (ثلاث).
(١١) في [ي]: بياض.
(١٢) سقط من: [أ، ب].
(١٣) منقطع؛ عمرو بن ميمون لا يروي عن عمر، أخرجه ابن سعد ٣/ ٣٤٠، والخلال في السنة (٣٤٢).

حضرت عمرو بن میمون اودی سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطاب کی موت کا وقت جب قریب ہوا تو آپ نے فرمایا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ، حضرت طلحہ، حضرت زبیر، حضرت عثمان، حضرت عبد الرحمان بن عوف اور حضرت سعد کو میرے پاس بلاؤ۔ راوی کہتے ہیں۔ پھر حضرت عمر نے (ان میں سے) صرف حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عثمان سے گفتگو فرمائی۔ چناچہ آپ نے کہا۔ اے علی رضی اللہ عنہ! شاید یہ لوگ تمہارے بارے میں قرابت (نبوی) کو اور جو کچھ اللہ تعالیٰ نے تمہیں علم اور فقہ عطاء کی ہے اس کو پہچانیں۔ پس تم اللہ سے ڈرنا۔ اور اگر تمہیں اس کا م (خلافت) کی سپردگی ہوجائے تو تم بنو فلاں کو دیگر لوگوں کی گردنوں پر بلند نہ کرنا (یعنی برتری نہ دینا) ور حضرت عمر نے حضرت عثمان سے کہا۔ اے عثمان! شاید یہ لوگ تمہارا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ دامادی کا رشتہ، اور تمہاری عمر اور تمہاری شرافت کو پہچانیں۔ پس اگر تم اس امر (خلافت) کے متولی ٹھہرے تو اللہ سے ڈرنا اور بنو فلاں کو دیگر لوگوں کی گردنوں پر بلند نہ کرنا۔ پھر حضرت عمر نے کہا۔ حضرت صہیب کو میرے پاس بلاؤ۔ اور آپ نے (انہیں) کہا۔ تم تین دن تک لوگوں کو نماز پڑھاؤ۔ ان (مذکورہ بالا) افراد کو چاہیے کہ اکٹھے ہوں اور خلوت میں (کوئی فیصلہ) کریں۔ پھر اگر یہ لوگ کسی ایک آدمی پر اکٹھے ہوجائیں تو اس کی مخالفت کرنے والے کا سر مار دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39843]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39843، ترقيم محمد عوامة 38215)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38216 ترقیم الشثری: -- 39844
٣٩٨٤٤ - حدثنا ابن إدريس عن (طلحة) (١) بن يحيى عن (عميه) (٢) عيسى بن طلحة وعروة بن الزبير (قالا) (٣) : قال (٤) (عمر: ليصل) (٥) لكم (صهيب) (٦) (ثلاثا) (٧) ، وانظروا (فإن) (٨) كان ذلك وإلا فإن امر (امة) (٩) محمد لا يترك فوق (ثلاث) (١٠) سدى (١١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ي]: بياض.
(٢) كذا في النسخ، وفي [س]: بياض.
(٣) هكذا في [ق، هـ]: وفي باقي النسخ: (قال).
(٤) في [ي]: زيادة (جاء).
(٥) في [ي]: بياض.
(٦) في [ع]: (صهيبًا).
(٧) في [ي]: بياض.
(٨) في [أ، ب]: (فإذا).
(٩) سقط من: [أ، ب، ص، ط، هـ].
(١٠) في [ي]: بياض.
(١١) منقطع؛ عروة وعيسى لا يرويان عن عمر، وأخرجه ابن شبه في تاريخ المدينة (١٥٧٤).

حضرت عیسیٰ بن طلحہ اور حضرت عروہ بن زبیر سے روایت ہے کہ حضرت عمر نے فرمایا: تمہیں صہیب تین دن نماز پڑھائیں۔ اور تم (معاملہ میں) غور کرو، اگر یہ (خلیفہ کا انتخاب) ہوجائے تو ٹھیک وگرنہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی امت کا معاملہ تین دن سے زیادہ بے توجہی میں نہیں چھوڑا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39844]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39844، ترقيم محمد عوامة 38216)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38217 ترقیم الشثری: -- 39845
٣٩٨٤٥ - حدثنا ابن [علية عن (سعيد) (١) ] (٢) عن قتادة عن سالم (بن ابي الجعد الغطفاني عن معدان بن ابي طلحة اليعمري) (٣) ان عمر بن الخطاب (قام) (٤) خطيبا يوم جمعة -او خطب يوم جمعة- فحمد الله واثنى عليه، ثم ذكر نبي الله ﷺ وابا بكر. ثم قال: ايها الناس! إني قد رايت رؤيا كان ديكا احمر نقرني نقرتين، ولا ارى ⦗١٦٠⦘ ذلك (إلا لحضور) (٥) (اجلي) (٦) ، وإن الناس (يامرونني) (٧) ان استخلف، وإن الله لم يكن ليضيع دينه وخلافته، والذي بعث (به) (٨) نبيه (٩) ، فإن عجل (بي) (١٠) امر فالخلافة شورى بين هؤلاء الرهط (الستة) (١١) (الذين) (١٢) توفي رسول الله ﷺ وهو عنهم راض، فايهم بايعتم له فاسمعوا له واطيعوا. وقد عرفت ان رجالا (سيطعنون) (١٣) في هذا الامر، وإني قاتلتهم بيدي هذه على الإسلام، فإن فعلوا ذلك فاولئك اعداء الله الكفرة الضلال، إني والله ما ادع بعدي اهم إلي من امر الكلالة، وقد سالت رسول الله ﷺ (١٤) فما اغلظ لي في شيء ما اغلظ لي فيها (حتى) (١٥) طعن بإصبعه في (جنبي) (١٦) او (في) (١٧) صدري، ثم قال:"يا عمر! (تكفيك) (١٨) آية الصيف التي انزلت في آخر النساء"، وإن اعش فساقضي فيها قضية لا يختلف فيها احد يقرا القرآن (او لا يقرا القرآن) (١٩) . ⦗١٦١⦘ ثم قال: اللهم إني اشهدك على امراء الامصار، فإني إنما بعثتهم ليعلموا الناس دينهم وسنة نبيهم (٢٠) ، ويقسموا فيهم فيئهم، ويعدلوا فيهم، فمن اشكل عليه شيء رفعه إلي. ثم قال: ايها الناس! إنكم (٢١) تاكلون شجرتين لا اراهما إلا خبيثتين: هذا الثوم وهذا البصل، لقد كنت ارى الرجل على عهد رسول الله ﷺ يوجد ريحه منه فيؤخذ بيده حتى (يخرج به) (٢٢) إلى البقيع، (فمن) (٢٣) كان آكلهما (لا بد) (٢٤) (فليمتهما) (٢٥) (طبخا) (٢٦) . قال: فخطب بها عمر يوم الجمعة واصيب يوم الاربعاء لاربع بقين لذي الحجة (٢٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (شعبة).
(٢) ما بين المعكوفين في [ي]: بياض.
(٣) في [ي]: بياض.
(٤) في [ب]: (قال).
(٥) في [ع]: (لا حضور).
(٦) في [ع]: (جلي).
(٧) في [ع]: (يأمروني).
(٨) سقط من: [ب].
(٩) في [جـ، ق، ي]: زيادة ﷺ.
(١٠) في [ب]: (لي).
(١١) في [ع]: (ستة).
(١٢) في [ع]: (الذي).
(١٣) هكذا في: [ق، هـ]، وفي [جـ]: (يطيعون)، وفي الباقي: (سيطيعون).
(١٤) سقط من: [ع].
(١٥) في [ي]: (حين).
(١٦) في [أ، ب]: (جبيني).
(١٧) سقط من: [هـ].
(١٨) في [ع، ي]: (يكفيك).
(١٩) سقط من: [جـ، ي].
(٢٠) في [جـ، ق، ي]: زيادة ﷺ.
(٢١) في [أ، ب]: زيادة (إلا).
(٢٢) في [أ، ب]: (يخرجه).
(٢٣) في [أ، ب]: (فإن).
(٢٤) في [س]: (فلا بد).
(٢٥) في [جـ]: (فليمتهما).
(٢٦) في [هـ]: (طنجًا).
(٢٧) صحيح؛ أخرجه مسلم (٥٦٧)، وأحمد (٨٩).

حضرت معدان بن ابی طلحہ یعمری سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطاب جمعہ کے دن خطبہ دینے کے لئے کھڑے ہوئے یا آپ نے جمعہ کا خطبہ دیا، پس اللہ تعالیٰ کی حمدو ثنا بیان کی پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اور حضرت ابوبکر کا ذکر کیا۔ پھر حضرت عمر نے کہا۔ اے لوگو! میں نے ایک خواب دیکھا ہے۔ گویا کہ ایک سرخ مرغ تھا اس نے مجھے دو مرتبہ ٹھونگ ماری اور میں اس خواب کو اپنی عمر کے پورا ہونے سے ہی کنایہ دیکھ رہا ہوں اور لوگ مجھے کہہ رہے ہیں کہ میں خلیفہ مقرر کر دوں۔ یقین کرو کہ اللہ تعالیٰ اپنے دین کو اور خلافت کو ضائع نہیں کرے گا اور اس چیز کو بھی ضائع نہیں کرے گا جس کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مبعوث کیا ہے۔ پس اگر مجھے جلد ہی موت نے آلیا تو پھر خلافت ان چھ لوگوں کے درمیان مشاورت کے ساتھ (طے) ہوگی جن سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رضا مندی کے ساتھ رخصت ہوئے۔ ان میں سے جس کی بھی تم بیعت کرلو تو پھر اس کی بات سنو اور مانو۔ یقینا مجھے معلوم ہے کہ عنقریب کچھ لوگ اس معاملہ میں طعن کریں گے۔ حالانکہ میں نے اپنے اس ہاتھ سے ان سے اسلام پر قتال کیا ہے۔ اگر یہ لوگ ایسا کریں گے تو یہ اللہ کے دشمن، کافر اور گمراہ ہوں گے۔ 2۔ میں نے اپنے بعد کلالۃ کے معاملہ سے زیادہ اہم بحث نہیں چھوڑی اور تحقیق میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بھی یہ سوال کیا تھا۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے کسی چیز میں اتنی سختی نہیں کی جو سختی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے ساتھ اس (کلالہ) میں فرمائی۔ یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی انگلی میرے پہلو یا میرے سینے میں چبھوئی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے عمر! تمہیں سورة نساء کے آخر میں نازل ہونے والی آیۃ الصیف کافی ہے۔“ اور اگر میں مزید زندہ رہا تو عنقریب میں کلالہ کے بارے میں ایسا فیصلہ کر جاؤں گا کہ پھر کوئی اس مسئلہ میں اختلاف نہیں کرے گا۔ چاہے وہ قرآن پڑھا ہو یا نہ پڑھا ہو۔ 3۔ پھرحضرت عمر نے کہا، اے اللہ! میں تجھے شہروں کے امراء پر گواہ بناتا ہوں۔ کیونکہ میں نے انہیں صرف اس لئے بھیجا تھا تاکہ وہ لوگوں کو ان کا دین اور ان کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سُنَّت سکھائیں۔ اور ان کی فئی ان ہی میں تقسیم کریں اور ان میں انصاف کریں اور انہیں جس بات کا اشکال ہو وہ بات مجھ تک لائیں۔ 4۔ پھر حضرت عمر نے کہا۔ اے لوگو! تم دو درخت (پیداوار) ایسے کھاتے ہو کہ جن کو میں خبیث (ناپسندیدہ) ہی خیال کرتا ہوں۔ یہ تھوم اور یہ پیاز ہے یقینا میں ایک آدمی کو عہد پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں دیکھتا کہ اس سے یہ بو آتی تو اس کو ہاتھ سے پکڑ کر باہر لے جایا جاتا یہاں تک کہ اس کو بقیع کی طرف نکال دیا جاتا۔ پس جو شخص ان کو ضرور کھانا چاہے تو پکا کر ان کی بو کو مار ڈالے۔ 5۔ راوی کہتے ہیں: پس یہ خطبہ حضرت عمر نے جمعہ کے دن ارشاد فرمایا اور بدھ کے روز آپ کو زخمی کردیا گیا۔ ابھی ذی الحجہ میں چار دن باقی تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39845]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39845، ترقيم محمد عوامة 38217)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38218 ترقیم الشثری: -- 39846
٣٩٨٤٦ - حدثنا ابن إدريس عن شعبة عن ابي (جمرة) (١) عن (جارية) (٢) ابن قدامة السعدي قال: حججت العام الذي اصيب فيه عمر، قال: فخطب (٣) فقال: إني رايت (ان) (٤) (ديكا) (٥) نقرني نقرتين او ثلاثا، ثم لم ⦗١٦٢⦘ (تكن) (٦) إلا جمعة او نحوها حتى اصيب، قال: فاذن لاصحاب رسول الله ﷺ، ثم اذن لاهل المدينة، ثم اذن لاهل الشام، ثم اذن لاهل العراق، فكنا آخر من دخل عليه وبطنه معصوب ببرد اسود والدماء تسيل، كلما دخل قوم بكوا واثنوا عليه، فقلنا له: اوصنا -وما ساله الوصية احد غيرنا- فقال: عليكم بكتاب الله، فإنكم لن تضلوا ما اتبعتموه، واوصيكم بالمهاجرين فإن الناس يكثرون ويقلون، واوصيكم بالانصار فإنهم شعب (الإسلام) (٧) الذي لجا إليه، واوصيكم بالاعراب فإنها اصلكم ومادتكم، واوصيكم بذمتكم فإنها ذمة نبيكم (٨) ، ورزق عيالكم، قوموا عني، فما (زادنا) (٩) على هؤلاء الكلمات (١٠) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ق، هـ]: (حمزة).
(٢) في [ع]: (حارثة).
(٣) في [ع]: زيادة (عمر).
(٤) سقط من: [ب].
(٥) في [ي]: بياض.
(٦) في [ع]: (يك).
(٧) في [أ، ب، هـ]: (الإيمان).
(٨) في [جـ، ق، ي]: زيادة ﷺ.
(٩) في [ع]: (زاذنا).
(١٠) صحيح؛ أخرج بعضه البخاري (٣١٦٢)، وأخرجه أحمد (٣٦٢)، والطيالسي (٦٦)، وابن سعد ٣/ ٣٣٦، وابن شبه في تاريخ المدينة ٣/ ٩٣٦، والبغوي في الجعديات (١٢٩٠)، وأبو عبيد في الأموال (٥٦٩)، وابن زنجوية (٥١٩)، والبيهقي ٩/ ٢٠٦.

حضرت جاریہ بن قدامہ سعدی سے روایت ہے۔ فرماتے ہیں: جس سال حضرت عمر کو زخمی کیا گیا میں نے اس سال حج کیا۔ بیان کرتے ہیں کہ … حضرت عمر نے خطبہ دیا اور (اس میں) ارشاد فرمایا۔ میں نے (خواب) دیکھا ہے کہ ایک مرغ نے مجھے دو یا تین مرتبہ ٹھونگ ماری ہے۔ پھر اس کے بعد ایک جمعہ یا اس کے قریب ہی وقت گزرا تھا کہ حضرت عمر پر حملہ ہوگیا۔ راوی کہتے ہیں: پس (پہلے) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کو اجازت دی گئی۔ پھر اہل مدینہ کو اجازت دی گئی پھر اہل شام کو اجازت دی گئی پھر اہل عراق کو اجازت دی گئی۔ پس ہم حضرت عمر کی خد مت میں حاضر ہونے والے آخری لوگ تھے۔ آپ کا پیٹ سیاہ چادر سے باندھا ہوا تھا اور خون بہہ رہا تھا۔ جب بھی کچھ لوگ حضرت عمر کی خدمت میں حاضر ہوتے تو لوگ رو پڑتے اور آپ کی تعریف کرتے۔ ہم نے آپ سے کہا۔ آپ ہمیں وصیت کریں۔ اور ہمارے علاوہ کسی نے بھی آپ سے وصیت کرنے کا سوال نہیں کیا … چناچہ حضرت عمر نے کہا۔ کتاب اللہ کو لازم پکڑو۔ کیونکہ جب تک تم لوگ اس کی تابعداری کرتے رہو گے ہرگز گمراہ نہیں ہو گے۔ اور میں تمہیں مہاجرین کے بارے میں وصیت کرتا ہوں کیونکہ دیگر لوگ بڑھیں گے اور (یہ) کم ہوں گے۔ اور میں تمہیں انصار کے بارے میں وصیت کرتا ہوں کیونکہ یہ لوگ ایمان کی ایسی گھاٹی ہیں جس کی طرف ایمان نے پناہ پکڑی اور میں تمہیں دیہاتیوں کے بارے میں وصیت کرتا ہوں کیونکہ یہ تمہاری اصل اور مادہ ہیں۔ اور میں تمہیں تمہارے ذمیوں کے بارے میں وصیت کرتا ہوں یہ لوگ تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ذمہ ہیں اور تمہارے مال بچوں کی روزی ہیں۔ میرے پاس سے اٹھ جاؤ۔ اس سے زیادہ حضرت عمر نے ہمارے ساتھ بات نہیں کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39846]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39846، ترقيم محمد عوامة 38218)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38219 ترقیم الشثری: -- 39847
٣٩٨٤٧ - حدثنا ابو (الاحوص) (١) عن ابي إسحاق عن عمرو بن ميمون قال: لما طعن عمر ماج الناس بعضهم في بعض، حتى كادت الشمس ان تطلع، فنادى مناد الصلاة، فقدموا عبد الرحمن بن عوف فصلى بهم، فقرا باقصر سورتين في القرآن ﴿إنا اعطيناك الكوثر﴾ [الكوثر: ١] ﴿إذا جاء نصر الله والفتح (٢) ﴾ [النصر: ١] ، فلما اصبح دخل عليه الطبيب، وجرحه يسيل دما، فقال: اي الشراب احب إليك؟ قال: النبيذ، فدعا بنبيذ فشربه فخرج من جرحه، (فقال: هذا صديد، ائتوني بلبن ⦗١٦٣⦘ (فاتي بلبن) (٣) فشرب فخرج من جرحه) (٤) ، فقال له الطبيب: اوصه فإني لا اظنك إلا ميتا من يومك او من غد (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (الأخوص).
(٢) في [أ، ب]: زيادة ﴿وَالْفَتْحُ﴾.
(٣) سقط من: [جـ، ق].
(٤) سقط من: [ب، هـ].
(٥) منقطع؛ رواية عمرو بن ميمون عن عمر مرسلة؛ والحديث أخرجه ابن سعد ٣/ ٣٤٠، والطحاوي ٤/ ١٨، واللالكائي (٢٦٥٣)، وابن أبي داود في المصاحف (٥٥٩)، والبيهقي ٢/ ٣٩٠، وابن عبد البر في الاستيعاب ٣/ ١٥٣، والحارث (٥٩٤/ بغية)، وابن النحاس في الناسخ ١/ ١٧٥، والخطيب ٦/ ٥٦، وأبو نعيم ٤/ ١٥٦، وابن شبه (١٥١٧).

حضرت عمرو بن میمون سے روایت ہے کہ جب حضرت عمر کو نیزہ لگا تو سب لوگ مضطرب ہوگئے یہاں تک کہ سورج طلوع ہونے کے قریب ہوگیا۔ تو ایک آواز دینے والے نے ندا دی۔ نماز! چناچہ لوگوں نے حضرت عبد الرحمان بن عوف کو آگے کردیا۔ پس انہوں نے لوگوں کو نماز پڑھائی۔ اور قرآن مجید کی دو مختصر سورتیں یعنی {إِنَّا أَعْطَیْنَاک الْکَوْثَرَ } اور {إِذَا جَائَ نَصْرُ اللہِ } کو پڑھا۔ پھر جب دن نکل آیا تو ایک طبیب حضرت عمر کی خدمت میں حاضر ہوا حضرت عمر کے زخموں سے خون بہہ رہا تھا۔ طبیب نے پوچھا۔ آپ کو کون سا مشروب پسند ہے؟ آپ نے فرمایا: نبیذ چناچہ نبیذ منگوایا اور اس کو حضرت عمر نے پیا لیکن وہ آپ کے زخموں سے باہر نکل آیا۔ آپ نے فرمایا۔ یہ خون ملی پیپ ہے۔ تم میرے پاس دودھ لاؤ۔ چناچہ دودھ لایا گیا آپ نے دودھ نوش فرمایا تو وہ بھی زخموں سے باہر نکل آیا۔ اس پر طبیب نے آپ سے کہا۔ کوئی وصیت کرلو۔ کیونکہ میرے خیال میں آپ ایک یا دو دن میں فوت ہوجائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39847]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39847، ترقيم محمد عوامة 38219)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38220 ترقیم الشثری: -- 39848
٣٩٨٤٨ - حدثنا إسحاق الرازي عن ابي سنان عن عطاء بن السائب عن (عامر) (١) قال: [ (حلف) (٢) بالله] (٣) لقد طعن عمر وإنه لفي النحل يقرؤها (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (عامره).
(٢) في [أ، ق، هـ]: (أخلف).
(٣) سقط ما بين المعكوفين من: [ع].
(٤) ضعيف؛ عطاء اختلط.

حضرت عامر سے روایت ہے۔ وہ اللہ کی قسم کھا کر کہتے ہیں کہ تحقیق حضرت عمر کو نیزہ مارا گیا تو وہ اس وقت سورة نحل کی قراءت کر رہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39848]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39848، ترقيم محمد عوامة 38220)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38221 ترقیم الشثری: -- 39849
٣٩٨٤٩ - حدثنا ابن إدريس عن شعبة عن سعد بن إبراهيم عن ابن (ميناء) (١) عن (المسور) (٢) بن مخرمة قال: سمعت عمر وإن (إحدى) (٣) اصابعي في جرحه هذه او هذه او هذه، وهو يقول: يا معشر قريش! إني لا اخاف الناس عليكم، إنما اخافكم على الناس، إني قد تركت فيكم ثنتين (لن) (٤) تبرحوا بخير ما (لزمتموهما) (٥) : العدل في الحكم، والعدل في القسم، وإني قد تركتكم (على ⦗١٦٤⦘ مثل) (٦) (مخرفة) (٧) النعم إلا ان يتعوج (قوم فيعوج) (٨) بهم (٩) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (أمينًا).
(٢) في [أ، ب]: (المستور).
(٣) في [ع]: (أحد).
(٤) في [ع]: (لم).
(٥) في [ع]: (مالزمتموها).
(٦) في [ي]: بياض.
(٧) في [أ، ب، س، هـ]: (محرقة)، وفي [جـ]: (محرفة)، وفي [ع]: (مخرقة).
(٨) سقط من: [ب].
(٩) صحيح؛ أخرجه البيهقي ١٠/ ١٣٤.

حضرت مسور بن مخرمہ سے روایت ہے۔ کہتے ہیں: میں نے حضرت عمر کو کہتے سُنا، جبکہ میری انگلیوں میں سے ایک انگلی ان کے زخم کے اندر تھی، یہ یا یہ یا یہ، اے گروہ قریش! میں تمہارے خلاف لوگوں سے خوف نہیں رکھتا بلکہ مجھے تو صرف لوگوں کے خلاف تم سے خوف ہے۔ یقینا میں دو چیزیں تم میں چھوڑ کر جا رہا ہوں جب تک تم ان کو لازم پکڑو گے تب تک مسلسل خیر پر رہو گے۔ فیصلہ کرنے میں عدل اور تقسیم کرنے میں عدل۔ اور یقینا میں تمہیں بالکل سیدھا چھوڑ کر جا رہا ہوں البتہ اگر کسی قوم نے ٹیڑھا راستہ اختیار کیا تو وہ ٹیڑھے راستے پر چل پڑیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39849]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39849، ترقيم محمد عوامة 38221)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38222 ترقیم الشثری: -- 39850
٣٩٨٥٠ - حدثنا ابو اسامة عن هشام بن (عروة) (١) عن ابيه عن سليمان بن يسار عن المسور بن مخرمة قال: دخلت انا وابن عباس على عمر بعد ما طعن وقد اغمي عليه، فقلنا لا ينتبه [ (لشيء) (٢) (افزع) (٣) له من الصلاة، فقلنا: الصلاة يا امير المؤمنين] (٤) ، فانتبه وقال: (الصلاة) (٥) ، ولا حظ في الإسلام لامرئ قرك الصلاة، فصلى و (إن) (٦) جرحه ليثعب (٧) دما (٨) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ي]: بياض.
(٢) في [س]: (بشيء).
(٣) في [أ، هـ]: (أفرغ).
(٤) في [ب]: ما بين المعكوفين بياض.
(٥) سقط من: [هـ].
(٦) سقط من: [هـ].
(٧) في [ي]: زيادة (لينبعث).
(٨) صحيح؛ أخرجه مالك في الموطأ ١/ ٣٩ (٨٢)، وابن سعد ٣/ ٣٥١، والطبراني في الأوسط (٨١٨١)، والبيهقي ١/ ٣٥٧، وابن عساكر ٤٤/ ٤١٩، والمروزي في تعظيم الصلاة (٩٢٣)، واللالكائي (١٥٢٨)، وابن أبي عمر في الإيمان (٣٢)، والآجري (٢٧١).

حضرت مسور بن مخرمہ سے روایت ہے کہ میں اور ابن عباس رضی اللہ عنہما، حضرت عمر پر حملہ ہونے کے بعد جبکہ ان پر بےہوشی طاری تھی۔ داخل ہوئے۔ تو ہم نے کہا۔ ان کو نماز سے زیادہ گھبراہٹ میں ڈالنے والی کسی چیز سے نہیں بیدار کیا جاسکے گا۔ چناچہ ہم نے کہا۔ اے امیر المؤمنین! نماز! پس حضرت عمر متنبہ ہوئے اور فرمایا: نماز! ایسے آدمی کا اسلام میں کوئی حصہ نہیں جو نماز کو چھوڑ دے۔ پھر حضرت عمر نے اس حالت میں نماز پڑھی کہ ان کے زخموں سے خون بہہ رہا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39850]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39850، ترقيم محمد عوامة 38222)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38223 ترقیم الشثری: -- 39851
٣٩٨٥١ - حدثنا وكيع عن الاعمش عن إبراهيم التيمي عن عمرو بن ميمون قال: كنت ادع الصف الاول هيبة لعمر، وكنت في الصف الثاني يوم اصيب؛ فجاء فقال: الصلاة (عباد) (١) الله، استووا، قال: فصلى بنا فطعنه ابو لؤلؤة طعنتين او ⦗١٦٥⦘ (ثلاثا) (٢) ، قال: وعلى عمر ثوب (اصفر) (٣) ، قال: (فجمعه) (٤) على صدره ثم اهوى وهو يقول: ﴿وكان امر الله قدرا مقدورا﴾ [الاحزاب: ٣٨] ، فقتل وطعن اثني عشر او ثلاثة عشر، قال: (ومال) (٥) الناس عليه فاتكا على خنجره فقتل نفسه (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (يا عباد).
(٢) في [ع]: (ثلاث).
(٣) في [ع]: (الصفر).
(٤) في [ع]: (جمعه)، وفي [أ، ب، هـ]: (فجعله).
(٥) في [هـ]: (وما).
(٦) صحيح؛ أخرجه ابن سعد ٣/ ٣٤٨، وابن شبه (١٥٢١).

حضرت عمرو بن میمون سے روایت ہے کہ میں حضرت عمر کی ہیبت کی وجہ سے پہلی صف کو چھوڑ دیتا تھا۔ جس دن حضرت عمر پر حملہ ہوا اس دن میں دوسری صف میں تھا۔ حضرت عمر تشریف لائے اور فرمایا۔ اے بندگانِ خدا! نماز، (صفوں میں) سیدھے ہو جاؤ۔ راوی کہتے ہیں: پس آپ نے ہمیں نماز پڑھانا شروع کی۔ کہ ابو لؤلؤ نے آپ پر دو یا تین وار کئے۔ راوی کہتے ہیں۔ حضرت عمر نے زرد کپڑے پہنے ہوئے تھے۔ راوی کہتے ہیں۔ پس آپ نے اس کپڑے کو اپنے سینے کی طرف اکٹھا کرلیا پھر آپ نیچے گر گئے اور آپ فرما رہے تھے۔ { وَکَانَ أَمْرُ اللہِ قَدَرًا مَقْدُورًا } پھر اس نے مزید بارہ یا تیرہ لوگوں کو قتل کیا اور وار کئے۔ راوی کہتے ہیں۔ لوگ اس قاتل کی طرف بڑھے تو اس نے اپنے خنجر پر تکیہ لگا کر اپنے آپ کو قتل کرلیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39851]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39851، ترقيم محمد عوامة 38223)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38224 ترقیم الشثری: -- 39852
٣٩٨٥٢ - حدثنا ابن نمير عن سفيان عن الاسود بن قيس عن عبد الله بن الحارث الخزاعي قال: سمعت عمم يقول في خطبته: إني رايت البارحة ديكا نقرني، ورايته (يجليه) (١) الناس عني، وإني اقسم بالله لئن بقيت لاجعلن سفلة المهاجرين في العطاء على الفين الفين، فلم يمكث إلا ثلاثا حتى قتله غلام المغيرة: ابو لؤلؤة (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (يخليه).
(٢) صحيح.

حضرت عبد اللہ بن الحارث خزاعی سے روایت ہے کہ میں نے حضرت عمر کو ان کے خطبہ میں یہ کہتے سُنا کہ: میں نے گزشتہ رات (خواب میں) ایک مرغ کو دیکھا کہ وہ مجھے ٹھونگ مار رہا ہے اور میں نے اس کو دیکھا کہ لوگ اس کو مجھ سے دور کر رہے ہیں۔ اور میں خدا کی قسم کھاتا ہوں کہ اگر میں باقی رہا تو میں ضرور بالضرور عام مہاجرین کو بھی دو دو ہزار عطیہ دوں گا۔ لیکن تین دن ہی گزرے تھے کہ آپ کو حضرت مغیرہ بن شعبہ کے غلام ابو لؤلؤ نے قتل کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39852]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39852، ترقيم محمد عوامة 38224)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں