🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
43. ما جاء في خلافة أبي بكر (وسيرته) في الردة
سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ کی خلافت کے بارے میں وارد احادیث اور آپ کا ارتداد کے بارے میں طریقہ کار
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38206 ترقیم الشثری: -- 39833
٣٩٨٣٣ - حدثنا ابو اسامة عن ابن عون عن محمد عن رجل من بني (زريق) (١) قال: لما كان ذلك اليوم خرج ابو بكر وعمر حتى (اتيا) (٢) الانصار، فقال ابو بكر: يا معشر الانصار إنا لا ننكر حقكم؛ ولا ينكر حقكم مؤمن، وإنا والله ما اصبنا خيرا إلا ⦗١٤٧⦘ ما شاركتمونا فيه، ولكن لا ترضى العرب ولا تقر إلا على رجل من قريش لانهم افصح الناس السنة، واحسن الناس وجوها، واوسط العرب دارا، واكثر الناس (شجنة) (٣) في العرب، فهلموا إلى عمر فبايعوه، قال: فقالوا: (لا) (٤) ، فقال عمر: لم؟ فقالوا: نخاف الاثرة، قال عمر: اما ما عشت فلا، قال: فبايعوا ابا بكر، فقال ابو بكر لعمر: انت اقوى مني، فقال عمر: انت افضل مني، فقالاها الثانية، فلما كانت الثالثة قال له عمر: إن قوتي (لك) (٥) مع فضلك، قال: فبايعوا ابا بكر (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (رزيق).
(٢) في [ع]: (أتوا).
(٣) في [ع]: (شجمة)، وفي [ي]: (شجنة)، وفي [س]: (سجنته)، وفي [هـ]: (سجية).
(٤) سقط من: [أ، ب].
(٥) سقط من: [أ، ب].
(٦) مجهول، لإبهام الرجل شيخ ابن سيرين، أخرجه ابن سعد ٣/ ٢١١ وابن عساكر ٣٠/ ٢٧٤.

بنو زریق کے ایک آدمی سے روایت ہے کہ جب یہ دن تھا تو حضرت ابوبکر اور حضرت عمر نکلے یہاں تک کہ وہ انصار کے پاس آئے۔ حضرت ابوبکر نے کہا۔ اے گروہ انصار! یقینا ہم تمہارے حق کے منکر نہیں ہیں اور نہ ہی کوئی مؤمن تمہارے حق کا منکر ہوسکتا ہے۔ اور خدا کی قسم! بلاشبہ ہم نے جو خیر بھی حاصل کی ہے تم اس میں ہمارے ساتھ شریک تھے۔ لیکن قریش کے آدمی کے علاوہ کسی اور آدمی پر اہل عرب راضی ہوں گے اور نہ قرار پکڑیں گے۔ کیونکہ قریش کے لوگ سب سے زیادہ فصیح اللسان ہیں اور تمام لوگوں سے زیادہ خوبصورت چہرے والے ہں۔ اور اہل عرب میں سے ٹھکانے کے اعتبار سے سب سے مرکزی ہیں اور عرب کے لوگوں میں سب سے زیادہ رشتہ داریوں والے ہیں۔ پس تم آؤ عمر کی طرف اور ان کی بیعت کرو۔ راوی کہتے ہیں: انصار نے کہا: نہیں! حضرت عمر نے پوچھا: کیوں؟ انصار نے جواب دیا۔ ہمیں ترجیح دیے جانے کا اندیشہ ہے۔ حضرت عمر نے کہا۔ بہر حال جب تک میں زندہ ہوں تب تک تو (یہ) نہیں ہوگا۔ حضرت عمر نے کہا۔ چلو پھر حضرت ابوبکر کی بیعت کرلو۔ 2۔ حضرت ابوبکر نے حضرت عمر سے کہا۔ تم مجھ سے زیادہ قوی ہو۔ حضرت عمر نے (جواباً) فرمایا: آپ مجھ سے زیادہ فضیلت رکھتے ہیں۔ پھر دوبارہ ان دونوں حضرات نے باہم ان جملوں کا تکرار کیا۔ پھر جب تیسری مرتبہ یہ بات ہوئی تو حضرت عمر نے حضرت ابوبکر سے کہا۔ یقینا میری قوت بھی آپ کے لئے ہے اور اس کے ساتھ آپ کو فضیلت بھی حاصل ہے۔ چناچہ لوگوں نے حضرت ابوبکر کی بیعت کرلی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39833]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39833، ترقيم محمد عوامة 38206)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 39834
٣٩٨٣٤ - قال محمد: واتى الناس عند بيعة ابي بكر ابا (عبيدة) (١) بن الجراح فقال: (اتاتوني) (٢) وفيكم ثالث ثلاثة -يعني ابا بكر، قال ابن عون: فقلت لمحمد: من ثالث ثلاثة؟ قال: قول الله: ﴿ثاني اثنين إذ هما في الغار﴾ [التوبة: ٤٠] (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: بياض.
(٢) في [أ، ب، جـ، س]: (تأتوني).
(٣) منقطع، ابن سيرين لم يدرك أبا بكر، أخرجه ابن سعد ٣/ ١٨١.

محمد کہتے ہیں کہ حضرت ابوبکر کی بیعت کے وقت لوگ حضرت ابو عبیدہ بن الجراح کے پاس گئے تو انہوں نے فرمایا۔ تم لوگ میرے پاس آئے ہو حالانکہ تم میں تین میں سے تیسرا موجود ہے یعنی حضرت ابوبکر۔ ابن عون کہتے ہیں: میں نے محمد سے پوچھا۔ تین میں سے تیسرا کون ہے؟ انہوں نے جواب دیا: ارشاد خداوندی ہے۔ { ثَانِیَ اثْنَیْنِ إِذْ ہُمَا فِی الْغَارِ }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39834]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39834، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38207 ترقیم الشثری: -- 39835
٣٩٨٣٥ - حدثنا جعفر بن عون عن ابي (العميس) (١) عن ابن ابي مليكة قال: سمعت (عائشة) (٢) وسئلت: يا ام المؤمنين (من كان) (٣) رسول الله ﷺ (٤) ⦗١٤٨⦘ [يستخلف) (٥) (لو) (٦) ] (٧) استخلف؟ قالت: ابو بكر، [قال: ثم قيل لها: (ثم) (٨) من] (٩) (١٠) قالت: (ثم) (١١) عمر، قيل: من بعد عمر؟ قالت: ابو عبيدة بن الجراح، (ثم انتهت إلى ذلك) (١٢) (١٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ح، ط، ع، هـ]: (العنبس).
(٢) في [س]: بياض.
(٣) في [س]: بياض.
(٤) سقط من: [ع].
(٥) في [ي]: بياض.
(٦) في [هـ]: (أو).
(٧) ما بين المعكوفين سقط من: [أ، ب].
(٨) سقط من: [ع].
(٩) في [ي]: ما بين المعكوفين بياض.
(١٠) في [ع]: زيادة (كانت).
(١١) سقط من: [جـ].
(١٢) سقط من: [هـ].
(١٣) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٣٨٥)، وأحمد في الفضائل (٢٠٤)، وابن سعد ١/ ١٨٠، والنسائي في فضائل الصحابة (٩٨)، والدولابي ٢/ ٧٦٤، وابن عساكر ٢٥/ ٤٧٢.

حضرت ابن ابی ملیکہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے سنا اور (ان سے) سوال کیا گیا تھا۔ اے ام المؤمنین! اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خلیفہ بناتے تو کس کو خلیفہ بناتے؟ انہوں نے جواب دیا۔ حضرت ابوبکر کو۔ راوی کہتے ہیں: پھر آپ سے پوچھا گیا۔ پھر ابوبکر کے بعد کس کو؟ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے جواب دیا۔ پھر عمر کو۔ پوچھا گیا۔ حضرت عمر کے بعد کس کو؟ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے جواب دیا۔ حضرت ابو عبیدہ بن الجراح کو۔ پھر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا یہاں پہنچ کر رک گئیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39835]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39835، ترقيم محمد عوامة 38207)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38208 ترقیم الشثری: -- 39836
٣٩٨٣٦ - حدثنا ابن نمير عن عبد الملك بن (سلع) (١) عن عبد خير قال: سمعت عليا يقول: قبض رسول الله ﷺ على خير ما قبض عليه نبي من الانبياء، (واثنى عليه ﷺ) (٢) ، قال: ثم استخلف ابو بكر فعمل بعمل رسول الله ﷺ (٣) (وبسنته) (٤) ، ثم قبض ابو بكر على خير ما قبض عليه احد، وكان خير هذه الامة بعد (نبيها) (٥) ﷺ (٦) ، ثم استخلف عمر فعمل بعملهما وسنتهما ثم ⦗١٤٩⦘ قبض على خير ما قبض عليه احد، وكان خير هذه الامة بعد (نبيها) (٧) ﷺ (٨) وبعد ابي بكر (٩) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ق، هـ]: (سبع).
(٢) سقط من: [ق، هـ].
(٣) سقط من: [ع].
(٤) في [أ، ب، ع]: (وسنته).
(٥) في [ع]: (نبينا).
(٦) سقط من: [هـ].
(٧) في [س]: (نبينا).
(٨) سقط من: [هـ].
(٩) حسن؛ عبد الملك صدوق، أخرجه عبد اللَّه بن أحمد في زوائد السند (١٠٥٥)، والآجري في الشريعة (١٨٠٤)، والضياء (٦٧٠)، وابن عساكر ٣٠/ ٢٩٢.

حضرت عبد خیر سے روایت ہے کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس بہترین حالت میں موت آئی جس بہترین حالت پر انبیاء کرام کو موت آتی ہے۔ پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعریف بیان کی۔ (پھر) حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کہا۔ اس کے بعد حضرت ابوبکر کو خلیفہ بنایا گیا پس انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عمل اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کے مطابق کام کیا۔ پھر حضرت ابوبکر کی موت بھی اس بہترین حالت میں آئی جس پر کسی آدمی کی بہترین موت آسکتی ہے۔ اور حضرت ابوبکر اس امت میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد سب سے بہترین شخص تھے۔ پھر حضرت عمر کو خلیفہ بنایا گیا چناچہ انہوں نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ابوبکر کے عمل اور سنت کے مطابق عمل کیا پھر ان کو بھی اس بہترین حالت میں موت آئی جس پر کسی بھی آدمی کو بہترین موت آسکتی ہے۔ اور حضرت عمر اس امت میں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت ابوبکر کے بعد سب سے بہترین شخص تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39836]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39836، ترقيم محمد عوامة 38208)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38209 ترقیم الشثری: -- 39837
٣٩٨٣٧ - حدثنا يزيد بن هارون عن سفيان (بن) (١) حسين عن الزهري عن (عبيد الله بن عبد الله) (٢) بن عتبة قال: لما ارتد (من ارتد) (٣) على عهد ابي بكر (اراد) (٤) ابو بكر ان يجاهدهم، فقال عمر (له) (٥) : (اتقاتلهم) (٦) وقد سمعت رسول الله ﷺ يقول:"من شهد ان لا إله إلا الله وان محمدا رسول الله حرم ماله ودمه إلا بحقه وحسابه على الله) ، فقال (له) (٧) ابو بكر: انا لا اقاتل من فرق بين الصلاة والزكاة؟ والله لاقاتلن من فرق بينهما حتى اجمعهما، قال عمر: فقاتلنا معه، فكان والله رشدا، فلما ظفر بمن ظفر (به) (٨) منهم (قال) (٩) : اختاروا بين خطتين: إما حرب مجلية؛ وإما الخطة المخزية، قالوا: هذه الحرب المجلية قد عرفناها، فما الخطة المخزية؟ قال: تشهدون على قتلانا انهم في الجنة وعلى قتلاكم انهم في ⦗١٥٠⦘ النار ففعلوا (١٠) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (عن).
(٢) في [جـ]: (عبد اللَّه بن عبد اللَّه).
(٣) سقط من: [هـ].
(٤) في [أ، ب]: (وأراد).
(٥) سقط من: [هـ].
(٦) في [ع]: (أتقاتلوهم).
(٧) سقط من: [هـ].
(٨) في [جـ]: تكرر.
(٩) في [ي]: (قالوا)، وسقط من: [س].
(١٠) مرسل ضعيف؛ عبيد اللَّه بن عبد اللَّه بن عتبة تابعي، ورواية سفيان عن حسين عن الزهري ضعيفة، وقد ورد الحديث بنحوه من طريق عبيد اللَّه عن أبي هريرة، أخرجه البخاري (١٣٩٩)، ومسلم (٢٠).

حضرت عبید اللہ بن عبد اللہ بن عتبہ سے روایت ہے کہ حضرت ابوبکر کے زمانہ میں مرتد ہونے والے لوگ مرتد ہوئے تو حضرت ابوبکر نے ان سے قتال کرنے کا ارادہ فرمایا۔ حضرت عمر نے حضرت ابوبکر سے کہا۔ کیا آپ ان سے قتال کریں گے حالانکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کہتے ہوئے سُنا ہے کہ: ”جو شخص گواہی دے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں تو اس کا مال اور اس کا خون حرمت حاصل کرلیتا ہے مگر حق کے بدلے میں (حرمت ختم ہوسکتی ہے) اور اس کا (باطنی) حساب اللہ کے ذمہ ہے“؟ حضرت ابوبکر نے فرمایا۔ میں کیسے اس آدمی سے قتال نہ کروں جو نماز اور زکوۃ میں فرق کرتا ہے؟ خدا کی قسم! میں تو ضرور بالضرور اس آدمی سے قتال کروں گا جو ان دونوں میں فرق کرے گا یہاں تک کہ وہ ان دونوں کو جمع کرلے۔ حضرت عمر کہتے ہیں۔ پھر ہم نے حضرت ابوبکر کے ہمراہ قتال کیا۔ پس خدا کی قسم! یہی درست راہ تھی۔ پھر جب حضرت ابوبکر نے مرتدین میں سے کچھ لوگوں کو قابو کرلیا تو آپ نے فرمایا: تم دو لائحہ عمل میں سے کسی کو اختیار کرلو۔ یا تو ننگی جنگ ہے۔ اور یا رسوا کن لائحہ عمل ہے۔ انہوں نے کہا۔ یہ ننگی جنگ تم ہم جانتے ہیں لیکن رسواکن لائحہ عمل کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: تم ہمارے مقتولین کے بارے میں یہ گواہی دو کہ وہ جنت میں ہیں اور اپنے مقتولین کے بارے میں گواہی دو کہ وہ جہنم میں ہیں۔ چناچہ انہوں نے یہی کام کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39837]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39837، ترقيم محمد عوامة 38209)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38210 ترقیم الشثری: -- 39838
٣٩٨٣٨ - حدثنا يزيد بن هارون عن عبد العزيز بن عبد الله بن ابي سلمة عن عبد (الواحد) (١) بن ابي (عون) (٢) عن القاسم بن محمد عن عائشة انها كانت تقول: توفي رسول الله ﷺ فنزل بابي بكر ما لو نزل بالجبال لهاضها، (اشراب) (٣) (النفاق بالمدينة) (٤) وارتدت العرب، فو الله ما اختلفوا في نقطة إلا طار (ابي) (٥) بحظها و (عنائها) (٦) في الإسلام، وكانت تقول مع هذا: ومن راى عمر بن الخطاب عرف انه (خلق غناء) (٧) للإسلام، كان والله (احوذيا) (٨) (نسيج) (٩) وحده قد اعد للامور (اقرانها) (١٠) (١١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، س، ط، ق، ع، هـ]: (الرحمن)، وانظر: مصادر التخريج.
(٢) في [ي]: (عرز).
(٣) في [أ، ب]: (شراب).
(٤) في [ي]: بياض.
(٥) في [أ، ب]: (أني)، وفي [ي]: بياض.
(٦) أي: مكانتها، وفي [س]: (غنائها)، وفي [هـ]: (فنائها).
(٧) في [ي]: بياض.
(٨) في [ب، ع]: (أحوزيًا)، وفي [ق]: (أجود).
(٩) في [أ]: (يسبح)، وفي [س]: (النسيج)، وفي [ي]: بياض.
(١٠) في [س]: (اقترابها).
(١١) صحيح؛ الصواب أن عبد الواحد بن أبي عوف ثقة، أخرجه أحمد في الفضائل (٦٨)، والحارث (٩٦٦/ بغية)، والطبراني في الأوسط (٤٣١٨) وفي الصغير (١٠٥١)، وأبو نعيم في معرفة الصحابة (١٨٥)، والبيهقي ٨/ ٢٠٠ والمحاملي في الآمالي (١٠٤)، وابن عساكر ٣٠/ ٣١٢ والعسكري في تصحيفات المحدثين ١/ ٢٠٦، والبلاذري في فتوح البلدان ١/ ١٠٤.

حضرت قاسم بن محمد سے روایت ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہا کرتی تھیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وفات پائی تو حضرت ابوبکر پر ایسے مصائب اترے کہ اگر وہ مصائب کسی پہاڑ پر اترتے تو اس پہاڑ کو ریزہ ریزہ کردیتے۔ مدینہ میں نفاق پھیل گیا اور عرب کے (بہت) لوگ مرتد ہوگئے۔ پس خدا کی قسم! لوگوں نے اسلام کے کسی حکم میں اختلاف نہیں کیا مگر یہ کہ حضرت ابوبکر اس کے تحفظ اور دفاع کے لئے دوڑ پڑے۔ اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اس کے ساتھ یہ بھی کہتی تھیں۔ اور جو شخص عمر بن خطاب کو دیکھتا تو جان لیتا کہ ا س کو اسلام سے نقصان دور کرنے کے لئے پیدا کا و گیا ہے۔ اور خدا کی قسم! حضرت عمر تمام معاملات میں نہایت چاق و چوبند تھے بےمثال تھے۔ اور انہوں نے معاملات کے لئے ان کے مناسب لوگوں کو تیار کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39838]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39838، ترقيم محمد عوامة 38210)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
44. ما جاء في خلافة عمر بن الخطاب ﵁
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی خلافت کے بارے میں آنے والی احادیث
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38211 ترقیم الشثری: -- 39839
٣٩٨٣٩ - حدثنا وكيع وابن إدريس عن إسماعيل بن ابي خالد عن (زييد) (١) بن الحارث (ان) (٢) ابا بكر حين حضره الموت ارسل إلى عمر يستخلفه، فقال الناس: تستخلف علينا فظا غليظا، (ولو) (٣) قد ولينا كان افظ واغلظ، فما تقول لربك إذا لقيته وقد استخلفت علينا عمر، قال ابو بكر: ابربي تخوفونني، اقول: اللهم استخلفت عليهم خير (خلقك) (٤) ، ثم ارسل إلى عمر فقال: إني موصيك بوصية إن انت حفظتها: إن لله حقا بالنهار لا يقبله بالليل، وإن لله حقا بالليل لا يقبله بالنهار، وانه لا يقبل نافلة حتى تؤدى الفريضة؛ وإنما ثقلت موازين من ثقلت موازينه يوم القيامة باتباعهم (في الدنيا الحق وثقله عليهم، وحق لميزان لا يوضع فيه إلا الحق ان يكون ثقيلا، وإنما خفت موازين من خفت موازينه يوم القيامة باتباعهم) (٥) الباطل وخفته عليهم، وحق لميزان لا يوضع فيه إلا الباطل ان يكون خفيفا، وان الله ذكر اهل الجنة (وصالح) (٦) ما عملوا، (وانه) (٧) تجاوز عن سيئاتهم، فيقول القائل: (لا) (٨) ابلغ هؤلاء، وذكر اهل النار باسوء ما عملوا، (وانه) (٩) رد عليهم صالح ما عملوا، ⦗١٥٢⦘ فيقول قائل: انا خير من هؤلاء، وذكر آية الرحمة وآية العذاب؛ ليكون المؤمن راغبا (راهبا) (١٠) ، لا يتمنى على الله غير الحق ولا يلقي بيده إلى التهلكة، (فإن) (١١) انت حفظت وصيتي لم يكن غائب احب إليك من الموت، كان انت ضيعت وصيتي لم يكن غائب ابغض إليك من الموت، (ولن) (١٢) تعجزه (١٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ي]: (زيد)، وفي [ق]: (زنيد).
(٢) سقط من: [ي].
(٣) في [ع]: (فلو).
(٤) في [ع]: (أهلك).
(٥) سقط من: [أ، ب].
(٦) في [هـ]: (بصالح).
(٧) في [ي]: (به).
(٨) في [ق، هـ]: (ألا).
(٩) في [ب]: (فإنه).
(١٠) في [ق، هـ]: (وراهبًا).
(١١) في [ي]: (قال).
(١٢) في [أ، ب، جـ، س، ع]: (ولم).
(١٣) منقطع؛ زييد لا يروي عن أبي بكر، أخرجه هناد في الزهد (٤٩٦)، وابن شبه في تاريخ المدينة (١٠٩٨)، والآجري في الشريعة (١٢٠٢)، والخلال في السنة (٣٣٧)، وابن عساكر ٣٠/ ٤١٣.

حضرت زبید بن الحارث سے روایت ہے کہ جب حضرت ابوبکر کی مو ت کا وقت آیا تو انہوں نے حضرت عمر کی طرف قاصد بھیجا۔ اور حضرت ابوبکر نے حضرت عمر کو خلیفہ بنایا۔ اس پر لوگوں نے کہا۔ آپ ہم پر ایک ترش مزاج اور سخت آدمی کو خلیفہ بنا رہے ہیں۔ اور اگر وہ ہمارے والی بن گئے تو وہ مزید ترش مزاج اور سخت آدمی ہوجائیں گے۔ پس جب آپ حضرت عمر کو ہم پر خلیفہ بنائیں گے تو آپ اپنے رب سے ملاقات کے وقت اپنے پروردگار کو کیا جواب دیں گے؟ حضرت ابوبکر نے فرمایا: کیا تم لوگ میرے پروردگار سے مجھے ڈرا رہے ہو؟ میں (اللہ تعالیٰ کو) یہ جواب دوں گا۔ اے اللہ! میں نے لوگوں پر آپ کی مخلوق میں بہترین شخص کو خلیفہ بنایا ہے۔ ٢۔ پھر حضرت ابوبکر نے حضرت عمر کی طرف قاصد بھیجا (اور بلا کر) فرمایا۔ اگر تم یاد رکھو تو میں تمہیں ایک وصیت کرتا ہوں۔ یقینا دن کے وقت اللہ تعالیٰ کا کوئی ایسا حق ہے جس کو وہ رات کے وقت قبول نہیں کرتا اور (اسی طرح) اللہ تعالیٰ کا رات کے وقت کوئی ایسا حق ہے جس کو وہ دن کے وقت قبول نہیں کرتا۔ اور بلاشبہ جب تک فرائض کو ادا نہ کیا جائے نوافل کو قبول نہیں کیا جاتا۔ اور جن لوگوں کے اعمال قیامت کے دن میزان میں بھاری ہوں گے ان کے اعمال صرف اس وجہ سے بھاری ہوں گے کہ دناا میں ان لوگوں نے حق کی اتباع کی ہوگی اور حق ان پر وزنی رہا ہوگا۔ اور میزان کے لئے بھی یہ بات حق ہے کہ (جب) اس میں صرف حق ہی کو رکھا جائے تو وہ وزنی ہوجائے۔ اور جن لوگوں کے اعمال قیامت کے دن میزان میں ہلکے ہوں گے تو اس کی وجہ صرف یہ ہوگی کہ ان لوگوں نے باطل کی پیروی کی اور باطل ان لوگوں پر ہلکا رہا ہوگا۔ اور میزان کے لئے بھی یہ بات حق ہے کہ جب اس میں صرف باطل ہی کو رکھا جائے تو وہ ہلکا ہوجائے۔ ٣۔ اور یقینا اللہ تعالیٰ نے اہل جنت کا ذکر ان کے بہترین اعمال کی وجہ سے کیا ہے اور ان کی غلطیوں سے درگزر فرمایا ہے۔ پس کہنے والا کہہ سکتا ہے کہ میں تو ان تک نہیں پہنچ سکتا۔ اور (اسی طرح) اللہ تعالیٰ نے اہل جہنم کا ذکر ان کے بد اعمال کے ساتھ کیا ہے۔ اور یہ بھی بیان کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اہل جہنم پر ان کے اعمال صالحہ کو رد فرما دیا ہے۔ پس کہنے والا کہہ سکتا ہے کہ میں تو ان سے بہتر ہوں۔ اور اللہ تعالیٰ نے رحمت والی آیت اور عذاب والی آیت (دونوں) کو ذکر فرمایا تاکہ مؤمن رغبت بھی کرے اور خوف بھی۔ اللہ تعالیٰ پر ناحق امیدیں نہ کرے اور اپنے ہاتھ سے ہلاکت کی طرف نہ پڑے۔ ٤۔ پس اگر تم نے میری وصیت کی حفاظت کی تو تمہیں کوئی غائب چیز موت سے زیادہ محبوب نہیں ہوگی۔ اور اگر تم نے میری وصیت کو ضائع کیا تو کوئی غائب چیز تمہیں موت سے زیادہ مبغوض نہیں ہوگی۔ اور تم ہرگز موت کو عاجز نہیں کرسکتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39839]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39839، ترقيم محمد عوامة 38211)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38212 ترقیم الشثری: -- 39840
٣٩٨٤٠ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن قيس بن ابي حازم قال: رايت عمر بن الخطاب وبيده عسيب تحل وهو يجلس الناس ويقول: اسمعوا (لقول) (١) خليفة رسول الله ﷺ (٢) ، قال: فجاء مولى لابي بكر يقال (له) (٣) شديد (٤) بصحيفة، فقراها على الناس فقال: يقول ابو بكر: اسمعوا واطيعوا (لمن) (٥) في هذه الصحيفة، فو الله ما (الوتكم) (٦) ، قال قيس: فرايت عمر بن الخطاب بعد ذلك على المنبر (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (القول).
(٢) في [أ، ب، جـ، ي]: زيادة ﷺ.
(٣) سقط من: [ي].
(٤) في [جـ]: زيادة (معه).
(٥) في [جـ]: (من).
(٦) في [س]: (ألوبكم).
(٧) صحيح؛ أخرجه أحمد ١/ ٣٧ (٢٥٩)، وابن شبه (١٠٩٤)، وابن عساكر ٤٤/ ٢٥٧، واللالكائي (٢٥٢٣)، والخلال في السنة (٣٣٩).

حضرت قیس بن ابی حازم سے روایت ہے کہ میں نے حضرت عمر بن خطاب کو دیکھا کہ ان کے ہاتھ میں کھجور کی صاف شاخ تھی اور وہ لوگوں کو بٹھا رہے تھے اور کہہ رہے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلیفہ کی بات سُنو۔ راوی کہتے ہیں: پھر حضرت ابوبکر کا غلام - جس کو شدید کہا جاتا تھا - ایک رقعہ لے کر آیا۔ اور وہ لوگوں کو پڑھ کر سنایا۔ اس نے کہا۔ حضرت ابوبکر کہتے ہیں: اس آدمی کی بات سنو اور اطاعت کرو جس کا اس صحیفہ میں نام ہے۔ خدا کی قسم! میں نے تمہیں خیر تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی۔ قیس راوی کہتے ہیں۔ پھر اس کے بعد مں ا نے حضرت عمر بن خطاب کو منبر پر دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39840]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39840، ترقيم محمد عوامة 38212)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38213 ترقیم الشثری: -- 39841
٣٩٨٤١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ابي إسحاق عن ابي (الاحوص) (١) عن ⦗١٥٣⦘ عبد الله قال: افرس الناس ثلاثة: ابو بكر حين تفرس في عمر فاستخلفه، والتي قالت: ﴿استاجره إن خير من استاجرت القوي (الامين) (٢) ﴾ [القصص: ٢٦] والعزيز حين قال: لامراته: ﴿اكرمي مثواه﴾ [يوسف: ٢١] (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (الأخوص).
(٢) في [ي]: بياض.
(٣) صحيح؛ أخرجه ابن جرير في التفسير ١/ ١٧٥، والحاكم ٢/ ٣٤٥، وابن أبي حاتم في التفسير (١٦٨٣٨)، والخلال في السنة (٣٤٠)، والبيهقي في الاعتقاد ١/ ٣٥٩، وابن عساكر ٤٤/ ٢٥٥.

حضرت عبد اللہ سے روایت ہے کہ تمام لوگوں میں سب سے زیادہ فراست والے تین لوگ ہوئے ہیں۔ حضرت ابوبکر جب انہوں نے حضرت عمر کے بارے میں فراست کا اظہار کیا اور انہیں خلیفہ بنایا۔ اور (دوسری) وہ عورت جس نے کہا تھا۔ { اسْتَأْجِرْہُ، إِنَّ خَیْرَ مَنِ اسْتَأْجَرْتَ الْقَوِیُّ الأَمِینُ } اور (تیسرا) عزیز مصر جب اس نے اپنی بیوی سے کہا۔ { أَکْرِمِی مَثْوَاہُ }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39841]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39841، ترقيم محمد عوامة 38213)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38214 ترقیم الشثری: -- 39842
٣٩٨٤٢ - حدثنا ابن فضيل عن (حصين) (١) عن عمرو بن ميمون قال: جئت وإذا عمر واقف على حذيفة (٢) وعثمان بن حنيف، فقال: تخافان ان تكونا حملتما الارض ما لا تطيق، فقال حذيفة: لو شئت لاضعفت ارضي، وقال عثمان: لقد حملت ارضي امرا هي له مطيقة، وما فيها (كثير) (٣) فضل، فقال: انظرا ما لديكما ان تكونا حملتما الارض ما لا تطيق، ثم قال: والله لئن سلمني الله لادعن ارامل (اهل) (٤) العراق لا يحتجن بعدي إلى اح ابدا، قال: فما اتت عليه إلا اربعة حتى اصيب. (قال) (٥) : وكان إذا دخل المسجد قام بين الصفوف (فقال) (٦) : استووا، فإذا استووا تقدم فكبر، قال: فلما كبر طعن مكانه، قال: فسمعته يقول: قتلني الكلب -او (اكلني) (٧) الكلب، قال عمرو: (ما) (٨) ادري ايهما قال: قال: وما بيني وبينه ⦗١٥٤⦘ (غير) (٩) ابن عباس، فاخذ عمر بيد عبد الرحمن (بن عوف) (١٠) فقدمه (وطار) (١١) (العلج) (١٢) وبيده سكين ذات طرفين، ما يمر (برجل) (١٣) يمينا ولا شمالا إلا طعنه حتى اصاب منهم ثلائة عشر رجلا، فمات منهم تسعة، قال: فلما راى ذلك رجل من المسلمين طرح عليه برنسا لياخذه، فلما ظن انه ماخوذ (١٤) نحر نفسه، قال: فصلينا الفجر صلاة خفيفة، قال: فاما نواحي المسجد فلا يدرون ما الامر، إلا انهم حيث فقدوا صوت عمر جعلوا يقولون: سبحان الله -مرتين. فلما انصرفوا كان اول من دخل عليه ابن عباس فقال: انظر من قتلني؟ (قال) (١٥) : (فجال) (١٦) ساعة ثم جاء فقال: غلام المغيرة الصناع، وكان نجارا، (قال) (١٧) : فقال عمر: الحمد لله الذي لم يجعل منيتي بيد رجل يدعي الإسلام، قاتله الله، لقد امرت به معروفا، قال: ثم قال لابن عباس: لقد كنت انت وابوك تحبان ان (تكثر) (١٨) العلوج بالمدينة، قال: فقال (ابن عباس) (١٩) : إن شئت فعلنا، فقال: بعد ما تكلموا بكلامكم، وصلوا (صلاتكم) (٢٠) ، ونسكوا (نسككم) (٢١) ، ⦗١٥٥⦘ قال: فقال (له) (٢٢) الناس: ليس عليك باس. قال: فدعا بنبيذ فشرب فخرج من جرحه، (ثم دعا) (٢٣) (بلبن) (٢٤) فشربه فخرج من جرحه، فظن انه الموت فقال لعبد الله بن عمر: (انظر ما علي من الدين) (٢٥) (فاحسبه) (٢٦) فقال: (ستة) (٢٧) وثمانين (الفا) (٢٨) ، فقال: إن (وفى بها) (٢٩) مال (آل) (٣٠) عمر فادها عني من اموالهم، وإلا فسل بني عدي بن كعب، فإن (تف) (٣١) من اموالهم وإلا فسل قريشا، ولا تعدهم إلى غيرهم، (فادها) (٣٢) عني. ٠٥ اذهب إلى عائشة ام المؤمنين فسلم وقل: يستاذن عمر بن الخطاب -ولا (تقل) (٣٣) : امير المؤمنين، فإني لست لهم اليوم بامير- ان يدفن مع صاحبيه. قال: فاتاها عبد الله بن عمر فوجدها قاعدة تبكي، فسلم ثم قال: يستاذن عمر بن الخطاب ان يدفن مع صاحبيه، قالت: قد -والله- كنت اريده لنفسي، ولاوثرنه اليوم على نفسي. فلما جاء قيل: هذا عبد الله بن عمر، قال: فقال: ارفعاني، فاسنده رجل إليه فقال: ما لديك؟ قال: اذنت لك، قال: فقال عمر: ما كان شيء اهم عندي من ⦗١٥٦⦘ ذلك، ثم قال: إذا انا مت فاحملوني على سريري (٣٤) ، ثم استاذن فقل: يستاذن عمر ابن الخطاب، فإن اذنت لك فادخلني، وإن لم تاذن فردني إلى مقابر المسلمين. قال: فلما حمل (كان) (٣٥) الناس لم تصبهم مصيبة إلا يومئذ، قال: فسلم عبد الله بن عمر (وقال) (٣٦) : (يستاذن) (٣٧) عمر بن الخطاب، فاذنت له حيث اكرمه الله مع (رسول) (٣٨) الله ﷺ (٣٩) ومع ابي بكر. فقالوا له حين حضره الموت: استخلف، فقال: لا اجد احدا احق بهذا الامر من هؤلاء النفر الذين توفي رسول الله ﷺ وهو عنهم راض، (فايهم) (٤٠) استخلفوا فهو الخليفة بعدي، فسمى عليا وعثمان وطلحة والزبير وعبد الرحمن بن عوف وسعدا، فإن اصابت سعدا فذلك، وإلا فايهم استخلف فليستعن به، فإني لم انزعه عن عجز ولا خيانة، قال: وجعل عبد الله (بن عمر) (٤١) (يشاور معهم) (٤٢) وليس له له من الامر شيء. قال: فلما اجتمعوا قال عبد الرحمن بن عوف: اجعلوا امركم إلى ثلاثة نفر، قال: فجعل الزبير امره إلى علي، وجعل طلحة امره إلى عثمان، وجعل سعد امره إلى عبد الرحمن، قال: فاتمروا اولئك الثلاثة حين جعل الامر (إليهم) (٤٣) ، ⦗١٥٧⦘ قال: فقال عبد الرحمن: ايكم (يتبرا) (٤٤) من الامر؟ ويجعل الامر إلي، ولكم الله علي ان لا آلو عن افضلكم (وخيركم) (٤٥) للمسلمين (٤٦) ، (قالوا: نعم) (٤٧) . فخلا لجي فقال: إن لك من القرابة من رسول الله ﷺ (٤٨) والقدم، ولي الله عليك لئن استخلفت لتعدلن، ولئن استخلف عثمان لتسمعن ولتطيعن، قال: فقال: نعم، قال: وخلا بعثمان فقال مثل ذلك، فقال له عثمان: نعم، ثم قال: يا عثمان ابسط يدك، فبسط يده فبايعه وبايعه علي والناس. ثم قال عمر: اوصي الخليفة من بعدي بتقوى الله والمهاجرين الاولين ان يعرف (لهم) (٤٩) حقهم، ويعرف (لهم) (٥٠) حرمتهم، واوصيه باهل الامصار (خيرا) (٥١) فإنهم ردء الإسلام وغيظ العدو وجباة الاموال: ان لا يؤخذ منهم فيئهم إلا عن رضا منهم، واوصيه بالانصار خيرا: الذين تبوؤا الدار والإيمان ان يقبل من محسنهم (٥٢) ، واوصيه بالاعراب خيرا فإنهم اصل العرب ومادة الإسلام، ان يؤخذ من حواشي اموالهم فترد على فقرائهم، واوصيه بذمة الله وذمة رسوله ان يوفى لهم بعهدهم وان لا يكلفوا إلا طاقتهم (٥٣) (٥٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (حسين).
(٢) في [أ، ب]: زيادة (إذا).
(٣) في [أ، ب]: (كبير).
(٤) سقط من: [ي].
(٥) سقط من: [هـ].
(٦) في [ع]: (قال).
(٧) في [ع]: (كلمني).
(٨) في [ع]: (فما).
(٩) في [ع]: (إلا غير).
(١٠) سقط من: [ع].
(١١) في [أ، ب، س، ط]: (وكان).
(١٢) في [أ، ب]: (الصبح).
(١٣) سقط من: [أ، ب].
(١٤) في [أ، ب]: زيادة (طرح).
(١٥) سقط من: [ع].
(١٦) في [ب]: (جال).
(١٧) سقط من: [أ، ب].
(١٨) في [س، ق]: (يكثر).
(١٩) في [ي]: بياض.
(٢٠) في [ع]: (بصلاتكم)، وفي [ي]: بياض.
(٢١) في [ي]: بياض.
(٢٢) سقط من: [أ، ب].
(٢٣) في [ي]: بياض.
(٢٤) في [ب]: (بلب).
(٢٥) في [ي]: بياض.
(٢٦) في [أ]: (فاحسبيه).
(٢٧) في [س]: (سنة).
(٢٨) في [ع]: (ألف).
(٢٩) في [ع]: (أوفاتها)، وفي [جـ]: (وفا بها).
(٣٠) سقط من: [أ، ب].
(٣١) في [س]: (بقي)، وفي [أ، ط، هـ]: (تفي).
(٣٢) في [ع]: (قودها).
(٣٣) في [هـ]: (تقتل).
(٣٤) في [ق، هـ]: زيادة (ثم قف بي على الباب).
(٣٥) سقط من: [س].
(٣٦) في [ع]: (فقال).
(٣٧) في [أ، ب]: (إستأذن).
(٣٨) في [ع]: (رسوله).
(٣٩) سقط من: [ع].
(٤٠) في [ع]: (بأيهم).
(٤١) سقط من: [ع].
(٤٢) في [أ، ب، س]: (يشاورونه)، وفي [ق، ي]: (يشاور).
(٤٣) في [ع]: (لهم).
(٤٤) في [س]: بياض.
(٤٥) في [ع]: (وأخيركم).
(٤٦) في [هـ]: زيادة (فاسكت الشيخان علي وعثمان، فقال عبد الرحمن: تجعلانه إليّ، وأنا أخرج منها، فواللَّه لا ألو عن أفضلكم وخيركم للمسلمين).
(٤٧) في [ع]: تكررت.
(٤٨) سقط من: [ع].
(٤٩) في [ع]: (هم).
(٥٠) في [ع]: (هم).
(٥١) في [ع]: (خير).
(٥٢) في [ق، هـ]: زيادة (ويتجاوز عن مسيئهم).
(٥٣) في [ق، هـ]: زيادة (وأن يقاتل من وارءهم).
(٥٤) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٧٠٠)، وابن حبان (٦٩١٧).

حضرت عمرو بن میمون سے روایت ہے کہ میں آیا تو میں نے دیکھا کہ حضرت عمر، حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ اور عثمان بن حنیف کے پاس کھڑے ہوئے ہیں اور فرما رہے ہیں۔ تم خوف کرو کہ تم نے زمین کو اس قدر عوض پر دیا ہے جو وسعت سے زیادہ ہے۔ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا۔ اگر میں چاہوں تو اپنی زمین کو دو چند (عوض پر) کر دوں اور حضرت عثمان نے کہا۔ میں نے اپنی زمین کو ایسے معاملہ کے عوض میں رکھا جو اس کے مطابق ہے اور اس میں بہت زیادہ اضافہ نہیں ہے۔ حضرت عمر نے فرمایا۔ تم دونوں دیکھ لو کہ تمہارے پاس کیا ہے، کہیں تم نے زمین پر اس کی طاقت سے زیادہ بوجھ تو نہیں ڈال دیا۔ پھر فرمایا۔ اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے سلامت رکھا تو میں اہل عراق کی بیواؤں کو ایسی حالت میں چھوڑوں گا کہ میرے بعد وہ کسی اور کی محتاج نہیں ہوں گی۔ راوی کہتے ہیں: پھر حضرت عمر چار دن ہی گزرے تھے کہ انہیں شہید کردیا گیا۔ 2۔ راوی کہتے ہیں: حضرت عمر جب مسجد میں داخل ہوتے تو آپ صفوں کے درمیان کھڑے ہوجاتے اور فرماتے۔ (صفوں میں) سیدھے ہو جاؤ۔ پس جب لوگ سیدھے ہوجاتے تو آپ آگے بڑھتے اور تکبیر کہتے۔ راوی کہتے ہیں۔ پھر (جب ایک صبح) آپ نے نماز شروع کی تو آپ کی جگہ وار کیا گیا۔ راوی کہتے ہیں: پس میں نے آپ کو کہتے سُنا۔ مجھے کتے نے قتل کر ڈالا - یا - مجھے کُتّے نے کھالیا۔ راوی عمروکہتے ہیں۔ مجھے معلوم نہیں کہ کیا کہا؟ میرے اور ان کے درمیان حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے علاوہ کوئی نہ تھا۔ پھر حضرت عمر نے عبد الرحمان بن عوف کو ہاتھ سے پکڑا اور آگے کر دیا - وہ قاتل دوڑنے لگا جبکہ اس کے ہاتھ میں دو دھاری چھری تھی وہ دائیں بائیں جس آدمی کے پاس سے گزرتا اس کو مارتا جاتا یہاں تک کہ اس نے تیرہ لوگوں کو زخمی کردیا۔ پھر ان زخمیوں میں سے نو افراد وفات بھی پا گئے۔ راوی کہتے ہیں۔ پس جب یہ منظر ایک مسلمان نے دیکھا تو اس نے اس کو پکڑنے کے لئے اس پر ایک بڑی چادر ڈال دی۔ پھر جب اس قاتل کو یہ یقین ہوگیا کہ وہ پکڑا جائے گا تو اس نے خود کو ذبح کرلیا۔ 3۔ راوی کہتے ہیں: پس ہم نے فجر کی ہلکی سی نماز ادا کی۔ راوی کہتے ہیں: مسجد کے کناروں والے لوگوں کو پتہ ہی نہیں لگا کہ کیا معاملہ ہوا ہے۔ ہاں جب انہوں نے حضرت عمر (کی آواز) کو نہ پایا تو یہ کہنا شروع کیا۔ سبحان اللہ! سبحان اللہ! پھر جب لوگ چلے گئے تو پہلا شخص جو حضرت عمر کے پاس آیا وہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما تھے۔ حضرت عمر نے (ان سے) کہا۔ دیکھو (معلوم کرو) مجھے کس نے قتل کیا ہے؟ راوی کہتے ہیں: حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما تھوڑا سا گھوم کر واپس آئے اور بتایا۔ حضرت مغیرۃ کے کاریگر غلام نے۔ اور یہ غلام بڑھئی تھا۔ راوی کہتے ہیں۔ اس پر حضرت عمر نے فرمایا: تمام تعریفیں اس ذات کے لئے ہیں جس نے میری موت کسی ایسے آدمی کے ہاتھ سے واقع نہیں کی جو اسلام کا دعویدار ہو۔ اللہ تعالیٰ اس کو ہلاک کرے۔ یقینا میں نے اس کو بھلائی کا حکم دیا تھا۔ راوی کہتے ہیں: پھر حضرت عمر نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا۔ تحقیق تم اور تمہارے والد اس بات کو پسند کرتے تھے کہ مدینہ منورہ میں علوج زیادہ ہوں۔ راوی کہتے ہیں۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا۔ اگر آپ چاہتے ہیں تو ہم یہ کرتے۔”انہوں نے کہا کہ بعد اس کے کہ وہ تمہاری زبان بولنے لگے، تمہاری نماز پڑھنے لگے اور تمہارے نسک ادا کرنے لگے۔“ 4۔ راوی کہتے ہیں: لوگوں نے حضرت عمر سے کہا۔ آپ کو کوئی (بڑا) مسئلہ نہیں ہے۔ راوی کہتے ہیں: پھر حضرت عمر نے نبیذ منگوائی اور اس کو پیا لیکن وہ آپ کے زخموں سے باہر نکل گئی۔ پھر حضرت عمر نے دودھ منگوایا اور اس کو پیا لیکن وہ بھی آپ کے زخموں سے باہر نکل گیا۔ چناچہ آپ کو موت کا یقین ہوگیا۔ تو آپ نے عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا۔ مجھ پر جو قرض ہے اس کو دیکھو اور اس کا حساب کرو۔ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا۔ چھیاسی ہزار ہے۔ حضرت عمر نے فرمایا۔ اگر یہ قرض آلِ عمر کے مال سے پورا ہوجائے تو میری طرف سے ان کے اموال میں سے اس قرض کو ادا کردو۔ وگرنہ بنو عدی بن کعب سے مانگ لینا۔ پھر اگر یہ قرض ان کے اموال سے پورا ہوجائے تو ٹھیک وگرنہ قریش سے مانگ لینا اور ان کے سوا اور کسی سے نہ مانگنا۔ اور یہ میری طرف سے قرضہ ادا کردینا۔ 5۔ ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرف جاؤ اور (انہیں) سلام کرو اور کہو۔ عمر بن خطاب - امیر المؤمنین کا لفظ نہ کہنا کیونکہ میں اس وقت لوگوں کا امیر نہیں ہوں - اپنے دونوں ساتھیوں (آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ابوبکر) کے ساتھ دفن کئے جانے کی اجازت مانگتا ہے۔ راوی کہتے ہیں: پس حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس عبداللہ بن عمر آئے تو انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو بیٹھے روتے پایا۔ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے سلام کیا پھر کہا۔ عمر بن خطاب اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فن کئے جانے کی اجازت مانگتے ہیں۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا۔ خدا کی قسم! میں تو اس بات کو اپنے لئے چاہتی تھی (یعنی حجرہ میں دفن ہونا) لیکن میں آج اس رات (حجر ہ میں دفن ہونا) میں عمر فاروق کو اپنے اوپر ترجحب دیتی ہوں۔ پھر جب حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما واپس آئے تو کہا گیا۔ یہ عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما (واپس آگئے) ہیں۔ راوی کہتے ہیں: حضرت عمر نے فرمایا: مجھے اٹھاؤ۔ چناچہ ایک آدمی نے آپ کو اپنے ساتھ سہارا دیا۔ آپ نے پوچھا: تمہارے پاس کیا (خبر) ہے؟ انہوں نے کہا: انہوں نے آپ کو اجازت دے دی ہے۔ راوی کہتے ہیں: حضرت عمر نے فرمایا: میرے نزدیک اس سے زیادہ اہم کوئی چیز نہیں تھی۔ پھر فرمایا: جب میں مر جاؤں تو مجھے میری چارپائی پر اٹھا لینا، پھر اجازت مانگنا اور کہنا: عمر بن خطاب اجازت مانگتے ہیں۔ پس اگر وہ تمہیں اجازت دے دیں تو مجھے اندر لے جانا اور اگر اجازت نہ دیں تو مجھے مسلمانوں کے قبرستان کی طرف لوٹا دینا۔ راوی کہتے ہیں: جب آپ کو اٹھایا گیا تو یوں لگتا تھا کہ لوگوں پر اس دن سے پہلے کوئی مصیبت نہیں آئی۔ راوی کہتے ہیں: حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے سلام کیا اور کہا: عمر بن خطاب اجازت مانگتے ہیں۔ پس انہوں نے اجازت دے دی، وہاں جہاں اللہ تعالیٰ نے آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت ابوبکر کے ساتھ اعزاز بخشا۔ 6۔ جب آپ کی موت کا وقت آیا تو لوگوں نے آپ سے کہا: خلیفہ مقرر کردیں۔ آپ نے فرمایا: میں اس معاملہ کا ان لوگوں سے زیادہ کسی کو حق دار نہیں پاتا جن سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس حال میں وفات پا گئے کہ آپ ان سے راضی تھے۔ پس وہ جس کو بھی خلیفہ بنا لیں وہی میرے بعد خلیفہ ہوگا۔ چناچہ آپ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ، حضرت عثمان، حضرت طلحہ، حضرت زبیر، حضرت عبد الرحمان بن عوف اور حضرت سعد کا نام لیا۔ پس اگر خلافت سعد کو مل جائے تو ٹھیک، ورنہ جو بھی خلیفہ بنایا جائے وہ ان سے مدد لے، کیونکہ میں نے انہیں کسی عاجزی یا خیانت کی وجہ سے معزول نہیں کیا تھا۔ راوی کہتے ہیں: اور حضرت عبد اللہ بن عمر کو ان کے ساتھ مشورہ میں شامل کیا گیا مگر اس معاملہ میں ان کا کوئی حصہ نہیں تھا۔ 7۔ راوی کہتے ہیں: جب یہ حضرات جمع ہوئے تو حضرت عبد الرحمان بن عوف نے کہا: اپنا معاملہ تین آدمیوں کے سپرد کردو۔ چناچہ حضرت زبیر نے اپنا معاملہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے سپرد کیا، حضرت طلحہ نے اپنا معاملہ حضرت عثمان کے سپرد کیا اور حضرت سعد نے اپنا معاملہ حضرت عبد الرحمان کے سپرد کیا۔ جب معاملہ ان تینوں کے سپرد ہوگیا تو انہوں نے باہم مشورہ کیا۔ حضرت عبد الرحمان نے کہا: تم میں سے کون اس معاملہ سے دستبردار ہو کر اسے میرے سپرد کرتا ہے؟ اور میں تمہیں اللہ کا عہد دیتا ہوں کہ میں مسلمانوں کے لئے تم میں سے افضل اور بہتر کو چننے میں کوئی کوتاہی نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا: ہاں۔ پھر وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ تنہائی میں گئے اور کہا: آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے قرابت اور (اسلام میں) سبقت حاصل ہے۔ میرے لئے آپ پر اللہ کا عہد ہے کہ اگر آپ کو خلیفہ بنایا گیا تو آپ ضرور عدل کریں گے اور اگر عثمان کو خلیفہ بنایا گیا تو آپ ضرور سنیں گے اور اطاعت کریں گے۔ انہوں نے کہا: ہاں۔ پھر وہ حضرت عثمان کے ساتھ تنہائی میں گئے اور ان سے بھی یہی کہا تو حضرت عثمان نے کہا: ہاں۔ پھر انہوں نے کہا: اے عثمان! اپنا ہاتھ پھیلائیں۔ چناچہ انہوں نے اپنا ہاتھ پھیلایا تو انہوں نے ان کی بیعت کی اور حضرت علی رضی اللہ عنہ اور لوگوں نے بھی ان کی بیعت کی۔ 8۔ پھر حضرت عمر نے فرمایا: میں اپنے بعد والے خلیفہ کو اللہ سے ڈرنے کی وصیت کرتا ہوں اور مہاجرین اولین کے بارے میں کہ وہ ان کا حق پہچانے اور ان کی حرمت پہچانے۔ اور میں اسے شہروں والوں کے ساتھ بھلائی کی وصیت کرتا ہوں کیونکہ وہ اسلام کا سہارا، دشمن کے لئے باعث غیظ اور مال جمع کرنے والے ہیں، اور یہ کہ ان سے ان کا فئی ان کی رضا مندی کے بغیر نہ لیا جائے۔ اور میں اسے انصار کے ساتھ بھلائی کی وصیت کرتا ہوں جنہوں نے دار ہجرت اور ایمان میں ٹھکانہ بنایا، کہ ان کے نیک لوگوں سے قبول کرے۔ اور میں اسے دیہاتیوں کے ساتھ بھلائی کی وصیت کرتا ہوں کیونکہ وہ عرب کی اصل اور اسلام کا مادہ ہیں، کہ ان کے کم تر اموال میں سے لیا جائے اور ان کے فقراء پر لوٹا دیا جائے۔ اور میں اسے اللہ کے ذمہ اور اس کے رسول کے ذمہ کی وصیت کرتا ہوں کہ ان کے عہد کو پورا کیا جائے اور انہیں ان کی طاقت سے زیادہ مکلف نہ کیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39842]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39842، ترقيم محمد عوامة 38214)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں