🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
45. (ما جاء في) خلافة عثمان وقتله ﵁
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی خلافت اور آپ کے قتل کے بارے میں احادیث
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38235 ترقیم الشثری: -- 39863
٣٩٨٦٣ - حدثنا ابو اسامة عن عبد الملك بن ابي سليمان قال: سمعت ابا ليلى الكندي قال: رايت عثمان اطلع إلى الناس وهو محصور فقال: ايها الناس! لا تقتلوني (واستعتبوني) (١) ، (فوالله) (٢) لئن قتلتموني لا (تقاتلون) (٣) جميعا ابدا، ولا تجاهدون عدوا ابدا، ولتختلفن حتى تصيروا هكذا -وشبك بين اصابعه، ﴿وياقوم لا يجرمنكم شقاقي ان يصيبكم مثل ما اصاب قوم نوح او (قوم) (٤) هود او قوم ⦗١٧٦⦘ صالح وما قوم لوط منكم ببعيد﴾ [هود: ٨٩] ، قال: وارسل إلى عبد الله بن سلام فساله فقال: الكف الكف، فإنه ابلغ لك في الحجة، فدخلوا عليه فقتلوه (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (واستعتبوا).
(٢) في [أ، ب]: (واللَّه).
(٣) في [هـ]: (تصلون).
(٤) سقط من: [جـ].
(٥) ضعيف؛ لضعف أبي ليلى، أخرجه ابن سعد ٣/ ٧١، وابن شبه (٢٠٧٤)، والدولابي ٣/ ٩٤٣، وأحمد بن منيع كما في المطالب العالية (٣٩١٠ و ٤٣٧٩)، وابن عساكر ٣٩/ ٣٤٨.

حضرت ابو لیلی کندی سے روایت ہے کہ میں نے حضرت عثمان کو دیکھا کہ انہوں نے لوگوں کی طرف جھانکا، جبکہ وہ محصور تھے، اور فرمایا، اے لوگو! مجھے قتل نہ کرو بلکہ مجھ سے (اپنی شکایات کی) تلافی کا مطالبہ کرو۔ خدا کی قسم! اگر تم نے مجھے قتل کردیا تو پھر کبھی تم لوگ اکٹھے ہو کر جہاد نہیں کرو گے۔ اور کبھی دشمن کے خلاف اکٹھے ہو کر لڑ نہیں سکو گے۔ اور تم ضرور آپس میں اختلاف کرو گے یہاں تک کہ تم یوں ہو جاؤ گے۔ حضرت عثمان نے اپنی انگلیاں، انگلیوں میں داخل کیں۔ اور آیت پڑھی { وَیَا قَوْم لاَ یَجْرِ مَنَّکُمْ شِقَاقِی أَنْ یُصِیبَکُمْ مِثْلُ مَا أَصَابَ قَوْمَ نُوحٍ، أَوْ قَوْمَ ہُودٍ، أَوْ قَوْمَ صَالِحٍ، وَمَا قَوْمُ لُوطٍ مِنْکُمْ بِبَعِیدٍ } راوی کہتے ہیں: حضرت عثمان نے حضرت عبد اللہ بن سلام کی طرف قاصد بھیج کر ان سے (اس معاملہ) میں پوچھا۔ انہوں نے فرمایا۔ رُکے رہو۔ رُکے رہو۔ کیونکہ یہ رویہ تمہارے حق میں خوب حجت ہوگا۔ چناچہ یہ باغی لوگ حضرت عثمان کے پاس داخل ہوئے اور انہیں قتل کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39863]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39863، ترقيم محمد عوامة 38235)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38236 ترقیم الشثری: -- 39864
٣٩٨٦٤ - حدثنا ابن إدريس عن يحيى بن سعيد عن عبد الله بن عامر قال: سمعت عثمان يقول: إن اعظمكم عندي غنا من كف سلاحه ويده (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه سعيد بن منصور (٣٢٠٣٨).
حضرت عبد اللہ بن عامر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عثمان کو کہتے سُنا۔ بیشک میرے نزدیک تم میں سے سب سے زیادہ فائدہ والا شخص وہ ا ہے جو اپنے اسلحہ اور اپنے ہاتھ کو روک لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39864]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39864، ترقيم محمد عوامة 38236)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38237 ترقیم الشثری: -- 39865
٣٩٨٦٥ - حدثنا ابن إدريس عن هشام عن ابن سيرين قال: جاء زيد بن ثابت إلى عثمان فقال: هذه الانصار بالباب، قالوا: إن شئت ان (نكون) (١) انصار الله مرتين، فقال: اما القتال فلا (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، ع]: (تكون).
(٢) منقطع، ابن سيرين كان ابن سنتين عند وفاة عثمان، أخزجه ابن شبه في أخبار المدينة (٢١١٠)، ونعيم بن حماد (٤٥٦)، والخلال (٤٣١)، وابن تميم في المحن ص ٨٢.

حضرت ابن سیرین سے روایت ہے کہ حضرت زید بن ثابت، حضرت عثمان کی خدمت میں آئے اور کہنے لگے۔ یہ دروازے پر انصار (صحابہ) موجود ہیں۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ اگر آپ چاہیں تو ہم دوسری مرتبہ اللہ کے (دین کے) مدد گار بنیں۔ حضرت عثمان نے فرمایا۔ اگر لڑنے کے بارے میں کہتے ہیں تو بالکل نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39865]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39865، ترقيم محمد عوامة 38237)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38238 ترقیم الشثری: -- 39866
٣٩٨٦٦ - حدثنا ابو اسامة عن هشام بن عروة عن ابيه عن عبد الله بن الزبير [قال: قلت لعثمان يوم الدار: اخرج فقاتلهم فإن معك من قد نصر الله باقل منه، والله (إن قتالهم) (١) لحلال، قال: فابى وقال: من كان لي عليه سمع وطاعة فليطع عبد (الله) (٢) بن الزبير] (٣) ، وكان امره يومئذ على الدار، وكان يومئذ صائما (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ق، هـ]: (أنه).
(٢) سقط من: [س].
(٣) سقط ما بين المعكوفين من: [جـ].
(٤) صحيح.

حضرت عبد اللہ بن زبیر سے روایت ہے۔ فرماتے ہیں۔ میں نے محاصرہ کے دن حضرت عثمان سے کہا۔ آپ باہر آئیں اور ان لوگوں سے لڑائی کریں۔ کیونکہ آپ کے ہمراہ (آج اتنے) لوگ ہیں کہ جن سے کم تعداد کی اللہ پاک نے مدد کی تھی۔ اور خدا کی قسم! ان لوگوں سے لڑنا حلال ہے۔ راوی کہتے ہیں: حضرت عثمان نے انکار فرمایا اور حکم دیا۔ جو آدمی خود میر ی سمع وطاعت کو واجب سمجھتا ہے تو اس کو چاہیے کہ وہ عبد اللہ بن زبیر کی اطاعت کرے۔ حضرت عثمان نے اس (محاصرے کے) دن ان کو گھر میں امیر مقرر فرمایا تھا اور حضرت عثمان اس (محاصرہ کے) دن روزہ کی حالت میں تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39866]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39866، ترقيم محمد عوامة 38238)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38239 ترقیم الشثری: -- 39867
٣٩٨٦٧ - حدثنا عبد الله بن إدريس عن (عبيد الله) (١) بن عمر عن نافع ان رجلا يقال له: جهجاه، تناول محصاكانت في يد عثمان فكسرها بركبته، فرمى في ذلك الموضع باكلة (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (عبد اللَّه).
(٢) منقطع؛ نافع لم يدرك عثمان، أخرجه ابن عساكر ٣٩/ ٣٣٠، وابن شبه (١٩٣٧)، والآجري في الشريعة (١٤٦٩)، وابن جرير في التاريخ ٢/ ٦٦٢.

حضرت نافع سے روایت ہے کہ ایک آدمی جس کو جہجاہ کہا جاتا تھا۔ اس نے حضرت عثمان کے ہاتھ میں موجود عصا لیا اور اس کو اپنے گھٹنے پر رکھ کر توڑ دیا۔ پس (آخر میں) اس آدمی کے اس مقام پر گوشت گلانے والی بیماری (آکلہ) لگ گئی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39867]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39867، ترقيم محمد عوامة 38239)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38240 ترقیم الشثری: -- 39868
٣٩٨٦٨ - حدثنا إسحاق الرازي عن ابي جعفر عن ايوب عن نافع عن ابن عمر ان عثمان اصبح يحدث الناس قال: رايت النبي ﷺ الليلة في المنام فقال:"يا عثمان! افطر عندنا"، فاصبح صائما وقتل من يومه (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ أبو جعفر صدوق، أخرجه الحاكم ٣/ ١٠٣، والبزار (٧٤٧)، وأبو يعلى كما في المطالب (٤٣٨٥)، وابن عساكر ٣٩/ ٣٨٤، وأبو نعيم تاريخ أصبهان ١/ ٢٦١، وأبو الشيخ في طبقات أصبهان ٢/ ٢٩٨، واللالكائي (٢٥٧٧).
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ حضرت عثمان نے ایک صبح لوگوں سے بیان کیا۔ فرمایا۔ میں نے آج رات نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خواب میں دیکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ اے عثمان! تم روزہ ہمارے پاس افطار کرو۔ حضرت عثمان نے روزہ کی حالت میں صبح کی اور پھر اسی دن شہید ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39868]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39868، ترقيم محمد عوامة 38240)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38241 ترقیم الشثری: -- 39869
٣٩٨٦٩ - حدثنا ابن إدريس عن إسماعيل عن قيس عن سعيد بن زيد قال: لقد رايتني موثقي عمر واخته على الإسلام (ولو) (١) ارفض احد مما صنعتم بعثمان كان حقيقا (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (ولم)، وفي [هـ]: (لو).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٩٤٢).

حضرت سعید بن زید فرماتے ہیں کہ مجھے یاد ہے کہ حضرت عمر نے مجھے اور اپنی ہمشیرہ کو اسلام کی وجہ سے باندھ رکھا تھا۔ اور حضرت عثمان کے ساتھ تم نے جو کچھ کیا اس کی وجہ سے اگر کوئی ریزہ ریزہ ہوجائے تو یہ بجا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39869]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39869، ترقيم محمد عوامة 38241)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38242 ترقیم الشثری: -- 39870
٣٩٨٧٠ - حدثنا ابو اسامة عن الاعمش (حدثنا) (١) ابو صالح قال: قال عبد الله ابن سلام: لما حصر عثمان في الدار قال: لا تقتلوه فإنه لم يبق من اجله إلا قليل؛ والله لئن قتلتموه لا تصلون جميعا ابدا (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (أخبرنا).
(٢) صحيح؛ أخرجه ابن شبه (٢٠٥٣).

حضرت عبداللہ بن سلام سے روایت ہے کہ جب حضرت عثمان کا گھر میں محاصرہ کیا گیا تو ابن سلام نے فرمایا۔ تم انہیں قتل نہ کرو۔ کیونکہ ان کی (ویسے ہی) تھوڑی سی زندگی باقی ہے۔ خدا کی قسم! اگر تم نے انہیں قتل کردیا تو پھر تم کبھی بھی اکٹھے نماز نہیں پڑھو گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39870]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39870، ترقيم محمد عوامة 38242)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38243 ترقیم الشثری: -- 39871
٣٩٨٧١ - حدثنا ابو اسامة عن صدقة بن ابي عمران قال: (حدثنا) (١) ابو اليعفور عن ابي سعيد مولى عبد الله بن مسعود قال: قال عبد الله بن مسعود: (والله) (٢) لئن (قتلتم) (٣) عثمان لا تصيبون منه خلفا (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (أخبرنا).
(٢) سقط من: [س].
(٣) في [ع]: (قلتم).
(٤) مجهول؛ لجهالة أبي سعيد.

حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام ابو سعید سے روایت ہے کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا تھا۔ خدا کی قسم! اگر تم نے عثمان کو قتل کردیا تو ان کے بعد کسی صحیح جانشین کو نہیں پہنچ پاؤ گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39871]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39871، ترقيم محمد عوامة 38243)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38244 ترقیم الشثری: -- 39872
٣٩٨٧٢ - حدثنا ابن علية عن ايوب عن ابي قلابة ان رجلا من قريش يقال له ثمامةكان على صنعاء، فلما جاء قتل عثمان بكى فاطال البكاء، فلما افاق قال: اليوم انتزعت النبوة - (او (قال) (١) -: الخلافة من امة محمد (٢) ، وصارت ملكا (وجبرية) (٣) ، فمن غلب على شيء اكله (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ع].
(٢) في [جـ، ق]: زيادة ﷺ.
(٣) في [ع]: (وحرية).
(٤) منقطع؛ أبو قلابة لم يدرك عثمان، أخرجه عبد الرزاق (٢٠٩٦٨)، وابن سعد ٣/ ٨٠، والطبراني (١٤٠٤)، وابن أبي عمر كما في المطالب العالية (٤٣٨٩)، وابن قانع ١/ ١٣١، والخلال في السنة ٢/ ٣٣٤، وابن شبه (٢٢٩٧)، ورواه ابن الأثير في أسد الغابة ١/ ٣٦٦ عن أبي قلابة عن أبي الأشعث.

حضرت ابو قلابہ سے روایت ہے کہ قریش کا ایک آدمی تھا جس کو ثمامہ کہا جاتا تھا وہ صنعاء پر حاکم تھا۔ جب اس کو حضرت عثمان کے قتل کی خبر پہنچی تو وہ رو پڑا اور خوب دیر تک روتا رہا۔ پھر جب اسے افاقہ ہواتو اس نے کہا۔ آج کے دن امت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نبوت یا (راوی نے کہا) خلافت واپس لے لی گئی ہے۔ اور (اب) بادشاہی اور سختی ہوگی۔ پس جو جس چیز پر غالب ہوگا اس کو کھاجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39872]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39872، ترقيم محمد عوامة 38244)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں