مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
2. ما ذكر في فتنة الدجال
یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
ترقیم عوامۃ: 38640 ترقیم الشثری: -- 40272
٤٠٢٧٢ - حدثنا المعلي بن منصور قال: حدثنا عبد الواحد بن زياد قال: حدثنا الحارث بن (حصيرة) (١) عن زيد بن وهب قال: سمعت ابا ذر يقول: لان احلف ⦗٣٣٤⦘ عشرا: ان ابن صياد هو الدجال، احب إلي من ان احلف واحدة انه ليس به، وذلك لشيء سمعته من رسول الله ﷺ؛ بعثني رسول الله ﷺ (٢) إلى ام ابن صياد (٣) فقال:"سلها: كم حملت به؟" فقالت: حملت به اثني عشر شهر (ا) (٤) ، فاتيته فاخبرته، فقال:"سلها (عن صيحته) (٥) حيث وقع؟" (قالت) (٦) : صاح (صياح) (٧) صبي (ابن) (٨) شهرين، قال: او قال له رسول الله ﷺ:"إني قد خبات لك (خبيئا) (٩) " فقال: خبات لي عظم شاة عفراء، واراد ان (يقول) (١٠) : والدخان، فقال رسول الله ﷺ:"إخسا فإنك لن تسبق القدر" (١١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (حضيرة).
(٢) سقط من: [ع].
(٣) في [س]: زيادة (هو).
(٤) سقط من: [ب].
(٥) في [س]: (عن صحبه)، وفي [هـ]: (أصيحة)، وفي [ط]: (عن صبيحته).
(٦) في [أ، ب]: (قال).
(٧) في [س]: (صاح).
(٨) سقط من: [هـ].
(٩) في [أ، ب، جـ، ع]: (خبيًا)، وفي [س]: (خيبًا).
(١٠) في [أ، ب]: (تقول).
(١١) ضعيف؛ لضعف الحارث بن حصيرة، أخرجه أحمد ٥/ ١٤٨ (٢١٣٥٧)، والطحاوي في شرح المشكل ٧/ ٢٨٨، والعقيلي في الضعفاء ١/ ٢١٦، وابن شبه (٧٦٨)، والطبراني في الأوسط (٨٥٢٠).
حضرت ابو ذر سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ میں دس مرتبہ قسم کھاؤں کہ ابن صیاد وہی دجال ہے مجھے یہ زیادہ پسندیدہ ہے اس بات سے کہ میں ایک مرتبہ قسم کھاؤں کہ وہ دجال نہیں ہے اور یہ اس وجہ سے ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس سلسلے میں کچھ سنا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے ابن صیاد کی ماں کے پاس بھیجا اور فرمایا کہ اس سے پوچھنا وہ اس سے کتنی دیر حاملہ رہی اس نے کہا میں اس سے بارہ مہینے حاملہ رہی راوی فرماتے ہیں میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور میں نے آپ کو بتلایا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس سے پوچھو اس کے چیخنے کے بارے میں جب وہ پیدا ہوا تو اس کے ماں نے بتلایا یہ دو مہینے کے بچے کی طرح چیخا راوی نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا کہ میں نے تمہارے لیے ایک بات دل میں چھپائی ہے اس نے کہا کہ آپ نے میرے لیے سفید بکری کی ہڈی کو چھپایا ہے اور یہ کہنا چاہتا تھا کہ دخان حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا دور ہوجا تو تقدیر سے نہیں بڑھ سکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40272]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40272، ترقيم محمد عوامة 38640)
ترقیم عوامۃ: 38641 ترقیم الشثری: -- 40273
٤٠٢٧٣ - (قال: وحدثنا ابو بكر) (١) قال (٢) : حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن عبد الله بن (نجي) (٣) عن علي قال: كنا عند النبي ﷺ جلوسا وهو نائم، ⦗٣٣٥⦘ فذكرنا الدجال، فاستيقظ محمرا وجهه فقال:"غير الدجال اخوف عليكم عندي من الدجال ائمة (مضلون) (٤) " (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ع].
(٢) في [ع]: زيادة (و).
(٣) في [س]: بياض، وفي [ب]: (تيجي).
(٤) في [س]: (المضلون)، وفي [ع]: (مضلين).
(٥) ضعيف؛ لضعف جابر الجعفي، أخرجه أحمد (٧٦٥)، وأبو يعلى (٤٦٦).
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ ہم حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سوئے ہوئے تھے ہم نے دجال کا تذکرہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیدار ہوئے اس حال میں کہ چہرہ سرخ تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا دجال کے علاوہ لوگوں سے مجھے تمہارے بارے میں دجال سے زیادہ خوف ہے اور وہ گمراہ کرنے والے ائمہ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40273]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40273، ترقيم محمد عوامة 38641)
ترقیم عوامۃ: 38642 ترقیم الشثری: -- 40274
٤٠٢٧٤ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا علي بن مسعدة عن (رياح) (١) بن عبيدة عن يوسف بن عبد الله بن سلام قال: قال عبد الله بن سلام: يمكث الناس بعد خروج الدجال اربعين عاما (ويغرس) (٢) النخل وتقوم الاسواق (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، هـ]: (رياح).
(٢) في [ع]: (تغرس).
(٣) ضعيف؛ لضعف علي بن مسعدة، أخرجه المزي ٨/ ٣٨٥.
حضرت عبداللہ بن سلام سے روایت ہے کہ لوگ دجال کے نکلنے کے بعد چالیس سال ٹھہریں گے اور کھجور اگائی جائے گی اور بازار قائم ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40274]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40274، ترقيم محمد عوامة 38642)
ترقیم عوامۃ: 38643 ترقیم الشثری: -- 40275
٤٠٢٧٥ - حدثنا يعلي بن عبيد عن الاعمش عن سليمان بن ميسرة عن طارق ابن شهاب عن حذيفة قال: لقد صنع بعض فتنة الدجال وإن رسول الله ﷺ لحي (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا دجال کے فتنے کا کچھ حصہ بنایا جا چکا تھا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بقید حیات تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40275]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40275، ترقيم محمد عوامة 38643)
ترقیم عوامۃ: 38644 ترقیم الشثری: -- 40276
٤٠٢٧٦ - حدثنا وكيع عن إسماعيل بن ابي خالد عن حكيم بن جابر قال: قال حذيفة: ما خروج الدجال (باكرث) (١) لي من (قيس) (٢) (باللجام) (٣) (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (باكرب)، وفي [س]: (باكرت).
(٢) في [ط، هـ]: (قيس)، وفي [س]: (من)، وفي [أ]: (سخن).
(٣) في [أ، ب، ط، هـ]: (اللجام).
(٤) صحيح؛ أخرجه نعيم في الفتن (١٥٣٣).
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا دجال کا نکلنا مجھ پر میری سواری کی لگام گم ہونے سے زیادہ سخت نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40276]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40276، ترقيم محمد عوامة 38644)
ترقیم عوامۃ: 38645 ترقیم الشثری: -- 40277
٤٠٢٧٧ - حدثنا ابن نمير قال: حدثنا ابو (يعفور) (١) قال: سمعت ابا عمرو ⦗٣٣٦⦘ الشيباني يقول: (كنت عند حذيفة (جالسا) ) (٢) (٣) (إذ) (٤) جاء اعرابي حتى جثا بين يديه فقال: اخرج الدجال؟ فقال له حذيفة: وما الدجال؟ إن ما (٥) دون الدجال اخوف من الدجال، إنما (فتنته) (٦) (اربعون) (٧) (ليلة) (٨) (٩) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، س، ع]: (يعقوب).
(٢) في [ع]: (جالس).
(٣) في [جـ]: (كنت جالسًا عند حذيفة).
(٤) في [س]: (إذا).
(٥) في [س]: زيادة (لا).
(٦) في [س]: (فتنة).
(٧) في [ع]: (أربعين).
(٨) سقط من: [ع].
(٩) صحيح؛ أبو يعفور هو عبد الرحمن بن عبيد بن نسطاس كما في الجرح والتعديل ٥/ ٢٥٩، والكنى للدولابي ٣/ ١٢٠٠، وتهذيب الكمال ١٧/ ٢٦٩، وأخرجه نعيم (١٥٥٨).
حضرت ابو عمرو شیبانی فرماتے ہیں میں حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ ایک اعرابی آیا یہاں تک کہ ان کے سامنے گھٹنے ٹیک کر بیٹھ گیا اور کہنے لگا کیا دجال نکل آیا ہے حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے اس سے کہا دجال کیا ہے بلاشبہ دجال سے پہلے کی چیزوں سے مجھے زیادہ خوف ہے دجال کی بہ نسبت بلاشبہ اس کا فتنہ تو چالیس راتیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40277]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40277، ترقيم محمد عوامة 38645)
ترقیم عوامۃ: 38646 ترقیم الشثری: -- 40278
٤٠٢٧٨ - حدثنا يونس بن محمد عن حماد بن سلمة عن إسحاق بن عبد الله بن ابي طلحة عن انس ان رسول الله ﷺ قال:"إن الدجال يطوي الارض كلها إلا مكة والمدينة، قال: فياتي المدينة فيجد بكل نقب من انقابها صفوفا من (الملائكة) (١) فياتي (سبخة) (٢) (الجرف) (٣) فيضرب رواقه ثم (ترجف) (٤) المدينة ثلاث (رجفات) (٥) ، فيخرج إليه كل منافق ومنافقة" (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (ملايكة).
(٢) في [س]: (سجنه).
(٣) في [س]: (الجوف)، وفي [ط، هـ]: (الحرف).
(٤) في [أ]: (ترحف)، وفي [ب]: (تزحف).
(٥) في [أ، ب]: (زحفات).
(٦) صحيح؛ أخرجه البخاري (١٨٨١)، ومسلم (٢٩٤٣).
حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا بلاشبہ دجال کے لیے ساری دنیا سمٹ جائے گی سوائے مکہ اور مدینہ کے پس وہ مدینہ منورہ آئے گا اس کے راستوں میں سے ہر راستے پر فرشتوں کی صفیں پائے گا مقام سبخۃ الجرف میں آئے گا وہاں اپنا خیمہ لگائے گا مدینہ میں تین مرتبہ بھونچال آئے گا ہر منافق مرد اور منافقہ عورت اس کے ساتھ مل جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40278]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40278، ترقيم محمد عوامة 38646)
ترقیم عوامۃ: 38647 ترقیم الشثری: -- 40279
٤٠٢٧٩ - حدثنا ابو المورع حدثنا (الاجلح) (١) عن قيس بن ابي مسلم عن ربعي بن (حراش) (٢) قال: سمعت حذيفة يقول: لو خرج الدجال لآمن به قوم في قبورهم (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (الأجلج).
(٢) في [ب، جـ، س]: (خراش).
(٣) مجهول؛ لجهالة قيس بن أبي مسلم.
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ارشاد فرمایا اگر دجال نکل آئے تو کچھ لوگ اس پر اپنی قبروں میں ایمان لے آئیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40279]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40279، ترقيم محمد عوامة 38647)
ترقیم عوامۃ: 38648 ترقیم الشثری: -- 40280
٤٠٢٨٠ - حدثنا (ابن) (١) عيينة عن الزهري عن سالم عن ابيه ان عمر سال (رجلا من اليهود عن امر، فقال: قد بلوت منلث صدقا، فحدثني عن الدجال) (٢) فقال: (وإله) (٣) يهود! ليقتلنه ابن مريم (بفناء) (٤) (لد) (٥) (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ع].
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) في [أ، ب، جـ]: (والاه).
(٤) في [أ]: (بقبا).
(٥) في [أ، ب]: (لدا).
(٦) صحيح؛ أخرجه عبد الرزاق (٢٠٨٣٦).
حضرت عبداللہ بن عمر سے روایت ہے کہ حضرت عمر نے یہود میں سے ایک آدمی سے کسی چیز کے بارے میں پوچھا اور فرمایا میں نے تمہیں سچا پایا ہے پس مجھ سے دجال کے بارے میں بیان کرو اس نے کہا یہود کے معبود کی قسم عیسیٰ بن مریم ضرور بالضرور مقام لد کے قریب اسے قتل کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40280]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40280، ترقيم محمد عوامة 38648)
ترقیم عوامۃ: 38649 ترقیم الشثری: -- 40281
٤٠٢٨١ - حدثنا (ابو) (١) معاوية عن الاعمش عن خيثمة عن عبد الله بن عمرو قال: ينزل المسيح ابن مريم، فإذا رآه الدجال ذاب كما تذوب الشحمة، قال: فيقتل الدجال و (تفرق) (٢) عنه اليهود، فيقتلون حتى إن الحجر يقول: يا عبد الله (المسلم) (٣) هذا يهودي، (فتعال) (٤) (فاقتله) (٥) (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (ابن).
(٢) في [ب]: (يفرق).
(٣) في [ع]: (للمسلم).
(٤) في [س]: (فقال).
(٥) في [ع]: (واقتله).
(٦) صحيح؛ أخرجه نعيم (١٦١٢).
حضرت عبداللہ بن عمرو سے روایت ہے انہوں نے فرمایا حضرت عیسیٰ بن مریم اتریں گے جب دجال ان کو دیکھے گا تو پگھلے گا جیسے چر بی پگھلتی ہے فرمایا کہ وہ دجال کو قتل کریں گے اور یہود اس سے جدا ہوجائیں گے ان یہود کو قتل کیا جائے گا یہاں تک کہ پتھر کہے گا اے اللہ کے مسلمان بندے یہ یہودی ہے آؤ اور اسے قتل کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40281]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40281، ترقيم محمد عوامة 38649)