🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. ما ذكر في فتنة الدجال
یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38670 ترقیم الشثری: -- 40302
٤٠٣٠٢ - حدثنا زيد بن (الحباب) (١) قال: اخبرنا حماد بن سلمة عن علي بن زيد بن جدعان عن الحسن قال: قال رسول الله ﷺ:"الدجال يخوض (البحار) (٢) إلى ركبتيه ويتناول السحاب ويسبق الشمس إلى مغربها، وفي جبهته قرن (يخرص) (٣) منه الحيات، وقد صور في جسده السلاح كله، حتى ذكر السيف والرمح والدرق"، قال: قلت: وما الدرق؟ قال:"الترس" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (الخباب).
(٢) في [س]: (المجار).
(٣) كذا في النسخ، ولعلها: (يخرج)، وفي [س]: (يحرص).
(٤) مرسل ضعيف؛ الحسن تابعي، وعلي بن زيد بن جدعان ضعيف.

حضرت حسن سے روایت ہے انہوں نے فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا دجال سمندر میں گھسے گا گھٹنوں تک اور بادل کو پکڑ لے گا اور سورج سے پہلے اس کے غروب کی جگہ پہنچ جائے گا اور اس کی پیشانی میں سینگ ہوگا جس سے سانپ نکلیں گے اس کے جسم میں ہر طرح کے اسلحہ کی تصویریں بنائی گئیں ہیں یہاں تک کہ تلوار اور نیزہ اور ڈھال کا تذکرہ کیا فرمایا کہ میں نے کہا درق کیا چیز ہے انہوں نے فرمایا ڈھال۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40302]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40302، ترقيم محمد عوامة 38670)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38671 ترقیم الشثری: -- 40303
٤٠٣٠٣ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن جامع بن شداد عن الاسود بن هلال عن عبد الله قال: يخرج الدجال فيمكث في الارض اربعين صباحا يبلغ منها كل منهل؛ اليوم منها كالجمعة، والجمعة كالشهر، والشهر كالسنة، ثم قال: كيف انتم وقوم في (ضيح) (١) وانتم في ريح، وهم شباع وانتم جياع، (وهم) (٢) رواء وانتم (ظماء) (٣) (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) أي: الشمس والصحو، انظر: لسان العرب ٢/ ٥٢٧، وفي [هـ]: (صبيح)، وفي [س]: (صبح).
(٢) في [أ، ب]: (وأنتم).
(٣) في [ب]: (ظلمًا).
(٤) صحيح.

حضرت عبداللہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ دجال زمین میں چالیس دن ٹھہرے گا وہ زمین کے ہر گھاٹ میں پہنچے گا ان چالیس دنوں کا دن ہفتے کی طرح ہوگا اور ہفتہ مہینے کی طرح ہوگا اور مہینہ سال کی طرح ہوگا پھر ارشاد فرمایا تمہاری کیا حالت ہوگی جب وہ لوگ روشنی میں ہوں گے اور تم ہوا میں ہو گے وہ سیر ہوں گے اور تم بھوکے ہوگے وہ سیراب ہوں گے اور تم پیاسے ہوگے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40303]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40303، ترقيم محمد عوامة 38671)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38672 ترقیم الشثری: -- 40304
٤٠٣٠٤ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن طلحة عن خيثمة قال: كان عبد الله يقرا القرآن في المسجد فاتى على هذه الآية ﴿كزرع اخرج شطاه﴾ [الفتح: ٢٩] ، فقال عبد الله: انتم الزرع وقد (دنا) (١) حصادكم، ثم ذكروا الدجال في مجلسهم ذلك، فقال بعض القوم: لوددنا انه قد خرج حتى (نرميه) (٢) بالحجارة فقال عبد الله: انتم تقولون، والذي لا إله غيره! (٣) لو سمعتم به ببابل لاتاه احدكم وهو يشكو إليه (الحفاء) (٤) من السرعة (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (رنا).
(٢) في [س]: (نرميته).
(٣) في [أ، ب]: زيادة (و).
(٤) في [س]: (الجفا).
(٥) صحيح؛ أخرجه ابن جرير في التفسير ٢٦/ ١١٣، والحاكم ٢/ ٤٦١، والبيهقي ٩/ ٥، والطبراني ٩/ (٨٥١١).

حضرت خیثمہ سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن مسعود مسجد میں قرآن مجید پڑھ رہے تھے اس آیت پر پہنچے ”کزرع اخرج شطاہ“ حضرت عبداللہ نے فرمایا تم کھیتی ہو اور تمہارے کٹنے کا وقت قریب ہوچکا ہے پھر لوگوں نے دجال کا تذکرہ کیا اپنی اس مجلس میں کچھ نے کہا ہم یہ چاہتے ہیں وہ نکلے اور ہم اسے پتھروں سے ماریں حضرت عبداللہ نے فرمایا تم یہ کہتے ہو اس ذات کی قسم جس کے علاوہ کوئی معبود نہیں اگر تم اس کے بارے میں سنو کہ بابل میں ہے تو تم میں کوئی اس کے پاس آئے گا تو وہ اس کی طرف پاؤں گھسنے کی شکایت کرے گا تیزی سے اس تک پہنچنے کی وجہ سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40304]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40304، ترقيم محمد عوامة 38672)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38673 ترقیم الشثری: -- 40305
٤٠٣٠٥ - حدثنا عبد الله بن نمير قال: حدثنا حلام بن صالح عن سليمان بن شهاب (العبسي) (١) قال: اخبرني عبد الله (بن نعيم) (٢) وذكر الدجال فقال: (إن الدجال) (٣) ليس به خفاء، وما يكون قبله من الفتنة اخوف عليكم من الدجال، إن ⦗٣٤٩⦘ (الدجال) (٤) لا (خفاء) (٥) فيه، إن الدجال يدعو إلى امر (يعرفه الناس) (٦) حتى يرون ذلك منه (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (العيسى).
(٢) كذا في النسخ، ويوافق ما في تهذيب التهذيب ٦/ ٥١، وقيل: (ابن مغنم) كما في الإكمال ٧/ ٢١٠، وتوضيح المشتبه ٨/ ٢٠٦، وأسد الغابة ٣/ ٤١٠، والإصابة ٤/ ٢٤٣، والاستيعاب ٣/ ٩٩٧، وتاج العروس ٣٣/ ١٨٩، وقيل: (ابن معتم) كما في مجمع الزوائد ٧/ ٣٤٠، والطبقات الكبرى ٦/ ٢٠٢، والإكمال لابن عدي ٤/ ٢٢١، والإصابة ٤/ ٢٤٠، وقيل: (ابن المعتمر) كما في التاريخ الكبير ٤/ ١٩، والجرح والتعديل ٤/ ١٢٣ و ٥/ ١٥١، والثقات ٦/ ٢٨٤، والضعفاء لابن الجوزي ٢/ ٢١، والمغني ١/ ٢٨٠، وأسد الغابة ٣/ ٤٠٦، وفتح الباري ١٣/ ٩١، ولسان الميزان ٣/ ٩٦.
(٣) سقط من: [ط، هـ].
(٤) في [أ]: (للدجال).
(٥) في [ب]: (لا خنا).
(٦) في [أ]: (يعرفونه)، وفي [ب]: (يعرفو له الناس).
(٧) مجهول؛ لجهالة سليمان بن شهاب، وأخرجه ابن سعد ٦/ ٢٠٢، وابن عساكر ٢/ ٢٢٩.

حضرت عبداللہ بن نعیم سے روایت ہے کہ انہوں نے دجال کا تذکرہ کیا اور ارشاد فرمایا دجال کے بارے میں کوئی خفاء نہیں ہے اور جو دجال سے پہلے فتنے وقوع پذیر ہوں گے ان سے تمہارے بارے میں زیادہ اندیشہ ہے بہ نسبت دجال کے فتنے کے یقینا دجال کے بارے میں خفاء نہیں ہے بلاشبہ دجال ایسے امر کی طرف بلائے گا جسے لوگ جانتے ہیں یہاں تک کہ یہ بات اس سے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40305]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40305، ترقيم محمد عوامة 38673)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38674 ترقیم الشثری: -- 40306
٤٠٣٠٦ - حدثنا محمد بن فضيل عن الوليد بن جميع عن ابي الطفيل عن حذيفة قال: لا يخرج الدجال حتى يكون خروجه اشهى إلى المسلمين من شرب الماء على الظما (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے ارشاد فرمایا دجال نہیں نکلے گا یہاں تک کہ اس کا نکلنا مسلمانوں کو پیاس میں پانی پینے سے زیادہ محبوب ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40306]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40306، ترقيم محمد عوامة 38674)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38675 ترقیم الشثری: -- 40307
٤٠٣٠٧ - حدثنا علي بن مسهر عن (المجالد) (١) عن الشعبي عن فاطمة بنت قيس قالت: صلى النبي ﷺ ذات يوم الظهر ثم سعد المنبر، فاستنكر الناس ذلك، فبين قائم وجالس، ولم يكن يصعده قبل ذلك إلا يوم الجمعة، فاشار إليهم بيده ان اجلسوا، ثم قال:"والله ما قمت مقامي هذا (الامر) (٢) (ينفعكم) (٣) لرغبة ولا لرهبة، ولكن (تميما) (٤) الداري اتاني فاخبرني (خبرا) (٥) منعني القيلولة من الفرح وقرة العين، الا ان بني (عم) (٦) لتميم الداري اخذتهم عاصف في البحر فالجاتهم الريح إلى جزيرة لا يعرفونها، فقعدوا في قوارب السفينة فصعدوا فإذا هم بشيء اسود اهدب كثير الشعر، قالوا لها: ما انت؟ قالت: انا الجساسة، قالوا: فاخبرينا، ⦗٣٥٠⦘ قالت: ما انا بمخبرتكم ولا سائلتكم عنه، ولكن هذا (الدير) (٧) قد (رهقتموه) (٨) فاتوه، فإن فيه رجلا بالاشواق إلى ان يخبركم (وتخبروه) (٩) ، فاتوه فدخلوا عليه، فإذا هم (بشيء) (١٠) موثق في الحديد شديد الوثاق كثير الشعر، فقال لهم: من اين (نباتم؟) (١١) قالوا: من الشام، (قال) (١٢) : ما فعلت العرب؟ قالوا: نحن قوم من العرب، قال: ما فعل هذا الرجل الذي خرج فيكم؟ قالوا: خير، [ (ناواه) (١٣) قوم فاظهره الله عليهم فامرهم اليوم جميع، وإلههم (اليوم) (١٤) واحد ودينهم واحد، قال: ذلك خير لهم] (١٥) ، قال: ما فعلت عين زغر؟ قالوا: يسقون منها (زروعهم) (١٦) ويشربون منها (لشفتهم) (١٧) ، قال: ما فعل نخل (بين) (١٨) عمان (و) (١٩) بيسان؟ قالوا: يطعم في جناه كل عام، قال: ما فعلت بحيرة طبرية؟ قالوا: تدفق جانباها من كثرة الماء، (فزفر) (٢٠) ثلاث (زفرات) (٢١) ثم قال: إني لو ⦗٣٥١⦘ (قد) (٢٢) انفلت من وثاقي هذا لم اترك ارضا إلا وطاتها بقدمي هاتين إلا طيبة، ليس لي عليها سلطان، فقال رسول الله ﷺ: إلى هذا انتهى فرحي، هذه طيبة، والذي نفس محمد بيده! ما منها طريق ضيق ولا واسع إلا عليه ملك شاهر بالسيف إلى يوم القيامة" (٢٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (مجاهد).
(٢) في [أ، ب]: (الأمر).
(٣) في [أ]: (تبعكم)، وسقط من: [ط].
(٤) في [أ، ب، جـ]: (تميم).
(٥) في [أ، ب، جـ، س]: (حتى).
(٦) في [أ]: (عميم).
(٧) في [أ، ب]: (الدين).
(٨) في [س، ط، هـ]: (رمقتموه).
(٩) في [أ، جـ، س]: (وتخبرونه)، وفي [ب]: (ويخبرونه).
(١٠) في [هـ]: (بشيخ).
(١١) سقط من: [أ، ب، جـ، س].
(١٢) في [أ]: (قالوا).
(١٣) في [أ، ب]: (ناراه).
(١٤) سقط من: [أ، ب، ط].
(١٥) سقط ما بين المعكوفين من: [جـ].
(١٦) في [جـ]: (زرعهم).
(١٧) في [ب، جـ، س]: (يشفهم)، وفي [هـ]: (لسقيهم).
(١٨) في [أ، ب]: (بني).
(١٩) سقط من: [س].
(٢٠) في [س]: (فزقر).
(٢١) في [س]: (زقرات).
(٢٢) سقط من: [أ، ب، ع].
(٢٣) ضعيف؛ لضعف مجالد، أخرجه أحمد (٢٧١٠١)، وأبو داود (٤٣٢٧)، وأصله في مسلم (٢٩٤٢).

حضرت فاطمہ بنت قیس سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک دن ظہر کی نماز پڑھائی پھر منبر پر تشریف فرما ہوئے لوگوں نے اس بات کو اوپرا جانا وہ بیٹھنے والوں اور کھڑے ہونے والوں کے درمیان تھے (یعنی کچھ بیٹھے تھے اور کچھ کھڑے تھے) اور اس سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کے دن کے علاوہ منبر پر نہ تشریف رکھتے تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی طرف ہاتھ سے اشارہ کیا کہ بیٹھ جاؤ پھر ارشاد فرمایا کہ اللہ کی قسم میں اس جگہ کسی ایسے امر کے لیے کھڑا نہیں ہوا جو رغبت اور خوف کی وجہ سے تمہیں نفع پہچانے والا ہو لیکن تمیم داری میرے پاس آیا اور مجھے خبر دی یہاں تک کہ اس خبر کی وجہ سے خوشی اور آنکھوں کی ٹھنڈک کی بناء پر میں دوپہر کو آرام نہیں کرسکا غو ر سے سنو تمیم داری کے چچا زادوں کو سمندر میں تیز ہوا نے آن لیا ان کو ہوا نے ایسے جزیرے میں پہنچا دیا جسے وہ پہچانتے نہیں تھے وہ قریبی کشتویں میں سوار ہوئے اور جزیرے میں پہنچ گئے اچانک انہوں نے ایک سیاہ شے دیکھی جو لمبی پلکوں والی اور کثیر بالوں والی تھی انہوں نے اس سے کہا تو کیا ہے وہ شے بولی میں جساسہ ہوں (جاسوسی کرنے والی ہوں) انہوں نے کہا ہمیں بتلاؤ اس نے کہا میں نہ تو تمہیں بتلاتی ہوں اور نہ تم سے کچھ پوچھتی ہوں لیکن یہ راہب خانہ ہے جس کے تم قریب ہوچکے ہو تم اس میں جاؤبلاشبہ اس میں ایک آدمی ہے جسے یہ شوق ہیں تمہیں بتلائے اور تم اس کو بتلاؤ پس وہ وہاں گئے اور اس آدمی کے پاس گئے پس اچانک انہوں نے دیکھا کہ ایک شے بیڑیوں میں جکڑی ہوئی ہے سختی سے بندھی ہوئی بہت زیادہ بالوں والی اس نے ان سے کہا کس زمین سے نکل کر آئے ہو انہوں نے کہا شام سے اس آدمی نے کہا عرب والوں کی کیا حالت ہے وہ بولے ہم عرب کے لوگ ہیں اس نے کہا ان صاحب کا کیا حال ہے جو تمہارے اندر نکلے ہیں انہوں نے کہا بھلائی کی حالت میں ہیں ان سے لوگوں نے مقابلہ کیا اللہ تعالیٰ نے ان کو ان پر غلبہ عطا کردیا آجکل سب جمع ہیں ان کا معبود ایک ہے اور ان کا دین ایک ہے اس نے کہا یہ ان کے لیے بہتر ہے اس نے کہا مقام زغر کے چشمے کی کیا حالت ہے انہوں نے کہا اس سے وہ اپنے کھیتوں کو سیراب کرتے ہیں اور پیاس کے وقت اس سے پیتے ہیں اس نے پوچھا عمان اور بیسان کے درمیان کھجوروں کی کیا حالت ہے انہوں نے کہا وہ ہر سال اپنا پھل کھلاتی ہیں اس نے پوچھا بحیرہ طبریہ کی کیا حالت ہے انہوں نے بتلایا کہ اس کے دونوں کنارے پانی کی کثرت کی وجہ سے جوش مارتے ہیں پھر اس نے تین مرتبہ لمبا سانس لیا پھر کہابلاشبہ اگر میں ان بیڑیوں سے چھوٹ گیا تو میں کوئی زمین نہیں چھوڑوں گا مگر اسے اپنے ان دونوں قدموں سے روندوں گا سوائے مدینہ منورہ کے کہ مجھے اس پر غلبہ حاصل نہ ہوگا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہاں تک میری خوشی مکمل ہوگئی۔ یہ طیبہ ہے قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضے میں محمد کی جان ہے اس مدینہ کا کوئی تنگ اور کھلا راستہ نہیں مگر اس پر ایک فرشتہ قیامت تک تلوار سونتے ہوئے (کھڑا) ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40307]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40307، ترقيم محمد عوامة 38675)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38676 ترقیم الشثری: -- 40308
٤٠٣٠٨ - قال: وحدثنا ابو بكر قال: حدثنا مالك بن إسماعيل قال: حدثنا (زهير) (١) قال: حدثنا قابوس بن ابي ظبيان ان اباه حدثه قال: ذكرنا الدجال فسالنا عليا متى خروجه؟ قال: لا يخفى على مؤمن، عينه اليمنى مطموسة، بين عينيه كافر يتهجاها لنا علي، قال: فقلنا: ومتى يكون ذلك؟ قال: حين (يفخر) (٢) الجار على جاره، وياكل الشديد الضعيف، (وتقطع) (٣) الارحام، (ويختلفون) (٤) اختلاف اصابعي هؤلاء -وشبكها ورفعها هكذا- فقال له رجل من القوم: كيف تامرنا عند ذلك (يا) (٥) امير المؤمنين؟ قال: لا ابا لك! إنك لن تدرك ذلك، قال: فطابت انفسنا (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) في [ع]: (يفجر).
(٣) في [ب]: (ويقطع).
(٤) في [ع]: (ويختلفوا).
(٥) سقط من: [هـ].
(٦) ضعيف؛ لضعف قابوس.

حضرت قابوس بن ابی ظبیان سے روایت ہے کہ ان کے والد نے ان سے بیان کیا کہ ہم نے دجال کا تذکرہ کیا ہم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے پوچھا اس کا خروج کب ہوگا انہوں نے فرمایا مومن پر مخفی نہیں ہے کہ اس کی دائیں آنکھ مٹی ہوئی ہے اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان کافر لکھا ہوا ہے کافر کے حروف کے ہمارے سامنے ہجے فرمائے ہم نے عرض کیا یہ کب ہوگا فرمایا جب پڑوسی پڑوسی پر فخر کرے گا اور سخت کمزور کو کھاجائے گا اور شتے داریاں توڑی جائیں گے اور وہ آپس میں اختلاف کریں گے میری ان انگلیوں کے اختلاف کی طرح اور انہوں نے انگلیوں کو ایک دوسرے میں داخل کیا اور اس طرح ان کو بلند کیا لوگوں میں سے ایک صاحب نے عرض کیا اے امیرالمؤمنین! اس وقت آپ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں انہوں نے فرمایا تیرا باپ نہ رہے تم یہ زمانہ نہ پاؤ گے راوی نے فرمایا پھر ہم خوش ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40308]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40308، ترقيم محمد عوامة 38676)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38677 ترقیم الشثری: -- 40309
٤٠٣٠٩ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا ابو مالك الاشجعي عن ⦗٣٥٢⦘ ابي حازم عن ابي هريرة قال: (يسلط) (١) الدجال (على) (٢) رجل من المسلمين فيقتله ثم يحييه ثم يقول: الست بربكم؟ الا ترون اني احيي واميت، والرجل ينادي: يا اهل الإسلام! بل (عدو الله) (٣) الكافر الخبيث، إنه والله لا يسلط على احد بعدي، قالوا: وكانا نمر مع ابي هريرة على معلم الكتاب فيقول: يا معلم (الكتاب) (٤) ! اجمع لي غلمانك، فيجمعهم فيقول: قل لهم: (فلينصتوا) (٥) ، اي -بني اخي-: افهموا ما اقول لكم، (اما) (٦) (يدركن) (٧) احد منكم عيسى بن مريم فإنه شاب (وضيء) (٨) احمر فليقرا عليه من ابي هريرة السلام، فلا يمر على معلم (كتاب) (٩) إلا قال: لغلمانه مثل ذلك (١٠) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (سلط).
(٢) في [ب]: (حتى).
(٣) في [ب]: (عبدو للَّه).
(٤) سقط من: [أ، ب].
(٥) في [أ، ب]: (فلينصفوا).
(٦) سقط من: [أ، ب].
(٧) في [ع]: (أدركن).
(٨) في [أ، ب]: (قضى).
(٩) في [س]: (الكتاب).
(١٠) صحيح.

حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ دجال کو مسلمانوں میں سے ایک آدمی پر مسلط کیا جائے گا وہ اسے قتل کردے گا پھر وہ اسے زندہ کرے گا اور کہے گا کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں کیا تم دیکھتے نہیں ہو میں زندہ کرتا ہوں اور مارتا ہوں اور وہ آدمی پکار رہا ہوگا اے اہل اسلام بلکہ یہ خبیث کافر اللہ کا دشمن ہے اور بلاشبہ اللہ کی قسم اسے میرے بعد کسی ایک پر بھی مسلط نہیں کیا جائے گا حضرت ابوہریرہ کے ساتھیوں نے کہا کہ ہم حضرت ابوہریرہ کے ساتھ کتابت سکھانے والوں کے پاس سے گزرتے تھے تو حضرت ابوہریرہ فرماتے اے کتابت سکھانے والے میرے لیے اپنے لڑکوں کو جمع کرو وہ ان کو جمع کرتا تو فرماتے ان سے کہو کہ خاموش ہوجائیں اے بھتیجو! وہ بات سمجھو جو میں تم سے کہہ رہا ہوں اگر تم میں سے کوئی عیسیٰ ابن مریم کو پالے تو وہ جوان روشن چہرے والے سرخ رنگ والے ہیں تو وہ ابوہریرہ کی جانب سے ان کو سلام پہنچا دے حضرت ابوہریرہ کسی بھی کتابت سکھانے والے کے پاس سے نہیں گزرتے تھے مگر اس کے بچوں سے یہی ارشاد فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40309]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40309، ترقيم محمد عوامة 38677)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38678 ترقیم الشثری: -- 40310
٤٠٣١٠ - حدثنا عبد الله بن نمير قال: حدثنا إسماعيل بن ابي خالد عن ابيه عن ابي هريرة قال: لا تقوم الساعة حتى (تفتح) (١) مدينة هرقل قيصر، ويؤذن فيها المؤذنون، ويقسم فيها المال (بالترسة) (٢) فيقبلون باكثر اموال رآها الناس، فياتيهم الصريخ ان الدجال قد خالفكم في اهليكم، فيلقون ما في ايديهم ويقبلون يقاتلونه (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، س]: (يفتح).
(٢) في [س]: (بالترسته)، وفي [هـ]: (الأثرسة).
(٣) مجهول؛ لجهالة أبي خالد، وأخرجه نعيم بن حماد في الفتن (١٤٨٨).

حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ ہرقل قیصر کا شہر فتح کرلیا جائے گا اور اس میں مؤذنین اذانیں دیں گے اور اس میں مال ڈھال کے ذریعے تقسیم ہوگا پس وہ بہت سا مال لے کر لوٹیں گے جسے لوگ دیکھیں گے پس ان کے پاس ایک چیخنے والا آئے گا کہ دجال تمہارے پیچھے تمہارے گھروں میں موجود ہے پس جو ان کے قبضے میں مال ہوگا اسے وہ پھینک دیں گے اور اس سے لڑائی کرنے کی طرف متوجہ ہوجائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40310]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40310، ترقيم محمد عوامة 38678)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38679 ترقیم الشثری: -- 40311
٤٠٣١١ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا الجريري عن ابي العلاء بن الشخير ان نوحا ومن معه من الانبياء كانوا يتعوذون من فتنة الدجال.
حضرت ابو العلاء بن شخیر سے روایت ہے کہ حضرت نوح اور ان کے ساتھ انبیائ۔ دجال کے فتنے سے پناہ مانگتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40311]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40311، ترقيم محمد عوامة 38679)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں