🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. ما ذكر في فتنة الدجال
یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38660 ترقیم الشثری: -- 40292
٤٠٢٩٢ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عبد الملك عن ربعي بن (حراش) (١) قال: قال عقبة بن (عمرو) (٢) لحذيفة: الا تحدثنا بما سمعت رسول الله ﷺ؟ قال: بلى، سمعته يقول:"إن مع الدجال إذا خرج (ماءا ونارا) (٣) ، فاما الذي ⦗٣٤١⦘ يرى الناس ماء فنار تحرق، واما الذي يرى الناس انه نار فماء عذب بارد، فمن ادرك منكم ذلك فليقع في الذي يرى انه نار فإنه ماء عذب بارد"، قال عقبة: وانا سمعته يقول ذلك (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س]: (خراش).
(٢) في [أ، ب]: (عمر).
(٣) في [س]: (ماء ونار)، وفي [ع]: (ماءً ونار).
(٤) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٤٥٠)، ومسلم (٢٩٣٥).

حضرت ربعی بن حراش سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ حضرت عقبہ بن عمرو نے حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے کہا کیا ہمیں وہ باتیں نہیں سناتے جو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنیں انہوں نے فرمایا کیوں نہیں میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ دجال جب نکلے گا تو اس کے ساتھ پانی اور آگ ہوگی پس جسے لوگ پانی خیال کریں گے وہ جلانے والی آگ ہوگی اور باقی وہ جسے لوگ آگ خیال کریں گے وہ میٹھا اور ٹھنڈا پانی ہوگا جو تم میں سے یہ صورتحال پالے تو وہ جسے آگ سمجھ رہا ہے اس میں گرجائے یقینا وہ میٹھا ٹھنڈا پانی ہوگا حضرت عقبہ نے فرمایا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایسے ہی فرماتے ہوئے سنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40292]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40292، ترقيم محمد عوامة 38660)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38661 ترقیم الشثری: -- 40293
٤٠٢٩٣ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن منصور عن مجاهد قال: حدثنا جنادة ابن ابي امية الدوسي قال: (١) دخلت انا وصاحب (لي) (٢) على رجل من اصحاب رسول الله ﷺ، قال: (فقلنا) (٣) : حدثنا ما سمعت من رسول الله ﷺ ولا تحدثنا عن غيره، وإن كان عندك مصدقا، قال: نعم، قام فينا رسول الله ﷺ ذات يوم فقال:"انذركم الدجال، انذركم الدجال، انذركم الدجال، فإنه لم يكن نبي إلا (و) (٤) (قد) (٥) (انذره) (٦) امته، (وإنه) (٧) فيكم ايتها الامة، وإنه جعد آدم ممسوح العين اليسرى، وإن معه جنة ونارا، فناره جنة وجنته نار، وإن معه نهر ماء وجبل خبز، وإنه يسلط على نفس فيقتلها ثم (يحييها) (٨) ، لا يسلط على غيرها، وإنه (يمطر) (٩) السماء ولا تنبت الارض؛ وإنه يلبث في الارض اربعين صباحا حتى يبلغ (منها) (١٠) كل منهل، ⦗٣٤٢⦘ وإنه لا يقرب اربعة مساجد: مسجد الحرام، ومسجد الرسول (١١) ، و (مسجد) (١٢) المقدس والطور، وما شبه عليكم من الاشياء فإن الله ليس باعور" -مرتين (١٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: زيادة (قال).
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) في [ب]: (معلنًا).
(٤) سقط من: [أ، ب، س].
(٥) سقط من: [ع].
(٦) في [أ، ب]: (أنذر).
(٧) في [س]: (إن).
(٨) في [أ]: (ثم يحيى بها)، وفي [ب]: (ثم يحيى لها).
(٩) في [س]: (تمطر).
(١٠) في [س]: (فيها).
(١١) في [جـ]: زيادة ﷺ.
(١٢) سقط من: [س].
(١٣) صحيح؛ أخرجه أحمد (٢٣٦٥٨)، والطحاوي في شرح المشكل (٥٦٩٢)، والحارث (٧٨٤/ بغية).

حضرت جنادہ بن ابی امیہ دوسی سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ میں اور میرا ایک ساتھی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک کے پاس گیا فرمایا کہ ہم نے کہا ہم سے وہ بیان کریں جو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے اور کسی سے کوئی بات بیان نہ کریں اگر چہ وہ تمہارے نزدیک سچا ہو انہوں نے فرمایا ہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک دن ہمارے درمیان کھڑے ہوئے اور فرمایا میں تمہیں دجال سے ڈراتا ہوں میں تمہیں دجال سے ڈراتا ہوں میں تمہیں دجال سے ڈراتا ہوں بلاشبہ کوئی بھی نبی نہیں گزرے مگر انہوں نے اپنی امت کو ڈرایا اور اے امت بلاشبہ وہ تمہارے اندر ہوگا بلاشبہ وہ گنگھریالے بالوں والا ہے گندمی رنگ والا ہے اور اس کی بائیں آنکھ مٹی ہوئی ہوگی اور اس کے ساتھ جنت اور آگ ہوگی اس کی آگ جنت ہوگی اور اس کی جنت آگ ہوگی اور بلاشبہ اس کے ساتھ پانی کی نہر اور روٹی کا پہاڑ ہوگا اور اسے ایک جان پر مسلط کیا جائے گا وہ اسے قتل کرے گا پھر اسے زندہ کرے گا کسی اور پر اسے مسلط نہیں کیا جائے گا وہ آسمان سے بارش اتارے گا اور زمین کوئی چیز نہیں اگائے گی اور وہ زمین میں چالیس صبحیں ٹھہرے گا یہاں تک کہ زمین میں ہر گھاٹ پر پہنچے گا اور وہ چار مساجد کے قریب نہیں جائے گا مسجد الحرام اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مسجد اور بیت المقدس کی مسجد اور طور کی مسجد اور جو چیز بھی تم پر مشتبہ ہوجائے تو (جان لو کہ) اللہ تعالیٰ کانا نہیں ہے یہ دو مرتبہ ارشاد فرمایا (اور وہ کانا ہے) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40293]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40293، ترقيم محمد عوامة 38661)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38662 ترقیم الشثری: -- 40294
٤٠٢٩٤ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عبد العزيز بن رفيع عن ابي عمرو الشيباني عن حذيفة قال: لا يخرج الدجال حتى لا يكون غائب احب (إلى) (١) المؤمن خروجا منه، وما خروجه باضر للمؤمن من حصاة يرفعها من الارض، (وما) (٢) علم (ادناهم واقصاهم) (٣) إلا سواء (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (إلا).
(٢) في [أ، ب]: (لا).
(٣) في [أ، ب]: (أقصاهم وأدناهم).
(٤) صحيح.

حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا دجال نہیں نکلے گا یہاں تک کہ کوئی غائب چیز نکلنے میں مومن کو اس سے زیادہ پسندیدہ نہیں ہوگی اور اس کا نکلنا مومن کو اس کنکری سے زیادہ نقصان نہیں پہنچائے گا جو زمین سے اٹھاتا ہے اور مومنین میں سے قریبوں اور دور والوں کا علم (دجال کے بارے میں) برابر ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40294]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40294، ترقيم محمد عوامة 38662)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38663 ترقیم الشثری: -- 40295
٤٠٢٩٥ - قال (١) : حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عبد الملك بن عمير عن شهر بن حوشب قال: وإن عبد الله جالسا واصحابه، فارتفعت اصواتهم، قال: فجاء حذيفة فقال: ما هذه الاصوات يا ابن ام عبد؟ قال: يا (ابا) (٢) عبد الله! ذكروا الدجال وتخوفناه؛ فقال حذيفة: والله ما ابالي اهو لقيت ام هذه العنز السوداء، -قال عبد الملك: لعنز تاكل النوى في جانب المسجد-، قال: فقال له عبد الله؛ لم؟ لله ابوك، قال حذيفة: لانا قوم مؤمنون وهو امرؤ كافر، وإن الله (سيعطينا) (٣) عليه النصر والظفر، وايم الله! لا يخرج حتى يكون ⦗٣٤٣⦘ خروجه احب إلى المرء المسلم من (برد) (٤) الشراب على الظماء، فقال عبد الله: لم؟ (٥) (لله) (٦) ابوك، فقال حذيفة: من شدة البلاء وجنادع الشر (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) القائل بقي بن مخلد.
(٢) سقط من: [س] وفي [جـ، ع]: (با).
(٣) في [أ، ب]: (سيطيعنا).
(٤) في [ط، هـ]: (بردة).
(٥) في [أ، ب]: زيادة (لا).
(٦) سقط من: [س].
(٧) منقطع؛ بين شهر وحذيفة طبقتان.

حضرت شہر بن حوشب سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ حضرت عبداللہ بن مسعود اور ان کے ساتھی بیٹھے تھے ان کی آوازیں بلند ہوگئیں راوی نے فرمایا حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ تشریف لائے اور فرمایا اے ابن ام عبد یہ آوازیں کیسی ہیں انہوں نے فرمایا اے ابو عبداللہ انہوں نے دجال کا تذکرہ چھیڑا اور ہم اس سے ڈر گئے حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا اللہ کی قسم میں پروا نہیں کرتا کہ میں اس سے ملوں یا اس سیاہ بکری کے بچے سے عبدالملک راوی کہتے ہیں اس بکری کے بچے کے بارے میں کہا جو مسجد کی ایک جانب میں کھجور کی گٹھلیاں کھا رہا تھا راوی نے کہا حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے حضرت عبداللہ نے کہا کیوں اللہ کی جانب سے آپ کے باپ کی خوبی حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہم مومن لوگ ہیں اور وہ کافر آدمی ہیں اور بلاشبہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کے خلاف نصرت اور کامیابی عطا کریں گے اور اللہ کی قسم وہ نہیں نکلے گا یہاں تک کہ اس کا نکلنا مسلمان آدمی کے لیے پیاس میں مشروب کی ٹھنڈک سے زیادہ محبوب ہوگا حضرت عبداللہ نے پوچھا کس وجہ سے اللہ کی جانب سے خوبی ہے آپ کے باپ کے لیے حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا مصیبتوں کی شدت اور برائی کی آفات کی وجہ سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40295]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40295، ترقيم محمد عوامة 38663)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38664 ترقیم الشثری: -- 40296
٤٠٢٩٦ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا سليمان التيمي عن ابي نضرة عن جابر بن عبد الله ان رسول الله ﷺ لقي ابن صياد ومعه ابو بكر وعمر، او قال: رجلان، فقال (له) (١) رسول الله ﷺ:"اتشهد اني رسول الله؟"، (فقال) (٢) ابن صياد: اتشهد اني رسول الله؟ (فقال رسول الله) (٣) ﷺ:"آمنت بالله (ورسوله) (٤) "، فقال رسول الله ﷺ (٥) :"ما ترى؟" فقال ابن صياد: ارى عرشا على الماء، فقال له رسول الله ﷺ:"ترى عرش إبليس على البحر؟" قال:"ما ترى؟" قال: ارى (صادقين) (٦) او كاذبين، فقال رسول الله ﷺ:"لبس عليه (لبس عليه) (٧) فدعوه" (٨) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [س]: (قال).
(٣) سقط من: [أ، ب، ط، هـ].
(٤) في [س]: (ورسول اللَّه).
(٥) سقط من: [ع].
(٦) في [أ]: (صيادتان)، وفي [ب]: (صيادتين).
(٧) سقط من: [ط، هـ]، وفي [ب، ع]: (ليس عليه، ليس عليه).
(٨) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٩٢٥)، وأحمد ٣/ ٣٨٨ (١٥٢٠٤).

حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ابن صیاد سے ملے اور آپ کے ساتھ حضرت ابوبکر اور حضرت عمر تھے یا فرمایا دو آدمی تھے اس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کیا تو گواہی دیتا ہے کہ میں اللہ کا رسول ہوں ابن صیاد نے جواب میں کہا کیا آپ گواہی دیتے ہیں کہ میں اللہ کا رسول ہوں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا میں اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم کیا دیکھتے ہو ابن صیاد نے کہا میں عرش کو پانی پر دیکھتا ہوں اس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم ابلیس کے تخت کو سمندر پر دیکھ رہے ہو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا تم کیا دیکھتے ہو اس نے کہا دو سچے یا دو جھوٹے دیکھتا ہوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس پر معاملہ مشتبہ ہوگیا اس پر معاملہ مشتبہ ہوگیا پس اسے چھوڑ دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40296]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40296، ترقيم محمد عوامة 38664)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38665 ترقیم الشثری: -- 40297
٤٠٢٩٧ - حدثنا ابو اسامة قال: حدثنا هشام بن عروة عن فاطمة بنت المنذر عن اسماء قالت: اتيت (عائشة) (١) فإذا الناس قيام وإذا هي تصلي، ⦗٣٤٤⦘ (فقلت) (٢) : ما شان الناس؟ فاشارت بيدها نحو السماء، او قالت: سبحان الله، فقلت: (آية؟) (٣) (فاشارت) (٤) براسها: ان نعم، فاطال رسول الله ﷺ فقمت حتى تجلاني الغشي، وجعلت (اصب) (٥) على راسي الماء، (قالت) (٦) : (فحمد) (٧) رسول الله ﷺ (الله) (٨) (واثنى) (٩) عليه بما هو اهله وقال:"ما من شيء لم اكن رايته إلا قد رايته في مقامي (هذا) (١٠) ، حتى الجنة والنار، وقد اوحي (إلي) (١١) انكم تفتنون في القبور مثل او قريبا - (لا) (١٢) ادري اي ذلك قالت اسماء- من فتنة الدجال" (١٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) في [أ، ب]: (فقالت).
(٣) في [س]: (إتية).
(٤) سقط من: [س].
(٥) في [ب، س]: (أصبت).
(٦) في [جـ]: (قال).
(٧) في [أ، ب، جـ، س]: (محمد).
(٨) سقط من: [أ، س، هـ].
(٩) في [ب]: (وثنى).
(١٠) في [س]: مكررة.
(١١) في [أ، ب]: (إليكم).
(١٢) سقط من: [هـ].
(١٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٨٦)، ومسلم (٩٠٥).

حضرت اسمائ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئی تو لوگ قیام میں کھڑے تھے اور وہ نماز پڑھ رہی تھیں میں نے عرض کیا لوگوں کی کیا حالت ہے انہوں نے ہاتھ سے آسمان کی طرف اشارہ کیا یا انہوں نے سبحان اللہ کہا میں نے عرض کیا کیا نشانی ہے انہوں نے سر سے اشارہ کیا کہ ہاں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لمبا قیام کیا (یہ نماز کسوف کا موقع تھا) میں کھڑی رہی یہاں تک کہ مجھے غشی ہوگئی میں اپنے سر پر پانی ڈالنا شروع ہوگئی حضرت اسماء نے فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اللہ کی تعریف کی اور جس کا اہل ہے وہ اس کی تعریف و ثنا کی اور ارشاد فرمایا کوئی بھی چیز جو میں نے نہیں دیکھی تھی وہ میں نے اپنے اس مقا م میں دیکھی یہاں تک کہ جنت اور جہنم بھی اور مجھ پر یہ وحی کی گئی ہے تمہیں قبروں کے اندر فتنے میں مبتلا کیا جائے گا دجال کے فتنے کی مثل یا یوں فرمایا دجال کے فتنے کے قریب راوی فرماتے ہں ے مثل یا قریب کے الفاظ میں سے میں نہیں جانتا کہ حضرت اسمائ نے کیا ارشاد فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40297]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40297، ترقيم محمد عوامة 38665)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38666 ترقیم الشثری: -- 40298
٤٠٢٩٨ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن ابي قيس عن الهيثم بن الاسود قال: خرجت وافدا في زمان معاوية، فإذا معه على السرير رجل احمر كثير (غضون) (١) (الوجه) (٢) ، فقال لي معاوية: تدري من هذا؟ هذا عبد الله بن عمرو، قال: فقال لي عبد الله: ممن انت؟ فقلت: من اهل العراق، قال: هل ⦗٣٤٥⦘ تعرف ارضا قبلكم (كثيرة) (٣) السباخ، يقال (لها) (٤) كوثى؟ قال: قلت: نعم، قال: (منها يخرج الدجال) (٥) ، قال: ثم قال: إن للاشرار بعد الاخيار عشرين ومائة سنة، لا يدري احد من الناس متى يدخل اولها (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (غضو)، وفي [أ، ب، هـ]: (غصون)، وفي [جـ]: (عضون).
(٢) في [أ، ب]: (الرهب).
(٣) في [هـ]: (كثير).
(٤) في [جـ]: (له).
(٥) في [أ، ب]: (يخرج منها الدجال).
(٦) حسن؛ الهيثم صدوق، أخرجه البخاري في الأدب المفرد (١١٦٠)، ونعيم في الفتن (١٥٠٤)، ومسدد كما في المطالب (٤٥١٩).

حضرت ہیثم بن اسود سے روایت ہے انہوں نے فرمایا میں وفد کی صورت میں حضرت معاویہ کے زمانے میں نکلا پس ان کے ساتھ تخت پر ایک آدمی تھے جو سرخ رنگ والے چہرے پر بہت زیاد ہ شکن والے تھے مجھ سے حضرت معاویہ نے فرمایا جانتے ہو یہ کون ہیں یہ عبداللہ بن عمرو ہیں راوی نے فرمایا مجھ سے حضرت عبداللہ نے کہا تم کہاں سے ہو میں نے عرض کیا اہل عراق سے ہوں انہوں نے فرمایا کیا تم اپنی جانب بہت زیادہ سباخ والی زمین پہچانتے ہو جسے کو ثی کہا جاتا ہے فرمایا کہ میں نے عرض کیا جی ہاں انہوں نے فرمایا کہ وہیں سے دجال نکلے گا فرمایا کہ پھر حضرت عبداللہ نے فرمایا بلاشبہ شریر لوگوں کے لیے اچھے لوگوں کے بعد ایک سو بیس سال کا عرصہ ہوگا لوگوں میں سے کوئی نہیں جانتا کہ اس کا پہلا (سال) کب داخل ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40298]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40298، ترقيم محمد عوامة 38666)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38667 ترقیم الشثری: -- 40299
٤٠٢٩٩ - حدثنا الفضل بن دكين عن سفيان عن واصل (على ابي وائل) (١) عن (المعرور) (٢) بن سويد (٣) قال: قال كعب: إن اشد احياء العرب على الدجال لقومك -يعني بني تميم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) كذا في النسخ، ولم ترد في كتاب الفضائل من المصنف ١٢/ ٢٠٣ برقم [٣٤٦٨٣]، ولا في الآحاد والمثاني (١١٥٢)، ولا بغية الطلب ٧/ ٣٢٩، وتاريخ دمشق ١٦/ ٣٥٣.
(٢) في [أ، ب]: (المغرور).
(٣) في [هـ]: زيادة (عن ابن فاتك)، أخذًا مما ذكره المؤلف في الفضائل، وهذا هو الموافق للمصادر الأخرى للخبر ولكتب التراجم.

حضرت معرور بن سوید سے روایت ہے کہ حضرت کعب نے ارشاد فرمایا عرب کے قبائل میں سے دجال پر سب سے زیادہ سخت تیری قوم ہے مراد بنو تمیم تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40299]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40299، ترقيم محمد عوامة 38667)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38668 ترقیم الشثری: -- 40300
٤٠٣٠٠ - حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثنا (زهير عن الاسود بن قيس قال: حدثنا) (١) ثعلبة بن عباد العبدي من اهل البصرة انه شهد يوما (خطبة) (٢) (لسمرة) (٣) ابن جندب، فذكر في خطبته حديثا عن رسول الله ﷺ انه قال:"والله لا تقوم الساعة حتى يخرج ثلاثون كذابا آخرهم الاعور الدجال، ممسوح العين اليسرى كانها عين ابي (تحيى) (٤) -او: يحيى- لشيخ من الانصار، وإنه متى يخرج فإنه يزعم انه الله، ⦗٣٤٦⦘ (فمن) (٥) (آمن) (٦) به وصدقه واتبعه فليس (ينفعه) (٧) صالح من عمل له سلف ومن كفر به وكذبه فليس يعاقب بشيء من عمله سلف، وإنه سيظهر على الارض كلها إلا الحرم وبيت المقدس، وإنه (يحصر) (٨) المؤمنين في بيت المقدس، قال: فيهزمه الله وجنوده حتى إن (جذم) (٩) الحائط (و) (١٠) اصل الشجرة ينادي: يا مؤمن! هذا كافر يستتر (بي) (١١) تعال اقتله، قال: ولن يكون (ذاك) (١٢) (كذاك) (١٣) حتى ترون امورا (يتفاج) (١٤) شانها في انفسكم، (تساءلون) (١٥) بينكم: هل كان (نبيكم) (١٦) ذكر لكم منها ذكرا؟ وحتى تزول جبال عن (مراتبها) (١٧) ، ثم على اثر ذلك (القبض) (١٨) " -واشار بيده قال: ثم شهدت له خطبة اخرى، قال: فذكر هذا الحديث ما قدم كلمة ولا اخرها (١٩) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، س، ط، ع، هـ].
(٢) في [أ، ب]: (قطنة).
(٣) في [س]: (سمرة).
(٤) في [أ، ب، س]: (يحيى).
(٥) في [ط، هـ]: (ممن).
(٦) في [ب]: (أمر).
(٧) في [ب]: (يتبعه).
(٨) في [أ، ب]: (يحضر).
(٩) في [س]: (حزم).
(١٠) في [أ، جـ]: (أو).
(١١) في [أ، س]: (لي)، وفي [جـ]: (لى)، وفي [ط، هـ]: (به).
(١٢) في [أ]: (ذلك).
(١٣) في [س]: (كذلك).
(١٤) أي: يتعاظم، وفي [أ، ب، جـ، س]: (ينفاج).
(١٥) في [أ]: (يتسالون).
(١٦) في [أ، ب، س]: (بينكم).
(١٧) في [أ، ب، جـ]: (مراتها).
(١٨) في [أ، س]: (الفيض).
(١٩) مجهول؛ لجهالة ثعلبة بن عباد، أخرجه أحمد ٥/ ١٦ (٢٠١٩٠)، وابن خزيمة (١٣٩٧)، وابن حبان (٢٨٥٦)، والحاكم ١/ ٣٢٩، والشافعي في السنن المأثورة (٥٢)، والطحاوي في شرح المشكل ٧/ ٣٩٨، والروياني (٨٤٧)، والسهمي في تاريخ جرجان ص ٢٣٩.

حضرت ثعلبہ بن عباد عبدی جوا ہل بصرہ میں سے ہیں ان سے روایت ہے کہ وہ ایک دن حضرت سمرہ بن جندب کے خطبہ میں موجود تھے پس انہوں نے اپنے خطبہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث بیان کی انہوں نے فرمایا اللہ کی قسم قیامت نہیں ہوگی یہاں تک کہ تیس کذاب نکلیں گے ان میں سے آخری کانا دجال ہوگا اس کی بائیں آنکھ مٹی ہوئی ہوگی گویا کہ ابی تحیی یا ابو یحییٰ کی آنکھ کی طرح جو کہ انصار میں ایک بوڑھا تھا اور وہ جب نکلے گا وہ دعویٰ کرے گا کہ وہ اللہ ہے جو آدمی اس پر ایمان لے آیا اور اس کی تصدیق کی اور اس کی پیروی کرے گا پس اسے اس کے گزشتہ نیک عمل نفع نہ پہنچائیں گے اور جس آدمی نے اس کا انکار کیا اور اس کی تکذیب کی پس اسے اس کے گزشتہ (برے) عملوں پر سزا نہ دی جائے گی اور وہ ساری زمین پر غالب آجائے گا سوائے حرم اور بیت المقدس کے اور وہ مومنین کو بیت المقدس میں روک دے گا فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اسے اور اس کے لشکر کو شکست دیں گے یہاں تک کہ دیوار کی بنیاد یا فرمایا درخت کی جڑ پکارے گی اے مومن یہ کافر میرے پیچھے چھپا ہوا ہے آؤ اور اسے مار دو اور یہ اس طرح ہرگز نہیں ہوگا یہاں تک کہ تم دیکھو گے ایسے امور جن کا معاملہ تمہارے دلوں میں بہت بڑا محسوس ہوگا تم آپس میں پوچھو گے کیا تمہارے نبی نے اس سلسلہ میں کوئی تذکرہ کیا ہے اور یہاں تک کہ پہاڑ اپنی جگہوں سے ہٹ جائیں گے پھر اس کے بعد قبض ہوگی اور ہاتھ سے اشارہ کیا (قبض سے مراد واللہ اعلم عام موت اور قیامت کا وقوع ہے) راوی نے فرمایا پھر میں ان کے دوسرے خطبے میں شریک ہوا فرمایا کہ اسی حدیث کو ذکر کیا ایک بات نہ آگے کی اور نہ ہی پیچھے کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40300]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40300، ترقيم محمد عوامة 38668)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38669 ترقیم الشثری: -- 40301
٤٠٣٠١ - حدثنا زيد بن الحباب قال: اخبرني معاوية بن صالح قال: اخبرني ربيعة بن يزيد الدمشقي عن عبد الله بن عامر اليحصبي انه سمع معاوية بن ابي سفيان يقول: من التبست عليه الامور فلا يتبعن مشاقا ولا اعور العين -يعني الدجال (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ معاوية بن صالح صدوق.
حضرت معاویہ بن ابی سفیان سے روایت ہے انہوں نے فرمایا جس پر امور مشتبہ ہوجائیں وہ نہ کسی مخالفت کرنے والے کی اور نہ آنکھ سے کانے یعنی دجال کی پیروی نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40301]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40301، ترقيم محمد عوامة 38669)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں