مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
2. ما ذكر في فتنة الدجال
یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
ترقیم عوامۃ: 38680 ترقیم الشثری: -- 40312
٤٠٣١٢ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا العوام بن حوشب قال: حدثني جبلة بن سحيم عن (مؤثر) (١) بن (عفازة) (٢) عن عبد الله بن مسعود قال: لما كان ليلة اسري برسول الله ﷺ لقي إبراهيم وموسى وعيسى فتذاكروا الساعة، فبدءوا بإبراهيم فسالوه عنها، فلم يكن عنده علم منها، فسالوا موسى فلم يكن عنده منها علم، فردوا الحديث إلى عيسى فقال: عبد الله (إلي) (٣) فيما (٤) دون (وجبتها) (٥) ، فاما وجبتها (فلا) (٦) يعلمها إلا الله؛ فذكر من خروج الدجال فاهبط (فاقتله) (٧) ، فيرجع الناس إلى بلادهم فيستقبلهم ياجوج وماجوج وهم من كل حدب ينسلون، (لا) (٨) يمرون بماء إلا شربوه؛ ولا (شيء) (٩) إلا (افسدوه) (١٠) ، (فيجيئون) (١١) (إلى) (١٢) فادعوا الله (فيميتهم، فتجوى الارض من ريحهم، فيجيئون إلي فادعوا ⦗٣٥٤⦘ الله) (١٣) فيرسل السماء بالماء فتحمل اجسادهم فتقذفها في البحر، ثم تنسف الجبال وتمد الارض مد الاديم، ثم يعهد إلى إذا كان ذلك (ان) (١٤) الساعة من (الناس) (١٥) كالحامل (المتم) (١٦) ، لا يدري اهلها متى (تفجؤهم) (١٧) بولادتها (١٨) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (موسر)، وفي [س]: (مويسر).
(٢) في [أ، ب، جـ]: (عفان)، وفي [هـ]: (عفارة).
(٣) في [أ، ب]: (إلا).
(٤) في [ع]: زيادة (عهد).
(٥) في [أ]: (وحببتها).
(٦) سقط من: [ب].
(٧) في [ب]: (فأقتل).
(٨) في [س]: (إلا).
(٩) في [س]: (بشيء).
(١٠) في [ب]: (أفسده).
(١١) في [ط]: (فيجرون)، وفي [ق]: (فيخرفون)، وفي [ع]: (فينخرون)، وعند ابن ماجه: (فيجأرون).
(١٢) في [أ، ب]: (إليه).
(١٣) سقط من: [هـ].
(١٤) سقط من: [أ، ب].
(١٥) في [أ، ب]: (للناس).
(١٦) في [س]: (الميتم)، وفي [س]: (ستم).
(١٧) في [س]: (تفجرهم)، وفي [ع]: (تفجاهم).
(١٨) مجهول؛ لجهالة مؤثر بن عفازة، أخرجه ابن ماجه (٤٠٨١)، وأحمد (٣٥٥٦)، والحاكم ٤/ ٤٨٨، وأبو يعلى (٥٢٩٤)، والشاشي (٨٤٥)، وابن جرير في التفسير ١٧/ ٩١.
حضرت عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے انہوں نے فرمایا جس رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اسراء کے لیے لے جایا گیا تو ان کی ملاقات ابراہیم اور حضرت موسیٰ اور عیسیٰ۔ سے ہوئی انہوں نے آپس میں قیامت کا تذکرہ کیا انہوں نے ابراہیم سے ابتداء کی اور ان سے قیامت کے بارے میں پوچھا ان کے پاس قیامت کے بارے میں علم نہ تھا پھر انہوں نے حضرت موسیٰ سے پوچھا ان کے پاس بھی قیامت کے بارے میں علم نہ تھا پھر انہوں نے یہ بات عیسیٰ کی طرف لوٹا دی انہوں نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے مجھے اس کے وقوع سے قریب کی باتیں بتلائیں ہیں اور باقی اس کا وقوع وہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی نہیں جانتا انہوں نے دجال کے نکلنے کا تذکرہ کیا پس میں اتروں گا اور اسے قتل کروں گا پھر لوگ اپنے شہروں کی طرف لوٹ جائیں گے پھر یاجوج وماجوج ان کے سامنے آجائیں گے وہ ہر بلند جگہ سے جلدی سے آئیں گے کسی پانی کے پاس نہیں گزریں گے مگر اسے پی جائیں گے اور کسی چیز کے پاس سے نہیں گزریں گے مگر اسے خراب کردیں گے وہ (دوسرے لوگ) میری طرف بھاگ کر آئیں گے میں اللہ تعالیٰ سے دعا کروں گا اللہ تعالیٰ ان کو موت دے دیں گے زمین ان کی بدبو کی وجہ سے تعفن زدہ ہوجائے گی پس (دوسرے لوگ) وہ میرے پاس آئیں گے میں اللہ تعالیٰ سے دعا کروں گا اللہ تعالیٰ ان پر آسمان سے بارش اتاریں گے وہ ان کے جسموں کو اٹھائے گی اور ان کو سمندر میں پھینک دے گی پھر پہاڑ جڑ سے اکھاڑ دیے جائیں گے اور زمین چمڑے کی طرح پھیلا دی جائے گی پھر مجھے یہ عہد دیا گیا کہ جب ایسا ہوگا تو قیامت لوگوں کے ایسے قریب ہوگی جیسے کہ وہ حاملہ مدت حمل پوری کرچکی ہو اس کے گھر والے نہیں جانتے کب اچانک اس کے ولادت ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40312]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40312، ترقيم محمد عوامة 38680)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 40313
٤٠٣١٣ - قال العوام: فوجدت تصديق ذلك في كتاب الله.. ﴿حتى إذا فتحت ياجوج وماجوج وهم من كل حدب ينسلون (٩٦) واقترب الوعد الحق﴾ [الانبياء: ٩٦ - ٩٧] .
حضرت عوام نے فرمایا میں نے اس کی تصدیق اللہ تعالیٰ کی کتاب میں پائی ہے { حَتَّی إِذَا فُتِحَتْ یَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ وَہُمْ مِنْ کُلِّ حَدَبٍ یَنْسِلُونَ وَاقْتَرَبَ الْوَعْدُ الْحَقُّ } [الأنبیاء: 96-97] ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40313]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40313، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 38681 ترقیم الشثری: -- 40314
٤٠٣١٤ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا سعيد بن ابي عروبة عن قتادة عن عبد الرحمن بن (آدم) (١) عن ابي هريرة ان نبي الله ﵇ (٢) قال:"الانبياء اخوة لعلات: امهاتهم شتى ودينهم واحد، وانا اولى الناس بعيسى ابن مريم؛ لانه لم يكن بيني وبينه نبي، فإذا رايتموه فاعرفوه، فإنه رجل مربوع الخلق إلى الحمرة والبياض، (سبط) (٣) الراس، كان راسه (يقطر) (٤) وإن لم يصبه بلل بين ممصرتين، (فيدق) (٥) الصليب ويقتل الخنزير ويضع الجزية، ويقاتل الناس على الإسلام حتى ⦗٣٥٥⦘ يهلك الله في زمانه الملل كلها غير الإسلام، ويهلك الله في زمانه مسيح الضلالة الكذاب الدجال، وتقع (الامنة) (٦) (في زمانه) (٧) في الارض (حتى) (٨) (ترتع) (٩) الاسود مع الإبل، والنمور مع البقر، والذئاب مع الغنم، ويلعب الصبيان -او الغلمان شك- (بالحيات) (١٠) لا يضر بعضهم بعضا، فيلبث في الارض ما شاء الله ثم يتوفى فيصلي عليه المسلمون" (١١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) في [أ، ب، جـ]: ﷺ.
(٣) في [س]: (سبيط).
(٤) في [أ، ب]: (يقطو).
(٥) في [س]: (فيدف).
(٦) في [أ، ب، ط، هـ]: (الأمانة).
(٧) سقط من: [ب].
(٨) سقط من: [س].
(٩) في [أ، ب]: (يرتع).
(١٠) في [هـ]: (مع الحيات).
(١١) منقطع حكمًا؛ قتادة مدلس، أخرجه أحمد (٩٦٣٢)، وأبو داود (٤٣٢٤)، وابن حبان (٦٨٢١)، والحاكم ٢/ ٥٩٥، والطيالسي (٢٥٧٥)، وابن جرير في التفسير ٣/ ٢٩١، وعبد الرزاق (٢٠٨٤٥)، وإسحاق (٤٤)، وأصله عند مسلم (٢٣٦٥)، والبخاري (٣٤٤٢).
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تمام انبیاء علاتی بھائی ہیں ان کی مائیں مختلف ہیں اور ان کا دین ایک ہے میں لوگوں میں عیسیٰ بن مریم کے قریب ہوں کیونکہ میرے اور ان کے درمیان کوئی نبی نہیں ہیں جب تم ان کو دیکھو تو جان لو وہ درمیانے قد کے آدمی ہیں سرخی اور سفیدی کی طرف (ان کا رنگ مائل ہے) سیدھے بالوں والے ہیں ان کے سر سے (پانی کے) قطرات ٹپکتے معلوم ہوتے ہیں اگر چہ ان کو تری نہ ہی لگی ہو دو ہلکے زرد رنگ سے رنگی ہوئی چادروں کے درمیان ہوں گے پس صلیب کے ٹکڑے کریں گے اور خنزیر کو قتل کریں گے اور جزیہ اٹھا دیں گے اور لوگوں سے اسلام پر قتال کریں گے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ ان کے زمانے میں تمام ملتوں کو ہلاک کردیں گے سوائے اسلام کے اور اللہ تعالیٰ ان کے زمانے میں گمراہی کے مسیح کذاب دجال کو ہلاک کریں گے اور ان کے زمانے میں زمین کے اندر امن قائم ہوجائے گا یہاں تک کہ شیر اونٹ کے ساتھ اور چیتا گائے کے ساتھ اور بھیڑیا بکریوں کے ساتھ چرے گا اور بچے یا لڑکے (راوی کو شک ہے) سانپوں کے ساتھ کھیلیں گے کوئی ایک دوسرے کو نقصان نہیں پہنچائے گا جتنا وقت اللہ تعالیٰ چاہیں گے اتنا وہ زمین میں ٹھہریں گے پھر ان کی وفات ہوگی اور مسلمان ان کی نماز جنازہ پڑھیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40314]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40314، ترقيم محمد عوامة 38681)
ترقیم عوامۃ: 38682 ترقیم الشثری: -- 40315
٤٠٣١٥ - حدثنا وكيع عن (سفيان) (١) عن واصل عن ابي وائل قال: اكثر اتباع الدجال اليهود واولاد المومسات.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، س، ز، ط، هـ]: (شيبان)، وسبق في كتاب الفتن.
حضرت ابو وائل سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ دجال کے اکثر اتباع کرنے والے یہود اور بدکار عورتوں کی اولاد ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40315]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40315، ترقيم محمد عوامة 38682)
ترقیم عوامۃ: 38683 ترقیم الشثری: -- 40316
٤٠٣١٦ - حدثنا الفضل بن دكين عن سفيان عن عبد الملك بن عمير عن ابي سلمة عن ام سلمة قالت: ولدته امه مسرورا مختونا - (تعني) (١) ابن صياد (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (نعني)، وفي [ب]: (يعني).
(٢) صحيح؛ أخرجه أحمد بن منيع كما في المطالب العالية (٤٥١٤)، وأخرجه ابن شبه (٧٦٩) عن عبد الملك عن عمر بن عبد الرحمن بن الحارث عن أم سلمة بلفظ: (ممسوخًا).
حضرت ام سلمہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ ابن صیاد کی ماں نے اسے اس حال میں جنا کہ وہ مسرور اور مختون تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40316]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40316، ترقيم محمد عوامة 38683)
ترقیم عوامۃ: 38684 ترقیم الشثری: -- 40317
٤٠٣١٧ - حدثنا عبد الله بن إدريس عن ابيه عن جده عن ابن عمر قال: لقيت ابن صياد في طريق من (طرق) (١) المدينة فانتفخ حتى ملا ⦗٣٥٦⦘ (الارض) (٢) ، فقلت: اخسا، فإنك لن (تعدو) (٣) قدرك، فانضم بعضه إلى بعض ومررت (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) كذا في: [أ، ب، جـ، ع] وفي [س]: (طريق).
(٢) في [جـ، ع]: (الطريق).
(٣) في [أ، س]: (نعدو)، وفي [ب]: (يعدو)، وفي [ع]: (تجزع).
(٤) حسن؛ جد ابن إدريس هو يزيد بن عبد الرحمن الأودي صدوق.
حضرت عبداللہ بن عمر سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ مدینہ کے راستوں میں سے ایک راستے میں ابن صیاد سے ملا وہ پھول گیا یہاں تک کہ اس نے راستہ بھر دیا میں نے کہا دفع ہوجا بلاشبہ تو اپنی حیثیت سے نہیں بڑھ سکتا اس کے (جسم کے) حصے ایک دوسرے سے ملنے لگے اور مں ر گزر گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40317]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40317، ترقيم محمد عوامة 38684)
ترقیم عوامۃ: 38685 ترقیم الشثری: -- 40318
٤٠٣١٨ - حدثنا (عبيد الله) (١) بن موسى قال: (اخبرنا) (٢) شيبان عن الاعمش عن شقيق عن عبد الله قال: كنا نمشي مع رسول الله ﷺ فمررنا على صبيان يلعبون، فتفرقوا (حين) (٣) راوا النبي ﷺ وجلس ابن صياد، (فكانه) (٤) (غاظ النبي ﷺ) (٥) ، فقال له:"مالك تربت يداك اتشهد اني رسول الله (ﷺ؟) (٦) "، فقال: اتشهد انت اني رسول الله، فقال عمر: يا رسول الله دعني (فلاقتل) (٧) هذا الخبيث، قال:"دعه فإن يكن الذي (تخوف) (٨) فلن (تستطيع) (٩) قتله" (١٠) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (عبد اللَّه).
(٢) في [ع]: (أنبأنا).
(٣) في [أ، ب]: (حتى).
(٤) في [ب]: (مكانه).
(٥) في [ع]: (غاظا عليه الناس عليه السلم).
(٦) سقط من: [س].
(٧) في [ع]: (فلأقتلن).
(٨) في [س]: (نخوف).
(٩) في [س]: (يستطيع).
(١٠) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٩٢٤)، وأحمد (٣٦١٠).
حضرت عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے فرمایا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ چل رہے تھے پس ہم بچوں کے پاس سے گزرے جو کھیل رہے تھے جب ان بچوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا تو منتشر ہوگئے اور ابن صیاد بیٹھا رہا گویا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس نے غصہ دلا دیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے کہا تجھے کیا ہے تیرے دونوں ہاتھ خاک آلود ہوں کیا تو گواہی دیتا ہے کہ میں اللہ کا رسول ہوں اس نے کہا کیا آپ گواہی دیتے ہیں کہ میں اللہ کا رسول ہوں حضرت عمر نے فرمایا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجھے چھوڑیں میں اس خبیث کو قتل کردوں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس کو چھوڑ دو اگر یہ وہی ہے جس کا تمہیں خوف ہے تو تم ہرگز اس کو قتل نہیں کرسکتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40318]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40318، ترقيم محمد عوامة 38685)
ترقیم عوامۃ: 38686 ترقیم الشثری: -- 40319
٤٠٣١٩ - حدثنا عبيد الله بن موسى قال: (اخبرنا) (١) شيبان عن الاعمش ⦗٣٥٧⦘ عن سالم بن ابي الجعد (عن جابر بن عبد الله) (٢) قال: فقدنا ابن صياد يوم الحرة (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (أنبأنا).
(٢) سقط من: [ط].
(٣) صحيح؛ أخرجه أبو داود (٤٣٣٢)، والبخاري في التاريخ ١/ ١٣١.
حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ ہم نے ابن صیاد کو حرہ والے دن گم پایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40319]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40319، ترقيم محمد عوامة 38686)
ترقیم عوامۃ: 38687 ترقیم الشثری: -- 40320
٤٠٣٢٠ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة عن علي بن زيد عن ابي نضرة عن ابي سعيد ان رسول الله ﷺ قال لابن صياد:"ما ترى؟" قال: ارى (عرشا) (١) على البحر وحوله الحيات، فقال رسول الله ﷺ:"ذلك عرش إبليس" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (عرش).
(٢) ضعيف؛ لضعف علي بن زيد بن جدعان، أخرجه أحمد (١١٩٤٥)، وأبو يعلى (١٣١٦)، كما أخرجه مسلم (٢٩٢٥).
حضرت ابو سعید سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ابن صیاد سے کہا تو کیا دیکھتا ہے تو اس نے کہا میں سمندر پر تخت دیکھتا ہوں اس کے گرد سانپ ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ تو ابلیس کا تخت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40320]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40320، ترقيم محمد عوامة 38687)
ترقیم عوامۃ: 38688 ترقیم الشثری: -- 40321
٤٠٣٢١ - حدثنا يزيد بن هارون قال: (اخبرنا) (١) مبارك عن الحسن قال: قال رسول الله ﷺ:"ان بين يدي الساعة كذابين، منهم: صاحب اليمامة، ومنهم الاسود (العنسي) (٢) ، ومنهم صاحب حمير، (و) (٣) منهم الدجال وهو اعظمهم فتنة" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (أنبأنا).
(٢) في [ب، ع]: (العبسي).
(٣) سقط من: [هـ].
(٤) مرسل؛ الحسن تابعي، ومبارك وابن فضالة صدوق يدلس ويسوي.
حضرت حسن سے روایت ہے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا بلاشبہ قیامت سے پہلے جھوٹے ہوں گے ان میں سے ایک یمامہ والا ہوگا (یعنی مسیلمہ کذاب) اور ان میں سے ایک اسود عنسی ہوگا اور ان میں سے ایک حمیر والا ہوگا اور ان میں سے ایک دجال ہوگا اور وہ سب سے بڑا فتنہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40321]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40321، ترقيم محمد عوامة 38688)