🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
23. بَابُ سُؤْرِ الْهِرَّةِ
باب: بلی کا جو ٹھا
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 216 ترقیم الرسالہ : -- 220
نا نا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، نا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ، نا مَسْعَدَةُ بْنُ الْيَسَعَ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ عَلِيًّا ، سُئِلَ عَنْ سُؤْرِ السِّنَّوْرِ، فَقَالَ:" هِيَ مِنَ السِّبَاعِ، وَلا بَأْسَ بِهِ" .
امام جعفر صادق رحمہ اللہ اپنے والد (امام محمد باقر رحمہ اللہ) کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے بلی کے جوٹھے کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: ”یہ درندوں میں شامل ہے اور اس میں (یعنی اس کے جوٹھے میں) کوئی حرج نہیں ہے۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 220]
ترقیم العلمیہ: 216
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 220، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 20، وأخرجه ابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 338»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
24. بَابُ التَّسْمِيَةِ عَلَى الْوُضُوءِ
باب: وضو سے پہلے بسم اللہ پڑھنا
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 217 ترقیم الرسالہ : -- 221
نا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، قَالا: نا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، نا مَعْمَرٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، وَقَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: نَظَرَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وُضُوءًا فَلَمْ يَجِدُوا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَا هُنَا مَاءٌ"، فَأُتِيَ بِهِ فَرَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَضَعَ يَدَهُ فِي الإِنَاءِ الَّذِي فِيهِ الْمَاءُ، ثُمَّ قَالَ:" تَوَضَّئُوا بِسْمِ اللَّهِ"، فَرَأَيْتُ الْمَاءَ يَفُورُ مِنْ بَيْنَ أَصَابِعِهِ وَالْقَوْمُ يَتَوَضَّئُونَ حَتَّى فَرَغُوا مِنْ آخِرِهِمْ ، قَالَ ثَابِتٌ: قُلْتُ لأَنَسٍ: كَمْ تُرَاهُمْ كَانُوا؟ قَالَ: نَحْوًا مِنْ سَبْعِينَ رَجُلا.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب رضی اللہ عنہم نے وضو کے لیے پانی تلاش کیا تو انہیں پانی نہیں ملا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”یہاں پانی موجود ہے۔“ (وہ موجود تھا)، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لایا گیا۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے دیکھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک اس برتن میں رکھا جس میں پانی موجود تھا، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ کا نام لے کر وضو کرنا شروع کرو۔“ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے دیکھا کہ آپ کی انگلیوں کے درمیان میں سے پانی کے چشمے جاری ہو گئے اور لوگوں نے وضو کرنا شروع کیا، یہاں تک کہ سب لوگوں نے وضو کر لیا۔ ثابت نامی راوی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: ”اس وقت آپ کی تعداد کتنی تھی؟“ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: ”(ہم) ستر کے قریب لوگ تھے۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 221]
ترقیم العلمیہ: 217
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 169، 195، 200، 3572، 3573، 3574، 3575، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 2279،ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 86، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 124،، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 6539، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 76، برقم: 78، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 84، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 3631، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 116، 938، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 221، والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 474، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 12214»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
25. مَا جَاءَ فِيمَنْ لَمْ يُسَمِّ اللهَ عَلَى وُضُوئِهِ
باب: وضو سے پہلے بسم اللہ نہ پڑھنے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 218 ترقیم الرسالہ : -- 222
نا ابْنُ صَاعِدٍ ، نا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَبُو يَزِيدَ الظَّفَرِيُّ ، نا أَيُّوبُ بْنُ النَّجَّارِ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا تَوَضَّأَ مَنْ لَمْ يَذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ، وَمَا صَلَّى مَنْ لَمْ يَتَوَضَّأْ، وَمَا آمَنَ بِي مَنْ لَمْ يُحِبَّنِي، وَمَا أَحَبَّنِي مَنْ لَمْ يُحِبَّ الأَنْصَارَ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے شروع میں اللہ کا نام نہیں لیا، اس نے گویا وضو ہی نہیں کیا اور جس شخص نے وضو نہیں کیا اس نے گویا نماز ہی نہیں پڑھی اور جو شخص مجھ سے محبت نہیں رکھتا وہ گویا مجھ پر ایمان ہی نہیں لایا اور جو شخص انصار سے محبت نہیں کرتا گویا وہ مجھ سے بھی محبت نہیں کرتا۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 222]
ترقیم العلمیہ: 218
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 520، 521، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 101، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 399، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 184، 195، 196، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 222، 256، 257، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 9543، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 6409، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 8080»
«قال الدارقطنی: ليس بالقوي فيه نظر أيوب بن النجار، لسان الميزان: (8 / 9)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 219 ترقیم الرسالہ : -- 223
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُوسَى بْنِ الْعَبَّاسِ بْنِ مُجَاهِدٍ الْمُقْرِئُ ، نا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نا أَبُو عَامِرٍ ، نا كَثِيرُ بْنُ زَيْدٍ ، نا رُبَيْحُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لا وُضُوءَ لِمَنْ لَمْ يَذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ" .
ربیح بن عبدالرحمن اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا (سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے حوالے سے) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اس شخص کا وضو نہیں ہوتا جو اس کے آغاز میں اللہ کا نام نہیں لیتا (یعنی بسم اللہ نہیں پڑھتا)۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 223]
ترقیم العلمیہ: 219
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 522، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 718، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 397، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 192، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 223، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 11546، 11547، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 1060، 1221، وعبد بن حميد فى "المنتخب من مسنده"، 910، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 14»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 220 ترقیم الرسالہ : -- 224
ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُنَادِي ، نا أَبُو بَدْرٍ ، نا حَارِثَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، وَنا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْعَلاءِ ، نا أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ أَبِي السَّفَرِ ، نا أَبُو غَسَّانَ ، نا جَعْفَرٌ الأَحْمَرُ ، عَنْ حَارِثَةَ بْنِ أَبِي الرِّجَالِ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا مَسَّ طَهُورَهُ يُسَمِّي اللَّهَ" . وَقَالَ أَبُو بَدْرٍ: كَانَ يَقُومُ إِلَى الْوُضُوءِ فَيُسَمِّي اللَّهَ ثُمَّ يُفْرِغُ الْمَاءَ عَلَى يَدَيْهِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب وضو کے (برتن کو) چھونے لگتے تھے تو آپ پہلے بسم اللہ پڑھ لیتے تھے۔ ابوبدر نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے (یعنی روایت میں یہ الفاظ ہیں:) ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب وضو کے لیے اٹھتے تھے تو بسم اللہ پڑھ لیا کرتے تھے، پھر برتن میں سے پانی اپنے ہاتھ پر انڈیلتے تھے۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 224]
ترقیم العلمیہ: 220
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 874، 1062، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 224، 1302، والبزار فى ((مسنده)) برقم:، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 2541، 2727»
«قال المبارکفوری: في إسناده حارثة بن محمد وهو ضعيف،تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي: (1 / 37)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 221 ترقیم الرسالہ : -- 225
نا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا أَبُو الأَزْهَرِ ، نا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، وَيَحْيَى بْنُ صَاعِدٍ ، نا سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ ، نا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَرْمَلَةَ ، عَنْ أَبِي ثِفَالٍ الْمُرِّيِّ أَنَّهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَبَاحَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ بْنِ حُوَيْطِبٍ ، يَقُولُ: أَخْبَرَتْنِي جَدَّتِي ، عَنْ أَبِيهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لا صَلاةَ لِمَنْ لا وُضُوءَ لَهُ، وَلا وُضُوءَ لِمَنْ لَمْ يَذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ تَعَالَى عَلَيْهِ، وَلا يُؤْمِنُ بِاللَّهِ مَنْ لَمْ يُؤْمِنْ بِي، وَلا يُؤْمِنُ بِي مَنْ لَمْ يُحِبَّ الأَنْصَارَ" . وَقَالَ ابْنُ صَاعِدٍ: يُقَالُ أَنَّ أَبَاهَا: سَعِيدَ بْنَ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ.
رباح بن عبدالرحمن اپنی دادی کے حوالے سے ان کے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”اس شخص کی نماز نہیں ہوتی جس شخص کا وضو نہ ہو، اور اس شخص کا وضو نہیں ہوتا جو آغاز میں اللہ کا نام نہ لے (یعنی بسم اللہ نہ پڑھے) اور وہ شخص اللہ تعالیٰ پر ایمان نہیں رکھتا جو مجھ پر ایمان نہ رکھے اور وہ شخص مجھ پر ایمان نہیں رکھتا جو انصار سے محبت نہ کرے۔“ ابن صاعد نامی راوی بیان کرتے ہیں: یہ کہا جاتا ہے: ان خاتون کے والد سیدنا سعید بن زید بن عمرو بن نفیل رضی اللہ عنہ ہیں۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 225]
ترقیم العلمیہ: 221
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 1104، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 6991، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 25، 26، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 398، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 193، 194، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 225، 226، 227، 228، 229، 230، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 16919»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 222 ترقیم الرسالہ : -- 226
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 226]
ترقیم العلمیہ: 222
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 1104، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 6991، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 25، 26، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 398، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 193، 194، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 225، 226، 227، 228، 229، 230، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 16919»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 223 ترقیم الرسالہ : -- 227
حَدَّثَنَا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْحَضْرَمِيُّ ، نا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، نا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ ، عَنْ أَبِي ثِفَالٍ ، عَنْ رَبَاحِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ بْنِ حُوَيْطِبٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَدَّتَهُ ، تُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهَا ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لا صَلاةَ إِلا بِوَضُوءٍ، وَلا وُضُوءَ لِمَنْ لَمْ يَذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ تَعَالَى عَلَيْهِ، وَلا يُؤْمِنُ بِاللَّهِ مَنْ لا يُؤْمِنُ بِي، وَلا يُؤْمِنُ بِي مَنْ لا يُحِبُّ الأَنْصَارَ" .
رباح بن عبدالرحمن اپنی دادی کے حوالے سے، ان کے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”وضو کے بغیر نماز نہیں ہوتی اور جو شخص شروع میں اللہ کا نام نہ لے، اس کا وضو نہیں ہوتا اور وہ شخص اللہ تعالیٰ پر ایمان نہیں رکھتا جو مجھ پر ایمان نہ رکھے اور جو شخص انصار سے محبت نہیں رکھتا، وہ درحقیقت مجھ پر ایمان نہیں رکھتا۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 227]
ترقیم العلمیہ: 223
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 1104، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 6991، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 25، 26، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 398، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 193، 194، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 225، 226، 227، 228، 229، 230، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 16919»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 224 ترقیم الرسالہ : -- 228
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا ابْنُ زَنْجُوَيْهِ أَبُو بَكْرٍ ، نا عَفَّانُ ، نا وُهَيْبٌ ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَرْمَلَةَ ، أَنَّهُ قَالَ: سَمِعَ أَبَا ثِفَالٍ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَبَاحَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ بْنِ حُوَيْطِبٍ ، يَقُولُ: حَدَّثَتْنِي جَدَّتِي ، أَنَّهَا سَمِعَتْ أَبَاهَا ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" لا صَلاةَ لِمَنْ لا وُضُوءَ لَهُ، وَلا وُضُوءَ لِمَنْ لَمْ يَذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ" ، الْحَدِيثَ.
رباح بن عبدالرحمن اپنی دادی کے حوالے سے یہ بات بیان کرتے ہیں: انہوں نے اپنے والد سیدنا سعید بن زید بن عمرو رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے، وہ فرماتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس شخص کا وضو نہ ہو اس کی نماز نہیں ہوتی اور جو شخص شروع میں بسم اللہ نہ پڑھے، اس شخص کا وضو نہیں ہوتا۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 228]
ترقیم العلمیہ: 224
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 1104، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 6991، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 25، 26، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 398، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 193، 194، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 225، 226، 227، 228، 229، 230، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 16919»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 225 ترقیم الرسالہ : -- 229
حَدَّثَنَا ابْنُ مَخْلَدٍ ، نا ابْنُ زَنْجُوَيْهِ ، نا أَصْبَغُ بْنُ الْفَرَجِ ، نا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ حَرْمَلَةَ، حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِي ثِفَالٍ الْمُرِّيِّ ، عَنْ رَبَاحِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ جَدَّتِهِ ، أَنَّهَا سَمِعَتْ أَبَاهَا سَعِيدِ بْنَ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" لا صَلاةَ لِمَنْ لا وُضُوءَ لَهُ، وَلا وُضُوءَ لِمَنْ لَمْ يَذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ" .
رباح بن عبدالرحمن اپنی دادی کے حوالے سے یہ بات بیان کرتے ہیں: انہوں نے اپنے والد سیدنا سعید بن زید بن عمرو بن نفیل رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے، وہ فرماتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس شخص کا وضو نہ ہو اس کی نماز نہیں ہوتی اور جو شخص شروع میں ”بسم اللہ“ نہ پڑھے، اس شخص کا وضو نہیں ہوتا۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 229]
ترقیم العلمیہ: 225
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 1104، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 6991، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 25، 26، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 398، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 193، 194، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 225، 226، 227، 228، 229، 230، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 16919»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں