الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
25. مَا جَاءَ فِيمَنْ لَمْ يُسَمِّ اللهَ عَلَى وُضُوئِهِ
باب: وضو سے پہلے بسم اللہ نہ پڑھنے کا بیان
ترقیم العلمیہ : 226 ترقیم الرسالہ : -- 230
حَدَّثَنَا ابْنُ مَخْلَدٍ ، نا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِيُّ ، نا مُسَدَّدٌ ، نا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، عَنِ ابْنِ حَرْمَلَةَ ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 230]
ترقیم العلمیہ: 226
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 1104، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 6991، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 25، 26، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 398، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 193، 194، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 225، 226، 227، 228، 229، 230، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 16919»
ترقیم العلمیہ : 227 ترقیم الرسالہ : -- 231
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي الشَّوْكِ ، نا الْحَسَنُ بْنُ مُكْرَمٍ ، نا يَحْيَى بْنُ هَاشِمٍ، وَثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ ، وَثنا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، نا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سِنِينَ ، قَالا: نا يَحْيَى بْنُ هَاشِمٍ ، نا الأَعْمَشُ ، عَنْ شَقِيقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" إِذَا تَطَهَّرَ أَحَدُكُمْ فَلْيَذْكُرِ اسْمَ اللَّهَ ؛ فَإِنَّهُ يُطَهِّرُ جَسَدَهُ كُلَّهُ، وَإِنْ لَمْ يَذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ فِي طُهُورِهِ لَمْ يَطْهُرْ مِنْهُ إِلا مَا مَرَّ عَلَيْهِ الْمَاءُ، فَإِذَا فَرَغَ مِنْ طُهُورِهِ فَلْيَشْهَدْ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، فَإِذَا قَالَ ذَلِكَ فُتِحَتْ لَهُ أَبْوَابُ السَّمَاءِ" . يَحْيَى بْنُ هَاشِمٍ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ (بن مسعود رضی اللہ عنہ) بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب کوئی شخص وضو کرنے لگے تو وہ پہلے بسم اللہ پڑھ لے، کیونکہ یہ چیز اس کے پورے جسم کو پاک کر دے گی، اگر وہ وضو سے پہلے بسم اللہ نہیں پڑھتا تو اس کا صرف وہی حصہ پاک ہو گا جس پر پانی لگا ہو گا اور پھر جب آدمی وضو کر کے فارغ ہو، تو وہ کلمہ شہادت پڑھ لے: اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کے خاص بندے اور رسول ہیں، جب وہ یہ پڑھ لے گا، تو اس کے لیے آسمان کے دروازے کھول دیے جائیں گے۔“ اس روایت کا راوی یحییٰ بن ہاشم ضعیف ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 231]
ترقیم العلمیہ: 227
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 198، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 231»
«قال ابن حجر: وفي إسناده يحيى بن هاشم السمار وهو متروك، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (1 / 129)»
«قال ابن حجر: وفي إسناده يحيى بن هاشم السمار وهو متروك، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (1 / 129)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
26. بَابُ
باب: وضو کے بعد تشہد پڑھنا
ترقیم العلمیہ : 228 ترقیم الرسالہ : -- 232
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الزُّهَيْرِيُّ ، نا مِرْدَاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ عَائِذٍ الطَّائِيِّ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ تَوَضَّأَ وَذَكَرَ اسْمَ اللَّهِ تَطَهَّرَ جَسَدُهُ كُلُّهُ، وَمَنْ تَوَضَّأَ وَلَمْ يَذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ لَمْ يَتَطَهَّرْ إِلا مَوْضِعُ الْوُضُوءِ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص وضو کرے اور اللہ تعالیٰ کا نام لے (یعنی بسم اللہ پڑھے) تو اس کا پورا جسم پاک ہو جاتا ہے اور جو شخص وضو کرے اور اللہ تعالیٰ کا نام نہ لے (یعنی بسم اللہ نہ پڑھے) تو اس کا صرف وہی حصہ پاک ہوتا ہے جس پر اس نے وضو کیا ہے۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 232]
ترقیم العلمیہ: 228
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 200، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 232»
«قال المنذری: هو حديث ضعيف، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (2 / 93)»
«قال المنذری: هو حديث ضعيف، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (2 / 93)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 229 ترقیم الرسالہ : -- 233
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ ، نا هِشَامُ بْنُ بَهْرَامَ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حَكِيمٍ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ تَوَضَّأَ فَذَكَرَ اسْمَ اللَّهِ عَلَى وُضُوئِهِ كَانَ طَهُورًا لِجَسَدِهِ"، قَالَ:" وَمَنْ تَوَضَّأَ وَلَمْ يَذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ عَلَى وُضُوئِهِ كَانَ طَهُورًا لأَعْضَائِهِ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص وضو کرے اور وضو کے آغاز میں اللہ کا نام لے، تو اس کا پورا جسم پاک ہو جاتا ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات بھی ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص وضو کرے اور شروع میں اللہ کا نام نہ لے تو اس کے صرف مخصوص اعضاء پاک ہوتے ہیں۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 233]
ترقیم العلمیہ: 229
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 199، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 233»
«قال ابن حجر: وفيه أبو بكر الداهري وهو متروك، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (1 / 129)»
«قال ابن حجر: وفيه أبو بكر الداهري وهو متروك، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (1 / 129)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
27. بَابُ الْوُضُوءِ بِالنَّبِيذِ
باب: نبیذ کے ذریعے وضو کرنا
ترقیم العلمیہ : 230 ترقیم الرسالہ : -- 234
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، نا أَبُو الْقَاسِمِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْبَاقِي ، نا الْمُسَيِّبُ بْنُ وَاضِحٍ ، نا مُبَشِّرُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَلَبِيُّ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" النَّبِيذُ وُضُوءٌ لِمَنْ لَمْ يَجِدِ الْمَاءَ" . قَالَ أَبُو مُحَمَّدٍ: يَعْنِي الَّذِي لا يُسْكِرُ، كَذَا قَالَ، وَوَهِمَ فِيهِ الْمُسَيِّبُ بْنُ وَاضِحٍ فِي مَوْضِعَيْنِ: فِي ذِكْرِ ابْنِ عَبَّاسٍ، وَفِي ذِكْرِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَدِ اخْتُلِفَ فِيهِ عَلَى الْمُسَيِّبِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں: ”جو شخص پانی نہ پائے اس کے لیے نبیذ وضو کا ذریعہ ہے۔“ امام ابومحمد بیان کرتے ہیں: اس سے مراد وہ نبیذ ہے جو نشہ آور نہ ہو۔ امام نے یہ بات بھی بیان کی ہے: اس روایت میں مسیب نامی راوی کو وہم ہوا ہے اور یہ وہم دو جگہ پر ہے، ایک یہ کہ انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا تذکرہ کیا ہے اور دوسرا یہ کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کیا ہے۔ اس روایت میں مسیب کے حوالے سے کچھ الفاظ میں اختلاف ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 234]
ترقیم العلمیہ: 230
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 31، 32، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 234، 235، 236، 237، 238، 239، 240، 241، 242، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 5395، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 266»
«قال البيهقي: هذا حديث واهي،الإعلام بسنته عليه الصلاة والسلام بشرح سنن ابن ماجه الإمام: (1 / 301) _x000D_»
«قال البيهقي: هذا حديث واهي،الإعلام بسنته عليه الصلاة والسلام بشرح سنن ابن ماجه الإمام: (1 / 301) _x000D_»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 231 ترقیم الرسالہ : -- 235
فَحَدَّثَنَا بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُظَفَّرِ ، نا محَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، نا الْمُسَيِّبُ بِهَذَا الإِسْنَادِ مَوْقُوفًا غَيْرَ مَرْفُوعٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَالْمَحْفُوظُ أَنَّهُ مِنْ قَوْلِ عِكْرِمَةَ غَيْرُ مَرْفُوعٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلا إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، وَالْمُسَيِّبُ ضَعِيفٌ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ مسیب کے حوالے سے ”موقوف“ روایت کے طور پر منقول ہے، ”مرفوع“ حدیث کے طور پر نہیں ہے۔ زیادہ مستند طور پر یہ بات ثابت ہے: یہ عکرمہ کا قول ہے، یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک ”مرفوع“ حدیث نہیں ہے، نہ ہی اس کی نسبت سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی طرف درست ہے۔ مسیب نامی راوی ضعیف ہیں۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 235]
ترقیم العلمیہ: 231
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 31، 32، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 234، 235، 236، 237، 238، 239، 240، 241، 242، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 5395، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 266»
«قال البيهقي: هذا حديث واهي،الإعلام بسنته عليه الصلاة والسلام بشرح سنن ابن ماجه الإمام: (1 / 301) _x000D_»
«قال البيهقي: هذا حديث واهي،الإعلام بسنته عليه الصلاة والسلام بشرح سنن ابن ماجه الإمام: (1 / 301) _x000D_»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 232 ترقیم الرسالہ : -- 236
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، نا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِيُّ، نا الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى، نا هِقْلٌ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، قَالَ: قَالَ عِكْرِمَةُ:" النَّبِيذُ وُضُوءٌ لِمَنْ لَمْ يَجِدْ غَيْرَهُ" .
عکرمہ بیان کرتے ہیں: ”نبیذ اس شخص کے لیے وضو کا ذریعہ ہے، جس کو نبیذ کے علاوہ وضو کرنے کے لیے اور کچھ نہ ملے (یعنی اس کو پانی نہ ملے)۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 236]
ترقیم العلمیہ: 232
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 31، 32، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 234، 235، 236، 237، 238، 239، 240، 241، 242، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 5395، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 266»
ترقیم العلمیہ : 233 ترقیم الرسالہ : -- 237
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ الْعَطَّارُ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، نا أَبِي، نا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، نا الأَوْزَاعِيُّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ:" النَّبِيذُ وُضُوءٌ إِذَا لَمْ يَجِدْ غَيْرَهُ" . قَالَ الأَوْزَاعِيُّ: " إِنْ كَانَ مُسْكِرًا فَلا يَتَوَضَّأُ بِهِ" . قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: قَالَ أَبِي: " كُلُّ شَيْءٍ تَحَوَّلَ عَنِ اسْمِ الْمَاءِ لا يُعْجِبُنِي أَنْ يَتَوَضَّأَ بِهِ وَيَتَيَمَّمُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ يَتَوَضَّأَ بِالنَّبِيذِ" .
عکرمہ بیان کرتے ہیں: ”جو شخص نبیذ کے علاوہ اور کوئی چیز نہ پائے، وہ نبیذ کے ذریعے وضو کر سکتا ہے۔“ امام اوزاعی بیان کرتے ہیں: ”اگر وہ نبیذ نشہ آور ہو، تو آدمی اس کے ذریعے وضو نہیں کرے گا۔“ عبداللہ نامی راوی بیان کرتے ہیں: میرے والد نے یہ بات بیان کی ہے: ”ہر وہ چیز جسے پانی نہ کہا جا سکے، اس کے بارے میں میرے نزدیک پسندیدہ رائے یہی ہے: آدمی اس کے ذریعے وضو نہ کرے، اور مجھے یہ زیادہ پسند ہے: آدمی نبیذ کے ذریعے وضو کرنے کی بجائے تیمم کرے۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 237]
ترقیم العلمیہ: 233
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 31، 32، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 234، 235، 236، 237، 238، 239، 240، 241، 242، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 5395، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 266»
ترقیم العلمیہ : 234 ترقیم الرسالہ : -- 238
حَدَّثَنَا أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ، نا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِيُّ، نا أَبُو نُعَيْمٍ، نا شَيْبَانُ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ:" الْوُضُوءُ بِالنَّبِيذِ إِذَا لَمْ يَجِدِ الْمَاءِ" .
عکرمہ بیان کرتے ہیں: ”نبیذ کے ذریعے وہ شخص وضو کر سکتا ہے، جسے پانی نہیں ملتا۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 238]
ترقیم العلمیہ: 234
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 31، 32، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 234، 235، 236، 237، 238، 239، 240، 241، 242، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 5395، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 266»
ترقیم العلمیہ : 235 ترقیم الرسالہ : -- 239
نا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ، نا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ، نا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، نا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْمُبَارَكِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ:" النَّبِيذُ وُضُوءٌ لِمَنْ لَمْ يَجِدِ الْمَاءَ" .
عکرمہ بیان کرتے ہیں: ”جس شخص کو پانی نہیں ملتا، وہ نبیذ کے ذریعے وضو کر سکتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 239]
ترقیم العلمیہ: 235
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 31، 32، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 234، 235، 236، 237، 238، 239، 240، 241، 242، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 5395، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 266»