الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
23. بَابُ سُؤْرِ الْهِرَّةِ
باب: بلی کا جو ٹھا
ترقیم العلمیہ : 206 ترقیم الرسالہ : -- 210
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، نا أَبُو الأَزْهَرِ ، نا عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ ، نا لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ:" إِذَا وَلَغَ السِّنَّوْرُ فِي الإِنَاءِ غُسِلَ سَبْعَ مَرَّاتٍ" . مَوْقُوفٌ لا يُثْبَتُ، وَلَيْثٌ سِيءَ الْحِفْظِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”بلی جس برتن میں منہ ڈال دے تو اس برتن کو سات مرتبہ دھولیا جائے۔“ یہ روایت ”موقوف“ ہے اور مستند طور پر منقول نہیں ہے۔ لیث نامی راوی کا حافظہ کمزور ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 210]
ترقیم العلمیہ: 206
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 202، 210، 211، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 341»
ترقیم العلمیہ : 207 ترقیم الرسالہ : -- 211
نا بُو بَكْرٍ، نا إبْرَاهِيمُ الْحَرْبِيُّ، نا أبُو بَكْرٍ يَعْنِي ابْنَ أَبِي شَيْبَةَ، نا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ لَيْثٍ، بِهَذَا مِثْلَهُ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 211]
ترقیم العلمیہ: 207
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 202، 210، 211، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 341»
ترقیم العلمیہ : 208 ترقیم الرسالہ : -- 212
نا أَبُو بَكْرٍ، نا أَبُو الأَزْهَرِ، نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنا مَعْمَرٌ، وَابْنُ جُرَيْجٍ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ" أَنَّهُ كَانَ يَجْعَلُ الْهِرَّ مثل الْكَلْبِ يُغْسَلُ سَبْعًا" .
طاؤس کے صاحبزادے اپنے والد کے بارے میں یہ بات بیان کرتے ہیں: وہ بلی کے منہ ڈالنے پر بھی کتے کے منہ ڈالنے کی طرح برتن کو سات مرتبہ دھویا کرتے تھے۔ ابن جریج بیان کرتے ہیں: میں نے عطاء سے دریافت کیا: بلی کا کیا حکم ہے؟ تو انہوں نے ارشاد فرمایا: ”کتے کی مانند ہے۔“ یا شاید انہوں نے یہ فرمایا تھا: ”یہ اس سے زیادہ بری ہے۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 212]
ترقیم العلمیہ: 208
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 212، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 342، 343»
ترقیم العلمیہ : 209 ترقیم الرسالہ : -- 213
قَالَ: وَنا قَالَ: وَنا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ: قُلْتُ لِعَطَاءٍ: الْهِرُّ، قَالَ" هِيَ بِمَنْزِلَةِ الْكَلْبِ أَوْ شَرٌّ مِنْهُ" . نا أَبُو بَكْرٍ، نا هِلالُ بْنُ الْعَلاءِ، ثنا أبِي، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ. ح وَثنا أَبُو بَكْرٍ، نا سُلَيْمَانُ بْنُ شُعَيْبٍ، نا عَلِيُّ بْنُ مَعْبَدٍ، قَالُوا: نا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، أَنَّهُ قَالَ فِي الإِنَاءِ تَلِغُ فِيهِ السِّنَّوْرُ، قَالَ:" اغْسِلْهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ" .
مجاہد برتن میں بلی کے منہ ڈالنے کے بارے میں یہ فرماتے ہیں: ”اس برتن کو سات مرتبہ دھولو۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 213]
ترقیم العلمیہ: 209
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 213»
ترقیم العلمیہ : 210 ترقیم الرسالہ : -- 214
نا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، نا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ ، نا حَارِثَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كُنْتُ أَتَوَضَّأُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ، وَقَدْ أَصَابَتْ مِنْهُ الْهِرَّةُ قَبْلَ ذَلِكَ" .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بعض اوقات ایک ہی برتن سے وضو کر لیا کرتے تھے، جس میں سے بلی پہلے پانی پی چکی ہوتی تھی۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 214]
ترقیم العلمیہ: 210
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 368، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 214، 215، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 356»
«قال ابن حجر: وفيها حارثة بن محمد وهو ضعيف، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (1 / 67)»
«قال ابن حجر: وفيها حارثة بن محمد وهو ضعيف، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (1 / 67)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 211 ترقیم الرسالہ : -- 215
نا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِيُّ ، نا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ ، نا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ ، عَنِ الْهَيْثَمِ يَعْنِي الصَّرَّافَ، عَنْ حَارِثَةَ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَاءٍ قَدْ أَصَابَتْ مِنْهُ الْهِرَّةُ قَبْلَ ذَلِكَ" .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہی برتن سے غسل کر لیا کرتے تھے، جس میں سے بلی پہلے پانی پی چکی ہوتی تھی۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 215]
ترقیم العلمیہ: 211
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 368، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 214، 215، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 356»
«قال ابن حجر: وفيها حارثة بن محمد وهو ضعيف، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (1 / 67)»
«قال ابن حجر: وفيها حارثة بن محمد وهو ضعيف، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (1 / 67)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 212 ترقیم الرسالہ : -- 216
نا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ أَبُو حَاتِمٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ ، نا سُلَيْمَانُ بْنُ مُسَافِعٍ الْحَجَبِيُّ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ صَفِيَّةَ ، عَنْ أُمِّهِ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنَّهَا لَيْسَتْ بِنَجَسٍ هِيَ كَبَعْضِ أَهْلِ الْبَيْتِ"، يَعْنِي الْهِرَّ .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ (بلی) ناپاک نہیں ہے بلکہ یہ گھر میں (بسنے والے جانوروں) کی طرح ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان بلی کے بارے میں ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 216]
ترقیم العلمیہ: 212
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 102، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 76، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 1185، 1186، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 198، 216، 217، 218، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 4951، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 355»
ترقیم العلمیہ : 213 ترقیم الرسالہ : -- 217
نا الْحُسَيْنُ ثنا الرَّمَادِيُّ ، نا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ ، نا الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ صَالِحِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ أُمِّهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ،" أَنَّ هِرَّةً أَكَلَتْ مِنْ هَرِيسَةٍ فَأَكَلَتْ عَائِشَةُ مِنْهَا، وَقَالَتْ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ بِفَضْلِهَا" . رَفَعَهُ الدَّرَاوَرْدِيُّ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ صَالِحٍ، وَرَوَاهُ عَنْهُ هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، وَوَقَفَهُ عَلَى عَائِشَةَ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ایک مرتبہ ایک بلی نے ”ہریسہ“ میں سے کچھ کھا لیا تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بعد میں اس میں سے کھا لیا اور یہ فرمایا: ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے، آپ بلی کے جوٹھے (پانی) کے ذریعے وضو کر لیا کرتے تھے۔“ دراوردی نے داؤد بن صالح کے حوالے سے اس روایت کو ”مرفوع“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے، جبکہ ہشام بن عروہ نے یہی روایت داؤد بن صالح سے نقل کی ہے اور اسے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا تک ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 217]
ترقیم العلمیہ: 213
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 102، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 76، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 1185، 1186، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 198، 216، 217، 218، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 4951، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 355»
ترقیم العلمیہ : 214 ترقیم الرسالہ : -- 218
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ ، نا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي أَنَسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قَالَ وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي يَحْيَى ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدَ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنَّهُ كَانَ يُصْغِي إِلَى الْهِرَّةِ الإِنَاءَ حَتَّى تَشْرَبَ، ثُمَّ يَتَوَضَّأُ بِفَضْلِهَا" .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم برتن کو بلی کی طرف انڈیل دیتے تھے اور بلی اس میں سے پانی پی لیتی تھی، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بلی کے جوٹھے کے ذریعے وضو کر لیا کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 218]
ترقیم العلمیہ: 214
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 102، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 76، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 1185، 1186، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 198، 216، 217، 218، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 4951، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 355»
ترقیم العلمیہ : 215 ترقیم الرسالہ : -- 219
نا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا أَحْمَدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ السَّهْمِيُّ ، نا مَالِكٌ ، وَثنا الْحُسَيْنُ ، نا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نا إِسْحَاقُ بْنُ عِيسَى ، نا مَالِكٌ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنْ حُمَيْدَةَ بِنْتِ عُبَيْدٍ ، عَنْ كَبْشَةَ بِنْتِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ، وَكَانَتْ تَحْتَ ابْنِ أَبِي قَتَادَةَ، أَنَّ أَبَا قَتَادَةَ الأَنْصَارِيَّ ، دَخَلَ فَسَكَبْتُ لَهُ وُضُوءًا فَجَاءَتْ هِرَّةٌ لِتَشْرَبَ مِنْهُ، فَأَصْغَى لَهَا أَبُو قَتَادَةَ الإِنَاءَ حَتَّى شَرِبَتْ، قَالَ: فَرَآنِي أَنْظُرُ إِلَيْهِ، قَالَ: أَتَعْجَبِينَ يَا ابْنَةَ أَخِي؟ قَالَتْ: قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنَّهَا لَيْسَتْ بِنَجَسٍ، إِنَّهَا مِنَ الطَّوَّافِينَ عَلَيْكُمْ وَالطَّوَّافَاتِ" .
سیدہ کبشہ بنت کعب رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، جو سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کے ایک صاحبزادے کی اہلیہ تھیں: ایک مرتبہ سیدنا ابوقتادہ انصاری رضی اللہ عنہ گھر میں داخل ہوئے تو اس خاتون نے ان کے لیے وضو کا پانی رکھا۔ اس دوران ایک بلی آئی تاکہ وہ اس میں سے پانی پی لے تو سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے برتن اس کی طرف انڈیل دیا، اس بلی نے پانی پی لیا۔ وہ خاتون بیان کرتی ہیں: جب سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے میری طرف دیکھا کہ میں ان کی طرف بڑے غور سے دیکھ رہی ہوں تو انہوں نے دریافت کیا: ”اے میری بھتیجی! کیا تم اس بات پر حیران ہو رہی ہو؟“ وہ خاتون بیان کرتی ہیں: میں نے جواب دیا: ”جی ہاں!“ تو سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے یہ فرمایا: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: یہ (بلی) ناپاک نہیں ہے، بلکہ یہ تمہارے ہاں آنے جانے والے (پالتو) جانوروں میں سے ایک ہے۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 219]
ترقیم العلمیہ: 215
تخریج الحدیث: «أخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 61، وابن الجارود فى "المنتقى"، 67، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 103، 104، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1299، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 571، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 68، برقم: 339، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 63، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 75، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 92، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 763، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 367، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 1179، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 434، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 219، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 22964»