الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
23. بَابُ سُؤْرِ الْهِرَّةِ
باب: بلی کا جو ٹھا
ترقیم العلمیہ : 196 ترقیم الرسالہ : -- 200
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، نا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ:" إِذَا وَلَغَ الْهِرُّ فِي الإِنَاءِ فَاهْرِقْهُ وَاغْسِلْهُ مَرَّةً" .
محمد بن سیرین، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات بیان کرتے ہیں، انہوں نے فرمایا ہے: ”جب کوئی بلی کسی برتن میں منہ ڈال دے تو تم اس میں موجود پانی کو بہا دو اور اسے ایک مرتبہ دھو لو۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 200]
ترقیم العلمیہ: 196
تخریج الحدیث: «موقوف، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 172، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 279، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 90x وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 95، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1294، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 573، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 63x وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 71، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 91، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 363، 364، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 181 -206، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 997، 998، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7463»
الحكم على الحديث:
موقوف
ترقیم العلمیہ : 197 ترقیم الرسالہ : -- 201
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، نا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، نا مَعْمَرٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ:" فِي الْهِرِّ يَلَغُ فِي الإِنَاءِ، قَالَ: اغْسِلْهُ مَرَّةً وَأَهْرِقْهُ" .
محمد بن سیرین، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: انہوں نے بلیوں کے بارے میں یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”اگر وہ کسی برتن میں منہ ڈال دے تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: تم اسے ایک مرتبہ دھولو اور اس میں موجود پانی کو بہا دو۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 201]
ترقیم العلمیہ: 197
تخریج الحدیث: «موقوف، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 172، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 279، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 90x وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 95، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1294، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 573، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 63x وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 71، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 91، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 363، 364، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 181 -206، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 997، 998، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7463»
الحكم على الحديث:
موقوف
ترقیم العلمیہ : 198 ترقیم الرسالہ : -- 202
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، نا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِيُّ ، وَثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ ، نا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ ، قَالا: نا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ فِي السِّنَّوْرِ:" إِذَا وَلَغَتْ فِي الإِنَاءِ يَغْسِلُهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ" . لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ لَيْسَ بِحَافِظٍ، وَهَذَا مَوْقُوفٌ، وَلا يَصِحُّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، هَذَا أَشْبَهُ أَنَّهُ مِنْ قَوْلِ عَطَاءٍ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بلی کے بارے میں یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جب وہ کسی برتن میں منہ ڈال دے تو آدمی اسے سات مرتبہ دھولے۔“ اس روایت کا راوی لیث بن ابوسلیم حافظ نہیں ہیں اور یہ روایت ”موقوف“ ہے، اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مستند طور پر منقول نہیں ہے، زیادہ امکان اس بات کا ہے کہ یہ عطاء کا اپنا قول ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 202]
ترقیم العلمیہ: 198
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 202، 210، 211، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 341»
ترقیم العلمیہ : 199 ترقیم الرسالہ : -- 203
قَالَ جَعْفَرٌ نا مُوسَى قَالَ: وَثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ، ثنا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا أَبُو بَكْرٍ، نا وَكِيعٌ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ، قَالَ: سَمِعْتُ عَطَاءً، يَقُولُ:" فِي الْهِرِّ يَلَغُ فِي الإِنَاءِ، قَالَ: يَغْسِلُهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ" .
حسن بن علی بیان کرتے ہیں: میں نے عطاء کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: انہوں نے بلیوں کے بارے میں یہ فرمایا ہے: ”جب وہ کسی برتن میں منہ ڈال دے تو آدمی اسے سات مرتبہ دھولے۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 203]
ترقیم العلمیہ: 199
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 203، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 344»
ترقیم العلمیہ : 200 ترقیم الرسالہ : -- 204
وَثنا أَبُو بَكْرٍ، نا غُنْدَرٌ، ثنا هِشَامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ:" يَغْسِلُهُ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلاثَةً" .
سعید بن مسیب فرماتے ہیں: ”آدمی اسے دو مرتبہ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) تین مرتبہ دھولے۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 204]
ترقیم العلمیہ: 200
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 204، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 345، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 346، 347، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 58، 60»
ترقیم العلمیہ : 201 ترقیم الرسالہ : -- 205
نا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا حَمَّادُ بْنُ الْحَسَنِ ، وبَكَّارُ بْنُ قُتَيْبَةَ ، قَالا: نا أَبُو عَاصِمٍ ، نا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" طَهُورُ الإِنَاءِ إِذَا وَلَغَ فِيهِ الْكَلْبُ يُغْسَلُ سَبْعَ مَرَّاتٍ، الأُولَى بِالتُّرَابِ وَالْهِرُّ مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ" . قُرَّةُ يَشُكُّ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: كَذَا رَوَاهُ أَبُو عَاصِمٍ مَرْفُوعًا. ورَوَاهُ غَيْرُهُ عَنْ قُرَّةَ وُلُوغُ الْكَلْبِ مَرْفُوعًا، وَوُلُوغُ الْهِرِّ مَوْقُوفًا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کسی برتن میں کوئی کتا منہ ڈال دے تو اسے پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے، اسے سات مرتبہ دھولیا جائے، اور پہلی مرتبہ اسے مٹی کے ذریعے صاف کیا جائے، اور بلی کے بارے میں حکم یہ ہے، اسے ایک مرتبہ یا دو مرتبہ دھولیا جائے۔“ یہ شک قرہ نامی راوی کو ہے۔ ابوبکر نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے: ابوعاصم نامی راوی نے اس روایت کو ”مرفوع“ حدیث کے طور پر نقل کیا ہے، جبکہ دیگر راویوں نے کتے کے بارے میں حکم کو ”مرفوع“ حدیث کے طور پر نقل کیا ہے اور بلی کے منہ ڈالنے کے حکم کو ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 205]
ترقیم العلمیہ: 201
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 172، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 279، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 90، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 95، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1294، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 573، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 63، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 71، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 91، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 363، 364، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 181، -206، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 997، 998، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7463»
ترقیم العلمیہ : 202 ترقیم الرسالہ : -- 206
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، نا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ ، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ ، قَالا: نا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نا قُرَّةُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي الْهِرِّ يَلَغُ فِي الإِنَاءِ، قَالَ:" اغْسِلْهُ مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ" . وَكَذَلِكَ رَوَاهُ أَيُّوبُ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ مَوْقُوفًا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بلی کے بارے میں یہ ارشاد فرماتے ہیں: ”جب وہ کسی برتن میں منہ ڈال دے تو تم اسے ایک مرتبہ دھولو (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) دو مرتبہ دھو لو۔“ ایوب نامی راوی نے بھی اسی طرح یہ روایت محمد بن سیرین کے حوالے سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کی ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 206]
ترقیم العلمیہ: 202
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 172، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 279، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 90، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 95، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1294، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 573، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 63، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 71، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 91، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 363، 364، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 181، -206، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 997، 998، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7463»
ترقیم العلمیہ : 203 ترقیم الرسالہ : -- 207
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا عَلانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، نا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ، نا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، أَخْبَرَنِي خَيْرُ بْنُ نُعَيْمٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ:" يُغْسَلُ الإِنَاءُ مِنَ الْهِرِّ، كَمَا يُغْسَلُ مِنَ الْكَلْبِ" . هَذَا مَوْقُوفٌ وَلا يُثْبَتُ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَيَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ فِي بَعْضِ أَحَادِيثِهِ اضْطِرَابٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ یہ ارشاد فرماتے ہیں: ”بلی کے منہ ڈالنے پر برتن کو دھو لیا جائے گا، بالکل اسی طرح جس طرح کتے کے منہ ڈالنے پر دھویا جاتا ہے۔“ یہ روایت ”موقوف“ ہے اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مستند طور پر ثابت نہیں ہے۔ یحییٰ بن ایوب نامی راوی کی بعض روایات میں اضطراب پایا جاتا ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 207]
ترقیم العلمیہ: 203
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 1194، 1195، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 207، 208، 209، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 54، 55»
ترقیم العلمیہ : 204 ترقیم الرسالہ : -- 208
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، نا رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ ، نا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ ، نا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يُغْسَلُ الإِنَاءُ مِنَ الْهِرِّ كَمَا يُغْسَلُ مِنَ الْكَلْبِ" . لا يُثْبَتُ هَذَا مَرْفُوعًا، وَالْمَحْفُوظُ مِنْ قَوْلِ أَبِي هُرَيْرَةَ وَاخْتُلِفَ عَنْهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلی کے منہ ڈالنے پر برتن کو اسی طرح دھویا جائے گا جیسے کتے کے منہ ڈالنے پر دھویا جاتا ہے۔“ شیخ (امام دارقطنی) فرماتے ہیں: یہ روایت ”مرفوع“ طور پر مستند نہیں ہے اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے قول کے طور پر زیادہ مستند ہے اور اس بارے میں بھی اختلاف کیا گیا ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 208]
ترقیم العلمیہ: 204
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 1194، 1195، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 207، 208، 209، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 54، 55»
ترقیم العلمیہ : 205 ترقیم الرسالہ : -- 209
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ ”موقوف“ روایت کے طور پر منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 209]
ترقیم العلمیہ: 205
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 1194، 1195، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 207، 208، 209، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 54، 55»