سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
22. بَابُ فَضْلِ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ
باب: حج اور عمرہ کی فضیلت کا بیان
ترقیم العلمیہ : 2693 ترقیم الرسالہ : -- 2730
ثنا ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، نا هَمَّامٌ، قَالَ: سَمِعْتُ عَطَاءً، يُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" لا يُمْسِكُ الْمُعْتَمِرُ عَنِ التَّلْبِيَةِ حَتَّى يَفْتَتِحَ الطَّوَافَ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: عمرہ کرنے والا شخص اس وقت تک تلبیہ پڑھتا رہے گا، جب تک طواف کا آغاز نہیں کر لیتا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2730]
ترقیم العلمیہ: 2693
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 9505، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2730»
ترقیم العلمیہ : 2694 ترقیم الرسالہ : -- 2731
ثنا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِيٍّ ، نا أَبُو إِسْمَاعِيلَ التِّرْمِذِيُّ ، نا الْحَسَنُ بْنُ سَوَّارٍ ، نا عُمَرُ بْنُ قَيْسٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيمَنْ تَمَتَّعَ بِالْعُمْرَةِ إِلَى الْحَجِّ، قَالَ:" يَطُوفُ بِالْبَيْتِ سَبْعًا، وَيَسْعَى بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ، فَإِذَا كَانَ يَوْمُ النَّحْرِ طَافَ بِالْبَيْتِ وَحْدَهُ، وَلا يَسْعَى بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اس شخص کے بارے میں نقل کرتے ہیں، جو شخص عمرے کو حج کے ساتھ ملا کر حج تمتع کرتا ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”جو شخص بیت اللہ کا سات مرتبہ طواف کرے گا، صفا و مروہ کے درمیان سعی کرے گا، جب قربانی کا دن ہو گا، تو وہ صرف بیت اللہ کا طواف کرے گا، اس وقت وہ صفا و مروہ کے درمیان سعی نہیں کرے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2731]
ترقیم العلمیہ: 2694
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2731 انفرد به المصنف من هذا الطريق»
ترقیم العلمیہ : 2695 ترقیم الرسالہ : -- 2732
ثنا أَبُو مُحَمَّدٍ يَحْيَى بْنُ صَاعِدٍ ، نا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، نا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَرْمَلَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ ، قَالَ:" حَجَّ عَلِيٌّ ، وَعُثْمَانُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، فَلَمَّا كَانَا بِبَعْضِ الطَّرِيقِ، نَهَى عُثْمَانُ عَنِ التَّمَتُّعِ بِالْعُمْرَةِ إِلَى الْحَجِّ، فَقِيلَ لِعَلِيٍّ، إِنَّهُ قَدْ نَهَى عَنِ التَّمَتُّعِ، فَقَالَ: إِذَا رَأَيْتُمُوهُ قَدِ ارْتَحَلَ فَارْتَحِلُوا، فَلَبَّى عَلِيٌّ وَأَصْحَابُهُ بِالْعُمْرَةِ، وَلَمْ يَنْهَهُمْ عُثْمَانُ، فَقَالَ عَلِيٌّ: أَلَمْ أُخْبَرْ أَنَّكَ تَنْهَى عَنِ التَّمَتُّعِ بِالْعُمْرَةِ؟، قَالَ: بَلَى، فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ: أَلَمْ تَسْمَعْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَمَتَّعَ؟، قَالَ: بَلَى .
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں: سیدنا علی اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ دونوں حج کے لیے آئے، راستے میں سیدنا عثمان نے تمتع کے طور پر عمرے کو حج کے ساتھ شامل کرنے سے منع کر دیا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو یہ بات بتائی گئی کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے حج تمتع سے منع کر دیا ہے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جب تم انہیں دیکھو کہ وہ روانہ ہو چکے ہیں، تو تم بھی روانہ ہو جاؤ۔“ پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں نے عمرے کا تلبیہ پڑھنا شروع کیا، لیکن سیدنا عثمان نے ان حضرات کو منع نہیں کیا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”مجھے پتا چلا ہے، آپ نے عمرے کو تمتع کے طور پر ساتھ ملانے سے منع کر دیا ہے۔“ تو انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں!“ تو سیدنا علی نے ان سے فرمایا: ”کیا آپ نے یہ بات نہیں سنی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے تمتع کیا ہے؟“ تو انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2732]
ترقیم العلمیہ: 2695
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1563، 1569، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1223،ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 690، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1741، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2724، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2732، 2733، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 409»
ترقیم العلمیہ : 2696 ترقیم الرسالہ : -- 2733
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نا عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ ، نا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، قَالَ: حَجَّ عُثْمَانُ، حَتَّى إِذَا كَانَ بِبَعْضِ الطَّرِيقِ أُخْبِرَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ " أَنَّ عُثْمَانَ نَهَى أَصْحَابَهُ عَنِ التَّمَتُّعِ بِالْعُمْرَةِ إِلَى الْحَجِّ، فَقَالَ عَلِيٌّ لأَصْحَابِهِ: إِذَا ارْتَحَلَ عُثْمَانُ فَارْتَحِلُوا، قَالَ: فَأَهَلَّ وَأَصْحَابُهُ بِعُمْرَةٍ، فَلَمْ يُكَلِّمْهُمْ عُثْمَانُ، فَقَالَ لَهُ: أَلَمْ أُخْبَرْ عَنْكَ أَنَّكَ نَهَيْتَ أَصْحَابَكَ عَنِ التَّمَتُّعِ بِالْعُمْرَةِ، يَعْنِي إِلَى الْحَجِّ، أَلَمْ تَسْمَعْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَمَتَّعَ؟، قَالَ: بَلَى . قَالَ سَعِيدٌ: فَلا أَدْرِي مَا أَجَابَهُ عُثْمَانُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا.
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ حج کے لیے گئے، راستے میں سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کو یہ بات بتائی گئی کہ سیدنا عثمان نے اپنے ساتھیوں کو عمرے کو حج کے ساتھ ملانے سے، یعنی حج تمتع کرنے سے منع کر دیا ہے، تو سیدنا علی نے اپنے ساتھیوں سے کہا: ”جب سیدنا عثمان روانہ ہوں گے، تو تم بھی روانہ ہو جانا۔“ راوی بیان کرتے ہیں: پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں نے عمرے کا احرام باندھا، تو سیدنا عثمان نے ان حضرات کو کچھ نہیں کہا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے سیدنا عثمان سے کہا: ”مجھے آپ کے بارے میں یہ بات بتائی گئی ہے، آپ نے اپنے ساتھیوں کو عمرے کو حج کے ساتھ ملانے سے، یعنی حج تمتع سے منع کر دیا ہے، کیا آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نہیں سنی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حج تمتع کیا ہے؟“ تو سیدنا عثمان نے جواب دیا: ”جی ہاں۔“ سعید بیان کرتے ہیں: مجھے نہیں معلوم کہ سیدنا عثمان نے انہیں کیا جواب دیا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2733]
ترقیم العلمیہ: 2696
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1563، 1569، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1223،ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 690، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1741، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2724، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2732، 2733، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 409»
ترقیم العلمیہ : 2697 ترقیم الرسالہ : -- 2734
ثنا أَبُو مُحَمَّدُ بْنُ صَاعِدٍ ، إِمْلاءً، نا الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ الْمَرْوَزِيُّ بِمَكَّةَ، نا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَبَّيْكَ بِحَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ مَعًا" . قَالَ يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ: وَحَدَّثَنَاهُ حُمَيْدٌ، عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَبَّيْكَ بِحَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ مَعًا". قَالَ لَنَا ابْنُ صَاعِدٍ: هَذَا الْحَدِيثُ كَتَبَهُ مَعَنَا مِرْبَعٌ وَأَصْحَابُهُ، ثُمَّ قَدِمُوا فَكَانَ فِي فَوَائِدِهِمْ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ پڑھا تھا: ”میں حج اور عمرہ ایک ساتھ کرنے کے لیے حاضر ہوں۔“ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2734]
ترقیم العلمیہ: 2697
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1089، 1546، 1547، 1548، 1551، 1714، 1715، 2951، 2986، 4353، 5553، 5554، 5558، 5564، 5565، 7399، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 690، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2618، 2619، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 2743، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1742، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 468، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 546، 821، 1494، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2917، 2968، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 1225، 1226، 1227، 1249، 1250، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2734، 4761، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 5091، 5242»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم العلمیہ : 2698 ترقیم الرسالہ : -- 2735
ثنا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، نا أَزْهَرُ بْنُ جَمِيلٍ ، نا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ:" إِنَّمَا جَمَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ، لأَنَّهُ عَلِمَ أَنَّهُ لَيْسَ بِحَاجٍّ بَعْدَهَا" .
عبداللہ بن ابوقتادہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حج اور عمرے کو اکٹھا کر دیا تھا، آپ اس بات سے واقف تھے کہ آپ اس کے بعد حج نہیں کریں گے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2735]
ترقیم العلمیہ: 2698
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1743، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2735، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 3344، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 3608»
23. مَا جَاءَ فِي شُرْبِ مَاءِ زَمْزَمَ
باب: زمزم سے پانی پینے کا بیان
ترقیم العلمیہ : 2699 ترقیم الرسالہ : -- 2736
ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارِ بْنِ الرَّيَّانِ ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا أَبُو زِيَادٍ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الأَسْوَدِ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ ، فَقَالَ لَهُ: مِنْ أَيْنَ جِئْتَ؟ فَقَالَ شَرِبْتُ: مِنْ زَمْزَمَ، فَقَالَ لَهُ ابْنُ عَبَّاسٍ: أَشَرِبْتَ مِنْهَا كَمَا يَنْبَغِي؟ قَالَ: وَكَيْفَ ذَاكَ يَا ابْنَ عَبَّاسٍ؟ قَالَ: إِذَا شَرِبْتَ مِنْهَا فَاسْتَقْبِلِ الْقِبْلَةَ وَاذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ، وَتَنَفَّسَ ثَلاثًا وَتَضَلَّعْ مِنْهَا، فَإِذَا فَرَغْتَ فَاحْمَدِ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ، فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " آيَةٌ بَيْنَنَا وَبَيْنَ الْمُنَافِقِينَ أَنَّهُمْ لا يَتَضَلَّعُونَ مِنْ زَمْزَمَ" .
عبداللہ بن ابوملیکہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص سیدنا عبداللہ بن عباس کی خدمت میں حاضر ہوا اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے اس سے دریافت کیا: ”تم کہاں سے آئے ہو؟“ اس نے جواب دیا: ”میں آب زم زم پی کر آ رہا ہوں۔“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے اس سے دریافت کیا: ”کیا تم نے اسے اسی طرح پیا ہے، جیسے پینا چاہیے تھا؟“ اس نے دریافت کیا: ”اے سیدنا ابن عباس! وہ کیسے (پیا جاتا ہے)؟“ تو سیدنا عبداللہ بن عباس نے فرمایا: ”جب تم اسے پینا ہو، تو قبلہ کی طرف رخ کرو اور اللہ کا نام لو، اور پھر تین سانسوں میں پیو اور زیادہ مقدار میں پیو، جب تم اسے پی لے لو، تو اللہ کی حمد بیان کرو، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ہمارے اور منافقین کے درمیان بنیادی فرق ہے، وہ (منافقین) زم زم زیادہ مقدار میں نہیں پیتے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2736]
ترقیم العلمیہ: 2699
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 94، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1744، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 3061، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 9758، 9759، 9760، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2736، 2737، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 9110، 9111، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 24653، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 10763، 11246»
ترقیم العلمیہ : 2700 ترقیم الرسالہ : -- 2737
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا أحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ ، نا محَمَّدٌ ، نا إسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الأَسْوَدِ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، نَحْوَهُ. عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2737]
ترقیم العلمیہ: 2700
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 94، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1744، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 3061، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 9758، 9759، 9760، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2736، 2737، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 9110، 9111، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 24653، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 10763، 11246»
ترقیم العلمیہ : 2701 ترقیم الرسالہ : -- 2738
نا نا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا عَبَّاسٌ التَّرْقُفِيُّ ، نا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْعَدَنِيُّ ، حَدَّثَنِي الْحَكَمُ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: كَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ إِذَا شَرِبَ مِنْ زَمْزَمَ، قَالَ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ عِلْمًا نَافِعًا وَرِزْقًا وَاسِعًا وَشِفَاءً مِنْ كُلِّ دَاءٍ" .
عکرمہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما جب آب زم زم پیتے تھے، تو یہ دعا مانگتے تھے: ”اے اللہ! میں تجھ سے ایسے علم کا سوال کرتا ہوں، جو نفع دے، ایسے رزق کا سوال کرتا ہوں، جو وسعت والا ہو اور ہر بیماری سے شفا کا سوال کرتا ہوں۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2738]
ترقیم العلمیہ: 2701
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1745، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2738، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 9112»
ترقیم العلمیہ : 2702 ترقیم الرسالہ : -- 2739
ثنا عُمَرُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ هِشَامِ بْنِ عِيسَى الْمَرْوَزِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حَبِيبٍ الْجَارُودِيُّ ، نا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَاءُ زَمْزَمَ لِمَا شَرِبَ لَهُ، إِنْ شَرِبْتَهُ تَسْتَشْفِي بِهِ شَفَاكَ اللَّهُ، وَإِنْ شَرِبْتَهُ لِشِبَعِكَ أَشْبَعَكَ اللَّهُ بِهِ، وَإِنْ شَرِبْتَهُ لِيَقْطَعَ ظَمَأَكَ قَطَعَهُ اللَّهُ، وَهِيَ هَزَمَةُ جِبْرِيلَ وَسُقْيَا اللَّهِ إِسْمَاعِيلَ" .
مجاہد سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جب آب زم زم کو پی لیا جائے، تو اگر تم نے اسے اس لیے پی لیا ہوتا کہ تم اس کے ذریعے شفا حاصل کرو، تو اللہ تمہیں شفا نصیب کرے گا، اگر اسے اس لیے پیا ہوتا کہ تمہارا پیٹ بھر جائے، تو اللہ تمہیں سیر کر دے گا اور اگر اس لیے پیا ہوتا کہ پیاس ختم ہو جائے، تو اللہ اسے بھی ختم کرے گا، یہ جبرائیل علیہ السلام کی ٹھوکر کا نتیجہ ہے اور اس کے ذریعے اللہ نے سیدنا اسماعیل کو سیراب کیا تھا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2739]
ترقیم العلمیہ: 2702
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1745، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2739، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 9123، 9124، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 24189»
«قال الذھبي: هذا الإسناد باطل، لسان الميزان: (6 / 78)»
«قال الذھبي: هذا الإسناد باطل، لسان الميزان: (6 / 78)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف