سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ
حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
ترقیم العلمیہ : 3386/1 ترقیم الرسالہ : -- 3436
كَتَبَ إِلَيْنَا أَحْمَدُ بْنُ عُمَيْرِ بْنِ يُوسُفَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ هِشَامٍ الْبَعْلَبَكِّيُّ ، نَا سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ الْوَاسِطِيُّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،" سُئِلَ عَنِ اللُّقَطَةِ تُوجَدُ فِي الأَرْضِ الْمَسْكُونَةِ وَالسَّبِيلِ الْمِيتَاءِ، فَقَالَ: عَرِّفْهَا سَنَةً فَإِنْ جَاءَ صَاحِبُهَا وَإِلا فَهِيَ لَكَ، وَسُئِلَ عَنِ اللُّقَطَةِ تُوجَدُ فِي أَرْضِ الْعَدُوِّ، فَقَالَ: فِيهَا وَفِي الرِّكَازِ الْخُمُسُ، قَالَ: وَسُئِلَ عَنْ ضَالَّةِ الْغَنَمِ، فَقَالَ: إِنَّهَا هِيَ لَكَ أَوْ لأَخِيكَ أَوْ لِلذِّئْبِ، قَالَ: وَسُئِلَ عَنْ ضَالَّةِ الإِبِلِ، فَقَالَ: دَعْهَا فَإِنَّ مَعَهَا حِذَاؤُهَا وَسِقَاؤُهَا، تَرِدُ الْمَاءَ وَتَأْكُلُ مِنَ الشَّجَرِ، قَالَ: وَسُئِلَ عَنْ حَرِيسَةِ الْجَبَلِ، قَالَ: يُضْرَبُ ضَرَبَاتٍ وَيُضَعَّفُ عَلَيْهِ الْغُرْمُ، وَقَالَ: إِذَا كَانَ مِنَ الْمِرَاحِ فَبَلَغَ ثَمَنَ الْمِجَنِّ وَهُوَ الدِّينَارُ فَفِيهِ الْقَطْعُ، فَإِذَا كَانَ دُونَ ذَلِكَ ضُرِبَ ضَرَبَاتٍ وَأُضْعِفَ عَلَيْهِ الْغُرْمُ، وَسُئِلَ عَنِ الثَّمَرِ فِي أَكْمَامِهَا، قَالَ: يُضْرَبُ ضَرَبَاتٍ وَيُضَعَّفُ عَلَيْهِ الْغُرْمُ، قَالَ: فَإِذَا كَانَ مِنَ الْجَرِينِ فَبَلَغَ ثَمَنَ الْمِجَنِّ وَهُوَ الدِّينَارُ فَفِيهِ الْقَطْعُ، فَإِذَا كَانَ دُونَ ذَلِكَ ضُرِبَ ضَرَبَاتٍ وَأُضْعِفَ عَلَيْهِ الْغُرْمُ" .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسی چیز کے بارے میں دریافت کیا گیا، جو کسی رہائشی جگہ یا عام گزرگاہ سے ملتی ہے، تو آپ نے فرمایا: ”تم ایک سال تک اس کا اعلان کرتے رہو، اگر اس کا مالک آ جائے، تو ٹھیک ہے، ورنہ وہ تمہاری ہو گی۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس چیز کے بارے میں دریافت کیا گیا، جو دشمن کی سرزمین سے ملتی ہے، تو آپ نے فرمایا: ”اس میں اور رکاز میں سے پانچویں حصے کی (بیت المال) کو ادائیگی لازم ہے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے گمشدہ بکری کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپ نے فرمایا: ”تم اسے پکڑو، کیونکہ وہ یا تو تمہیں ملے گی، یا تمہارے کسی بھائی کو مل جائے گی، یا پھر بھیڑیے کو ملے گی۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے گمشدہ اونٹ کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے چھوڑ دو، اس کے پاؤں اور اس کا پیٹ اس کے ساتھ ہیں، وہ خود ہی پانی تک پہنچ جائے گا اور درخت (کے پتے) کھا لے گا۔“ (راوی کہتے ہیں) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پہاڑ سے چوری کرنے والے کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپ نے فرمایا: ”اس کی اچھی طرح پٹائی کی جائے اور اس سے دگنا تاوان لیا جائے۔“ اگر مویشیوں کی حفاظت کی جگہ سے جانور چرایا گیا ہے اور اس کی قیمت ڈھال کی قیمت جتنی یعنی ایک دینار ہو، تو اس میں ہاتھ کاٹا جائے گا، آپ سے شگوفے میں سے پھل چوری کرنے کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپ نے فرمایا: ”اسی چور کی پٹائی کی جائے گی اور اس سے دگنا تاوان وصول کیا جائے گا۔“ آپ نے فرمایا: ”اگر کھجوریں خشک کرنے کی جگہ سے چوری کی جائیں، اور چوری شدہ سامان کی قیمت ڈھال جتنی ہو، تو اس میں ہاتھ کاٹا جائے گا اور اگر اس سے کم ہو، تو (چور کی) پٹائی کی جائے گی اور اس سے دگنا تاوان وصول کیا جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3436]
ترقیم العلمیہ: 3386/1
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 727، 893، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2327، 2328، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2387، 8243، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4961، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1710، 4390، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1289، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2596، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3421، 3422، 3428، 3429، 3430، 3431، 3436، 4567، 4570، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 6797، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 608، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 10871، 20678»
«وله شواهد من حديث زيد بن خالد الجهني، فأما حديث زيد بن خالد الجهني، أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 91، 2372، 2427، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1722»
«وله شواهد من حديث زيد بن خالد الجهني، فأما حديث زيد بن خالد الجهني، أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 91، 2372، 2427، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1722»
ترقیم العلمیہ : 3387 ترقیم الرسالہ : -- 3437
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ الْمُقْرِئُ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِشْكَابَ ، نَا أَبُو عَتَّابٍ الدَّلالُ ، نَا مُخْتَارُ بْنُ نَافِعٍ ، نَا أَبُو حَيَّانَ التَّيْمِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلامُ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" قَطَعَ فِي بَيْضَةٍ مِنْ حَدِيدٍ قِيمَتُهَا إِحْدَى وَعِشْرُونَ دِرْهَمًا" .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوہے کے ایک خود (کی چوری) پر ہاتھ کٹوا دیا تھا، جس کی قیمت اکیس درہم تھی۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3437]
ترقیم العلمیہ: 3387
تخریج الحدیث: «منقطع، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 8233، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 17285، 17286، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3437، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 807، 808، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 18975، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 28671»
«قال ابن عبدالبر: هي منقطعة وأحسنها حديث علي، الاستذكار الجامع لمذاهب فقهاء الأمصار وعلماء الأقطار فيما تضمنه الموطأ من معاني الرأي والآثار: (24 / 150)»
«قال ابن عبدالبر: هي منقطعة وأحسنها حديث علي، الاستذكار الجامع لمذاهب فقهاء الأمصار وعلماء الأقطار فيما تضمنه الموطأ من معاني الرأي والآثار: (24 / 150)»
الحكم على الحديث:
منقطع
ترقیم العلمیہ : 3388 ترقیم الرسالہ : -- 3438
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا عِيسَى بْنُ أَبِي عِمْرَانَ الرَّمْلِيُّ ، نَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، نَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ تَطَبَّبَ وَلَمْ يُعْلَمْ مِنْهُ الطِّبُّ قَبْلَ ذَلِكَ، فَهُوَ ضَامِنٌ" .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص کسی کا علاج کرے اور وہ معالج نہ ہو (اور اس کے علاج کی وجہ سے مریض کو نقصان ہو)، تو وہ شخص تاوان ادا کرے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3438]
ترقیم العلمیہ: 3388
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 7579، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4834، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 7005، 7006، 7039، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4586، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 3466، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 16626، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3438، 3439، 4497، 4498، 4499»
«قال الشيخ زبير على زئي: إسناده ضعيف , نسائي (4834) ابن ماجه (3466)، ابن جريج مدلس وعنعن»
«قال الشيخ زبير على زئي: إسناده ضعيف , نسائي (4834) ابن ماجه (3466)، ابن جريج مدلس وعنعن»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 3389 ترقیم الرسالہ : -- 3439
نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرِ بْنِ مَطَرٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَهْمٍ ، نَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، نَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ تَطَبَّبَ وَلَمْ يَكُنْ بِالطِّبِّ مَعْرُوفًا فَأَصَابَ نَفْسًا فَمَا دُونَهَا فَهُوَ ضَامِنٌ" ، لَمْ يُسْنِدْهُ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ غَيْرُ الْوَلِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ، وَغَيْرُهُ يَرْوِيهِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، مُرْسَلا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص کسی کا علاج کرے اور وہ معالج نہ ہو (اور اس کے علاج کی وجہ سے مریض کو) جانی یا اس سے کم نقصان ہو، تو وہ شخص تاوان ادا کرے گا۔“ یہی روایت ایک اور سند کے حوالے سے، مرسل، روایت کے طور پر منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3439]
ترقیم العلمیہ: 3389
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 7579، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4834، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 7005، 7006، 7039، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4586، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 3466، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 16626، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3438، 3439، 4497، 4498، 4499»
«قال الشيخ زبير على زئي: إسناده ضعيف , نسائي (4834) ابن ماجه (3466)، ابن جريج مدلس وعنعن»
«قال الشيخ زبير على زئي: إسناده ضعيف , نسائي (4834) ابن ماجه (3466)، ابن جريج مدلس وعنعن»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 3390 ترقیم الرسالہ : -- 3440
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا أَبُو مَعْمَرٍ الْقَطِيعِيُّ ، نَا هِشَامٌ ، وَحَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنِ الْبَرَاءِ ، قَالَ: لَقِيتُ خَالِي فَقُلْتُ: أَيْنَ تُرِيدُ؟، قَالَ:" بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةَ أَبِيهِ، فَأَمَرَنِي أَنْ أَضْرِبَ عُنُقَهُ" ، زَادَ حَفْصٌ:" وَآتِيهِ بِرَأْسِهِ".
سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میری اپنے ماموں سے ملاقات ہوئی، میں نے دریافت کیا: ”آپ کہاں جا رہے ہیں؟“ انہوں نے فرمایا: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ایک ایسے شخص کی طرف بھیجا ہے، جس نے اپنے باپ کی بیوی کے ساتھ شادی کر لی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ ہدایت کی ہے کہ میں اس کی گردن اڑا دوں۔“ حفص نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”میں اس کا سر لے کر نبی کی خدمت میں آؤں۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3440]
ترقیم العلمیہ: 3390
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 738، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4112، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2792، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 3333، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4456، 4457، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1362، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2285، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2607، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3440، 3441، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 18855، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 29469»
«قال ابن حجر: في سنده اختلاف كثير، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (12 / 119)»
«قال ابن حجر: في سنده اختلاف كثير، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (12 / 119)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 3391 ترقیم الرسالہ : -- 3441
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثنا أَبُو مَعْمَرٍ ، نَا صَالِحُ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنْ أَبِي الْجَهْمِ ، عَنِ الْبَرَاءِ ، قَالَ:" بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةَ أَبِيهِ أَنْ يَضْرِبَ عُنُقَهُ" .
سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو ایک ایسے فرد کی طرف بھیجا، جس نے اپنے باپ کی بیوی کے ساتھ شادی کر لی تھی، تاکہ اس شخص کی گردن اڑا دی جائے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3441]
ترقیم العلمیہ: 3391
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 738، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4112، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2792، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 3333، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4456، 4457، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1362، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2285، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2607، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3440، 3441، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 18855، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 29469»
«قال ابن حجر: في سنده اختلاف كثير، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (12 / 119)»
«قال ابن حجر: في سنده اختلاف كثير، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (12 / 119)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 3392 ترقیم الرسالہ : -- 3442
نَا أَبُو صَالِحٍ الأَصْبَهَانِيُّ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الصَّامِتِ ابْنَ عَمِّ أَبِي هُرَيْرَةَ أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ:" جَاءَ الأَسْلَمِيُّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَشَهِدَ عَلَى نَفْسِهِ أَنَّهُ أَصَابَ امْرَأَةً حَرَامًا أَرْبَعَ مَرَّاتٍ، كُلَّ ذَلِكَ يُعْرِضُ عَنْهُ، فَأَقْبَلَ فِي الْخَامِسَةِ، فَقَالَ كَلِمَةً: أَنِكْتَهَا؟، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: حَتَّى غَابَ ذَلِكَ مِنْهَا كَمَا يَغِيبُ الْمِرْوَدُ فِي الْمُكْحُلَةِ، وَالرِّشَاءُ فِي الْبِئْرِ؟، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: هَلْ تَدْرِي مَا الزِّنَى؟، قَالَ: نَعَمْ أَتَيْتُ مِنْهَا حَرَامًا مَا يَأْتِي الرَّجُلُ مِنَ امْرَأَتِهِ حَلالا، قَالَ: فَمَا تُرِيدُ بِهَذَا الْقَوْلِ؟، قَالَ: أُرِيدُ أَنْ تُطَهِّرَنِي، فَأَمَرَ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرُجِمَ، فَسَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلَيْنِ مِنْ أَصْحَابِهِ، يَقُولُ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ: انْظُرْ إِلَى هَذَا الَّذِي سَتَرَ اللَّهُ عَلَيْهِ وَلَمْ تَدَعْهُ نَفْسُهُ حَتَّى رُجِمَ رَجْمَ الْكِلابِ، فَسَكَتَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ سَارَ سَاعَةً حَتَّى مَرَّ بِجِيفَةِ حِمَارٍ شَائِلٍ بِرِجْلِهِ، فَقَالَ: أَيْنَ فُلانٌ وَفُلانٌ، قَالا: نَحْنُ ذَانِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: انْزِلا فَكُلا مِنْ جِيفَةِ هَذَا الْحِمَارِ، قَالا: يَا نَبِيَّ اللَّهِ غَفَرَ اللَّهُ لَكَ، مَنْ يَأْكُلُ مِنْ هَذَا؟، قَالَ: مَا نِلْتُمَا مِنْ عِرْضِ أَخِيكُمَا آنِفًا أَشَدُّ مِنْ أَكْلِ الْمَيْتَةِ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّهُ الآنَ لَفِي أَنْهَارِ الْجَنَّةِ يَنْغَمِسُ فِيهَا" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اسلم قبیلے سے تعلق رکھنے والا شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے چار مرتبہ اپنے بارے میں یہ گواہی دی کہ اس نے ایک عورت کے ساتھ ناجائز تعلق قائم کیا ہے، ہر مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منہ پھیر لیا، جب وہ پانچویں مرتبہ آیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا تم نے اس کے ساتھ صحبت کی ہے؟“ اس نے عرض کی: ”جی ہاں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”(اس طرح سے کہ) تمہاری شرمگاہ اس کی شرمگاہ میں یوں داخل ہو گئی، جیسے سلائی سرمہ دانی کے اندر چلی جاتی ہے، یا ڈول کنویں کے اندر چلا جاتا ہے؟“ اس نے عرض کی: ”جی ہاں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا تم جانتے ہو زنا کسے کہتے ہیں؟“ اس نے جواب دیا: ”جی ہاں، میں نے اس عورت کے ساتھ حرام طریقے سے وہ عمل کیا ہے، جو کوئی شخص اپنی بیوی کے ساتھ حلال طور پر کرتا ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”تم اس بات کے ذریعے کیا چاہتے ہو؟“ اس نے جواب دیا: ”میں یہ چاہتا ہوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے پاک کر دیں۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت اسے سنگسار کر دیا گیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب میں دو آدمیوں کو گفتگو کرتے ہوئے سنا، ان میں سے ایک نے دوسرے سے یہ کہا: ”بھلا اس شخص کو دیکھو، اللہ نے اس کا پردہ رکھا، لیکن اس نے خود اسے نہیں رہنے دیا اور اسے کتے کی طرح سنگسار کر دیا گیا۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے، کچھ دیر کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک مردار گدھے کے پاس سے ہوا، جس کی ایک ٹانگ اوپر کی طرف اٹھی ہوئی تھی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”فلاں اور فلاں کہاں ہیں؟“ ان دونوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! ہم یہاں ہیں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم دونوں یہاں اترو، تم دونوں نے اس مردار گدھے میں سے اپنے حصے کا گوشت لینا ہے۔“ ان دونوں نے عرض کی: ”اے اللہ کی نبی! اللہ آپ کی مغفرت کرے، اس کا گوشت کون کھائے گا؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے ابھی تھوڑی دیر پہلے اپنے بھائی کی عزت پر جو حملہ کیا ہے، وہ مردار کھانے سے زیادہ شدید ہے، اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، وہ شخص اس وقت جنت کی نہروں میں ڈبکیاں لگا رہا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3442]
ترقیم العلمیہ: 3392
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 5271، 6815، 6825، 7167، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1691، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4399، 4400، 4439، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 8174، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4428، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1428، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2554، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3442، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7965،وأخرجه ابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 29363»
ترقیم العلمیہ : 3393 ترقیم الرسالہ : -- 3443
نَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ شَيْبَةَ ، حَدَّثَنِي مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ ، نَا أَبُو أُوَيْسٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُوَيْسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ ، عَنْ عَمِّهِ وَكَانَ قَدْ شَهِدَ بَدْرًا، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا زَنَتِ الأَمَةُ فَاجْلِدُوهَا، ثُمَّ إِذَا زَنَتِ الأَمَةُ فَاجْلِدُوهَا، ثُمَّ إِذَا زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا، ثُمَّ بِيعُوهَا وَلَوْ بِضَفِيرٍ" .
عباد بن تمیم اپنے چچا، جو غزوہ بدر میں شریک ہوئے ہیں، کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب کوئی کنیز زنا کا ارتکاب کرے، تو اسے کوڑے مارو، اگر وہ دوبارہ زنا کا ارتکاب کرے، تو اسے کوڑے مارو، اگر وہ پھر اس کا ارتکاب کرے، تو اسے کوڑے مارو، اور پھر اسے فروخت کرو، خواہ ایک رسی (کے عوض میں فروخت کرو)۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3443]
ترقیم العلمیہ: 3393
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 330، 331، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 7200، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3443، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 37244، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 4841»
ترقیم العلمیہ : 3394 ترقیم الرسالہ : -- 3444
نَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ الْجُنَيْدِ ، قَالا: نَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى الْقَطَّانُ ، نَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ نُضَيْلَةَ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ ، قَالَ:" ضَرَبَتِ امْرَأَةٌ ضَرَّتَهَا بِعَمُودِ الْفُسْطَاطِ وَهِيَ حُبْلَى فَقَتَلَتْهَا، قَالَ: وَإِحْدَاهُمَا لِحْيَانِيَّةٌ، قَالَ: فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دِيَةَ الْمَقْتُولَةِ عَلَى عَصَبَةِ الْقَاتِلَةِ، وَغُرَّةً لَمَا فِي بَطْنِهَا، قَالَ: فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ عَصَبَةِ الْقَاتِلَةِ: أَنَغْرَمُ دِيَةَ مَنْ لا أَكَلَ، وَلا شَرِبَ، وَلا اسْتَهَلَّ فَمِثْلُ ذَلِكَ بَطَلَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَسَجْعٌ كَسَجْعِ الأَعْرَابِ، وَجَعَلَ عَلَيْهِمَا الدِّيَةَ" .
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک عورت نے اپنی سوکن کو خیمہ کی لکڑی کے ذریعے ضرب لگائی، وہ دوسری عورت حاملہ تھی، راوی بیان کرتے ہیں: ان دونوں میں سے ایک عورت کا تعلق بنو لحیان سے تھا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مقتول عورت کی دیت کی ادائیگی قاتل عورت کے خاندان پر عائد کی اور اس مقتول کے پیٹ میں موجود بچے کے تاوان کی ادائیگی کا حکم دیا، تو قاتل عورت کے خاندان میں سے ایک شخص بولا: ”کیا ہم اس بچے کا تاوان ادا کریں؟ جس نے کچھ کھایا نہیں، کچھ پیا نہیں، جو رویا نہیں (یعنی پیدا نہیں ہوا)، اس طرح کا خون رائیگاں جاتا ہے۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم دیہاتیوں کی طرح مقفع و مسجع گفتگو کر رہے ہو؟“ راوی کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر دیت کی ادائیگی لازم قرار دی۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3444]
ترقیم العلمیہ: 3394
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 6905، 6906، 6908 م، 7317، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1682، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4825، 4826، 4827، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4568، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1411، 1366 م، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 668، 2425، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2633، 2640،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3444، 3445، 3446، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 18423، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 27836»
ترقیم العلمیہ : 3395 ترقیم الرسالہ : -- 3445
نَا ابْنُ صَاعِدٍ ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ نُضَيْلَةَ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ،" أَنَّ امْرَأَتَيْنِ ضَرَبَتْ إِحْدَاهُمَا الأُخْرَى بِعَمُودِ فُسْطَاطٍ فَقَتَلَتْهَا، فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالدِّيَةِ عَلَى عَصَبَةِ الْقَاتِلَةِ وَفِيمَا فِي بَطْنِهَا غُرَّةً، فَقَالَ الأَعْرَابِيُّ: أَنَدِي مَنْ لا أَكَلَ، وَلا شَرِبَ، وَلا صَاحَ، وَاسْتَهَلَّ؟ فَمِثْلُ ذَلِكَ بَطَلَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَسَجْعٌ كَسَجْعِ الأَعْرَابِ، وَقَضَى فِيمَا فِي بَطْنِهَا غُرَّةً" .
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: دو عورتیں تھیں، ان میں سے ایک نے دوسری کو خیمہ کی لکڑی مار کر قتل کر دیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس مقتول عورت کی دیت کی ادائیگی، قاتل عورت کے خاندان پر عائد کی اور اس مقتول عورت کے پیٹ میں موجود بچے کے تاوان کی ادائیگی کا حکم دیا، تو ایک دیہاتی بولا: ”کیا میں اس کا تاوان ادا کروں؟ جس نے کچھ کھایا پیا نہیں، وہ چیخ مار کر رویا نہیں، اس طرح کا خون رائیگاں جاتا ہے۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم دیہاتیوں کی طرح مقفع مسجع گفتگو کر رہے ہو۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کے پیٹ میں موجود بچے کے تاوان کی ادائیگی کو لازم قرار دیا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3445]
ترقیم العلمیہ: 3395
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 6905، 6906، 6908 م، 7317، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1682، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4825، 4826، 4827، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4568، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1411، 1366 م، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 668، 2425، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2633، 2640،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3444، 3445، 3446، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 18423، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 27836»