سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ
حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
ترقیم العلمیہ : 3349 ترقیم الرسالہ : -- 3396
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّاغَانِيُّ ، نَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ ، وَأَبُو صَالِحٍ ، قَالا: نَا مُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ أَخِيهِ مِسْوَرِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا غُرْمَ عَلَى السَّارِقِ بَعْدَ قَطْعِ يَمِينِهِ" .
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب چور پر حد جاری کر دی جائے، تو اب وہ (چوری شدہ سامان) کا تاوان ادا کرنے کا پابند نہیں ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3396]
ترقیم العلمیہ: 3349
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه النسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4989، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 7435، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 17376، 17377، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3395، 3396، 3397، 3398، 3399، 3400»
«قال الدارقطني: ولا يصح أيضا وهو مضطرب غير ثابت، العلل الواردة في الأحاديث النبوية: (4 / 294)»
«قال الدارقطني: ولا يصح أيضا وهو مضطرب غير ثابت، العلل الواردة في الأحاديث النبوية: (4 / 294)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 3350 ترقیم الرسالہ : -- 3397
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ الْبَزَّازُ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالا: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجُوَيْهِ ، نَا عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ دَاوُدَ ، نَا الْمُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ أَخِيهِ الْمِسْوَرِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لا يُغَرَّمُ السَّارِقُ إِذَا أُقِيمَ عَلَيْهِ الْحَدُّ" ،.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب چور پر حد جاری کر دی جائے، تو اب وہ (چوری شدہ سامان) کا تاوان ادا کرنے کا پابند نہیں ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3397]
ترقیم العلمیہ: 3350
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه النسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4989، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 7435، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 17376، 17377، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3395، 3396، 3397، 3398، 3399، 3400»
«قال الدارقطني: ولا يصح أيضا وهو مضطرب غير ثابت، العلل الواردة في الأحاديث النبوية: (4 / 294)»
«قال الدارقطني: ولا يصح أيضا وهو مضطرب غير ثابت، العلل الواردة في الأحاديث النبوية: (4 / 294)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 3351 ترقیم الرسالہ : -- 3398
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا الرَّمَادِيُّ ، نَا أَبُو صَالِحٍ الْحَرَّانِيُّ عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ دَاوُدَ ، نَا مُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، قِصَّةَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ فِي السَّارِقِ. قَالَ أَبُو صَالِحٍ: قُلْتُ لِلْمُفَضَّلِ بْنِ فَضَالَةَ: يَا أَبَا مُعَاوِيَةَ إِنَّمَا هُوَ سَعْدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، فَقَالَ: هَكَذَا حَدَّثَنِي، أَوْ، قَالَ: فِي كِتَابِي. سَعِيدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ مَجْهُولٌ، وَالْمِسْوَرُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ لَمْ يُدْرِكْ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ، وَإِنْ صَحَّ إِسْنَادُهُ كَانَ مُرْسَلا، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
یہی روایت بعض دیگر اسناد کے حوالے سے سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، جس میں ایک راوی کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے اور اسے مجہول قرار دیا گیا ہے اور اس احتمال کی نشاندہی کی گئی ہے کہ یہ روایت مرسل ہو سکتی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3398]
ترقیم العلمیہ: 3351
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه النسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4989، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 7435، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 17376، 17377، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3395، 3396، 3397، 3398، 3399، 3400»
«قال الدارقطني: ولا يصح أيضا وهو مضطرب غير ثابت، العلل الواردة في الأحاديث النبوية: (4 / 294)»
«قال الدارقطني: ولا يصح أيضا وهو مضطرب غير ثابت، العلل الواردة في الأحاديث النبوية: (4 / 294)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 3352 ترقیم الرسالہ : -- 3399
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا أَبُو مُحَمَّدٍ جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْخَنْدَقِيُّ ، نَا خَالِدُ بْنُ خِدَاشٍ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ الْفُرَاتِ ، عَنِ الْمُفَضَّلِ بْنِ فَضَالَةَ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، قَالَ:" أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِسَارِقٍ فَأَمَرَ بِقَطْعِهِ، قَالَ: لا غُرْمَ عَلَيْهِ" ، هَذَا وَهْمٌ مِنْ وُجُوهٍ عِدَّةٍ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک چور کو لایا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا اور فرمایا: ”یہ تاوان ادا نہیں کرے گا۔“ اس میں کئی اعتبار سے وہم پایا جاتا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3399]
ترقیم العلمیہ: 3352
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه النسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4989، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 7435، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 17376، 17377، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3395، 3396، 3397، 3398، 3399، 3400»
«قال الدارقطني: ولا يصح أيضا وهو مضطرب غير ثابت، العلل الواردة في الأحاديث النبوية: (4 / 294)»
«قال الدارقطني: ولا يصح أيضا وهو مضطرب غير ثابت، العلل الواردة في الأحاديث النبوية: (4 / 294)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 3353 ترقیم الرسالہ : -- 3400
نَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، نَا عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ السَّرْحِ ، نَا عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ دَاوُدَ أَبُو صَالِحٍ ، نَا الْمُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ أَخِيهِ الْمِسْوَرِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لا يُغَرَّمُ السَّارِقُ إِذَا أُقِيمَ عَلَيْهِ الْحَدُّ" ، قَالَ أَبُو صَالِحٍ: قُلْتُ لِلْمُفَضَّلِ: إِنَّمَا هُوَ سَعْدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، فَقَالَ: هَكَذَا فِي كِتَابِي، أَوْ هَكَذَا، قَالَ: الشَّكُّ مِنْ أَبِي صَالِحٍ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب چور پر حد جاری کر دی جائے، تو اب وہ (چوری شدہ سامان) کا تاوان ادا کرنے کا پابند نہیں ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3400]
ترقیم العلمیہ: 3353
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه النسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4989، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 7435، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 17376، 17377، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3395، 3396، 3397، 3398، 3399، 3400»
«قال الدارقطني: ولا يصح أيضا وهو مضطرب غير ثابت، العلل الواردة في الأحاديث النبوية: (4 / 294)»
«قال الدارقطني: ولا يصح أيضا وهو مضطرب غير ثابت، العلل الواردة في الأحاديث النبوية: (4 / 294)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 3354 ترقیم الرسالہ : -- 3401
ثنا ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ رَجُلا أَقْطَعَ الْيَدِ وَالرِّجْلِ، نزل عَلَى أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ فَكَانَ يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ، قَالَ: فَقَالَ لَهُ أَبُو بَكْرٍ :" مَا لَيْلُكَ بِلَيْلِ سَارِقٍ، مَنْ قَطَعَكَ؟، قَالَ: يَعْلَى بْنُ أُمَيَّةَ ظُلْمًا، قَالَ: فَقَالَ لَهُ أَبُو بَكْرٍ: لأَكْتُبَنَّ إِلَيْهِ، وَتَوَعَّدَهُ، فَبَيْنَا هُمْ كَذَلِكَ إِذْ فَقَدُوا حُلِيًّا لأَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ، قَالَ: فَجَعَلَ يَقُولُ: اللَّهُمَّ أَظْهِرْ عَلَيَّ صَاحِبَهُ، قَالَ: فَوُجِدَ عِنْدَ صَائِغٍ، فَأُلْجِئَ حَتَّى أُلْجِئَ إِلَى الأَقْطَعِ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: وَاللَّهِ لَغَرَّتُهُ بِاللَّهِ كَانَ أَشَدَّ عَلَيَّ مِمَّا صَنَعَ، اقْطَعُوا رِجْلَهُ، فَقَالَ عُمَرُ: بَلْ نَقْطَعُ يَدَهُ كَمَا قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ، قَالَ: دُونَكَ" .
نافع بیان کرتے ہیں: ایک شخص جس کا ایک ہاتھ اور ایک پاؤں (چوری کی سزا میں) کٹا ہوا تھا، وہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا مہمان بنا، وہ رات کے وقت نوافل ادا کیا کرتا تھا، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: ”تم کسی چور کی طرح رات نہیں گزارتے (تم تو نیک آدمی ہو)۔“ تمہارا ہاتھ کس نے کٹوا دیا؟ اس نے جواب دیا: ”یعلی بن منیہ نے ظلم کے طور پر اس کو کاٹا ہے۔“ تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: ”میں اسے اس بارے میں خط لکھوں گا۔“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اس سے وعدہ کر لیا، اسی دوران (سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی اہلیہ) سیدہ اسماء بنت عمیس کا ایک ہار گم ہو گیا، تو اس شخص نے یہ کہنا شروع کر دیا: ”اے اللہ! اس چور کو پکڑوا دے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: وہ ہار ایک سنار کے پاس سے مل گیا، جب اس کی تحقیق کی، تو پتا چلا کہ اسی ہاتھ پاؤں کٹے ہوئے شخص نے اسے فروخت کیا تھا۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! میرے نزدیک اس کی اس حرکت سے زیادہ شدید (ناپسندیدہ) بات یہ ہے کہ وہ اللہ سے یہ دعائیں کر رہا تھا (کہ چور پکڑا جائے)۔“ ”تم لوگ اس کا پاؤں کاٹ دو (تاکہ وہ ہاتھ کے ساتھ کسی کام کے قابل نہ رہے)۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”ہم اس کا ہاتھ کاٹیں گے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے۔“ تو سیدنا ابوبکر نے فرمایا: ”ٹھیک ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3401]
ترقیم العلمیہ: 3354
تخریج الحدیث: «أخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 1480، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 16123، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3401، 3402، 3403، 3404، 3494، 3510، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 28851»
ترقیم العلمیہ : 3355 ترقیم الرسالہ : -- 3402
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" إِنَّمَا قَطَعَ أَبُو بَكْرٍ رِجْلَ الَّذِي قَطَعَ يَعْلَى بْنُ أُمَيَّةَ، وَكَانَ مَقْطُوعَ الْيَدِ قَبْلَ ذَلِكَ" .
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اس شخص کا پاؤں کٹوا دیا تھا، جس (کا ہاتھ) یعلی بن امیہ نے کاٹا تھا، اس سے پہلے ہی اس شخص کا ایک ہاتھ کٹا ہوا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3402]
ترقیم العلمیہ: 3355
تخریج الحدیث: «أخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 1480، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 16123، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3401، 3402، 3403، 3404، 3494، 3510، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 28851»
ترقیم العلمیہ : 3356 ترقیم الرسالہ : -- 3403
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، نَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ رَجُلٌ أَسْوَدُ يَأْتِي أَبَا بَكْرِ فَيُدْنِيهِ وَيُقْرِئُهُ الْقُرْآنَ، حَتَّى بَعَثَ سَاعِيًا، أَوْ قَالَ سَرِيَّةً، فَقَالَ: أَرْسَلَنِي مَعَهُ، قَالَ: بَلْ تَمْكُثُ عِنْدَنَا، فَأَبَى، فَأَرْسَلَهُ مَعَهُ وَاسْتَوْصَاهُ بِهِ خَيْرًا، فَلَمْ يُغَبِّرْ عَنْهُ إِلا قَلِيلا، حَتَّى جَاءَ قَدْ قُطِعَتْ يَدُهُ، فَلَمَّا رَآهُ أَبُو بَكْرٍ فَاضَتْ عَيْنَاهُ، فَقَالَ: مَا شَأْنُكَ؟، قَالَ: مَا زِدْتُ عَلَى أَنَّهُ كَانَ يُولِينِي شَيْئًا مِنْ عَمَلِهِ فَخُنْتُهُ فَرِيضَةً وَاحِدَةً فَقَطَعَ يَدَيَّ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: تَجِدُونَ الَّذِي قَطَعَ هَذَا يَخُونُ أَكْثَرَ مِنْ عِشْرِينَ فَرِيضَةً، وَاللَّهِ لَئِنْ كُنْتَ صَادِقًا لأُقِيدَنَّكَ بِهِ، قَالَ: ثُمَّ أَدْنَاهُ وَلَمْ يُحَوِّلْ مَنْزِلَتَهُ الَّتِي كَانَتْ لَهُ مِنْهُ، قَالَ: فَكَانَ الرَّجُلُ يَقُومُ بِاللَّيْلِ فَيَقْرَأُ، فَإِذَا سَمِعَ أَبُوَ بَكْرٍ صَوْتَهُ، قَالَ: بِاللَّهِ لَرَجُلُ قَطْعٍ هَذَا!، قَالَ فَلَمْ يُغَبِّرْ إِلا قَلِيلا حَتَّى فَقَدَ آلُ أَبِي بَكْرٍ حُلِيًّا لَهُمْ وَمَتَاعًا، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: طَرَقَ الْحَيِّ اللَّيْلَةَ، فَقَامَ الأَقْطَعُ فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ وَرَفَعَ يَدَهُ الصَّحِيحَةَ وَالأُخْرَى الَّتِي قُطِعَتْ، فَقَالَ: اللَّهُمَّ أَظْهِرْ عَلَيَّ مَنْ سَرَقَهُمْ" ، أَوْ نَحْوَ هَذَا، وَقَالَ مَعْمَرٌ: رُبَّمَا قَالَ:" اللَّهُمَّ أَظْهِرْ عَلَيَّ مَنْ سَرَقَ أَهْلَ هَذَا الْبَيْتِ الصَّالِحِينَ"، قَالَ: فَمَا انْتَصَفَ النَّهَارُ حَتَّى عَثَرُوا عَلَى الْمَتَاعِ عِنْدَهُ، فَقَالَ لَهُ أَبُو بَكْرٍ:" وَيْلَكَ إِنَّكَ لَقَلِيلُ الْعِلْمِ بِاللَّهِ"، فَأَمَرَ بِهِ فَقُطِعَتْ رِجْلُهُ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک سیاہ فام شخص سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور ان کے ساتھ رہنے لگا، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اسے قرآن سکھانے لگے، ایک مرتبہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ (زکوٰۃ وغیرہ کی) وصولی کرنے والے شخص کو بھجوانے لگے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں) کسی مہم کو روانہ کرنے لگے، تو وہ شخص بولا: ”مجھے بھی اس کے ساتھ بھیج دیں۔“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تم ہمارے ساتھ رہو۔“ لیکن اس نے یہ بات نہیں مانی، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اسے بھی اس (وصولی) کرنے والے کے ساتھ بھیج دیا، اور اسے (اس سیاہ فام) کا خیال رکھنے کی تاکید کی، کچھ عرصے بعد وہ (سیاہ فام) شخص آیا، تو اس کا ہاتھ کٹا ہوا تھا، جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اسے دیکھا، تو ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اس سے دریافت کیا: ”تمہیں کیا ہوا ہے؟“ اس نے جواب دیا: ”اس (سرکاری اہلکار) نے جو کام میرے ذمے لگایا تھا، میں نے اس میں سے ایک فریضہ (یعنی جانور یا کوئی چیز) کی خیانت کی، تو اس نے میرا ہاتھ کاٹ دیا۔“ تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جس نے اس کا ہاتھ کاٹا ہے، اس نے خود بیس سے زیادہ فریضوں میں خیانت کی ہوئی ہے، اللہ کی قسم! اگر تم ٹھیک کہہ رہے ہو، تو میں اس وجہ سے اسے قید کر دوں گا۔“ پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اسے اپنے ساتھ رکھا اور اس کے ساتھ پہلے سا سلوک کرتے رہے، وہ شخص رات کے وقت کھڑا ہو کر (نوافل کے دوران) قرأت کرنے لگا، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے جب اس کی آواز سنی، تو دعا کی: ”اے اللہ! جس نے اس کا ہاتھ کاٹا ہے، اسے سزا دے۔“ تھوڑے ہی عرصے بعد سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے گھر والوں میں سے کسی کا ہار یا شاید اور کوئی چیز چوری ہو گئی، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”گزشتہ رات ہمارے ہاں چوری ہو گئی۔“ وہ ہاتھ کٹا ہوا (سیاہ فام) کھڑا ہوا، اس نے قبلہ کی طرف رخ کیا، اس نے اپنا صحیح ہاتھ اور کٹا ہوا ہاتھ دونوں بلند کیے اور دعا کی: ”اے اللہ! جس نے یہ چوری کی ہے، اسے پکڑوا دے (یا اس کی مانند لفظ استعمال کیے)۔“ معمر نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اے اللہ! اس شخص کو پکڑوا دے، جس نے اس نیک گھرانے کے ہاں چوری کی ہے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: اگلا دن ابھی آدھا بھی نہیں گزرا تھا کہ وہ سامان اس شخص کے پاس سے مل گیا، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: ”تمہارا ستیاناس ہو، تمہیں اللہ تعالیٰ کے بارے میں بہت تھوڑا علم ہے۔“ پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے حکم کے تحت اس شخص کا پاؤں کاٹ دیا گیا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3403]
ترقیم العلمیہ: 3356
تخریج الحدیث: «أخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 1480، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 16123، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3401، 3402، 3403، 3404، 3494، 3510، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 28851»
«3505-»
«3505-»
ترقیم العلمیہ : 3356/1 ترقیم الرسالہ : -- 3404
قَالَ مَعْمَرٌ: وَأَخْبَرَنِي أَيُّوبُ، عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ نَحْوَهُ. إِلا أَنَّهُ قَالَ: كَانَ إِذَا سَمِعَ أَبُو بَكْرٍ صَوْتَهُ مِنَ اللَّيْلِ، قَالَ:" مَا لَيْلُكَ بِلَيْلِ سَارِقٍ".
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اس کی آواز سنی، تو فرمایا: ”تم کسی چور کی رات نہیں گزارتے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3404]
ترقیم العلمیہ: 3356/1
تخریج الحدیث: «أخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 1480، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 16123، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3401، 3402، 3403، 3404، 3494، 3510، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 28851»
«3505-»
«3505-»
ترقیم العلمیہ : 3356/2 ترقیم الرسالہ : -- 3405
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: أَشْهَدُ لَرَأَيْتُ عُمَرَ،" قَطَعَ رِجْلَ رَجُلٍ بَعْدَ يَدٍ وَرِجْلٍ سَرَقَ الثَّالِثَةَ" .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ایک ایسے شخص کا پاؤں کٹوا دیا تھا، جس نے تیسری مرتبہ چوری کی تھی، اس سے پہلے اس کا ایک ہاتھ اور ایک پاؤں کاٹا جا چکا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3405]
ترقیم العلمیہ: 3356/2
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3405، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 18768»