سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ
حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
ترقیم العلمیہ : 3416 ترقیم الرسالہ : -- 3466
نَا الْقَاضِي أَحْمَدُ بْنُ كَامِلٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْفَرَسِيُّ ، نَا أَبُو نُعَيْمٍ النَّخَعِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعَرْزَمِيُّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: كَانَ صَفْوَانُ بْنُ أُمَيَّةَ بْنِ خَلَفٍ نَائِمًا فِي الْمَسْجِدِ، ثِيَابُهُ تَحْتَ رَأْسِهِ، فَجَاءَ سَارِقٌ فَأَخَذَهَا، فَأُتِيَ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَقَرَّ السَّارِقُ، فَأَمَرَ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُقْطَعَ، فَقَالَ صَفْوَانُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" أَيُقْطَعُ رَجُلٌ مِنَ الْعَرَبِ فِي ثَوْبِي؟، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَفَلا كَانَ هَذَا قَبْلَ أَنْ تَجِيءَ بِهِ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اشْفَعُوا مَا لَمْ يَتَّصِلْ إِلَى الْوَالِي، فَإِذَا أُوصِلَ إِلَى الْوَالِي فَعَفَا فَلا عَفَا اللَّهُ عَنْهُ، ثُمَّ أَمَرَ بِقَطْعِهِ مِنَ الْمِفْصَلِ" .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ مسجد میں سوئے ہوئے تھے، ان کی چادر ان کے سر کے نیچے تھی، ایک چور آیا، اس نے وہ چادر نکال لی، پھر اس چور کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لایا گیا، اس نے جرم کا اقرار کیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا، سیدنا صفوان نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! کیا میرے کپڑے کی وجہ سے ایک عربی کا ہاتھ کاٹا جائے گا؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تم نے اسے میرے پاس لانے سے پہلے کیوں نہیں سوچا؟“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس وقت تک مجرم کو معاف کرنے کی سفارش کرو، جب تک معاملہ حاکم یا قاضی تک نہیں پہنچتا، جب وہ حاکم تک پہنچ جائے اور حاکم اسے معاف کر دے، تو اللہ اس حاکم کو معاف نہیں کرے گا۔“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا ہاتھ جوڑ کے پاس سے کاٹنے کا حکم دیا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3466]
ترقیم العلمیہ: 3416
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 17345، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3466»
«قال ابن حجر: ضعفه ابن القطان، سنده ضعيف، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (4 / 119)»
«قال ابن حجر: ضعفه ابن القطان، سنده ضعيف، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (4 / 119)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 3417 ترقیم الرسالہ : -- 3467
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ ، نَا أَبُو عُرَيَّةَ الأَنْصَارِيُّ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: شَفَعَ الزُّبَيْرُ فِي سَارِقٍ، فَقِيلَ: حَتَّى يَبْلُغَهُ الإِمَامُ، فَقَالَ:" إِذَا بَلَغَ الإِمَامَ فَلَعَنَ اللَّهُ الشَّافِعَ وَالْمُشَفَّعَ، كَمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
ہشام بن عروہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا زبیر نے ایک چور کے بارے میں سفارش کی، تو کسی نے کہا: ”پہلے یہ مقدمہ قاضی کے سامنے پیش ہونے دیں، پھر سفارش کر دیجیے گا۔“ تو سیدنا زبیر نے فرمایا: ”جب یہ قاضی تک پہنچ گیا، تو پھر اللہ سفارش کرنے والے پر بھی لعنت کرے گا اور جس سے سفارش کی جائے گی (یعنی جو اسے قبول کرے گا) اس پر بھی لعنت کرے گا۔“ جیسا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3467]
ترقیم العلمیہ: 3417
تخریج الحدیث: «أخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 1479، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 17697، 17698، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3467، 3468، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 18927، 18928، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 28657»
ترقیم العلمیہ : 3418 ترقیم الرسالہ : -- 3468
نَا نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ خُشَيْشٍ، نَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، نَا وَكِيعٌ ، نَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنِ الْفُرَافِصَةِ الْحَنَفِيِّ ، قَالَ: مَرُّوا عَلَى الزُّبَيْرِ بِسَارِقٍ فَشَفَعَ لَهُ، فَقَالُوا: يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ،" تَشْفَعُ لِلسَّارِقِ؟، قَالَ: نَعَمْ لا بَأْسَ بِهِ مَا لَمْ يُؤْتَ بِهِ الإِمَامُ، فَإِذَا أُتِيَ بِهِ الإِمَامُ فَلا عَفَا اللَّهُ عَنْهُ إِنْ عَفَا عَنْهُ" .
فرافصہ حنفی بیان کرتے ہیں: کچھ لوگ ایک چور کو ساتھ لے کر سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے، سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے اسے چھوڑنے کے لیے کہا، تو ان لوگوں نے کہا: ”اے ابوعبداللہ! آپ ایک چور کی سفارش کر رہے ہیں؟“ انہوں نے فرمایا: ”اس میں کوئی حرج نہیں ہے، جب تک معاملہ قاضی کے سامنے پیش نہ ہو جائے، جب یہ قاضی کے سامنے پیش ہو جائے گا، تو اللہ اسے معاف نہیں کرے گا، خواہ قاضی اسے معاف کر بھی دے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3468]
ترقیم العلمیہ: 3418
تخریج الحدیث: «أخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 1479، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 17697، 17698، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3467، 3468، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 18927، 18928، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 28657»
ترقیم العلمیہ : 3419 ترقیم الرسالہ : -- 3469
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ ثَوَابٍ الْحَضْرَمِيُّ ، نَا أَبُو عَاصِمٍ ، نَا زَكَرِيَّا بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ صَفْوَانَ بْنَ أُمَيَّةَ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَجُلٍ قَدْ سَرَقَ حُلَّةً لَهُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" هَبْهُ لِي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَهَلا قَبْلَ أَنْ تَأْتِيَنَا بِهِ" .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ ایک شخص کو لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، جس نے ان کا حلہ چوری کیا تھا (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سزا کا فیصلہ سنایا)، تو انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! آپ (وہ حلہ میری طرف سے) اسے ہبہ شمار کریں (اور یہ سزا نہ دیں)۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم نے اسے ہمارے پاس لانے سے پہلے ایسا کیوں نہیں کیا؟“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3469]
ترقیم العلمیہ: 3419
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 52، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 8240، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4896، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 7327، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2345، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3469، والطحاوي فى ((شرح مشكل الآثار)) برقم: 2382، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 7326، 7327، 10978، 11703»
«قال البيهقي: ليس بصحيح، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (4 / 119)»
«قال البيهقي: ليس بصحيح، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (4 / 119)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 3420 ترقیم الرسالہ : -- 3470
نَا ابْنُ مَنِيعٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي الشَّوَارِبِ ، نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُخْتَارِ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ فَيْرُوزَ ، نَا جَدِّي، حَدَّثَنِي حُضَيْنُ بْنُ الْمُنْذِرِ الرَّقَاشِيُّ ، قَالَ: شَهِدْتُ عُثْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، وَأُتِيَ بِالْوَلِيدِ بْنِ عُقْبَةَ، قَالَ: فَشَهِدَ عَلَيْهِ حُمْرَانُ وَرَجُلٌ آخَرُ، فَشَهِدَ أَحَدُهُمَا أَنَّهُ رَآهُ يَشْرَبُ الْخَمْرَ، وَشَهِدَ الآخَرُ أَنَّهُ رَآهُ يَتَقَيَّؤُهَا، فَقَالَ عُثْمَانُ: إِنَّهُ لَمْ يَتَقَيَّأْهَا حَتَّى شَرِبَهَا، فَقَالَ لِعَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلامُ: أَقِمْ عَلَيْهِ الْحَدَّ، فَقَالَ عَلِيُّ لِلْحَسَنِ: أَقِمْ عَلَيْهِ الْحَدَّ، فَقَالَ الْحَسَنُ: وَلِّ حَارَّهَا مَنْ تَوَلَّى قَارَّهَا، قَالَ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ: أَقِمْ عَلَيْهِ الْحَدَّ، فَأَخَذَ السَّوْطَ فَجَلَدَهُ، وَعَلِيٌّ يَعُدُّ حَتَّى بَلَغَ أَرْبَعِينَ جَلْدَةً، قَالَ:" أَمْسِكْ، جَلْدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْبَعِينَ" ، قَالَ عَبْدُ الْعَزِيزِ: أَحْسَبُهُ، قَالَ:" وَأَبُو بَكْرٍ، وَجَلَدَ عُمَرُ ثَمَانِينَ، وَكُلٌّ سُنَّةٌ، وَهَذَا أَحَبُّ إِلَيَّ".
حصین بن منذر بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا، ان کے سامنے ولید بن عقبہ کو لایا گیا، حمران نے اور ایک دوسرے شخص نے ولید کے خلاف گواہی دی، ان میں سے ایک نے کہا: ”اس نے ولید کو شراب پیتے ہوئے دیکھا ہے۔“ اور دوسرے نے یہ کہا: ”اس نے ولید کو (شراب پینے کے بعد) قے کرتے ہوئے دیکھا ہے۔“ تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”یہ قے اسی وقت کرے گا، جب اس نے شراب پی رکھی ہو گی۔“ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے کہا: ”آپ اس پر حد جاری کر دیں۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے سیدنا حسن رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تم اس پر حد جاری کرو۔“ تو سیدنا حسن رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”یہ کام وہ کرے، جس کی یہ ذمہ داری ہے۔“ انہوں نے عبداللہ بن جعفر سے کہا: ”تم اس پر حد جاری کرو۔“ عبداللہ بن جعفر نے کوڑا پکڑا اور اسے کوڑے مارنے لگے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ گنتی کرتے رہے، جب چالیس کوڑے ہو گئے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اب رک جاؤ۔“ کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (شراب پینے والے کو) چالیس کوڑے لگوائے تھے۔ عبدالعزیز نامی راوی نے اپنی روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسی کوڑے لگوائے تھے، ان میں سے ہر ایک سنت ہے (یعنی قابل عمل ہے)، البتہ میں اسے (چالیس کوڑوں کی سزا کو) پسند کرتا ہوں۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3470]
ترقیم العلمیہ: 3420
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1707، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5250، 5251، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4480، 4481، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2358، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2571، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 17597، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3470، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 634، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 28983»
«وله شواهد من حديث أنس بن مالك، فأما حديث أنس بن مالك، أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 6773، 6773 م، 6776، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1706»
«وله شواهد من حديث أنس بن مالك، فأما حديث أنس بن مالك، أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 6773، 6773 م، 6776، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1706»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم العلمیہ : 3421 ترقیم الرسالہ : -- 3471
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: أَبَقَ غُلامٌ لابْنِ عُمَرَ، فَمَرَّ عَلَى غِلْمَةٍ لِعَائِشَةَ فَسَرَقَ مِنْهُمْ جِرَابًا فِيهِ تَمْرٌ، وَرَكِبَ حِمَارًا لَهُمْ، فَأُتِيَ بِهِ ابْنُ عُمَرَ، فَبَعَثَ بِهِ إِلَى سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ وَهُوَ أَمِيرٌ عَلَى الْمَدِينَةِ، فَقَالَ سَعِيدٌ: لا نَقْطَعُ آبِقًا، وَأَرْسَلَتْ إِلَيْهِ عَائِشَةُ: " إِنَّمَا غِلْمَتِي غِلْمَتُكَ، وَإِنَّمَا جَاعَ وَرَكِبَ الْحِمَارَ لِيَتَبَلَّغَ عَلَيْهِ، فَلا تَقْطَعْهُ"، فَقَطَعَهُ ابْنُ عُمَرَ .
نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کا ایک غلام بھاگ گیا، اس کا گزر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے کچھ غلاموں کے پاس ہوا، اس نے ان غلاموں کی ایک تھیلی چوری کر لی، جس میں کھجوریں موجود تھیں، پھر وہ ان غلاموں کے گدھے پر سوار ہوا اور بھاگ گیا، پھر اسے پکڑ کر سیدنا عبداللہ بن عمر کے پاس لایا گیا، تو سیدنا عبداللہ بن عمر نے اسے سعید بن العاص کے پاس بھیج دیا، جو ان دنوں مدینہ منورہ کے گورنر تھے، سعید نے کہا: ”میں مفرور غلام کا ہاتھ نہیں کاٹوں گا۔“ پھر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے (ابن عمر رضی اللہ عنہما) کو پیغام بھیجا: ”میرے غلام بھی آپ کے غلام ہیں، وہ غلام بھوکا تھا (اس لیے اس نے کھجوروں کی تھیلی چوری کر لی)، وہ گدھے پر اس لیے سوار ہوا، تاکہ وہاں سے فرار ہو جائے، اس لیے آپ اس کا ہاتھ نہ کاٹیں۔“ لیکن سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اس کا ہاتھ کٹوا دیا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3471]
ترقیم العلمیہ: 3421
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3471، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 18986»
ترقیم العلمیہ : 3422 ترقیم الرسالہ : -- 3472
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ صَفْوَانَ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ ، نَا أَبِي ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، نَا حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ" فِي خُطْبَتِهِ: وَفِي الْمَوَاضِحِ خَمْسٌ خَمْسٌ" .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: فتح مکہ کے موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے خطبہ میں یہ ارشاد فرمایا: ”موضحہ زخم کی دیت پانچ، پانچ (اونٹ) ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3472]
ترقیم العلمیہ: 3422
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 380، 844، 848، 856، 1128، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2280، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4845، 4846، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 7016، 7017، 7026، 7027، 7028، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1591، 4562، 4563، 4566، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1390، 1585، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2417، 2419، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2653، 2655، 2736،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3472، 3483، 4075، 4084، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 6792، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 7405، 15667»
ترقیم العلمیہ : 3423 ترقیم الرسالہ : -- 3473
نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، نَا رِزْقُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي فُدَيْكٍ ، نَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَقِيلُوا ذَوِي الْهَيْئَاتِ عَثَرَاتِهِمْ، إِلا حَدًّا مِنْ حُدُودِ اللَّهِ" .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(معاشرتی اعتبار سے) صاحب حیثیت لوگوں کی کوتاہیوں سے درگزر کیا کرو، البتہ حدود کا حکم مختلف ہے (ان پر حد جاری ہو گی)۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3473]
ترقیم العلمیہ: 3423
تخریج الحدیث: «منكر، وأخرجه ابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 94، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 7253، 7254، 7257، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4375،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3473، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 26112»
«قال ابن عدي: منكر بهذا الإسناد، الكامل في الضعفاء: (6 / 534)»
«قال ابن عدي: منكر بهذا الإسناد، الكامل في الضعفاء: (6 / 534)»
الحكم على الحديث:
منكر
ترقیم العلمیہ : 3424 ترقیم الرسالہ : -- 3474
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، نَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الأَشَجِّ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ أَبَاهُ ، حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا بُرْدَةَ يَعْنِي ابْنَ نِيَارٍ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" لا يُجْلَدُ فَوْقَ عَشْرَةَ أَسْوَاطٍ، إِلا فِي حَدٍّ مِنْ حُدُودِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ" .
سیدنا ابوبردہ بن نیار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”دس سے زیادہ کوڑے صرف حدود میں مارے جائیں۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3474]
ترقیم العلمیہ: 3424
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 6848، 6849، 6850، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1708،وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4452، 4453، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 8200، 8244، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 7289، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4491، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1463، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2360، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2601، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3474، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 16074»
ترقیم العلمیہ : 3425 ترقیم الرسالہ : -- 3475
نَا يَزْدَادُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْكَاتِبُ ، نَا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى . ح وَنا أُسَامَةُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَسْعُودٍ ، وَآخَرُونَ ، قَالُوا: نَا حَفْصُ بْنُ عَمْرٍو ، قَالا: نَا عُمَرُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَقْدِسِيُّ ، نَا حَجَّاجٌ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنِ ابْنِ مُحَيْرِيزٍ ، قَالَ: قُلْتُ لِفَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ :" أَرَأَيْتَ تَعْلِيقَ الْيَدِ فِي عُنُقِ السَّارِقِ أَمِنَ السُّنَّةِ؟ قَالَ: نَعَمْ، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِسَارِقٍ فَأَمَرَ بِيَدِهِ فَقُطِعَتْ، ثُمَّ أَمَرَ بِهَا فَعُلِّقَتْ فِي عُنُقِهِ" .
ابن محیریز بیان کرتے ہیں: میں نے فضالہ بن عبید سے دریافت کیا: ”آپ کا کیا خیال ہے کہ چور کے ساتھ اس کی گردن میں لٹکانا، کیا یہ سنت ہے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک چور کو لایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت اس کا ہاتھ کاٹ دیا گیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت وہ ہاتھ اس کی گردن میں لٹکا دیا گیا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3475]
ترقیم العلمیہ: 3425
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه النسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4985، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 7433، 7434، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4411، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1447، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2587، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3475، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 24578، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 29576»
«قال الزیلعي: معلول بالحجاج، نصب الراية لأحاديث الهداية: (3 / 370)»
«قال الزیلعي: معلول بالحجاج، نصب الراية لأحاديث الهداية: (3 / 370)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف